This is a project of All Pakistan memon youth to promote the activities of memon community globally
17/12/2023
Follow Instagram
10/11/2023
وڈال میمن انجمن کے صدر عبدالمجید عبداللہ کا بڑا اعلان !
*اب ڈلیوری کا خرچہ باپ کے زمہ ہوگا*
*حاجی عثمان پردیسی* اور *حاجی مسعود پاریکھ* کی کاوش پر کوڈینار میمن جماعت کے بعد وڈال میمن جماعت کا بھی حمایت کا اعلان
وڈال میمن جماعت کے صدر کا اپنی وڈال برادری سے اپیل
شادی کے بعد پہلی ڈلیوڑی اب لڑکی والے نہیں کرائیں گے یہ باپ کی زمداری ہوتی ہی لہذا باپ اپنے بچوں کی جہاں چائیے ڈلیوری کروائے ۔صدر وڈال میمن جماعت
10/11/2023
*کتیانہ اور اپلیٹا جماعت کے بعد کوڈینار جماعت کے صدر بشیر لائی والا کی بھی اپنی برادری سے اپیل*
کوڈینار میمن جماعت کے صدر بشیر لاٹی والا کا حاجی عثمان پردیسی اور حاجی مسعود پاریکھ کی ناجائز رسم و رواج کے روک تھام پر گیے گئے اقدامات پر ان کی حمایت کا اعلان اور کوڈینار برادری کے بیٹوں سے اپیل کی ہے کہ اب سے اپنی اولاد کی زمہ دارای نبھاتے ہوئے باپ اپنے بچوں کی ڈیلیوری کا خرچہ اٹھائے۔۔۔ انشاءاللہ بہت جلد اسے جماعت کے آئین کا حصہ بنا دیا جائے گا اس سے ہماری برادری سے ناجائز رسم و رواج کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا
10/11/2023
*اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کا اہم فیصلہ و اپیل*
گزشتہ دنوں حاجی مسعود پاریکھ کی زیرصدارت اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس میں صدر و کابینہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ شادی کے بعد پہلی ڈیلیوری کا خرچہ اب لڑکے والے اٹھایا کریں گے۔۔۔ اس ضمن میں اس فیصلے کو بہت جلد باقاعدہ قانون کی شکل دے دی جائے گی تاکہ اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے تاکہ اس ناجائز رسم کا خاتمہ کیا جاسکے
10/11/2023
Pls Share
*صدر کتیانہ میمن ایسوسی ایشن حاجی عثمان پردیسی کی کتیانہ برادری سے دردمندانہ اپیل*
کتیانہ میمن برادری سے اپیل کی جاتی ہے کہ عمومآ دیکھا یہ گیا ہے کہ شادی کے بعد پہلی ڈیلیوری کا خرچ لڑکی والوں کی ذمہ کردیا جاتا ہے اور اس رواج کو اتنا عام کردیا گیا ہے جیسے گویا یہ ایک فرض ہو۔۔۔ مہنگائی کے اس طوفانی دور میں اپنی برادری کے تمام بیٹوں اور ان کے والدین سے ہاتھ جوڑ کے اپیل کرتا ہوں کہ اس رسم اور رواج پر نظر ثانی کی جائے اور پہلی ڈیلیوری کا خرچہ خود برداشت کریں اور لڑکی کے والدین پر نا ڈالیں۔۔۔ کیا خبر کون کس حال میں زندگی گزار رہا ہوں اور اس بوجھ کی وجہ سے کتنا قرضہ اٹھانا پڑ جاتا ہو۔۔۔ لہذا ایک بار پھر میں ہاتھ جوڑ کہ اپیل کرتا ہوں کہ اس رواج کو ختم کیا جائے۔۔۔ شکریہ
02/11/2023
گورنرسندھ سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے نومنتخب صدر آصف سم سم کی ملاقات
تعمیراتی صنعت کو درپیش مسائل ، شہر قائد میں کم لاگت والے رہائشی یونٹس کی تعمیر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
گورنرسندھ نے آصف سم سم کو تعمیراتی صنعت کی اہم ترین ایسوسی ایشن کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
20/06/2023
20/06/2023
"Summer Dreams Come True"
Create Your Customized Pakistan & International Tours with Wadera Travel and Tours!"
Be the first to know and let us send you an email when Memon Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.