Surprise TV View Zhob

Surprise TV View Zhob Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Surprise TV View Zhob, akhondzada tawon zhob, Zhob.

22/02/2024
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں 5 میچ مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال ، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لگاتار دو...
20/02/2024

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں 5 میچ مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال ، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لگاتار دو دو میچ جیت کر اوپر موجود ہیں۔ ملتان سلطانز کی ٹیم بہترین رن ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر پوزیشن آ گئی ہے۔

20/02/2024

MULTAN SULTAN WON ❤️

شاہین شاہ آفریدی:- “میں نے میچ کے بعد خواجہ نافے کی تعریف کی کیونکہ انہوں نے بہت ہی خاص اننگز کھیلی۔ مجھے بھی پی ایس ایل...
20/02/2024

شاہین شاہ آفریدی:- “میں نے میچ کے بعد خواجہ نافے کی تعریف کی کیونکہ انہوں نے بہت ہی خاص اننگز کھیلی۔ مجھے بھی پی ایس ایل کی تلاش تھی اور اس طرح کے نوجوان کھلاڑی کو شاٹس کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ وہ ان شاء اللہ مستقبل کا ستارہ ہے۔

Quetta at Top of the Points Table!   .👇
19/02/2024

Quetta at Top of the Points Table!
.👇

14/02/2024

حاجی شکور کے بڑے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کا جمہوریت سے ایمان سنہ 1988 میں ہی اُٹھ گیا تھا جب ہمیں اسکول سے چھٹیاں ہوئی تھی تو رات کو کھانے کی میز پر ابو نے پوچھا تھا بتاؤ بچو چھٹیوں میں دادا کے گھر جانا ہے یا نانا کے گھر تو ہم سب بچوں نے ہم آواز ہو کر نعرہ لگایا دادا کے گھر۔
لیکن امی کا موقف صرف نانا کے گھر تھا۔ چونکہ اکثریت زیادہ تھی اسلیئے ابو نے دادا کے گھر جانے کا اعلان کیا ۔
ہم دادا کے گھر جانے کی خوشی دل میں دبا کر سو گئے ۔ اگلی صبح امی نے تولیے سے گیلے بال خشک کرتے ہوئے زیر لب مسکراتے ہوئے کہا سب بچے جلدی جلدی نہا کر کپڑے بدل لو ہم نانا کے گھر جا رہے ہیں ۔ میں نے حیرت سے منہ پھاڑ کے ابو کیطرف دیکھا تو وہ نظریں چرا کر اخبار پڑھنے کی اداکاری کرنے لگے ۔
بس میں اسی وقت سمجھ گیا تھا کہ جمہوریت میں فیصلے عوام کے اُمنگوں کے مطابق نہیں بلکہ بند کمروں میں اس وقت ہوتے ہیں جب عوام سو رہی ہوتی ہے۔

  💕💞💕نیو آبادیحاجی صدیق بابر کی جانب سے جمیعت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار خادم ژوب حاجی فضل قادر مندوخیل حافظ محمود با...
01/02/2024

💕💞💕
نیو آبادی
حاجی صدیق بابر کی جانب سے جمیعت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار خادم ژوب حاجی فضل قادر مندوخیل حافظ محمود بابر، دولت خان بابر کے اعزاز میں پر تکلف چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا
حاجی صدیق بابر کی سربراہی میں اپنے خاندان اور نو (9) گھرانوں سمیت جمیعت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار خادم ژوب حاجی فضل قادر مندوخیل کی حمایت کا اعلان کر دیا
آخر میں حاجی فضل قادر مندوخیل نے انکا شکریہ ادا کیا..

 💞🌹💞حلقہ مندوخیل اہلیان مندوخیل بیلٹ کلی نریزئی خوژکزئی ، برنج، ویالہ، تکڑئی، شرن، زیبئ، زامہ ، میر علی خیل ، خروندئی سی...
31/01/2024

💞🌹💞
حلقہ مندوخیل
اہلیان مندوخیل بیلٹ کلی نریزئی خوژکزئی ، برنج، ویالہ، تکڑئی، شرن، زیبئ، زامہ ، میر علی خیل ، خروندئی سین زئی، کی جانب سے عیسی محمد نریزئی، داؤد خاطر نریزئی، کمال خان نریزئی ، عبد القدوس مفتی عجب خان اور دیگر کی سربراہی میں نریزئی کے مقام شاندار جلسہ منعقد کیا گیا
جلسہ گاہ سے جمیعت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار خادم ژوب حاجی فضل قادر مندوخیل ، مولوی عبداللہ شاہ صاحب حریفال ، مولوی شمس الدین صاحب بابڑ،انجینئر اسلم مندوخیل ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ظفر اللہ کاکڑ محمد یار مندوخیل ، اختر جان لالا حاجی رحیم خان ، بابو طلامحمد اور دیگر علمائے کرام خطاب کر رہے ہیں
جلسہ گاہ پہنچنے پر حاجی فضل قادر مندوخیل اور دیگر معززین کا پرتپاک استقبال کیا گیا
اور مہمانوں کو پشتون روایتی پگڑیاں پہنائی گئی ۔
جلسہ کی صدارت مولوی ضیاء الدین قریشی نے کی،
جلسہ میں علاقے کے علماء ، قبائلی مشران، اور جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اور آنے والے الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا
جلسہ گاہ کے آخر میں حاجی فضل قادر مندوخیل ور دیگر قیادت نے ان کا شکریہ ادا کیا

🤲🤲❤️❤️❤️
28/01/2024

🤲🤲❤️❤️❤️

27/01/2024

ہم نے پی بی 2 ژوب میں کسی بھی قسم کی سیاسی وابستگی یا تعصب سے عاری ایک غیر جانبدار انتخابی سروے کیا ہے۔ غیر جانبدارانہ نتائج دیکھنے کے لیے ویڈیو پر ایک نظر ڈالیں۔

Everyone

24/01/2024

‏جمعیت ایک نظریہ ہے۔۔۔۔۔اپنا لیجیٸے
جمعیت ایک دعوت ہے۔۔۔۔۔پھیلا دیجیٸے
جمعیت ایک حقیقت ہے۔۔۔۔۔تسلیم کیجیٸے
جمعیت ایک شناخت ہے۔۔۔۔۔۔۔قبول کیجیٸے
جمعیت ایک صداقت ہے۔۔۔۔۔۔۔یقین کیجیٸے
جمعیت ایک ضابطہ ہے۔۔۔۔عمل کیجیٸے
جمعیت ایک تحریک ہے۔۔۔۔۔۔ساتھ دیجیٸے

آپ کے بچپن  کے انمول کام جو آپ کرتے تھے🤫🤭😁😅
27/05/2022

آپ کے بچپن کے انمول کام جو آپ کرتے تھے🤫🤭😁😅

اگلے مہینے 18 جون 2022 کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو 2017 کی چیمپئینز ٹرافی (180 رنز سے)جیتے 5سال مکمل ہوجائیں گے، اس جیت کی خو...
27/05/2022

اگلے مہینے 18 جون 2022 کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو 2017 کی چیمپئینز ٹرافی (180 رنز سے)جیتے 5سال مکمل ہوجائیں گے، اس جیت کی خوشی کو منانے کےلیے پاکستان حکومت نے پیٹرول کی قیمت بھی 180 روپے کرکے اس جیت کے جشن کو خوشیوں سے دوبالا کردیا ہے

• Today's the best Photo 🌿🥰• beautiful 
27/05/2022

• Today's the best Photo 🌿🥰
• beautiful






25/05/2022

رکو زرا صبر کرو 🤩

25/05/2022

یہ یوٹلیٹی سٹور کا چینی بازارمیں دکان والوں پر بیجھتا ہے ژوب میں اس کو شیر کرے

22/05/2022

ایران سے بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے والا شدید سرخ قسم کا آندھی اس وقت بلوچستان کے وسطی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے دالبندین ، چاغی ، پنجگور ، نوشکی ، نوکنڈی سمیت دیگر علاقوں میں سے ہوتا ہوا اس وقت خاران اور سوراب کے علاقوں میں پہنچ چکا ہے آج رات اور کل سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے
خضدار ، قلات ، سوراب ، مستونگ ، نوشکی ، کوئٹہ ، پنجگور ، تربت ، نوکنڈی ، آواران اور ژوب ڈویژن میں اس دوران 80 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں
کوہ سلیمان اور کوہ کیرتھر کے ملحقہ علاقوں میں بھی تیز گرد آلود ہواؤں کا راج رہیگا

22/05/2022

کوئٹہ! برائلر مرغی میں وینو وائرس کاانکشاف
گوشت کھانے سے جسم
پردانے اور پیٹ خرابی کی شکایات

Wawa
22/05/2022

Wawa

22/05/2022

آگ پانی سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائڈ سے بجھایا جاتاہے کیونکہ یہ ایک وزنی گیس ہے جو آگ سے آکسیجن کی سپلائی کو روکتا ہے۔ اس لیے یہ آگ بجھانے میں ایک مددگار گیس ہے۔ کوہ سلیمان کے اگ میں ابھی تک کاربن ڈائی آکسائڈ استعمال نہیں کیا گیا ہے اس لیے آگ کو ابھی تک نہیں بجھایا سکے ۔ صرف پانی کا استعمال ہورہا ہے جو آگ بجھانے میں زیادہ مدد گار ثابت نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ترقی یافتہ ممالک میں اگ بجھانے کے لئے مخصوص جہاز تیار کیے جاتے ہیں جسمیں ٹینکیاں ہوتی ہیں جن سے کاربن ڈائی آکسائڈ کا اسپرے کیا جاتا ہے۔ ہماری نااہلی کی وجہ سے ہم آگ بجھانے میں ناکام ہوئے ہیں۔
آخر میں کوہ سلیمان میں اگ نے جتنا نقصان پہنچایا ہے اس کا ازالہ صدیوں تک کبھی بھی پورا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

20/05/2022

آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو گی پاکستان چین کی پہلی کھڑکی تھا‘ چین کے لوگوں نے پاکستان کے ذریعے دنیا کو دیکھنا شروع کیا ‘ پی آئی اے پہلی انٹرنیشنل ائیر لائن تھی جس کے جہاز نے چین کی سرزمین کو چھوا‘ اس لینڈنگ پر پورے چین میں جشن منایا گیا ‘

پاکستان نے ایوب خان کے دور میں چین کو تین جہاز فروخت کئے ‘ ان میں سے ایک جہاز ماﺅزے تنگ استعمال کرتے تھے‘ اس جہاز پر آج بھی ”کرٹسی بائی پاکستان“ لکھا ہے۔ پاکستان پہلا ملک تھا جس نے چینی مصنوعات کی امپورٹ کی اجازت دی اور ہم ایک طویل عرصے تک چین کے ریزر اور سوئیاں استعمال کرتے رہے‘

پاکستان نے چین کے مسلمانوں کو حج اور عمرے کی سہولت بھی دی ‘ چین کے حاجی بسوں کے ذریعے پاکستان پہنچتے تھے اور پاکستان انہیں حجاز مقدس تک پہنچانے کا بندوبست کرتا تھا اور پاکستان کا ویزہ کبھی چین کے لوگوں کی سب سے بڑی خواہش ہوتا تھا لیکن آج وہ چین دنیا میں ترقی کی انتہا کو چھو رہا ہے‘ یہ چین 46 ارب ڈالر کے منصوبے لے کر پاکستان آتا ہے تو ہم اسے اپنی تاریخ کا اہم ترین واقعہ قرار دیتے ہیں‘

چین آگے نکل گیا جبکہ ہم اپنے ہی مزار کے مجاور بن کر رہ گئے‘ہم نے کبھی چین کی ترقی اور اپنی تنزلی کا جامع تجزیہ نہیں کیا‘ ہم نے کبھی ان وجوہات کا جائزہ نہیں لیا جن کے باعث چین چین ہو گیا‘ جن کے باعث چین نے چاند تک ”میڈ اِن چائنا“ کی مہر پہنچا دی‘ جن کے ذریعے چین نے نا صرف اپنے سوا ارب لوگوں کو روزگار‘ صحت‘ تعلیم اور شاندار زندگی فراہم کی بلکہ وہ دنیا بھر کے ساڑھے چھ ارب لوگوں کی ماں بھی بن گیا۔

ہم نے کبھی چین کی ترقی کا سائنسی بنیادوں پر تجزیہ نہیں کیا‘ آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو پورے یورپ میں ایسے 39شہر ہیں جن کی آبادی دس لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ چین نے پچھلے تیس برسوں میں 160ایسے نئے شہر آباد کئے ہیں جن کی آبادی دس لاکھ سے زائد ہے اور ان میں دنیا کی تمام جدید سہولتیں موجود ہیں‘

آج مرسیڈیز کاروں کا سب سے بڑا کارخانہ چین میں ہے ۔

آج یورپ‘ امریکا اور پاکستان میں ایسی سبزیاں اور فروٹ ملتا ہے جس پر چائنا کا سٹیکر لگا ہوتا ہے اور

آج دنیا کی 36 ہزار ملٹی نیشنل کمپنیاں چین میں فیکٹریاں لگانے پر مجبور ہیں لیکن ہم نے کبھی چین کی اس ترقی کی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کی اور نہ ہی اپنے زوال کے شواہد اکٹھے کئے‘

ہم نے کبھی نہیں سوچا چین کی ترقی کے چار اصول تھے۔

مخلص لیڈر شپ‘

ان تھک محنت‘

اپنی ذات پر انحصار

اور خودداری۔

چین نے کبھی دوسری اقوام کے سامنے کشکول نہیں رکھا ‘ اس نے ہمیشہ اپنے وسائل پر انحصار کیا‘ یہ لوگ پندرہ‘ پندرہ گھنٹے کام کرتے ہیں اور جب اس کام سے فارغ ہوتے ہیں تو دوسروں کے کام میں ہاتھ بٹاتے ہیں اور ان کی لیڈر شپ نے اپنا تن‘ من اور دھن قوم پر وار دیا ‘

ان کے لیڈر کا جنازہ تین مرلے کے مکان سے نکلا اور اس نے پوری زندگی کسی دوسرے ملک میں قدم نہیں رکھا ‘

ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا چین کی یہ چاروں خوبیاں ہماری سب سے بڑی کمزوریاں ہیں‘

ہم نے کشکول کو اپنی معیشت بنا رکھا ہے‘ ہم دوسروں کے وسائل پر انحصار کرتے ہیں‘ ہم دنیا میں سب سے زیادہ چھٹیاں کرنے والے لوگ ہیں اور ہماری ساری لیڈر شپ کی جڑیں ملک سے باہر ہیں‘

ان کی اولادیں اور گھر تک دوسرے ملکوں میں ہیں

چنانچہ ہم آج افغانستان سے لے کر روانڈا تک دوسرے ملکوں کے محتاج ہیں‘ ہم سانس تک ادھار کی لیتے ہیں ‘ ہمیںروٹی بھی دوسرے فراہم کرتے ہیں۔
کاش ہم چین کے صدر شی چن پنگ سے عرض کرتے جناب آپ ہمیں 46 ارب ڈالر کے منصوبے نہ دیں‘ آپ ہمیں عزت کی روٹی کھانے اور غیرت کے ساتھ زندہ رہنے کا درس دے دیں‘ آپ ہمیں مچھلی نہ دیں آپ ہمیں مچھلی پکڑے کا طریقہ سکھا دیں۔

کاش ہم چین کے لیڈر سے پاکستان کو چین بنانے کا گر سیکھ لیتے کیونکہ قوموں کو امداد اور سمجھوتے نہیں چاہئے ہوتے‘ انہیں عزت اور غیرت کی گھٹی درکار ہوتی ہے اور ہم نے آج تک کسی سے یہ دولت نہیں لی۔

ہم نے آج تک کسی قوم‘ کسی ملک سے یہ ہنر سیکھنے کی کوشش نہیں کی‘ آپ یقین کیجئے ہم 74 سال سے مردار خور اور بھکاریوں کی زندگی گزار رہے ہیں‘

ہم کبھی افغانستان میں امریکا اور روس کی پھینکی ہڈیاں چوستے ہیں‘

کبھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پنجر پر بیٹھ کر گوشت نوچتے ہیں اور

کبھی سعودی عرب یمن جنگ سے فائدہ اٹھانے کے منصوبے بناتے ہیں‘ دنیا جب ان تمام بحرانوں سے نکل جاتی ہے‘

یہ اپنے معاملات‘ اپنے مسائل حل کر لیتی ہے تو ہم کشکول بن کر دوستوں سے دوستی کی خیرات کی اپیل کرنے لگتے ہیں‘

ہم نے آج تک خود کو قوم سمجھا اور نہ ہی قوم کی طرح اپنی نسلوں کی پرورش کی‘ ہم 24 کروڑ بھکاری ہیں اور ہم ہر سال ان بھکاریوں میں پانچ دس لاکھ نئے بھکاریوں کا اضافہ کر دیتے ہیں اور یہ بھکاری بھی بڑے ہو کر اپنے بزرگوں کی طرح دنیا کی طرف دیکھنے لگتے ہیں‘

کاش ہم آج ہی جاگ جائیں‘ ہم آج ان 46 ارب ڈالروں کو آخری امداد‘ آخری سرمایہ کاری سمجھ کر اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کا فیصلہ کر لیں‘

ہم یہ اعلان کر دیں‘ ہم دنیا کےلئے اگلا چین ثابت ہوں گے‘ ہم بیس تیس سال بعد وہاں ہوں گے جہاں دنیا ہمارے صدر کو وہ مقام دے گی جو ہم نے آج شی چن پنگ کو دیا‘ کاش ہم اپنے نیچے والے ہاتھ کو اوپر والا ہاتھ بنا لیں‘ کاش ہم چین بن جائی
💜

19/05/2022

افسوسناک خبر،
تخت سلیمان میں آگ بجہانے کی کوشیش میں 3 افراد جل گئے،
ایک زخمی نماز جنازہ ایک کا 8 بجے اور باقی دو کا 10 بجے آج رات کو،
نام،کلاخان ،غلام سرور،محمد نور ا
نماز جنازہ بقام شیر غلی میں

🤲🏻یااللہ ضلع شیرانی کےجنگل کےآگ میں بارش رحمت برسا
19/05/2022

🤲🏻یااللہ ضلع شیرانی کےجنگل کےآگ میں بارش رحمت برسا

Address

Akhondzada Tawon Zhob
Zhob

Telephone

+923108931398

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Surprise TV View Zhob posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Surprise TV View Zhob:

Videos

Share


Other Zhob media companies

Show All