08/01/2026
ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے کچہ کے مختلف پکٹس کیمپس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے جوانوں کو سخت موسمی حالات کے باوجود فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے پر شاباش دی۔
ڈی پی او عرفان علی سموں نے جوانوں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے، الرٹ رہنے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ کچہ کے دشوار گزار علاقوں میں تعینات جوانوں کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں اور محکمہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔
ڈی پی او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کا کردار مزید مؤثر بنایا جائے گا۔