24/12/2024
بریکنگ نیوز۔ گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملک عارف محمود کی خصوصی ملاقات ، صدر ضلع اٹک پاکستان پیپلز پارٹی سردار اشعر حیات خان اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت عتیق الرحمان کی کاوش سے سابق واٸس پریذیڈنٹ کینٹونمنٹ واہ کینٹ ملک عارف محمود نے دوستوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی پرچم پہنا کر خوش أمدید کہا، اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی اور بھی موجود تھے ۔ٹیکسلا واہ کینٹ کی نامور شخصیات کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہو گی ۔