ٹبی قیصرانی: اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن سے دو معصوم بہنوں کی موت، محکمہ صحت خاموش تماشائی
ٹبی قیصرانی میں دل دہلا دینے والے واقعے نے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے، جہاں عطا محمد چھتری کی دو بیٹیاں مبینہ طور پر اتائی ڈاکٹر سلیمان لنگاہ کے انجکشن لگانے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ تفصیلات کے مطابق، یہ غریب خاندان اپنی بچیوں کو شدید بخار کی حالت میں ڈاکٹر سلیمان لنگاہ کے کلینک پر لے گیا، جہاں انہیں ایکسپری انجکشن لگائے گئے۔ افسوسناک طور پر، انجکشن کے ردعمل کے بعد دونوں بچیوں کی طبیعت بگڑ گئی، اور وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔
غم سے نڈھال عطا محمد چھتری نے اپنی غربت اور بے بسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی سکت نہیں رکھتے، مگر ان کی بیٹیوں کی موت غلط انجکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دوسری طرف، ڈاکٹر سلیمان لنگاہ نے اپنا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بچیوں کو ملیریا ثابت ہونے کے بعد ڈیکسا انجکشن اور ملیریا کی ڈوز دی گئی تھی۔ ان کے بقول، چھوٹی بچی کی طبیعت بگڑنے پر انہوں نے مشورہ دیا کہ اسے فوری طور پر گھر لے جایا جائے، مگر بدقسمتی سے، دونوں بہنیں گھر پہنچ کر انتقال کر گئیں۔
محکمہ صحت کی غفلت اور کرپشن عروج پر
علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے ذمہ داران، بشمول سی ای او ہیلتھ اور ڈرگ انس
*پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس*
*🚨عدالت نے وزیر اعظم سے ضمانت مانگی تھی کہ آئندہ کسی کو نہیں اٹھایا جائے گا ۔ ایوان میں مجھے یقین دلایا گیا کہ اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ کسی کو غیر قانونی طور پر نہیں اٹھایا جائے گا، لیکن غیر قانونی ہتھکنڈے ختم نہیں ہو رہے، سڑکوں پر نکلنے کے علاؤہ کوئی چارہ نہیں رہا ۔ بیرسٹر گوہر علی خان کی گفتگو*
وہوا انٹر سٹی روڈ کے مین بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار اور رکشہ و ریڑی والوں کی من مانیوں نے شہریوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ تجاوزات اور غیر قانونی رکشہ فروٹ فروشوں کے باعث سڑک پر ٹریفک جام اور حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ان تجاوزات کی وجہ سے سکول جانے والے بچوں، مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق، تحصیل انتظامیہ کے کچھ ملازمین روزانہ صبح ان ریڑی والوں سے مبینہ طور پر پیسے وصول کرتے ہیں اور تصاویر بنا کر تحصیل کمیٹی کو بھیج دیتے ہیں، تاکہ سڑک کو تجاوزات سے صاف ظاہر کیا جا سکے۔ لیکن عملی طور پر کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی، جس سے یہ تجاوزات اور غیر قانونی سرگرمیاں جوں کی توں برقرار ہیں۔
عوام نے ڈی سی او ڈیرہ غازی خان اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مین بازار میں قائم ناجائز تجاوزات کو ختم کرائیں اور ایسی قانونی کارروائی کریں جس سے عوام کو مستقل ریلیف مل سکے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ کے ان ملازمین کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے جو رشوت کے ذریعے یہ تجاوزات برقرار رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ عوام کو امید ہے کہ انتظامیہ فوری اقدامات کرکے علاقے کو صاف اور محفوظ بنائے گی
بہت مبارک ہو ڈاکٹر خلیل احمد کلاچی کو جو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے نئے سفر کو خوشیوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔ دوست احباب عصمت اللہ ڈنڈا حافظ حافظ عصمت اللہ درکانی اور حاجی ہدایت اللہ پپو درکانی نے بھی اس خوشی میں مبارکباد پیش کی ھے
ٹبی قیصرانی۔ دامان آڑھت اینڈ سیڈ سنٹر کا شاندار افتتاح
دامان آڑھت اینڈ سیڈ سنٹر ٹبی قیصرانی کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر علاقہ کے معززین اور کاروباری حضرات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ہمارے ہاں گندم، کپاس، چاول، سورج مکھی، باجرہ، گوارہ کی خریدو فروخت کے ساتھ ساتھ ہمہ قسمی اجناس کے معیاری بیج دستیاب ہیں۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی:
قیصر وسیم قیصرانی
نذیر احمد بھٹہ
شاہ جہان خان قیصرانی
ڈاکٹر سیف الرحمان
کسانوں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اسے سراہا۔
پروپرائیٹر:
امتیاز احمد بھٹہ، محمد طیب لغاری، ثناء اللہ لغاری
دامان آڑھت اینڈ سیڈ سنٹر کسانوں کے اعتماد کا مظہر۔
علی آمین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام 🚨
کل میں اپنی پوری بات آرام اپنے تقریر میں کروں گا۔ ہم اس حکومت کو نہیں مانتے ہیں
تین سو شہداء کی کی قبریں
Follwars
وزیراعلی پنجابFollwarDani TV دانی ٹی ویPakistan Peoples PartyPakistan Peoples Party - PPPPPP
وہوا کےنواحی گاؤں کوٹ مبارک
وطن کی مٹی گواہ رہنا
ایف سی بلوچستان میں شہید ہونے والے حافظ عبدالمجید کا نماز جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
*اپنے چھوٹے بچوں کا بہت احتیاط کریں۔ انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں چیزیں خریدنے کے لیے۔ بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔ محلہ میں چیزیں بیچنے والے کی ایک بار اچھی طرح سے شناخت ضرور کریں کہ آپ کو معلوم ہو کہ یہ چیزیں بیچنے والا کوں ہے۔*
وہوا میں برسات موسم خوش گوار
بستی لڑی ۔گزشتہ روز دو نوجوان شہید ہوگئے 80 سالہ بزرگ حکومت بلوچستان سے سوال کررہا ہے کہ ہمارا قصور کیا تھا جو میرے بیٹوں کو ناحق بے دردی سے رسیوں سے باندھ کر گولیاں مار دیں گئیں۔
وہوا کی نواحی بستی نوراحمدوالی کے دو سگے بھائی غلام مرتضی اور محمد ضمیر مزدوری کے سلسلے بلوچستان گئے ہوئے تھے.