MK Islamic Solution

MK Islamic Solution MK Islamic Solution Page's aim is to spread the teachings of Islam to the whole world.

حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے 1445 ہجری کے موسم حج کی تیاری کے لیے کعبہ کے کسوہ کو بلند کرنے کا کام شروع کیا۔ ...
23/05/2024

حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے 1445 ہجری کے موسم حج کی تیاری کے لیے کعبہ کے کسوہ کو بلند کرنے کا کام شروع کیا۔
یہ کسوہ کو کعبہ کے نیچے سے 3 میٹر کی اونچائی تک اٹھانے کے سالانہ رواج کے مطابق ہے۔ کعبہ کے چاروں اطراف 2.5 میٹر چوڑا اور 54 میٹر لمبا سفید سوتی کپڑے سے اٹھا ہوا حصہ ڈھکا ہوا ہے۔

Why is Kiswah the Ghilaf-e-Kaaba Uplifted Every Year? | Uplifting of Kiswa e Kaaba | Hajj 2024In this video, we will tell you When and Why is the Kiswah of t...

حج و عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے اہم دعاؤں اور معلومات امیجز کی صورت میں شئیر  کرنے کا سلسلہ شروع کا جا رہا ہے۔ زائرین  ...
14/05/2024

حج و عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے اہم دعاؤں اور معلومات امیجز کی صورت میں شئیر کرنے کا سلسلہ شروع کا جا رہا ہے۔ زائرین ان معلومات کو اپنے موبائل میں محفوظ کر لیں ہر جگہ کام آئیں گی۔ براہ مہربانی اپپنے تمام دوستوں، چاہنے والوں اورسوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور دیگر پربطور صدقہ جاریہ شئیر کریں۔مجھے، میری فیملی اور میرے مرحوم والدین کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیے گا۔

11/05/2024

حج کے دوران پابندیاں
دوران حج اس مرتبہ مندرجہ ذیل اشیا پر پابندی لگا دی گئی ہےجن پر آپ کو سختی سے عمل کرنا پڑے گا۔دوسری صورت میں آپ کو گرفتار کرکے سزا بھی دی جا سکتی ہے یاآپ کوڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔آپ سعودی عرب اللہ تعالی کی عبادت کرنے جا رہے ہیں اس لیے ان تمام احکا مات پر عمل کریں۔
1۔مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں خصوصا راہ داریوں میں کھانا کھانے پر سخت پابندی لگا دی گئی ہے۔
2۔دوران طواف اور سعی فون استعمال کرنے اور تصاریر بنانے پر سخت پابندی لگا دی گئی ہے۔
3۔ موبائل فون کے علاوہ بیٹری سے چلنے والی تمام چیزیں پر دوران پرواز ،قیام مکہ اور مدینہ میں پھٹنے کے باعث آگ لگنے کے خدشے کے پیش نظرپابندی لگائی گئی ہے۔یاد رہے کہ یہ پابندیاں سعودی حکو مت کی جانب سے لگائی گئی ہیں جن پر کسے قسم کا اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔
4۔ ان چیزوں میں موبائل پاور بنک، ریزر یعنی شیونگ مشین شامل ہیں۔
5۔سگریٹ اور نسوار پر سخت پابندی لگائی گئی ہے۔خصوصا نسوار کو منشیات میں شامل کیا گیا ہے۔
6۔تمباکو اور کوئی بھی جڑی بوٹی نہ لے کر جائیں ۔
7۔استری اور الیکٹرک کیٹل بھی مت لے کر جائیں۔
8۔اپنا سامان بیگز میں لے کر جائیں کس بھی قسم کا کارٹن استعمال نہ کریں۔آپ کے بیگ گھومنے والےیعنی گول نہ ہوں بلکہ چورس یا لمبے ہوں۔
9۔حج کے لیے اپنا ساماں انتہائی مختصر رکھیں۔

09/05/2024

مکہ مکرمہ میں تاریخی زیارت کے مقامات
مسجد الحرام
مسجد عائشہ
جنت المعلی
غار حرا
غار ثور
پیغمبر اسلام کی جائے پیدائش
مسجد جن
کوہ ابو قبیس
میدان عرفات
جبل رحمت
مسجد النمرہ
زبیدہ نہر
منی
مسجد الخیف
جمرات
مسجد البیعت
مزدلفہ
مسجد مشعر الحرام
مکہ میوزیم
ام المومینن حضرات میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا کی قبر شریف
مسجد الحدیبیہ
بلال بن رباح مسجد
الشبیقہ قبرستان(جہان اہل مکہ اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیتےتھے)
کسوا فیکٹری
کلاک ٹاور میوزیم

ایام حج کے شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے تمام عمرہ زائرین کو مکہ سے فوری نکل جانے کا حکم جاری کیا ہےجس پر یکم مئی سے عمل...
06/05/2024

ایام حج کے شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے تمام عمرہ زائرین کو مکہ سے فوری نکل جانے کا حکم جاری کیا ہےجس پر یکم مئی سے عمل درامد جاری ہے۔ کیونکہ مملکت نے حج کی تیاریوں کے لیے اپنے تمام ادارے اور ذرائع ایکٹیویٹ کر دیے ہیں اب مکہ میں صرف لوکل شہریوں اور صرف ان افراد کو داخل ہو نے اجازت ہو گی جن کے پاس حج کا پرمٹ ہو گا۔

دوران حج منٰی میں سامان رکھنے کا طریقہدوران حج منٰی میں مکتب کیٹیگری C اور D میں حجاج کے بستروں کے درمیان ہر ڈائریکشن می...
04/05/2024

دوران حج منٰی میں سامان رکھنے کا طریقہ
دوران حج منٰی میں مکتب کیٹیگری C اور D میں حجاج کے بستروں کے درمیان ہر ڈائریکشن میں فاصلہ انتہائی کم ہوتا ہے اور اپنا سامان رکھنے کی جگہ بالکل بھی نہیں ہوتی۔ایسے ہُک اس طرح کے ہُک بہت کام دیتے ہیں اور ان کی وجہ سے اپنا سامان اوپر لگی خیمے کی راڈ پہ بآسانی لٹکایا جاسکتا ہے۔حجاج کرام ایسے ہُک ضرور ساتھ لے کے جائیں نہیں تو منٰی میں سامان رکھنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

04/05/2024

The ultimate step by step hajj guide | The Five Day Of Hajj | Hajj ka tariqa | Hajj 2024In this video, we will explain The ultimate step by step hajj guide a...

Part-01حج و عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے اہم دعاؤں اور معلومات امیجز کی صورت میں شئیر  کرنے کا سلسلہ شروع کا جا رہا ہے۔ ز...
14/04/2024

Part-01
حج و عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے اہم دعاؤں اور معلومات امیجز کی صورت میں شئیر کرنے کا سلسلہ شروع کا جا رہا ہے۔ زائرین ان معلومات کو اپنے موبائل میں محفوظ کر لیں ہر جگہ کام آئیں گی۔ براہ مہربانی اپپنے تمام دوستوں، چاہنے والوں اورسوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور دیگر پربطور صدقہ جاریہ شئیر کریں۔مجھے، میری فیملی اور میرے مرحوم والدین کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیے گا۔
www.youtube.com/
www.youtube.com/
www.facebook.com/kmislamicinfo/
www.facebook.com/mkislamicsolution/

12/03/2024

The ultimate step by step hajj guide | The Five Day Of Hajj | Hajj ka tariqa | Hajj 2024In this video, we will explain The ultimate step by step hajj guide a...

06/02/2024

hazrat hanzala ra ki shahadat ka waqia | Hazrat Hanjala Ka Waqia | Shahadat Ka MartabaIn this video we will tell you the real story of hazrat hanzala ra ki s...

06/02/2024

Firaun ki beti aur khadima ka qissa | firon ki baandi ka iman afroz waqia | mashataIn this video, we tell the story of waqia e mairaj related to Firaun ki be...

05/02/2024

24/01/2024

آج میری پیاری امی کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیاہے۔
یقینا یہ میری زندگی کی سب سے زیادہ تکلیف دہ اورالمناک حقیقت ہےجوصرف وہی لوگ محسوس کر سکتےہیں جن کی مائیں اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔
ربَّنا اغْفِرْلِیْ وَلِوَ الِدَیَّ وَ لِلْمُوْمِنِیَنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۔
" اےمیرے رب! میری، میرے والدین کی، تمام اہل ایمان کی جس دن حساب کی پیشی ہوگی مغفرت فرما دیجیے۔"
رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا۔
" اے رب! ہمارے والدین پر رحم فرمایئے، جس طرح کہ انہوں نے بچپن میں ہماری پرورش کی۔"
٭:رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَ لِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِناً وَّ لِلْمْوْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ۔
"اے ہمارے رب! میری اور میرے والدین کی اور جو ہمارے زمرہ میں ایمان کے ساتھ داخل ہیں اور تمام مؤمن مرد و عورتوں کی مغفرت فرما دیجیے۔
اپنے رشتوں کی قدر کیجیے، کیونکہ انکے جانے کے بعد انکی یاد خلش سی بن کر سینے میں چبھتی ہے کہ کاش کچھ اور وقت ہم ان کے ساتھ گزار سکتے۔
سب بھا ئیوں سے درخواست ہے کہ دعا کریں اللہ پاک میرے سمیت تمام لوگ جن کےوالدین وفات پا چکے ہیں اللہ تعالی ان کی بخشش اور مغفرت فرمائے ، آنے والی تمام منازل آسان فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔امین ثم امین

12/01/2024

history of zam zam water | makkah zamzam water miracle | amazing facts about zamzam waterhistory of zamzam wellwell of zamzam waterhistory of zamzam water ma...

31/12/2023
27/12/2023

‏روضہ رسول پر سلیوٹ کرنے کی مختلف ویڈیوز آپ نے بھی دیکھی ہوں گی؟

غالبا یہ ٹرینڈ اس وقت شروع ہوا جب ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سنہری جالیوں کے سامنے سلیوٹ کرتا ہے۔۔

کسی کے ذاتی عمل پر بات کرنا زیادہ مناسب نہیں لیکن ذرج ذیل باتوں پر غور کیجئے کیونکہ یہ معاملہ ادب رسول کا ہے اور ادب کو علم پر فوقیت حاصل ہے۔

۱: کیا مسجد نبوی میں زور سے قدم زمین پر مارنا بےادبی نہیں؟

۲: کیا آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں یوں بازو کھول کر چوہدریوں والے انداز میں سلام کرنا بہتر ہے یا عاجزی سے سر جھکا کر ہاتھ باندھ کر آنکھوں میں زہے نصیب آنسو لئے اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوتے ہوئے سلام کرنا ؟

۳: اور پھر ایسے عمل سے پہلے خصوصی طور پر ویڈیو بنوانا اور فیسبک پر ڈالنا مطلب آپ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی مشہوری چاہ رہے ہیں؟

خدا کے لئے! اس ٹرینڈ سے بچیں اور اس کی حوصلہ شکنی کریں۔

میں اکثر سوچتا ہوں کہ اے کاش میرے بس میں ہو تو ہر زائر مکہ و مدینہ کو ادب روضہ رسول و مکہ مکرمہ سے متعلق پورا کورس کرواؤں۔

فی زمانہ ڈیجیٹل دور میں برائیاں بھی ڈیجیٹل ہو گئی ہیں۔ ان میں سے چند بیان بھی کیے دیتا ہوں، شاید کوئی بھائی میری وجہ سے اس قبیح (برے) عمل سے بچ جائے:

۱: سنہری جالیوں کے سامنے لائیو ویڈیو کال کرنا / ویڈیو بنانا

(میں کسی دوست کے پاس حاضر تھا، موبائل استعمال کر رہا تھا، اس نے کہا: اگر موبائل ہی استعمال کرنا تھا تو میرے پاس کیوں آئے۔۔۔ ہائے قسمت کہ ہم آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں بھی موبائل استعمال کریں۔۔۔ اور آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سلام کرنے / باتیں کرنے کی بجائے دیگر دنیا والوں سے گفتگو میں مصروف ہوں (اللہ پاک بچائے۔ آمین)

۲: یوں تو مطلقا کوشش کرنی چاہیے کہ وہاں تصاویر سے بچا جائے تاہم روضہ رسول /کعبۃ اللہ کو پیٹھ کر کے تصویر کھینچنا اور اسے اپلوڈ کرنا ادب کے خلاف ہے (میں جب بھی ایسی تصویر دیکھتا ہوں مجھے کوفت ہوتی ہے۔ اس پر کوئی حکم شرع نہیں یہ صرف ادب کی بات ہے جو سمجھ جائے)

۳: مسجد نبوی میں گروپ بنا کر بیٹھنا اور دنیا کی باتیں کرنا (ایسا عام مساجد میں بھی منع اور ناجائز ہے)

۴؛ مدینہ شریف کی آزمائشوں (مثلا موسم، کھانا یا دیگر ) پر زبان پر شکایت لانا

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میری امت میں سے جو کوئی بھی مدینہ طیبہ کی سختی اور شدت پر صبر کرے گا میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا۔

(مسلم شریف: 1004)

باادب بانصیب
بےادب بےنصیب
🌸🌸🌸

20/12/2023

نبی کریم ﷺ چاند سے بھی زیادہ حسین
حضرت جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے ایک انتہائی روشن چاندنی رات میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا
پھر آپ کو دیکھنے لگا اور چاند کو بھی دیکھنے لگا
کہ ان دونوں میں کون زیادہ خوبصورت ہے
آپ اس وقت سرخ جوڑا پہنے ہوئے تھے
اور آپ مجھے چاند سے بھی
زیادہ حسین نظر آ رہے تھے
سننن ترمذی، حدیث نمبر2002



https://www.youtube.com/shorts/ghKU1gVXBIY

Address

Wah
47010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MK Islamic Solution posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MK Islamic Solution:

Videos

Share

Category