Ehsan Ali Awan Official

Ehsan Ali Awan Official آپ کے مساہل آپکی شکایات یا آپ کے پاس کوئی خبر ہے تو ہمیں inbox یا what's app کریں ھم بنیں گے آپ کی آواز..

16/10/2022
01/02/2022
تھانہ ٹیکسلا میں تعینات ایس ایچ او گلتاج راجہ کی نیک اور باکردار شخصیت کے چرچے ہر زباں پر جی ٹی وی کے پروگرام ا ل مموضوع...
18/11/2020

تھانہ ٹیکسلا میں تعینات ایس ایچ او گلتاج راجہ کی نیک اور باکردار شخصیت کے چرچے ہر زباں پر

جی ٹی وی کے پروگرام ا ل م
موضوع. پولیس کا شعبہ اور دین اسلام

ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا گلتاج راجہ کے حالیہ خطبہ جمعہ کی فوٹو کو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر دکھایا گیا

18/11/2020

*نیب پاکستان*

‏نیب نے ن لیگ کے رہمنا احسن اقبال کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا

‏احسن اقبال نے ناروال اسپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، متن

‏احسن اقبال نے وفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ کروائے، ریفرنس

‏ریفرنس میں سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا بھی ملزم نامزد

‏ن لیگی رہنما احسن اقبال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ریفرنس کا متن

18/11/2020

‏امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی
‏کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی، امریکہ کا جواب

امریکہ انسانوں کو موت بانٹنے کے لیے اسلحہ تو فروخت کر سکتا ہے لیکن انسانوں کو زندگی دینے والی ویکسین نہیں دے سکتا کیونکہ امریکہ ایک جلاد کی مانند ہے جس کا پیشہ انسانوں کو موت دینا ہے نا کہ زندگی.
تھر میں ہر سال سینکڑوں بچے /خواتین غزائی قلت کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملتے ہیں لیکن ہماری گندم دوست ملک کو تحفے میں دے دی جاتی ہے امریکہ کا جواب ایسے حکمرانوں کے منہ پر تھپڑ ہے جن کو پہلے اپنا گھر نظر نہیں آتا۔

18/11/2020

موسم کی صورتحال:
18.11.2020-11:15 Am
*آج شام/رات جمعرات کے دوران ملک کے کچھ بالائ علاقوں میں بارش کی توقع
*بدھ کے دوران:
ملک کے ذیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔تاہم شام/رات کشمیر،بالائ پنجاب(خطہ پوٹھوہار) بالائ خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

18/11/2020

کراچی
‏عدالت کا کیپٹن(ر)صفدر اورمریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم

18/11/2020

پنجاب پولیس کے 24 پٹرول پمپوں کے آڈٹ کا فیصلہ

18-11-2020
لاہور پنجاب پولیس میں کرپشن کی روک تھام کے لیے پٹرول پمپس کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب پولیس کے 24 پٹرول پمپس کے آڈٹ کے لیے آڈیٹر کو احکامات جاری کر دئیے گئے، جبکہ پنجاب پولیس نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان سے سکیورٹی کی مد میں 55لاکھ روپے مانگ لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہر ضلع میں موجود آڈیٹر پٹرول پمپ کا آڈٹ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی مد میں جاری ہونے والی رقم کا غلط استعمال ہونے پر آڈٹ کرایا جا رہا ہے۔ آڈیٹر آڈٹ کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس میں جمع کرائیں گے۔

اسکے علاوہ پنجاب پولیس نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان سے سکیورٹی کے اخراجات مانگ لیے ہیں۔ پی ٹی وی سے 55لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔ اگر آئندہ چند روز تک رقم ادا نہ کی گئی تو دونوں اداروں سے پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا جائے گا۔

17/11/2020

بریکنگ ٹیکسلا میں سرکاری یونیورسٹی کے 5 طلبہ میں کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ یونیورسٹی کے 3 شعبہ جات 10 روز کے لیے بند

17/11/2020

آزادکشمیر میں 15روز کے لئے مکمل لاک ڈاون شروع۔۔لاک ڈاون آج رات 12بجے سے شروع کیا جائے گا۔۔

17/11/2020

راولپنڈی:

علامہ خادم حسین رضوی کا دھرنا شرکاء سے خطاب۔

جیسے ہم پر شیلنگ کی گئی تشدد کیا گیا اس کا اللہ اور دنیا کی عدالت میں حساب دینا ہوگا۔

ہمارے تصور میں بھی نہیں تھا کہ ہم فرانس کی ایمبیسی پر حملہ آور ہوں گے،

اداروں نے ہمارے بارے میں تمہیں غلط خبریں دی ہیں ۔

ہمارے پاسپورٹ کرنسی اشیاء کی وقعت تمہاری وجہ سے ختم ہوئی۔

بھارت تمہارے میزائلوں سے نہیں میری تقریر سے زیادہ ڈرتا ہے

املاک کو نقصان پہنچانا لوٹ مار کرنا دور دور ہمارے منشور میں شامل نہیں

ہمارے کسی کارکن نے کچھ غلط کیا تو ہمیں بتائیں ورنہ اپنا مسئلہ اور درد ہمیں بتائیں۔

ہم فرانس ایمبیسی کو آگ لگانے نہیں صرف سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ہم سرکار دو جہاں ‎‎ﷺ کی عزت کے لئے نکلے ہیں۔

تم نے ہمارے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہم نہیں بولے۔

میں بیمار ہونے کے باوجود آپ کے پاس پہنچا ہوں۔

اللہ پاکستان کو سلامت رکھے سخت وقت آیا تو حضور کے یہ غلام ہی آگے ہوں گے

دھلی کی مسجد آگرہ کا تاج محل بھی ہمارا ہے

یاد رکھنا بابری مسجد کا بدلہ بھی لیں گے۔

کسی کو قتل کرنا ہمارا مقصد کبھی نہیں رہا آپ کو ہماری سمجھ کب آئے گی؟

میڈیا والے میرے بچے ہیں تمہارا کیمرا حضور ‎‎ﷺ کے کام نہ آیا تو کیا فائدہ ؟

میڈیا والو آپ ہمارے ساتھ چلو ہم آپ سے آگے ہوں گے

پولیس سیڑھیاں لگا کر ہمارے گھروں میں داخل ہوئی

جوتوں سمیت پولیس مسجدوں میں داخل ہوئے

میڈیا نے کیوں نہیں بتایا کہ کتنی مسجدوں کا تقدس پامال ہوا

ہمارا جرم صرف اتنا ہے کہ ہم لبیک یارسول اللہ کا نعرہ لگاتے ہیں۔

ہمیں لالی پاپ نہ دیا جائے ہم چاہتے ہیں آپ بھی اللہ کے رسول کے غلام بن جائیں

اپنی نالائقی کو تحریک لبیک پر مت ڈالو ۔

کشمیر سڑک پر آدھا گھنٹہ احتجاج کرنے سے آزاد نہیں ہوگا

کشمیر آزاد کروانا ہے تو پھر میری تقریر کروا دو ۔

ہم سڑک پر جتنا چاہیں بیٹھ جائیں آپ کو کیا تکلیف ہے آپ نے یہاں ٹماٹر اگانے ہیں؟؟

پاکستان جن مقاصد کے لئے بنا ان مقاصد کے لئے ہی ہم یہاں بیٹھے ہیں۔

ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے مقاصد کے حصول کی جنگ ہی لڑ رہے ہیں۔

ہم دین کے ٹھیکیدار نہیں چوکیدار ہیں۔

16/11/2020

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی کوششیں کامیاب

وزیر مذہبی امور نے تحریک لبیک کو منا لیا

علامہ خادم رضوی کچھ دیر بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرینگے

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے تحریک لبیک سے مذاکرات کئے
وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ ، کمشنر اسلام آباد عامر احمد اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور سیکرٹری داخلہ بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے
تحریک لبیک فیض آباد دھرنا ختم کرنے پر آمادہ مذاکرات کامیاب

16/11/2020

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا

16/11/2020

*گلگت بلتستان الیکشن رزلٹ 2020*

کل انتخابی حلقے 24
ووٹنگ 23 حلقوں میں ہوئی

پاکستان تحریک انصاف 9 سیٹ لے کر پہلے نمبر پر

آزاد امیدوار 7 سیٹ لے کر دوسرے نمبر پر

پاکستان پیپلزپارٹی 4 سیٹ لے کر تیسرے نمبر پر

پاکستان مسلم لیگ ن 2 سیٹ لے کر چوتھے نمبر پر

مجلس وحدیت مسلمین 1 سیٹ لے کر پانچویں نمبر پر

*ترجمان الیکشن کمیشن پاکستان*

30/06/2020
28/06/2020
26/06/2020

اسلام آباد۔کشمیر ہائی وے پر ملزمان کی فائرنگ کا واقعہ
ٹریفک سب انسپکٹر محمد اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے
ملزمان 26 نمبر چونگی کے قریب گاڑی چھوڑ کر راولپنڈی کی طرف فرار ہوئے جن کا تعاقب کیا جارہا ہے.

04/06/2020

Clarification.

18/05/2020
26/04/2020
18/03/2020
13/03/2020
11/03/2020

یونیسیف رپورٹ: کورونا وائرس کا سائز 400-500 مائکرو قطر ہے، اس وجہ سے یہ کسی بھی ماسک سے نہیں گزر سکتا۔ یہ ہوا میں نہیں پھیلتا کسی چیز پر رہتا ہے اس کی زندگی 12 گھنٹے ہے۔ صابن اور پانی سے یہ دھل جاتا ہے۔ کپڑے پر پڑے تو 9 گھنٹے رہتا ہے، کپڑے دھونے یا دو گھنٹے دھوپ میں رکھنے سے یہ مر جاتا ہے۔ یہ 10 منٹ تک ہاتھوں پر زندہ رہتا ہے لہٰزا جیب میں الکحل اسٹرللئزر رکھنے سے اس کا بچاو ممکن ہے۔

یہ وائرس 26-27 ^C درجہ حرارت میں مر جاتا ہے کیونکہ یہ گرم علاقوں میں نہیں رہتا،
نیز گرم پانی استعمال کریں اور سورج کی حرارت لیں اور پانی گرم پیئں۔ ٹھنڈے پانی اور کھانے سے پرہیز کریں آئسکریم بلکل نا کھائیں، اور بچوں کو اس سے دور رکھیں۔

ان ہدایات پر عمل کر کے اس وائرس سے بچا جا سکتا۔ یونیسیف

11/03/2020

اسلام آباد ؛ پاک فضائیہ کا طیارہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طیارہ گر گیا ۔طیارہ اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں گرا۔طیارہ گرنے کے بعد دور سے ہی دھویں کے باڈل اٹھتے دکھائی دیتے رہے۔دھویں کے بادل شکر پڑیاں سے اٹھتے نظر آ رہے ہیں۔حادثہ شکر پڑیاں کے مقام پر پیش آیا جہاں یومِ پاکستان کی سالانہ پریڈ کی تیاریاں جاری تھیں۔پاکستان ایئر فورس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ایف 16 طیارہ بھی 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کا حصہ تھا اور اس حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم ہلاک ہوئے ہیں۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی سکھ یاتریوں کی آمد پر مختلف محک...
09/03/2020

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی سکھ یاتریوں کی آمد پر مختلف محکمہ جات سے سکیورٹی نقطہ نظر سے میٹنگ ۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال ماہ اپریل بیساکھی کے موقع پر بھارت اور دیگر ممالک اور پاکستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتری سری پنجہ حسن ابدال اپنے مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لیے تشریف لاتے ہیں ۔جن کی سکیورٹی اور دیکھ بھال کے انتظامات محکمہ اوقاف سر انجام دیتا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس اٹک مختلف محکمہ جات سے مل کر ان کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے مختلف محکمہ جات کے نمائندگان کے ساتھ سری پنجہ حسن ابدال میں میٹنگ کی ۔جس میں اے سی حسن ابدال ، سی ایس او ٹو ڈی پی او اٹک ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال ،محکمہ اوقاف کے افسران ،سپریٹنڈنٹ واپڈا ،ریلوے انتظامیہ،ریلوے پولیس ،سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ ،اینٹیلی جنس ایجنسی،ریسکیو 1122،ٹریفک پولیس کے نمائندگان ،ڈی ایس پی حسن ابدال اور ایس ایچ اوز سرکل حسن ابدال نے شرکت کی ۔دوران میٹنگ سکھ یاتریوں کی آمد و رفت اور قیام اور سکیورٹی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے ۔تمام محکمہ جات کے نمائندگان نے سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں ۔ ڈی پی او اٹک نے تمام محکمہ جات کے نمائندگان سے پیش کی گئی تجاویز پر سکیورٹی نقطہ نظر سے فرداً فردا ًڈسکس کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے ٹریفک پولیس انچارج کو ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں کی آمد پر ٹریفک کے بہاؤاور کنٹرول کرنے اورپارکنگ کے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں ۔ڈی پی او اٹک نے ایمر جنسی حالات میں ریسکیو 1122کو تین ریسکیو گاڑیاں سٹینڈ بائی رکھنے کے ہدایت کی اور محکمہ واپڈا کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی اور اضافی جنریٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ڈی پی او اٹک نے اٹک پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دیگر محکمہ جات کے ساتھ مل کر سکیورٹی نقطہ نظر سے انتظامات مکمل کریں تاکہ سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جا سکے ۔
ترجمان اٹک پولیس

09/03/2020

یوم پیدائش سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج شیرِخدا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم پیدائش ہے۔ آپ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے اور امت مسلمہ کے خلیفہ راشد چہارم تھے۔

حضرت علی ؓ 13 رجب کو ہجرت سے 24 سال قبل مکہ میں پیدا ہوئے آپ کی پیدائش سے متعلق تواریخ میں لکھا گیا ہے کہ آپ بیت اللہ کے اندر پیدا ہوئے، آپ کا شماراسلام قبول کرنے والے اولین افراد میں ہوتا ہے۔

نوٹ:
بعض مقامات پر ہجرت سے 23 سال قبل بھی ملتا ہے
واللہ اعلم

حضرت علیؓ کا حسبِ نسب:

آپ کے والد حضرت ابو طالبؑ اور والدہ جنابِ فاطمہ بنت ِ اسد دونوں قریش کے قبیلہ بنی ہاشم سے تعلق رکھتے تھے اور ان دونوں بزرگوں نے بعدِ وفات حضرت عبدالمطلب پیغمبر اسلام صلی علیہ وآلہ وسلم کی پرورش کی تھی۔

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں، بچپن میں پیغمبر کے گھر آئے اور وہیں پرورش پائی۔ پیغمبرکی زیرنگرانی آپ کی تربیت ہوئی ، ایک لمحہ کے لیئے بھی حضور ان کو تنہا نہیں چھوڑتے تھے ۔

آپ کے بارے میں عام روایت ہے کہ آپ نے 13 سال کے سن میں اسلام قبول کیا، حضرت علی ؓ کی امتیازی صفات اور خدمات کی بنا پر رسول کریم ان کی بہت عزت کرتے تھے اور اپنے قول اور فعل سے ان کی خوبیوں کو ظاہر کرتے رہتے تھے۔ جتنے مناقب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بارے میں احادیث نبوی میں موجود ہیں، کسی اور صحابی رسول کے بارے میں نہیں ملتے۔

حضرت علیؓ سے منسوب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی چند احادیث:

عالم ِ اسلام کے چوتھے خلیفہ حضرت علیؓ سے منسوب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی چند احادیث مندرجہ ذیل ہیں:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !

علیؓ مجھ سے ہیں اور میں علیؓ سے ہوں۔

تم سب میں بہترین فیصلہ کرنے والا علیؓ ہے۔

علیؓ کو مجھ سے وہ نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ علیہ السّلام سے تھی۔

علی رضی اللہ عنہ سے محبت کرنے والا مومن اور بغض رکھنے والا منافق ہے۔

یہ (علیؓ) مجھ سے وہ تعلق رکھتے ہیں جو روح کو جسم سے یا سر کو بدن سے ہوتا ہے۔

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تین فضیلتیں:

وہ خدا اور رسول کے سب سے زیادہ محبوب ہیں ,, یہاں تک کہ مباہلہ کے واقعہ میں حضرت علیؓ کو نفسِ رسول کا خطاب ملا، حضرت علیؓ کا عملی اعزاز یہ تھا کہ مسجد میں سب کے دروازے بند ہوئے تو علی کرم اللہ وجہہ کا دروازہ کھلا رکھا گیا۔

جب مہاجرین و انصار میں بھائی چارہ کیا گیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پیغمبر نے اپنا دنیا و اخرت میں بھائی قرار دیا ۔

آخر میں غدیر خم کے میدان میں ہزاروں مسلمانوں کے مجمع میں حضرت علی کو اپنے ہاتھوں پر بلند کر کے یہ اعلان فرما دیا کہ جس کا میں مولا (مددگار، سرپرست) ہوں اس کا علی بھی مولا ہیں۔

یوم شہادت

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر 19 رمضان 40 ہجری (27 جنوری 661) کو شام سے آئے ایک شقی القلب شخص عبد الرحمن بن ملجم نامی شخص نے قطامہ نامی خارجی عورت کی مدد سے مسجد کوفہ میں حالتِ سجدہ میں پشت سے سر پر زہر بجھی تلوار سے وار کرکے زخمی کردیا، زخمی ہونے پر آپ کے لبوں پر جو پہلی صدا آئی وہ تھی کہ:

’’ربِ کعبہ کی قسم آج علی کامیاب ہوگیا‘‘۔

دو روز تک حضرت علیؓ بستر بیماری پر انتہائی کرب اور تکلیف کے ساتھ رہے آخرکار زہر کا اثر جسم میں پھیل گیا اور 21 رمضان (29 جنوری) کو نمازِ صبح کے وقت آپ کی شہادت ہوئی۔

روضہ مبارک

آپ کا روضہ مبارک عراق کے شہر نجف میں مرجع الخلائق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Address

Wah

Telephone

+923203222122

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ehsan Ali Awan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category