چک نمبر 515/ای بی میں ایک ٹائر پائرولائسز پلانٹ جو پرانے ٹائروں کو فیول آئل میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال ہو رہا تھا، آج مسمار کر دیا گیا ہے۔ پلانٹ کے مالک اور منیجر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور پلانٹ کی جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔کارروائیکی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے کی
وہاڑی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد سموگ آگاہی واک فوٹو سیشن کی نظر اسسٹنٹ کمشنر ہیلتھ ورکر کو ضلع کونسل ہال میں چھوڑ کر واک پر نکل پڑی متعدد افسران بغیر ماسک پہنے عوام کو ماسک پہننے کا بھاشن دیتے رہے شہریوں کا اظہار تشویش
وی او
وہاڑی ضلع انتظامیہ کا ڈینگی مہم کے بعد انسداد سموگ واک کے نام پر فوٹو سیشن اسسٹنٹ کمشنر واک میں شمولیت کے لیے آنے والی ہیلتھ ورکرز کو ضلع کونسل ہال میں چھوڑ کر آگاہی واک پر نکل پڑی جبکہ دوسری جانب واک میں شریک محکمہ ہیلتھ افسران سمیت دیگر افسران بغیر ماسک پہنے عوام میں ماسک تقسیم کرتے رہے اور سموگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کرتے رہے جس پر شہریوں نے اظہار تشویش کرتے کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے اور عوام سے مذاق بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے
گڑھ موڑ بارش کے بعد حالات
)بورے والا کے نواحی گاؤں 263 ای بی کے قریب خواتین ٹیچرز سے بھری سکول وین میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور وین میں سوار 10 سکول ٹیچرز نے چھلانگیں لگا کر اپنئ جانیں بچائیں جبکہ وین مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی سکولُ وین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 265 ای بی بورےوالا سے چھٹی کے بعد ٹیچرز کو لیکر واپس آرہی تھی کہ اس میں آگ بھڑکنے کے باعث حادثہ پیش آ گیا ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معروف ریسٹورنٹ اور واٹر پلانٹ کی انسپکشن۔۔۔
470 لٹر فلٹر پانی، 2 فلٹر پلانٹ اور 4 سٹوریج ٹینکس ضبط۔۔
30 کلو ایکسپائرڈ مربہ جات، 8 کلو غیر معیاری مصالحہ جات تلف۔۔۔
واٹر پلانٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند، ریسٹورنٹ کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد۔
کارروائیاں مانا موڑ بوریوالا، کہروڑ پکا روڈ میلسی اور مترو روڈ پر کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پانی میں آرسینک پائے جانے پر 2 واٹر پلانٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ محمد عاصم جاوید
سیمپل کی مزید جانچ تک فلٹر شدہ پانی اور سامان ضبط کرلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زائد المعیاد مربہ جات برآمد ہونے پر معروف ریسٹورنٹ کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ محمد عاصم جاوید
خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو چیک کیا جارہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ناقص خوراک کی روک تھام کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محمد عاصم جاوید
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ٹیکرز
وہاڑی میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا اور بھارتی مظالم کی مذمت کی ریلی کی قیادت
ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کی۔ ریلی میں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ،ضلعی افسران ، سول سوسائٹی ، وکلاء ، انجمن تاجران ، میڈیا دیگر تمام سٹیک ہولڈرز نے کثیر تعداد شرکت شرکت کی۔شرکاء نے قومی اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔شرکاء نے فلک شگاف نعرے لگائے۔کشمیر کی آزادی کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
وہاڑی میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کی۔رکن پنجاب اسمبلی میاں ثاقب خورشید اور دیگر ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ
یوم استحصال کشمیر، 5 اگست تاریخ کے سیاہ ترین دن کے طور پر منایا جا رہا ہے بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 اور 35 A کو منسوخ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ آج بھی کشمیر کی دھرتی شہداء کے خون سے لال ہورہی ہے۔ بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند کی جاتی رہے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور شہری کشمیریوں کے ساتھ گھڑے ہیں اقوام عالم کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرہ کا نوٹس لے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق بحال کئے جائیں مسئلہ کشمیر حل کئے کیو
تاجروں کے احتجاج پر صوبائی حکومت کی اراضی پر ہونے والی نیلامی منسوخ کردی گئی تاجروں کا اظہار تشکر
ضلع وہاڑی کےتاجروں کے شدید احتجاج اور دھرنا کے بعد ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے صوبائی حکومت کی اراضی پر ہونے والی دوکانوں کی کرایہ نیلامی منسوخ کردی تاجروں کا اظہار تشکر نیلامی منسوخی ہونے پر تاجروں نے نعرے لگائے احتجاجی مظاہرہ میں ضلعی صدر شیخ محمد سلیم ، جنرل سیکرٹری میاں ساجد آصف ،ارشاد حسین بھٹی ، راو خلیل ، راو نور محمد عثمان بھٹی کی قیادت میں سینکڑوں تاجروں نے مظاہرے میں شرکت کی اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے خطاب کرتے ہوئے سنئیر نائب صدر پنجاب ارشاد حسین بھٹی نے کہا کہ اج تاجروں کی فتح ہوئی ہے ہمارا موقف بھرپور طریقے سے مانا گیا حکومت نے تاجروں کا جو معاشی قتل کرنے کی ٹھان لی تھی آج تاجر اس کے سامنے ہم متحد ہوکر کھڑے رہے جس کی وجہ سے ہمیں یہ کامیابی نصیب ہوئی ہمارا یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا ہم نے اس نیلامی کو ہمیشہ کے لیے معطل کروانا ہے تاکہ تاجر اپنا کاروبار اچھے طریقے سے کرسکیں ہم اج اس کامیابی پر تمام سیاسی عمائدین ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بالخصوص صوبائی اور مرکزی قیادت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس منسوخی کروانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
4 دن پہلے ہونے والی بارش کے بعد کالج ٹاؤن کے گلی اور کوچے آپ کے سامنے !! بارش کا پانی گھروں میں داخل
کالج ٹاؤن، 9/11 محلہ اور مدینہ کالونی ،بارش سے عوام گھروں میں محصور ، نکاسی آب کا نظام درہم برہم کوئی پرسان حال نہیں لہذا میونسپل کمیٹی اور صلغی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہاڑی میں نکاسی آب کے نظام کےلئے مربوط اور جامع حکمت عملی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔
Assistant Commissioner Vehari
Deputy Commissioner Vehari
*طوفانی بارش سے شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں درجنوں درخت گر گئے۔*
*گگو منڈی مین لاہور ملتان روڈ نزد حاجی آباد موڑ درخت گرنے سے مین روڈ کی ایک سائیڈ بند جس سے ٹریفک روانگی بھی متاثر ہونے لگی*
*بورے والا،گگو منڈی،اڈاکواٹر،شاہ جنید اور گردونواح میں شدید طوفانی بارش*
*شدید طوفانی بارش سے تیلی اور مکئی کی تیار فصلوں کو نقصان کا خطرہ*
*طوفانی بارش سے شہر اور دیہات میں سیوریج کا نظام مفلوج ہوگیا*
*طوفانی بارش سے سڑک کے کنارے اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ نواحی بستیاں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔*
*طوفانی بارش کے آتے ہی بجلی بند اور واپڈا کا نظام درہم برہم
وہاڑی۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مخیر حضرات کی جانب سے تھلسیما سینٹر میں موجود بچوں میں بلڈ انفویژن مشینوں کی تقسیم
وہاڑی۔
مخیر حضرات کے تعاون سے ہزاروں روپے مالیت کی 10 مشینیں تقسیم کی گئیں
وہاڑی
تھلیسمیا مرض میں مبتلا مریض کو اس میشین کےاستعمال سے خون میں موجود آئرن کی مقدار کم کی جاتی ہے ۔ڈاکٹر قرة العین
وہاڑی۔
تھلسیمیا وارڈ میں اس وقت 200 سے زائد بچے رجسٹرڈ ہیں بلڈ انفیوژن مشین اہم ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر قرة العین
وہاڑی
ان میشینز کی مدد سے ڈسفرول انجیکشن لگایا جاتا جسکی وجہ سے تھلیسمیا کا مریض اپنی رندگی عام انسان کی طرح گزار سکتا ہے۔ ڈاکٹر حفیظ احمد
وہاڑی۔
تھلسیمیا میں مبتلا ان بچوں کو عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنے میں مدد کے لیے اجتماعی کوشییں کرنا ہونگی ۔ رہنما انجمن تاجران اسلم مدنی
وہاڑی
انجمن تاجران ، بزنس کمیونٹی سمیت مخیر حضرات کے ساتھ مل کر اس بیماری سے لڑتے بچوں کی زندگیوں کو اسان بنانا ہے ،صدر صرافہ ایسوسی ایشن نوید اختر
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ڈی پی او منصور امان کی ہدایات پر خواتین کو روڈ پر احساس تحفظ فراہم کرنے کیلئے لئے ضلع وہاڑی میں سرکل وائز وومن پروٹیکشن اسکواڈ کا قیام
خواتین کو روڈ پر احساس تحفظ فراہم کرنے کیلئے لئے ضلع وہاڑی میں سرکل وائز وومن پروٹیکشن اسکواڈ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس میں پڑھی لکھی ویل ٹرینڈ لیڈیز پولیس کو تعینات کیا گیا ہے ڈی پی او منصور امان نے کہا کہ ان لیڈیز پولیس کو ہمہ قسم کی جدید ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ جلد ہی یہ اسکواڈ خواتین کی حفاظت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے لئے آن روڈ ہو گی اور خواتین کی صرف ایک کال پر ان کو رسپانس دے گی وہاڑی پولیس خواتین پر ظلم و تشدد کی روک تھام، حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے