صحافی الطاف حسین عمرانی

  • Home
  • صحافی الطاف حسین عمرانی

صحافی الطاف حسین عمرانی hiii

02/01/2025

اوستا محمد خبر شامل کرتے ہیں ہمارے بیرو چیف الطاف حسین عمرانی سے

تیرہواں آل سندھ بلوچستان شہید سردار ذادہ رستم خان جمالی ، سردار ذادہ ناصر خان جمالی انوٹیشن موٹر بائیک وائیٹ لیدر بال کرکٹ ٹور نامنٹ 2025 کا شاندار افتتاح جس کے مہمان خاص سردار محمد ہارون خان جمالی سردار احمد خان دریشک اور ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی تھے

کے ہمراہ ربن کاٹ کا با قاعدہ ٹور نامنٹ کا افتتاح کردیا

13واں آل سندھ بلوچستان
بیاد شہید سردارزادہ رستم خان جمالی و مرحوم سردار زادہ ناصر خان جمالی انوی ٹیشن موٹر بائیک کلر کٹ وائٹ ہارڈ بال T20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے سلسلے کا افتتاحی میچ ایشین لائنز کرکٹ کلب مہڑ بمقابلہ بہادر شاہ کرکٹ کلب ڈیرہ اللّه یار کے مابین میر عبدلنبی خان جمالی PCB کرکٹ گراؤنڈ اوستہ محمد میں کھیلا گیا یہ میچ بہادر شاہ کرکٹ کلب نے 2 وکٹوں سے جیت لیا ٹاس جیت کر ایشین لائنڈ کرکٹ کلب مہڑ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 121 رنز بنا کر ال اؤٹ ہو گئے بہادر شاہ کرکٹ کلب ڈیرہ اللہ یار کو 122 رنز ٹارگٹ دیا جواب میں بہادر شاہ کرکٹ کلب ڈیرہ اللہ یار نے مطلوبہ ہدف 13 اوور میں اٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اس موقع پر سردار محمد ہارون خان جمالی صاحب اور اعزازی مہمان سردار احمد بخش دریشخ ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے گراؤنڈ اباد اسپتال ویران ہوتے ہیں اس لیے نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جاسکے

31/12/2024

https://www.facebook.com/share/v/1Gf9CAzSC6/

اوستا محمد شہر میں نالوں کی صفائی کے بعد گندگی نہ اٹھانے کیوجہ سے عوام کو آنے جانے میں اور تاجر برادری سخت پریشان کیونکہ نالوں کی گندگی روڈوں پر رکھنے سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

تفصیلات وائس آف مکران کی اس رپورٹ میں دیکھیئے /رپورٹ الطاف حسین عمرانی بیورو چیف ضلع اوستہ محمد۔

نوٹ۔وائس آف مکران یوٹیوب اور وٹس ایپ چینل کو سبسکرائیب کرکے آنے والے تازہ ترین ہر خبروں سے رہیں باخبر۔

Follow the Voice Of Makran WhatsApp Channel:
وائس آف مکران وٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں۔شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029Va9eojPATRStk1qHQ31I

آئس یا ( شیشہ) کیا ہے ؟آج کل ایسے فروخت ہوتا ہے جیسے الو پیاز اور ٹماٹرآئس ایک ایسا نشہ ہے جس کے پہلی بار استعمال سے انس...
29/12/2024

آئس یا ( شیشہ) کیا ہے ؟

آج کل ایسے فروخت ہوتا ہے جیسے الو پیاز اور ٹماٹر
آئس ایک ایسا نشہ ہے جس کے پہلی بار استعمال سے انسان کے اندر خوشی کے ہارمونز انتہائی ایکٹیو ھو جاتے ہیں۔
جس سے انسان انتہائی خوشی محسوس کرتا ہے۔
آئس کا نشہ 36 سے 72 گھنٹے تک ہوتا ہے۔
اور وہ انسان 72 گھنٹوں تک جاگتا رہتا ہے۔
پہلی دفعہ انسان کو آئس استعمال کرنے سے جو لذت اور خوشی محسوس ہوتی ھے وہ آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے۔
اور اس کے ساتھ انسان آئس کی ڈوز پے ڈوز بڑھاتا جاتا ہے تاکہ وہ پہلے والی خوشی محسوس کر سکے۔
کسی بھی نشے سے انسان کے اندر رشتے کی تمیز نہیں رہتی مگر آٸس ایک خطرناک چیز ھے جو وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی ہڈیوں کو پکڑ لیتی ہے۔
آئس استعمال کرنے والے انسان پر بھروسہ کرنا بیوقوفی ہے۔
آئس استعمال کرنے والے انسان کے ہاتھوں سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے جب وہ نشے کی حالت میں ہو۔
پوسٹ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل اس سے دور رہیں اپنے اور اپنے پیاروں کے خاطر ۔ اب ھم سب کا فرض بنتا ھے کہ اس ناسور کے خلاف آواز اٹھائیں.

20/12/2024

اوستا محمد ہمارے بیرو چیف الطاف حسین عمرانی کے مطابق

اوسی

حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ المروف پیر پاگارہ کا بلوچستان کے دورہ کے موقع پر اوستا محمد نور پور جمالی امد ہوئی

وی او

حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ المروف پیر پاگارہ نے سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کی جانب سے دی جانے والی چائے پارٹی کے موقع پر کوٹ نور پور جمالی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہے جبکہ بلوچستان کے حالات کو دیکھ کر مجھے سخت افسوس ہوا ہے ملک کی فوج سے محبت کرتا ہوں اس وقت ملک میں سیاستدان کم اور ٹھیکیدار زیادہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے سینئر سیاستدانوں کو اسمبلی میں لانا چاہیے سندھ اور بلوچستان کے ساتھ پانی کے معاملے پر وفاق کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے ملکی کی معیشت کا دارو مدار زراعت کے اوپر ہے کاشت کاروں کا معاشی قتل کسی صورت ہونے نہیں دیں گے

عوامی پریس کلب ڈسٹرکٹ اوستا محمد )اسٹیٹ لائف انشورنس کے ریجنل چیف منور علی کلہوڑو زونل ہیڈ عبدالنبی لاشاری سیکٹر ہیڈ محم...
16/12/2024

عوامی پریس کلب ڈسٹرکٹ اوستا محمد )اسٹیٹ لائف انشورنس کے ریجنل چیف منور علی کلہوڑو زونل ہیڈ عبدالنبی لاشاری سیکٹر ہیڈ محمد حنیف ہزارہ کی استامحمد سیکٹر کےسیکٹر ہیڈ میر حسن میکن اور اس کی ٹیم کے ساتھ بزنس پلاننگ میٹنگ کی۔کوئٹہ زون میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر راشد علی میکن ایریا مینیجر کو مبارکباد اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

اوستہ  محمد  ڈپٹی  کمشنر  اوستہ  محمد ارشد حسین  جمالی کو عوامی پریس  کلب ڈسٹرکٹ اوستہ محمد  کے نگراں صدر صحافی  علی نوا...
06/12/2024

اوستہ محمد ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد ارشد حسین جمالی کو عوامی پریس کلب ڈسٹرکٹ اوستہ محمد کے نگراں صدر صحافی علی نواز بوہر جنرل سیکرٹری صحافی الطاف حسین عمرانی صحافی محمد آصف جمالی مبارکباد دیتے ہوۓ

07/09/2024

اوستہ محمد
اوستہ محمد حالیہ ہونے والی پولیس بھرتیوں میں قد چھاتی کے بعد دوڑ میں بھی شفارشی کلچر جاری امیدواروں کو صبح 6 بجے بلا کر انہیں دوپہر دو بجے دوڑایا گیا جس سے کئی محنتی اور حقدار امیدواران کو رجیکٹ کیا گیا ہے.

آئی جی بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان کے میرٹ پر بھرتیاں کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے گئے

اوستا محمد۔ الطاف حسین عمرانی) ۔اج پولیو کے حوالے سے  کومنیٹ پروجیکٹ یونیسیف اور DEOC ڈسٹرکٹ اوستہ محمد کی طرف سے لیبر ہ...
04/09/2024

اوستا محمد۔ الطاف حسین عمرانی)
۔اج پولیو کے حوالے سے کومنیٹ پروجیکٹ یونیسیف اور DEOC ڈسٹرکٹ اوستہ محمد کی طرف سے لیبر ہسپتال ٹریننگ ہال میں منعقد ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع اوستا محمد کے تمام صحافیوں کو پولیو کے بارے میں موجودہ صورتحال پر مکمل اگاہی دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ پورے پاکستان میں اس وقت تک پولیو کے 16 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں 12 کیس بلوچستان سے ہیں 3 کیس سندھ اور ایک کیس پنجاب میں اندراج ہوا ہے اور اوستہ محمد کا گزشتہ تین ماہ سے ماحولیاتی سمپل پولیو کا پوزیٹو آ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ماحول میں پولیو وائرس موجود ہے اوستہ محمد کے تمام والدین سے گزارش ہے کہ 9 ستمبر سے لے کر 13 ستمبر 2024 تک پولیو مہم شروع ہو رہی ہے آپ والدین سے گزارش ہے کہ پیدائش سے لے کر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے دو دو قطرے پلائیں جائیں گے جبکہ اس پروگرام میں محمد رمضان اشتیاق اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد ڈاکٹر عبدالمنان ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اوستہ محمد ڈاکٹر قرار حسین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اوستہ محمد ڈاکٹر سوشیل کمل DSC ڈبلیو ایچ او ڈسٹرکٹ اوستہ محمد ڈاکٹر احمد خان گوپانگ ایم ایس 50 بیڈ لیبر ہسپتال اوستہ محمد منصور حسین CCO ڈسٹرکٹ اوستہ محمد ثناء اللہ ڈی ایس وی اوستہ محمد محمد سفر (DEOC) فوکل پرسن ڈسٹرکٹ اوستہ محمد معشوق علی جنرل سیکریٹری پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن اوستہ محمد اور مختیار احمد ڈیٹا انٹری اپریٹر ڈسٹرکٹ اوستہ محمد نے شرکت کی اور تمام ڈسٹرکٹ اوستہ محمد کے نیوز چینلز کے صحافی برادری اور سوشل ایکٹیویسٹ نے سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

بریکنگ نیوزدوران عدت نکاح کیس  ،بشریٰ بی بی اورعمران خان  کی درخواستیں  منظور،عمران خان اور بشریٰ بی بی رہا
13/07/2024

بریکنگ نیوز
دوران عدت نکاح کیس ،بشریٰ بی بی اورعمران خان کی درخواستیں منظور،عمران خان اور بشریٰ بی بی رہا

فیاض حسین ولد نیاز علی جتوئی وفات ہو گیا خادم حسین جتوئی فائر مین  قربان علی جتوئی سپریڈنٹ انجینیر کوئٹہ کے بھیتجے تھے۔ن...
03/05/2024

فیاض حسین ولد نیاز علی جتوئی وفات ہو گیا
خادم حسین جتوئی فائر مین
قربان علی جتوئی سپریڈنٹ انجینیر کوئٹہ کے بھیتجے تھے۔
نزیر احمد جتوئی ایس ڈی او کزن تھا۔
جس کا جنازہ نماز آج رات 10:30بجے عید گاہ میں ادا کی جاۓ گی

03/05/2024

صحافتی عالمی ڈےکے حوالے سے سینیئر صحافی دل مراد عمرانی میڈیا سے بات کر رہے ہیں

اوستہ محمد اور شامل کرتے ہیں بلوچستان کے شہر استامحمد سے ہمارے بیرو چیف الطاف حسین عمرانی سے)ایس ایچ او سٹی غازی عبدالرو...
24/04/2024

اوستہ محمد اور شامل کرتے ہیں بلوچستان کے شہر استامحمد سے ہمارے بیرو چیف الطاف حسین عمرانی سے)ایس ایچ او سٹی غازی عبدالروّف جمالی کی جانب سے ایس پی ضلع اوستہ سید جاوید اقبال غرشین کے اعزاز میں الوداعی چائے پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ڈی ایس پی محترم خادم حسین مگسی سینئر پولیس آفیسر امجد حسین جمالی ایس ایچ او صدر منظور حسین جمالی 15کے انچارج ظہیر احمد جمالی لائن آفیسر آصف قادری ٹریفک انچارج چارج امداد حسین سی ائی انچارج ذوالفقار علی پندرانی درمحمد گاجانی انجمن تاجران کے ضلعی صدر عبدالجبار تنیو مکھی نانک سنگھ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما وزیر عمرانی قبائلی شخصیت میر پسند خان پندرانی راجہ مہاراج اداسی استاد ماندہم سیٹھ سنتوش کمار میغم جمالی پولیس آفیسر حاجی خان لاشاری پولیس آفیسر عبدالغنی جمالی سعداللہ جمالی محمد اکبر جمالی حضور بخش جمالی سکندر علی لہڑی سمیت پولیس افسران شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر تبادلہ ہونے والے ایس پی سید جاوید اقبال غرشین نے پولیس افسران اور تاجران و شہریوں اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ۔

04/02/2024

خبر شامل کرتے ہیں بلوچستان کے شہر استا محمد سے ہمارے رپورٹر الطاف حسین عمرانی کی رپورٹ کے مطابق)الیکشن ورک کے سلسلہ میں فرودس کالونی میں PB17 کے امیدوار نصر اللہ انڑ کے یہاں جاموٹ قومی موومنٹ کے میر ماجد ابڑو کی آمد جہاں پر میر ماجد ابڑو کا شاندار استقبال کیا گیا وہاں پر موجود انڑ برداری ابڑو برداری عباسی برادری کوری برادری کہلوڑا برداری دایہ برادری رڈ برداری اور جاموٹ قومی موومنٹ کے ورکر اور اہلیان محلہ کی کسیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی میر ماجد ابڑو کے اعزاز میں پر وقار چاۓ پارٹی کااہتمام کیا گیا میر ماجد ابڑو نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کے آپ لوگ مل کر 8فروی کو جاموٹ قومی موومنٹ کے امیدوار PB 17 نصر اللہ انڑ جس کا انتخابی نشان کھمبا کو کامیاب کریں اور NA 255 پر دختر بلوچستان محترمہ ماجدہ ابڑو انتخابی نشان بجلی کا کھمبا ہے آج کے اس پروگرام میں اوستہ محمد کی جاموٹ اقوام نے ثابت کردیا کے وہ ایک قوم ہے اور جاموٹ قومی موومنٹ کے قائد میر ماجد ابڑو کے ساتھ ہے میر ماجد ابڑو نے یہ بھی کہا کے ہمیشہ جاموٹ اقوام کو دیوار سے لگانے کی کو شش کی گئ لیکن اب یہ نہیں ہو گا نکلو 8فروری کو اپنی قوم کی خاطر اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر8 فروری کو انتخابی نشان بجلی کا کھمبا کے نشان کو کامیاب کرے آخر میں نصر اللہ انڑ نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا

02/02/2024

خبر شامل کرتے ہیں بلوچستان کے شہر استا محمد سے ہمارے بیرو چیف الطاف حسین عمرانی کی رپورٹ کے مطابق)اوستا محمد
انجمن تاجران آغا رحیم گروپ کے صوبائی نائب صدر و حلقہ پی بی 17 سے امیدوار میر محمد رحیم بنگلزئی اور انجمن تاجران ضلع اوستا محمد کی جانب سے نور شادی حال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی بی 17 سے نامزد امیدوار سردار ذادہ فیصل خان جمالی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی اس موقع پر میر محمد رحیم بنگلزئی اور مختلف یونین نے جنرل الیکشن میں سردار ذادہ فیصل خان جمالی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا تقریب سے سردار ذادہ فیصل خان جمالی سربراہ میر ذوالفقار خان جمالی میر عامر خان جمالی ریاض خان ہجوانی میر محمد رحیم بنگلزئی سنتوش کمار عبدالجبار تنیو خطاب کررہے ہیں تقریب میں سردار محمد ہارون خان جمالی سردار محمد جان پندرانی پسند خان پندرانی غلام علی رند فقیر بخش جمالی امام بخش جمالی انجمن تاجران کے مختلف یونین کے صدور اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

30/01/2024

استامحمد:
گوٹھ محمد شریف لہڑی میں گرینڈ جلسہ

سینئر سیاستدان حلقہ پی بی 17 استامحمد گنداخہ کے امیدوار میر جان محمد خان جمالی، این اے 25 کے امیدوار میر خان محمد خان جمالی ، سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور خان لہڑی ، معروف سیاسی شخصیت میر عطاء اللہ خان بلیدی، نوابزادہ سالار خان جمالی، میر فاروق خان جمالی، کی گوٹ محمد شریف لہڑی آمد سبزل علی لہڑی کی جانب سے معززین کے اعزاز میں پروقار جلسہ منعقد کیا گیا
جس میں اہل علاقہ کے مختلف قبائل کے شخصیات نے شرکت کی اور حلقہ پی بی 17 استامحمد گنداخہ پر میر جان محمد خان جمالی اور این اے 255 پر میر خان محمد خان جمالی کا جنرل الیکشن میں مکمل حمایت کا اعلان کیا:
اس موقع پر میر جان محمد جمالی میر خان محمد خان جمالی میر عبدالغفور لہڑی میر عطاء اللّه خان بلیدی میر فاروق خان جمالی علی محمد مستوئی سبز علی لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ جلسہ منعقد کرنے پر سبز علی لہڑی سمیت تمام لہڑی برادری خراج تحسین پیش کرتے ہیں مزید کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں مسلم لیگ ن اور باپ پارٹی کا اتحاد قائم ہوا ہے اور ایک تجربہ کار سیاسی لیڈر شپ اس اتحاد میں شامل ہیں جو پچھلے کئی عرصے سے سیاست میں اپنی پہچان رکھتے ہیں مقررین نے مزید کہا کہ انشااللہ اس اتحاد کے تحت پہلے بھی ہم نے عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کی تھی اور اب بھی انشااللہ کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو گھر سے نکل کر گاۓ اور شیر پر ٹھپہ لگائیں اور میر جان محمد خان جمالی اور میر خان محمد خان جمالی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں تا کہ ترقی کے سفر کو جاری رکھیں

28/01/2024

خبر شامل کرتے ہیں بلوچستان سے ہمارے بیرو چیف الطاف حسین عمرانی کے رپورٹ کے مطابق)آج مورخہ 27 جنوری 2024 کو مرحوم سردار فتح علی خان عمرانی کی رسم قل ادا کردی گئى سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کی دستار بندی کی تقریب منعقد دستار بندی کی تقریب مہمان خاص درگاہ فتح پور شریف سجادہ نشین سید سرفراز علی شاہ صاحب تھے دستار بندی کی تقریب میں ملک بھر سے سادات ،نواب ،سردار ،اور معتبرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں شامل ہونے والے نواب خالد خان مگسی نوابزادہ شادین خان شہوانی ،نوابزادہ سالار خان جمالی ،سردار ہارون خان جمالی، ،سردار سخی شاہنواز خان عمرانی سردار بشیر خان عمرانی ،چیف سردار الحاج چنگیز خان پہنور ،سردار محمد خان پندرانی، سردار چنگیز خان ساسولی ، سردار سجاد خان سومرو ،سردار ممتاز خان جکھرانی ،سردار عدالرزاق خان کھوسہ ،سردار محمد علی جتک ،سردارزادہ حیدر خان گولہ ،سردار بابل خان رڈ ،سردار اکبر خان بلیدی، سردار منیر احمد دشتی ،اور عمرانی قبائل کے تمام شاخوں کے سرکردگان کے علاوہ معززین معتبرین کی بہت بڑی تعداد شامل تھی جنہوں نے عمرانی اقوام کے نئے منتخب ہونے والے سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کی دستار بندی کی.
تقریب کے آخر میں خیرات فی سبیل اللہ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صحافی الطاف حسین عمرانی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share