خبریال

خبریال د ژوند لہ چارو او ناندرو خبر ووسئ۔۔۔۔۔۔۔۔
(1)

25/08/2024
وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کے ممبران جمیل احمد لہڑی اور راز محمد 20 تا 21 جولائی 2024 ضلع شیرانی میں پانچ ہائی سکولوں کی گز...
10/07/2024

وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کے ممبران جمیل احمد لہڑی اور راز محمد 20 تا 21 جولائی 2024 ضلع شیرانی میں پانچ ہائی سکولوں کی گزشتہ تین برسوں کی کلسٹر بجٹ کی تحقیق، سکولث کی مجموعی کارکردگی ،RTSM کی مانیٹرنگ کا جائزہ ، اساتذہ کی غیر حاضری اور غیر دستیابی، مقامی کونسل اور PTSMCs کا کام کی تفصیلی انکوائری کریں گے ، شیرانی کی عوامی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیرانی میں گرلز ہائی سکولوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے لہذا وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کے ممبران سب سے پہلے انکوائری کے اس عمل میں ضلع شیرانی کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکولوں کو ترجیح دیں اور ان تمام گرلز ہائی سکولوں کی کلسٹر بجٹ ، ان میں تعینات اساتذہ کی غیر حاضری کی انکوائری کریں ۔

شیرانی : دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک ، ذرائع این ایچ اے شیر...
29/06/2024

شیرانی : دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک ، ذرائع این ایچ اے

شیرانی : شاہراہ کی دونوں جانب سینکڑوں مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں ، ذرائع این ایچ اے

خپلہ خاورہ د بل اختیار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!بلوچستان صوبائی اسمبلی میں ڈاکٹر صاحب نواز کی ضلع شیرانی کے لیے انتھک کوششیں ۔۔۔۔۔۔۔...
21/05/2024

خپلہ خاورہ د بل اختیار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!
بلوچستان صوبائی اسمبلی میں ڈاکٹر صاحب نواز کی ضلع شیرانی کے لیے انتھک کوششیں ۔۔۔۔۔۔۔!!!؟

17/04/2024

----- لاوارث ضلع شیرانی -------
15 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ضلعی ہیڈکوارٹر صرف اور صرف نماز عید
ا دا کرنے کی جگہ ٹھہری.!!

پچھلے 17برسوں سے قائم ہونے والی ضلع شیرانی میں فقط ایک ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ہیڈکوارٹر میں رہ کر اپنی خدمات سر انجام دیئے جو محترم محمد رمضان پلال صاحب تھے ، باقی سب نے ژوب شہر میں رہ کر ضلع شیرانی کو ریموٹ کنٹرول سے سنبھالے رکھا تھا ، موجودہ ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ صاحب نے اس سال شیرانی کی عوام پر یہ احسان کیا ہے کہ 2024 سال کی نماز عید الفطر ضلعی ہیڈکوارٹر میں ادا کی اور چند معتبرین کو چائے بسکٹ کھلا کر طفل تسلی دی کہ وہ انشاء اللہ بہت جلد ضلعی ہیڈکوارٹر میں بیٹھ کر انتظامی معاملات چلائیں گے ، بد قسمتی سے سے ضلع شیرانی کو اپنے حلقے سے متواتر محروم رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہم دوسروں کی رحم و کرم پر چلے آتے رہے ہیں ، موجودہ نو منتخب شدہ ممبر صوبائی اسمبلی محترم ڈاکٹر محمد نواز کبزئی صاحب جو کہ ایک اچھے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مہذب انسان ہیں سے شیرانی کی عوام توقع رکھتے ہیں کہ آپ جناب انسانیت کی خاطر ضلع شیرانی کو خصوصی ترجیح دیں گے بلخصوص ضلعی ہیڈکوارٹر کی فعالیت، مختلف محکموں کے افسران و اہلکاروں کو عوام کی خدمت میں حاضر کرنا، تعلیم اور صحت کے مراکز میں اساتذہ اور ڈاکٹر حضرات کی حاضری یقینی بنانا ، شیرانی کی عوامی و سماجی حلقوں نے انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت اور بیوروکریسی نے گزشتہ سترہ برسوں سے ضلعی ہیڈکوارٹر میں زمین کی بندوبست نا کرکے مسلسل غفلت کا مظاہرہ کیا ہے جو اب مزید ناقابل برداشت ہے ، ہم ایم پی اے ڈاکٹر نواز کبزئی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ضلع شیرانی کی ضلعی ہیڈکوارٹر کو اہل علاقہ کی جانب سے وقف شدہ ہزاروں ایکڑ زمین کی جلد از جلد محکمہ ریونیو سے بندوبست کے عمل کو پائے تکمیل تک پہنچائیں ۔

09/02/2024

پی بی 1 شیرانی کم ژوب
ضلع شیرانی کے اپنے امیدواروں نے مجموعی طور پر 12684 ووٹ حاصل کیے، جبکہ 4سے 5 ہزار ووٹ ضلع شیرانی والوں نے ڈاکٹر نواز کاکڑ اور شازمان کاکڑ کو دیے جوکہ کل 17000کے لگ بھگ ووٹ بنتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔!
البتہ حلقے پر ڈاکٹر نواز نے 13489 ووٹ لیکر کامیابی اپنے نام کی ہے۔۔۔۔۔۔۔!!!!
اب ضلع شیرانی کی عوام یہ سوچیں کہ وہ اپنے بارے میں کتنے سنجیدہ ہیں۔۔۔۔۔!!!؟
سیاست میں کس قدر بالغ ہیں۔۔۔۔!!؟ اپنے مستقبل کے بارے کیا شعور رکھتے ہیں۔۔۔۔!؟
اپنے آنے والی نسلوں کو میراث میں کیا دے پائیں گے۔۔۔۔۔۔!!؟

09/02/2024

پی بی 1 شیرانی کم ژوب کے کل پولنگ سٹیشنز 120./.116پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آ گیا.....
1۔ محمد نواز کاکڑ... ووٹ13120..... پارٹی جے یو آئی ف.....
2. .. شاہ زمان... ووٹ۔۔۔ 8513 آزاد
3.. گل خان قریشی ووٹ3575.. پارٹی... پی ٹی آئی.....

09/02/2024

پی بی 1 شیرانی کم ژوب کے کل پولنگ سٹیشنز 120./.114 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آ گیا.....
1۔ محمد نواز کاکڑ... ووٹ12797..... پارٹی جے یو آئی ف.....
2. .. شاہ زمان... ووٹ۔۔۔ 8474 آزاد
3.. گل خان قریشی ووٹ3477.. پارٹی... پی ٹی آئی.....

شیرانی: ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر اتوار اور پیر کے درمیانی شب دہانہ سر کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ مکمل طور...
06/11/2023

شیرانی: ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر اتوار اور پیر کے درمیانی شب دہانہ سر کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ مکمل طور پر بند ۔۔ ہر قسم کی ٹریفک معطل ، ضلعی انتظامیہ کی عوام کو اس شاہراہ پر سفر نہ کرنے کی ہدایت۔

27/10/2023

نئے سیکریٹری ہیلتھ عبداللہ خان کو خوش آمدید ۔ عوامی حلقے
________________________________________________
عوامی حلقوں نے عبداللہ خان کو سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد اور خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ ہیلتھ کیئر سسٹم اور ہیلتھ پالیسی کے ماہر ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بلوچستان میں صحت کے نظام میں اصلاحات لائیں گے تاکہ خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے۔

شیرانی : کوہ سلیمان کے جنگلات میں ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی ہے ،  یاد رہے کہ پچھلے سال بھی کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ لگن...
15/10/2023

شیرانی : کوہ سلیمان کے جنگلات میں ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی ہے ، یاد رہے کہ پچھلے سال بھی کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ لگنے سے تین مقامی افراد ہلاک جبکہ چلغوزے اور نشتر کے ہزاروں درخت جل کر راکھ ہو گئیں ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج شام کو کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں مشہور چوٹی تور غر کے سرے پر جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس کی وجہ مقامی لوگوں نے آسمانی بجلی بتائی ہے ، البتہ رات اندھیرا چھا جانے کے بعد مذکورہ آگ دور دور تک دکھائی دینے لگی ہے ، علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ آگ تاحال گنی جنگل سے دور ہے لیکن اگر اسے قابو نہ کیا گیا تو پھر یہ کوہ سلیمان کے گنے جنگلات تک بھی پہنچ سکتا ہے ، جہاں انسانی ابادی بھی موجود ہے ، ان مکینوں کے مطابق ہمارے علاقے کے کچھ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مذکورہ آگ بجھانے کے لئے شام ہی کو روانہ ہو گئے ہیں ، البتہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس آگ پر قابو پانے کیلئے بروقت کارروائی کریں ، ورنہ پچھلی مرتبہ کی طرح یہ آگ پھر بے قابو ہو کر انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ چلغوزے اور نشتر کے قیمتی اور نایاب جنگلات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے ۔

قوم حریفال کے سیاسی، سماجی، مذہبی قبائلی معتبرین موجودہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے  ایک اہم پریس کانفرنس کے ذریعے ضلع شیران...
09/10/2023

قوم حریفال کے سیاسی، سماجی، مذہبی قبائلی معتبرین موجودہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس کے ذریعے ضلع شیرانی پی بی ون پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حالیہ حلقہ بندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا گیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے منصفانہ اور میرٹ پر فیصلہ کیا ہے ضلع شیرانی میں پٹوار سرکل مرغہ کبزئی اور پٹوار سرکل بابڑ کو شامل کرنے پر ہمارا کوئی اعتراض نہیں بہتر تو یہ تھی کہ شیرانی کو الگ حلقہ دیا جاتا اسکے علاوہ ضلع ژوب کو ایک اور حلقہ دیا جاتا اب یہ نہیں ہوا یہی حلقہ جات بھی ہمیں قابل قبول ہیں لیکن کچھ لوگ اپنی شخصی مفاد، ذاتی مفاد کیلئے ضلع شیرانی حلقہ میں مداخلت کرتے ہیں شیرانی عوام اس طرح منفی سوچ رکھنے والوں کی مذمت کرتے ہیں اور بھر پور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کئے گئے فیصلے کو برقرار رکھیں اور فرد واحد کی خواہشات کو مسترد کریں
پریس کانفرنس میں ملک
سراج الدین حریفال ملک محمد عمر حریفال حاجی سلیمان شاہ حریفال ملک امان اللہ حریفال زکوات چیئرمین عبدالجلیل حریفال ملک عبدالغفار حریفال ڈسٹرکٹ کونسل شیرانی ڈپٹی چیئرمین مولانا آدم حریفال حاجی اتوار شاہ حریفال ملک سفر خان حریفال مولوی احمد حریفال مولوی نعمت حریفال مولوی نعمت اللہ حریفال شربت خان حریفال محمد اسلم حریفال عبدالمجید حریفال ودیگر معتبرین نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر بلال شبیر کو تبدیل کرنے اور عظیم جان دومڑ کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کرنے کی سفارش الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گ...
28/08/2023

ڈپٹی کمشنر بلال شبیر کو تبدیل کرنے اور عظیم جان دومڑ کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کرنے کی سفارش الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
اس بابت اہلیان شیرانی امید کرتے ہیں کہ نیا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ صاحب ضلع شیرانی کا ہیڈکوارٹر شیرانی بازار ژوب سے منتقل کر کے شیرانی ٹاؤن میں آباد کرلے گا۔۔۔۔۔۔!
موجودہ ڈسپلنڈ ڈپٹی کمشنر نے ژوب شہر کے اندر ایک بوسیدہ سرکاری مکان پر لاکھوں روپے خرچ کرکے ایک بنکر نما دفتر و رہائش گاہ بنا کر ہمیں یہ تاثر دیا کہ اہلیان شیرانی جائے باڑ میں ۔۔۔۔ میں محفوظ و آسودہ ہوگیا ہوں ۔۔۔۔۔ بس یہ کافی ہے ۔۔۔!
ہم موجودہ ڈپٹی کمشنر کی اس روش کی بھرپور مذمت کرتے ھیں ، اسے اپنے ساتھ ظلم تصور کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔!

19/08/2023

ڈپٹی کمشنر بمعہ تمام محکموں کے اہلکار ژوب کی بجائے شیرانی ٹاؤن میں لوگوں کی خدمت کریں۔ ایکشن کمیٹی۔

شیرانی حریفال ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ژوب شہر کی بجائے شیرانی ٹاؤن میں لوگوں کی خدمت کریں ، انہوں نے تشویش ظاہر کیا کہ شیرانی کی ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے دفاتر ژوب شہر میں غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے ہیں ، بلخصوص ڈپٹی کمشنر نے ژوب شہر میں مستقل دفتر اور سکونت اختیار کیا ہے ، جوکہ شیرانی وحریفال کی عوام کے لیے وبال جان بن گیا ہے ، کیونکہ انہیں ایک معمولی دستخط کیلئے ژوب شہر آنا پڑتا ہے ، ایکشن کمیٹی نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی کمشنر نے ژوب شہر میں ایک بوسیدہ سرکاری مکان پر لاکھوں روپے خرچ کرکے اپنے لیے اس میں دفتر و رہائش گاہ بنا دیا ہے ، جوکہ شیرانی وحریفال قبائل کے ساتھ سراسر ظلم ہے ، کیونکہ شیرانی کی بجٹ غیر قانونی طور پر ژوب کے ضلع میں خرچ کیا گیا ہے ، جبکہ شیرانی ٹاؤن میں ضلعی انتظامیہ کے لیے کروڑوں روپے مالیت کے دفاتر اور رہائشی عمارات تعمیر کیں گئیں ہیں ، بلخصوص ڈپٹی کمشنر کے لیے انتہائی عالیشان رہائشگاہ تعمیر کی گئی ہے ، اس کے علاؤہ درجنوں بنگلے ، کوارٹرز ، دو وی آئی پی ریسٹ ہاؤس بنائے گئے ہیں ، ان سب کے باوجود شیرانی ٹاؤن پچھلے پندرہ سالوں سے ویران پڑا ہے ، محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت ، محکمہ حیوانات ، ایم ایم ڈی، زراعت ، سوشل ویلفیئر ، زکوٰۃ ، و دیگر کی دفاتر ژوب شہر کی مختلف محلوں میں کرایے کے مکانات میں قائم کیے گئے ہیں جن تک عام لوگوں کی کوئی پہنچ نہیں ہوتا ، اور نہ ہی ان محکموں کے اہلکار ڈیوٹی کے پابند ہیں ، شیرانی حریفال ایکشن کمیٹی نے نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی ، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور چیف جسٹس بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع شیرانی پر رحم کریں ، ضلع کی تمام محکموں کے افسران و اہلکاروں کو پابند بنایا جائے کہ وہ صرف اور صرف شیرانی ٹاؤن میں ڈیوٹی دیا کریں ، تاکہ شیرانی ٹاؤن کی آبادکاری میں سرکاری دفاتر معاون ثابت ہو سکیں ، ان کے مطابق جب ڈپٹی کمشنر بذات خود ضلعی ہیڈکوارٹر میں ڈیوٹی سے کتراتا ہو تو دیگر محکموں کے افسران و ملازمین کیونکر جائیں ، ہزاروں ملازمین کے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بےبسی کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے ، اکثر اوقات جب ڈپٹی کمشنر لائن ڈپارٹمنٹ کی میٹنگ بلاتا ہے تو افسران میٹنگ میں حاضری سے قاصر رہتے ہیں ، ایکشن کمیٹی نے مطالبات پر جلد ازجلد عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دی ۔

Address

Zhob

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خبریال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Newspapers in Zhob

Show All