20/01/2025
#کلرسیداں پولیس نے 5 لاکھ رشوت نہ ملنے پر میرے بیٹے کو مار ڈالا ۔۔۔۔ والدہ کا الزام ۔۔۔
پولیس تھانہ کلر سیداں کی حراست میں ملزم جانبحق۔ لواحقین سراپا احتجاج۔ کلر چوک میں دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام.
جانبحق ملزم کی والدہ کے مطابق ان کے بیٹے پر چرس کا جھوٹا مقدم بنایا گیا اور ان کے بیٹے کو چھوڑنے کے لیے 5 لاکھ روپے بطور رشوت ان سے مانگے رشوت نہ دینے کی وجہ سے ان کو بیٹے تھانے میں تشدد کر کے مار دیا گیا۔
جبکہ تھانہ کلرسیداں زیر حراست ملزم کے وفات پانے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا
ایس پی صدر کو موقع پر پہنچ کر حالات و واقعات کا جائزہ لینے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم
متوفی ارباب چوری کے مقدمہ میں 18 جنوری کو گرفتار ہوا جسے معزز عدالت میں پیش کر کے دو روزہ ریمانڈ لیا گیا تھا،
متوفی منشیات، ڈکیتی، چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور 8 مقدمات میں سزا یافتہ تھا،
پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جو رات حوالات میں سویا جسے آج جگانے کی کوشش کی گئی تو وہ بیہوشی کی حالت میں تھا، فوری طور پر ہسپتال شفٹ کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کا تعین کیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی کی طبعی موت واقع ہوئی تاہم نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا یے، ایس پی صدر
ظاہری ملاحظہ میں کسی قسم کے تشدد کے شواہد نہیں ملے، ایس پی صدر پوسٹمارٹم رپورٹ سے وجہ موت کا حتمی تعین ہو سکے گا،