Apna 27 News HD

  • Home
  • Apna 27 News HD

Apna 27 News HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna 27 News HD, Media/News Company, Yazman, .

‏پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار
15/11/2022

‏پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

11 سالہ بچے کا آئی کیو لیول آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زیادہویب ڈیسک 16 نومبر ، 2022  اس نے مینسا آئی کیو ٹیس...
15/11/2022

11 سالہ بچے کا آئی کیو لیول آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زیادہ
ویب ڈیسک 16 نومبر ، 2022
اس نے مینسا آئی کیو ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ ممکنہ اسکور حاصل کیا / فوٹو بشکریہ یارک شائر ایوننگ پوسٹ
اس نے مینسا آئی کیو ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ ممکنہ اسکور حاصل کیا / فوٹو بشکریہ یارک شائر ایوننگ پوسٹ
ایک 11 سالہ بچے نے عظیم سائنسدانوں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو آئی کیو ٹیسٹ میں شکست دے دی ہے۔

درحقیقت اس نے مینسا آئی کیو ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ ممکنہ اسکور حاصل کیا ہے۔

11 سالہ یوسف شاہ نے مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں 162 اسکور حاصل کیا۔

اسٹیفن ہاکنگ نے مینسا ٹیسٹ میں 160 اسکور حاصل کیا تھا اور آئن اسٹائن کبھی اس ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا اسکور بھی 160 ہوگا۔

برطانوی شہر لیڈز سے تعلق رکھنے والے یوسف شاہ کے مطابق اسکول کے دوست اسے کہتے تھے کہ وہ بہت ذہین ہے اور اسی وجہ سے اس نے آئی کیو ٹیسٹ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔

یوسف شاہ کے مطابق 'میں ہمیشہ سے یہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا میں اس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے 2 فیصد افراد میں شامل ہوں یا نہیں'۔

چھٹی کلاس میں زیرتعلیم یوسف شاہ کو توقع ہے کہ وہ مستقبل میں کیمبرج یا آکسفورڈ میں ریاضی کی تعلیم حاصل کرے گا۔

تعلیم سے ہٹ کر یوسف شاہ کو ریوبیک کیوب سے کھیلنا یا دماغی گیمز پسند ہیں۔

یوسف کی والدہ ثنا نے بتایا کہ 'مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، وہ مینسا ٹیسٹ کو مکمل کرنے والا خاندان کا پہلا فرد ہے، درحقیقت میں تو کچھ فکرمند تھی کہ ٹیسٹ سینٹر پر بڑوں کی جانب سے اسے تنگ کیا جاسکتا ہے مگر اس نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا'۔

یوسف کا 8 سالہ بھائی خالد بھی کچھ سال بعد مینسا ٹیسٹ کو مکمل کرنے کا خواہشمند ہے۔

یوسف کے والد عرفان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی تیاری کافی مشکل تھی

15/11/2022

02 AM Headlines | Wazir-e-Azam Ka Eham Bayan | APNA27NEWS | 16-Nov-2022

مظلوم کی آواز اپنا 27 نیوز
15/11/2022

مظلوم کی آواز اپنا 27 نیوز

جھنگ ڈی ایچ کیو ہاسپٹل میں شوگر کے مریضوں کو انسولین نہیں دی جا رہی ایم ایس کو بتانا چاہیے ہمارے پاس موجود نہیں ہیں تو پ...
15/11/2022

جھنگ ڈی ایچ کیو ہاسپٹل میں شوگر کے مریضوں کو انسولین نہیں دی جا رہی ایم ایس کو بتانا چاہیے ہمارے پاس موجود نہیں ہیں تو پھر اعلیٰ حکام سے بات کی جائے میڈیا کے تمام دوستوں سے گزارش ہے اس آواز کو بلند کریں

15/11/2022
وفاقی وزیر ایوی ایشن جناب خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پی آئی اے کا اعلی سطحی اجلاسپی آئی اے میں جاری مختلف منصوبہ جات سے...
15/11/2022

وفاقی وزیر ایوی ایشن جناب خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پی آئی اے کا اعلی سطحی اجلاس

پی آئی اے میں جاری مختلف منصوبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ

پی آئی اے کی تیسری سہہ ماہی کے نتائج اور ان کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا گیا

پی آئی اے کے محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا، ڈالر کی قدر اور اس سے منسلکہ اخراجات کے باوجود 40 کروڑ کا آپریشنل منافع بھی ہوا

پی آئی اے کے شعبہ انجنیرنگ نے جہازوں کی دیکھ بھال اور ضروری پرزہ جات کے اگلے سال کے پلان پر بریفنگ دی

ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل اور جہازوں میں تنصیب کا کام ایک ماہ کے اندر متوقع

پی آئی اے کے استنبول آپریشن اور اس کی تشہیری مہم پر بھی بریفنگ دی گئی

پی آئی اے کے جہازوں ہر پینٹ اور نئی لیوری متعارف کروانے پر بھی غور کیا گیا۔

15/11/2022

اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی نے ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات کے ہمراہ اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کی۔ بھٹہ مالکان آلودگی کم کرنے والے اپنے آلات کو استعمال نہیں کررہے تھے ۔ 2 بھٹوں کو 100000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

14/11/2022

Media/news company

Address

Yazman

63210

Telephone

+923157175332

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna 27 News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna 27 News HD:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share