Folks views

Folks views FOLK VIEWS is digital media network, a voice of common people and we represent views of society.

11/06/2022

پاکستانی ہیکرز نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران بھارتی نیوز چینل ہیک کرکے نعت شریف لگادی اور پیغام دیا کہ ہمارے حضورﷺ کی ناموس پہ اگر حملہ آور ہوں گے تو ہم غلام رسولﷺ ہر قسم کی جنگ کے لیئے تیار ہیں

10/06/2022

🔴LIVE: Pakistan vs West Indies 2nd ODI 2022 | Live Match Today

05/06/2022

مفتاح اسماعیل نے جرنل باجوہ کو کیا کہا تھا؟ جرنل باجوہ نے یہ سب کب صحافیوں کو بتایا؟
ایک کہانی صحافی کی زبانی

05/06/2022

سمیع ابراہیم نے 786 سروس کی حقیقت کھول دی
حکومت نے عوام کو ماموں بنا لیا، سمیع ابراہیم نے بے نقاب کردیا

04/06/2022

احسن اقبال کیا کہنا چاہتا ہے کہ ہمیں میزائل تجربے نہیں کرنے چاہیئے یہ مزائل ہمارے گلے کے پھندے بن جائیں گے

03/06/2022

"عمران خان نے اسی معیشت کے ساتھ دنیا میں سب سے سستا پیٹرول دیا، صحت کارڈ دیا، کسانوں کو سبسڈی دی، دس نئے ڈیموں پر کام شروع کیا، چار بڑے صنعتی زونز پر کام شروع کیا"

03/06/2022
03/06/2022

عمران خان کے انٹرویو کو کاٹ کاٹ کر ایک جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والے لفافہ خور صحافیوں نے چیخ چیخ کر اپنے پھپڑے فیل کردیئے لیکن بلاول کی اس دھمکی کے بارے میں انکی بات کرنے سے انکی زبان پر تالے لگ گئے تھے

02/06/2022

الله ارشد شریف کو اپنی حفظ و آمان میں رکھے آمین
ہم پاکستانی سلام پیش کرتے ہیں ارشد شریف کو

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور حملہ کردیا، بجلی کی قیمت تقریباً آٹھ روپے فی یونٹ بڑھانے...
02/06/2022

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور حملہ کردیا، بجلی کی قیمت تقریباً آٹھ روپے فی یونٹ بڑھانے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 30 روپے اضافہ کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لٹر سے تجاوز کرگئیں۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پٹرول کی قیمت 30 روپے کے اضافے سے 209 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 204 روپے 15 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

01/06/2022

ارشد شریف فوج پر برس پڑے

01/06/2022

رانا ثناء الله کا اقبال جرم

01/06/2022

آخر کب تک عوام کا پیسہ اس طرح بے دردی سے ضائع کیا جائے گا۔
منصور علی خان شہباز حکومت پر برس پڑے

01/06/2022

عمران ریاض خان کیوں پستول رکھتے ہیں کیا ریاست سیکورٹی دینے میں ناکام ہے

30/05/2022

ارشاد بھٹی چھاپہ مار کر سلیم صافی کے پروگرام جرگہ میں زبردستی نشست لے کر پروگرام کا حصہ بنے۔
ایک ارشاد بھٹی چار پر بھاری نکلا

25/05/2022

اٹک پل پر آنسو گیس کی شیلنگ

24/05/2022

آنسو گیس شل کا مقابلہ کیسے کرنا چاہیئے۔ ان لوگوں نے آسان حل نکال لیا۔

24/05/2022

حقیقی آزادی مارچ کا پہلا قافلہ اسلام آباد میں داخل

24/05/2022

تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم اقبال کے گھر جب پولیس نے دھاوا بولا تو اہل محلہ سراپا احتجاج ہوئے۔

لاہور(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود سے (ن) لیگ کے منحرف رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے ملاقات کی، ملاقات میں ...
23/05/2022

لاہور(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود سے (ن) لیگ کے منحرف رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے ملاقات کی، ملاقات میں جلیل احمد شرقپوری نے حقیقی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔دوران ملاقات شفقت محمود نے کہا کہ سازش سیمسلط حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ہے، مارچ میں شرکت کے لییعوام میں بڑا جوش وجذبہ ہے، ن لیگ کی تجربہ کار حکومت کیہاتھ پاں پھول چکے ہیں۔اس موقع پر جلیل شرقپوری نے کہا کہ امپورٹڈحکومت بیرونی قوتوں کے کندھے استعمال کر کے اقتدار میں آئی، بیرونی قوتوں کیہاتھوں استعمال ہونیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں۔خیال رہے مسلم لیگ (ن)کے منحرف رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کا استعفی دینے کاامکان ہے

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں سوائے مخالفین کو دیوار سے لگانے کے ...
22/05/2022

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں سوائے مخالفین کو دیوار سے لگانے کے کوئی اور کام نہیں کیا،عمران نیازی دن رات نیب کے اوپر سوار رہتا تھا، یہ شخص خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے لیکن یہ اس کی بہت بڑی بھول ہے عوام اس کا گریبان پکڑیں گے،جب میں نے قومی اسمبلی میں پہلا خطاب کیا تو اس وقت میثاق معیشت کی بات کی لیکن پایہ حقارت سے اسے ٹھکرا دیا گیا،انتخابات کا فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کومکمل فعال کرنے اور غریبوں کے لئے علاج معالجے کی سہولیات کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے ایل آئی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری پنجاب،ڈاکٹر سعید اختر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم کی جانب سے گزشتہ دور کے موقع پر جاری احکامات سمیت ہسپتال کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صحافیوں کو بتایا کہ پی کے ایل آئی کی صورتحال کو بہت بہتر بنانے اور غریب اورنادارا لوگوں جن کا تعلق چاہے پاکستان کے کسی بھی علاقے سے ہو ان کے علاج کے حوالے سے فیصلے کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سعید اختر اس عظیم ہسپتال کے بانی ہیں لیکن انہیں انتہائی غلط طریقے سے یہاں سے فارغ کرکے ہسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایاگیا، انہیں چیئرمین بورڈ آف گورنر زپی کے ایل آئی بحال کیا گیا ہے اور میں ان کو کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ عزت کے ساتھ واپس آئے ہیں اور آپ کی سربراہی میں دکھی انسانیت کی خدمت ہو گی اور ہسپتال کی کارکردگی کو بھی چار چاند لگیں گے، آپ کی قیادت میں شاندارقوی ٹیم اس ہسپتال کو چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے ہوا ہے کہ ہسپتال میں پچاس فیصد مریضوں کا کڈنی اور لیور کا علاج مفت ہوگا،
جو مریض کچھ ادائیگی کر سکتے ہیں وہ بھی علاج کر اسکیں گے، باقی جو علاج کرانے کی حیثیت رکھتے ہیں وہ پوری ادائیگی کریں گے اوریہ آمدن غریبوں کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کے لئے استعمال ہو گی،حکومت پنجاب کا سالانہ بجٹ اس کے علاوہ ہوگا۔ اس کے علاوہ نرسنگ یونیورسٹی کا منصوبہ جو تین سال سے تعطل کا شکار ہے اسے بھی ایک سال کے اندر مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور متعلقہ حکام نے یقین دلایا,ہے کہ اس سے نہ صرف اس ہسپتال کی نرسز کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا بلکہ پنجاب میں پاکستان میں جہاں جہاں ضرورت ہو گی اسے بھی پوراکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جو خواب تھا وہ ادھورا ہو گیا بلکہ تین سالوں میں تتر بتر ہو گیا،سابقہ حکومت کی کوشش تھی کہ مسلم لیگ (ن) کے دور کے جو منصوبے ہیں ان پر پیشرفت نہ کی جائے۔ ڈاکٹر سعید اختر فرشتہ صفت انسان ہیں لیکن انہیں صرف اس لئے فارغ کیا گیا کیونکہ وہ ہماری حکومت میں آئے تھے اوراس غصے اور نفرت میں انہیں بدل دیا گیا، اس ہسپتال پر غریب قوم کا 20ارب روپے خرچ ہوا، سابق چیف جسٹس بار بار یہاں اور سوال کیا گیا کہ 20ارب روپے کہاں خرچ ہوئے۔نیب الٹا ہو گیا دن رات ہزاروں کاغذوں کی جانچ پڑتا ل ہوئی لیکن ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکال سکے لیکن ہسپتال کو برباد کر دیا گیا۔ عمران نیازی کو ماسوائے اپنے سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کے ایک لمحے کی فرصت نہیں تھی،وہ دن رات یہ احکامات دیتے تھے کہ ان کو جیلوں میں بھجوایا جائے،نیب کے عقوبت خانے میں ڈالا جائے،کاش ان کے پاس وقت ہوتا وہ اس ہسپتال کے لئے جو دکھی انسانیت ہے اورمستحق طبقات کیلئے بنایا گیا خود یہاں آتے، میرا یہاں ایک ماہ میں تیسرا دورہ ہے، کاش میں اتنا اتنا حوصلہ ہوتا،پاکستانیت ہوتی تو وہ یہاں پرآتے مریضوں کے لئے بہتر اقدامات کرتے لیکن ان کے پاس ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام، پانی کے منصوبوں کو دیکھنے،ترقی او رخوشحالی لانے کیلئے وقت ہی نہیں تھا، انہوں نے جو وعدے کئے تھے کہ ایک کروڑ گھربنائیں گے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، وعدہ کیا گیا کہ پچاس لاکھ نوکریاں دیں گے لیکن کئی لاکھ لوگ بیروزگارہو گئے اورایک نوکری نہیں ملی،بلکہ اس ہسپتال میں جو مایہ ناز ڈاکٹرز،سرجنز اورفزیشنز دنیا سے ملک کی خدمت کے لئے آئے تھے وہ واپس چلے گئے اور عمران نیازی کو ماسوائے گالی گلوچ اور کردار کشی کےفرصت نہیں تھی۔ سابقہ دور میں مافیا کے ذریعے چینی ایکسپورٹ کی گئی او ر اس پر سبسڈی دی گئی،پھر اربوں کھربوں خرچ کرکے چینی درآمد کی گئی اور اس کی قیمت 52روپے سے 100روپے تک پہنچ گئی۔ہم نے رمضان المبارک میں رمضان بازاروں میں 70روپے کلو چینی مہیا کی، پنجاب میں دس کلو کا آٹے کا تھیلا 490روپے میں ملے گا او راس کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص نئے پاکستان نئی امید
کی بات کرتا تھا شفاف چلی کی بات کرتا تھا اس نے اس طرف ایک قدم نہیں اٹھایا یا غریب کو سبسڈی دی گئی ہو،ساڑھے تین سال میں عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے،غریب عوام رل گئے لیکن ان کے پاس ایک لمحہ نہیں تھاکہ کوئی بہتری کرتے اورنئے ہسپتال بناتے۔انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کے جو تین سال ضائع کئے گئے اور سینکڑوں مریض ایسے ہوں گے جن کا یہاں علاج ہو سکتا تھا لیکن وہ اللہ کو پیارے ہو گئے،یہ صرف عمران نیازی
کی ہٹ دھرمی اورپتھر دل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔اگرانسان کا دل ہوتا تو یہ نہ کہا جاتا کہ یہ منصوبہ فلاں نے بنایا، یہ منصوبہ پاکستان کا ہے یہ عوام بھی پاکستانی ہیں، انہیں تعلیم اور صحت کی سہولیات ملیں۔اس ہسپتال کے لئے بیرون ممالک سے اربوں روپے کی مشینری آئی،یہ غریب قوم کا پیسہ تھا، اس کیلئے باہر کے ممالک سے ماہرین آئے لیکن نفرت کی وجہ سے اسے تین سال بند رکھا گیا کہ یہ منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے دو رمیں کیوں شروع ہوا، یہ عوام کے ساتھ ظلم اورزیادتی ہے، اس پر یہ قوم اور اللہ تعالیٰ بھی عمران نیازی کو معاف نہیں کرے گا، لوگوں کو علاج نہ ملنے پر خداکی عدالت میں پوچھ گچھ ہو گی اور دنیا میں ہو گی،لوگوں کا ہاتھ اورآپ کا گریبان ہوگا۔وزیراعظم شہباز نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے معاشرے کی اخلاقیات کو تباہ کر دیا ہے، گزشتہ دنوں جلسے میں جس طرح کی بات کی گئی اس سے قوم کی ماؤں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں،کوئی ذی شعورانسان اپنے منہ میں ایسے الفاظ نہیں لا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کے صاف پانی کے منصوبے کو روکا گیا،عمران نیازی دن رات نیب کے اوپر سوار رہتا تھا، مجھے نیب کے عقوبت خانے میں ڈالا گیا۔ جب میں نیب کو بھگت کر جیل میں آیا تو اسی روز عمران خان لاہور میں آیا اور اس نے شہزاد اکبر کے ذریعے حکم دیا کہ شہباز شری کو زمین پر سلاؤ، اسے عام قیدیوں کے ساتھ بٹھاؤ، بکتر بند گاڑیوں میں بٹھاؤ تاکہ اسےتکلیف ہو، ایسے شخص نے بھلا قوم کی کیا خدمت کرنی ہے۔یہ شخص خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے لیکن یہ اس کی بہت بڑی بھول ہے عوام اس کا گریبان پکڑیں گے، یہ ملک لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دے کر بنایا ہے وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے،پاکستان قائم دائم رہے گا، جمہوریت مضبوط ہو گی اور پاکستان آگے چلے گا۔ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں نے قومی اسمبلی میں پہلا خطاب کیا تو اس وقت میثاق معیشت کی بات کی تھی لیکن اس شخص نے پایہ حقارت سے میری پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔یہ شخص معاشرے میں زہر گھول رہا ہے، گالی گلوچ کی قیمت چکانی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے اتحادی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ساڑے واٹر پلانٹس بند ہو گئے، لوگ غلاظت کے ڈھیر میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جس شخص نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا ہے اس کا نام عمران خان ہے اور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان نے ڈکٹیشن نہیں...
22/05/2022

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان نے ڈکٹیشن نہیں لی، اور ڈکٹیشن نہ لینا ہی ان کے گلے پڑ گیا۔ سابق ماہر معاشیات مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم ملکی در آمدات کو32 بلین ڈالر پر چھوڑ کر گئے تھے، لیکن موجودہ حکومت کے ڈیڑھ دو ماہ میں ہی ایکسپورٹ 10 بلین ڈالر سے کم ہوگئی، ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس جمع کیا گیا، اور کرنٹ خسارہ 4 فیصد سے کم تھا۔ ہم نے کورونا کے باوجود معیشت سنبھالا، صحت کارڈ اور کامیاب جوان پروگرام لائے، ایگریکلچر کی 4.4 فیصد گروتھ ہے جو 2004 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں افراط زر میں اضافہ ہوا، بھارت نے گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پاکستانی روپے کے مطابق 25 روپے کمی کی، پاکستان کو مارکیٹ کہہ رہی ہے کہ فیصلہ کریں لیکن یہ لوگ ابھی تک فیصلہ ہی نہیں کر پا رہے، ن لیگ نے آتے ہی اسٹیٹ بینک سمیت اہم اداروں کے سربراہوں کو تبدیل کردئیے، ایف بی آر اس حکومت پر اعتبارنہیں کر رہی، اصل بات ہے کہ(ن)لیگ سے ملک چل نہیں رہا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان نے ڈکٹیشن نہیں لی، اور ڈکٹیشن نہ لینا ہی ان کے گلے پڑ گیا، فون کال کا انتظار کرنے والے کہاں کے سیاستدان بن گئے، اس تمام صورتحال کا ایک ہی حل ہے کہ مضبوط نگران حکومت لائی جائے، ہم بھی نگران حکومت کی مدد کریں گے اور راستہ دکھائیں گے۔

عمران خان کا اعلان، 25 مئی کو لانگ مارچ کی مرکزی ریلی پشاور سے نکلے گی، لانگ مارچ کے سارے قافلے اسلام آباد کشمیر ہائی و...
22/05/2022

عمران خان کا اعلان، 25 مئی کو لانگ مارچ کی مرکزی ریلی پشاور سے نکلے گی، لانگ مارچ کے سارے قافلے اسلام آباد کشمیر ہائی وے پر سہ پہر 3 بجے اکٹھے ہوں گے۔ جتنی دیر اسلام آباد رہنا پڑے گا رہیں گے۔

22/05/2022

Folks Views - Voice of Society
- Digital TV Network

خوف کے بت کو توڑے بنا، عظیم قوم نہیں بنا جاسکتا۔ عمران خان
22/05/2022

خوف کے بت کو توڑے بنا، عظیم قوم نہیں بنا جاسکتا۔ عمران خان

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Folks views posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Folks views:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share