Narowal Sports Mela نارووال سپورٹس میلہ

Narowal Sports Mela نارووال سپورٹس میلہ It is all about the services of Prof. Ahsan Iqbal and Mr Ahmad Iqbal for Narowal

03/12/2024
04/11/2024
5th October is last date for apply.
03/10/2024

5th October is last date for apply.

22/08/2024

20/08/2024
Congratulations Ahmad Iqbal Ahsan Iqbal
19/08/2024

Congratulations Ahmad Iqbal Ahsan Iqbal

   Ahsan Iqbal Ahmad Iqbal PML-N Narowal
12/08/2024



Ahsan Iqbal Ahmad Iqbal PML-N Narowal

*پریس ریلیز**قیام امن کے بغیر پایہ دار ترقی ممکن نہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری*یونیورسٹی آ...
06/05/2024

*پریس ریلیز*
*قیام امن کے بغیر پایہ دار ترقی ممکن نہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری*
یونیورسٹی آف نارووال کے زیر اہتمام نارووال سپورٹس جمنیزیم میں دوسری سالانہ امن و ترقی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک،نعت رسول مقبول اور قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری نے امن و ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یونیورسٹی آف نارووال کو اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔6 مئی کے دن اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اپنی مظلومیت بتانا نہیں ہے بلکہ یہ بتانا مقصد ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا کے ذریعے فیک انفارمیشن کے ذریعے نوجوانوں کو ڈی۔ٹریک کیا جاتا ہے۔ایسی کانفرنسز کا مقصد یہ ہے کہ ہم پاکستان کو پرامن ملک بنانے کیلئے اپنی نئی نسل کی تربیت کرسکیں۔جس ملک میں امن نہیں ہوتا وہ دولت اور تمام تر وسائل کے باوجود ترقی اور خوشحالی سے دور رہتا ہے۔اگر پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی اور خوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے،جب انسان کے دیماغ کے اندر تعصب اور نفرت کے بیج بو دئیے جاتے ہیں تو اس کیلئے ہمیں شعوری طور ہر کوشش کرکے اس نفرت سے نکلنا پڑتا ہے تاکہ ہم ریشنل تھنکنگ سے عاری نہ ہوں۔اس کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ موجود ہیں۔آج دنیا کے امن کیلئے ڈس انفارمیشن بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے اس وقت یہ ہماری ذمے داری ھے کہ ہم ڈس انفارمیشن سے اپنے آپ اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو بچائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم بدامنی کا گہوارہ بن کر ترقی اور خوشحالی کے خواب سے بہت دور چلے جائیں۔سال 2047ء میں جب اس خطے کے اندر دو ملک اپنی آزادی کا سوسالہ جشن منائیں گے تو کیا ہم اس حال میں ہوں گے کی ہم اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کی کامیاب کہانی دنیا کو دکھا سکیں۔ہمیں 2045 تک اپنے ملک کو دنیا کی 10 بہترین معاشی طاقتوں میں کھڑا کرنا ھے اس لئے ہمیں دوسرے کامیاب ملکوں کی طرح امن کے قیام۔،پالیسیز کے تسلسل اور مسلسل اصلاحات کے ذریعے اپنے ملک کو بہترین ملک بنانا ھے۔اگر ہم نے اگلے24 سال بھی اپنے پرانے رویوں کی طرح گنوا دئیے تو ساری دنیا بھی ہماری مدد کو آجائے تب بھی ہم خوشحال نہیں ہو سکیں گے۔بنی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی سے ہمیں امن قائم کرنے کا درس ملتا ہے ایک دفع سرکار دوعالم (ص) نے صحابہ اکرام سے کہا کہ میں آپکو نماز روزہ اور صدقہ سے بہتر عمل نہ بتاؤں صحابہ کے استفسار پر سرکار دوعالم(ص) نے فرمایا کہ لوگوں کے درمیان امن اور صلح جوئی کو قائم کریں یہ نماز روزے اور صدقہ سے بھی بہترین عمل ہے۔
2018ء میں جب مجھے گولی لگی تب ہمارے خلاف جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا پھیلایا گیا کہ نعوذبااللہ ہم گستاخ رسول ہیں مگر اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے نارووال کے باشعور لوگوں نے مجھے تاریخی لیڈ کے ساتھ فتح یاب کیا۔کلمہ گو لوگوں کے ایمان کا فیصلہ ہم نے نہیں کرنا یہ تو اللہ تعالٰی کا کام ہے ہمیں اپنے ایمان کی حفاظت کرنی چاھیے ہمیں کسی کے ساتھ اسکے خیال زبان،مذہب اور فرقے کی بنیاد پر نفرت نہیں کرنی چاھیے۔یہ ملک ایک گلدستہ ہے ہمارے مسیحی بھائیوں نے قیام پاکستان کے وقت برطانیہ کو یہ کہا تھا کہ ہمارا ووٹ پاکستان کے ساتھ ہے ہمیں پاکستان کا حصہ بنایا جائے۔ہماری تمام مذہبی اکائیاں ہمارا فخر ہیں۔یہاں اگر کوئی اقلیت اپنے آپ کو پاکستان میں خود کو غیر محفوظ سمجھے تو یاد رکھو یہ قیام پاکستان کی سوچ کی نفی ہے۔آج ہم جس مقام پر کھڑے ہیں یہاں پاکستان دوبارہ ترقی کی طرف محو سفر ہے ہماری سٹاک ایکسچینج آج پہلے کی نسبت بہتر پوزیشن میں ہے ۔ہمیں میرا پاکستان کی تحریک شروع کرنی ہے استاد کا پاکستان اسکا کلاس روم ہے۔مزدور کا پاکستان اسکا ورک اسٹیشن ہے اگر وہ محنت کررہا ہے تو وہ پاکستان کی تعمیر کر رہا ہے۔ڈاکٹر کا پاکستان اسکا ہسپتال ہے آفیسر کا پاکستان اسکا دفتر ہے طالب علم کا پاکستان اسکی لیبارٹری اور کلاس روم ہے۔ہمیں اپنی ذمے داریوں کا احساس ہونا چاھیے ۔اب 24 کروڑ عوام کو پاکستان کا معمار بننا ہے تاکہ تعمیر وطن کی راہ ہموار ہو سکے اور یہ ملک جنت بن سکے۔آئیں اپنے گاؤں خاندان اور علاقے میں تنازعات کے حل کیلئے اپنے آپ کو وقف کریں۔میں آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں اپنی آخری سانس تک نارووال کے لوگوں کی محنت کا قرض ادا کرتا رہوں گا۔اس موقع پر معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی،اجمل جامی،معروف مذہبی سکالر و چئیرمین رحمت اللعالمین ع خاتم البین اتھارٹی خورشید ندیم،بشپ ندیم کامران،ڈپٹی کمشنرنارووال سید حسن رضا،وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ظفر چودھری،ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد ڈاکٹر ضیاء الحق،معروف ڈرامہ رائٹر سرمد کھوسٹ ،ممبر نیشنل اسمبلی چودھری انوار الحق،وجیہہ اکرم چودھری،رانا منان خان ممبر صوبائی اسمبلی،ممبر صوبائی اسمبلی احمد اقبال چودھری،ایم۔ایل۔اے چودھری اکمل سرگالہ،پاکستان نیشنل کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالرزاق، خاتون کرکٹر ارم جاوید سمیت معروف سماجی،مذہبی اور سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ کانفرنس کے آرگنائزر رجسٹرار یونیورسٹی آف نارووال ڈاکٹر محمد حسیب سرور نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

Address

Zafarwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Narowal Sports Mela نارووال سپورٹس میلہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share