Astore News Agency

  • Home
  • Astore News Agency

Astore News Agency ANA is a my page .i want to shar beauty of Gilgit Baltistan and Highlight public issues.. 03123051205

21/12/2024

مجید احمر کا نیا گانے کی افتتاحی تقریب گلوکار اپنی خوبصورت آواز میں پرفارم کریں ۔تقریب کے چیف گیسٹ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ صاحب ہیں۔

21/12/2024

ڈایریئکٹر ایجوکیشن دیامر استور فقیراللہ کا اعلان جو بھی سکول 9th کے ریزلٹ اچھا لایئگا ان کے لیۓ اپنے جیپ سے پچاس ہزار کا اعلان
فینہ میں ایچ ایم محمد یعقوب کی الوداعی پارٹی میں اعلان کیا

مورخہ 9 دسمبر کو استور مین بازار ملنگی رینٹ کار اڈہ سے ٹی سی ایس پارسل گم ہو چکا ہے جس کے اندر  بنک  و دیگر پبلک کسٹمرز ...
21/12/2024

مورخہ 9 دسمبر کو استور مین بازار ملنگی رینٹ کار اڈہ سے ٹی سی ایس پارسل گم ہو چکا ہے جس کے اندر بنک و دیگر پبلک کسٹمرز کے اہم کاغزات موجود ہیں ۔TCS پارسل نہ ملنے کی وجہ سے زمہ داران پر قانونی کارواٸی عمل لاٸی جا چکی ہے۔ لہذا جس بھاٸی کو اس کے بارے میں معلومات ہو وہ ان نمبرز پر رابط کریں اور اپنا نقد انعام بھی وصول کریں ۔شکریہ
منشی لیاقت :03555135635
ڈراٸیور صابر حسین : 03555784926
Astore News Agency استور میڈیا گروپAstore Media Group Journalist Abdul Wahab Rabbani Nasir

استور ویلی روڈ ابھی تک NLC کو ایورڈ نہیں ہوا ہے صرف ٹیکنیکل بیڈنگ اوپن کی گئی ہے۔ٹیکنیکل بیڈنگ میں چار کمپنیز نے حصہ لیا...
20/12/2024

استور ویلی روڈ ابھی تک NLC کو ایورڈ نہیں ہوا ہے صرف ٹیکنیکل بیڈنگ اوپن کی گئی ہے۔ٹیکنیکل بیڈنگ میں چار کمپنیز نے حصہ لیا تھا جس میں سب سے کم ریٹس NLC کے ہیں جو کہ 14ارب کے ہیں۔
استور ویلی روڈ پروجیکٹ اب ریوئس ہوگا
پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عیسیٰ

دیامر : موضع سرون بڑوگاہ ضلع دیامر وادی تھور  میں گلگت بلتستان کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا عبدالقدوس  ، سابقہ DG...
20/12/2024

دیامر : موضع سرون بڑوگاہ ضلع دیامر وادی تھور میں گلگت بلتستان کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا عبدالقدوس ، سابقہ DG MARC شفیع اللہ اورانکے بھائیوں کے مکانات و قیمتی املاک سمیت دو درجن سے زائد رہائشی مکانات جلا دئیے گئے ہیں !
مقامی لوگوں کا کہناہے کہ
موضع سرون بڑوگاہ تھور نالہ کے دور افتادہ پشتنی آبادی میں شیخ الحدیث مولانا عبدالقدوس، سابقہ ڈائریکٹر جنرل MARC شفیع اللہ انکے بھائیوں کی پشتنی آبادی سرون بڑوگاہ میں رفاہ عامہ کی حامل ایک قدیم چکی کے ساتھ ساتھ 2 درجن کے قریب رہائشی مکانات، مویشی خانہ جات ، نزر آتش کر دیئے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کےمطابق
100کے قریب اخروٹ کے پھل دار درخت کاٹ دیئے گئے۔ جلنے والے سامان میں کثیر مقدار میں گھاس اور چارہ بھی شامل ہے ۔ جلائے جانے والے مکانات میں اناج اور گھریلو سامان بھی موجود تھا
مقامی لوگوں کے مطابق دیامر میں سکولوں کو جلاۓ جانے کے واقعات کے بعد شرپسندوں کینجانب سے عوام کے گھر جلانے کا یہ پہلا اور تاریخی بڑا واقعہ ہے
ضلع دیامر وادی تھور کے دہانے پر دیامیر بھاشا ڈیم کی رہائشی تعمیرات سکول و دفاتر موجود ہیں۔ اور ملکی سطح کا حساس پروجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

عوامی حلقوں کا حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پر زور اپیل ہے کہ فوری طور پر اس معاملہ کی چھان بین کرکے ذمہ دران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

GB-Pay: Revenue Collection through Digital PaymentsGilgit, 19th December 2024 —Chief Secretary Gilgit-Baltistan chaired ...
20/12/2024

GB-Pay:

Revenue Collection through Digital Payments
Gilgit, 19th December 2024 —

Chief Secretary Gilgit-Baltistan chaired a meeting attended by Accountant General GB, DG Audit GB, and Secretaries of GB Government. Finance Department and Performance Management & Reforms Unit (PMRU) GB team presented the GB-Pay system, highlighting its benefits and demonstrating e-payment capabilities. The PMRU reported the successful development and testing of the GB-Pay system marks a significant milestone, representing a major accomplishment in digital revenue collection. An agreement with the State Bank of Pakistan and 1LINK is expected end of December 2024, after which the system will be officially launched.
Consumers will be able to pay electricity bills and other levies through banking apps, ATMs, over-the-counter services, and mobile wallets such as EasyPaisa, JazzCash, UPaisa, and SPaisa. The project aims to enhance revenue collection efficiency, and reduce payment queues.
Finance Department presented the performance on revenue targets by various departments. The Chief Secretary directed concerned secretaries to pace up revenue collection and brace up adopting digital system.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan
Planning & Development Department GB Finance Department Gilgit-Baltistan Aziz Ahmed Jamali NATCO
Tourism & Culture Department Gilgit-Baltistan

گلگت(استور نیوز ایجنسی )  18 دسمبر 2024: ماحولیاتی اقدامات کے موضوع پر  “Amplifying Voices for a Sustainable Future” کے ...
18/12/2024

گلگت(استور نیوز ایجنسی ) 18 دسمبر 2024: ماحولیاتی اقدامات کے موضوع پر “Amplifying Voices for a Sustainable Future” کے عنوان سے ایک میڈیا ورکشاپ، مشترکہ طور پر اسماعیلی سو ِک پاکستان، ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (WWF) پاکستان، اور آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ اس ورکشاپ سے خطاب کرنے والوں میں جناب افضل شہاب الدین (ممبر کمیونیکیشن، اسماعیلی کونسل براےٴپاکستان)، جناب حیدر رضا (ڈائریکٹر نارتھ، WWF پاکستان)، محترمہ نصرت نصب (سی ای او، آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ پاکستان)، محترمہ یاسمین مرچنٹ (لیڈ، اسماعیلی سوِک پاکستان)، جناب خادم حسین (ڈائریکٹر، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی – گلگت بلتستان)، جناب شبیر میر (سینئر صحافی)، اور ڈاکٹر کرامت علی (اسسٹنٹ پروفیسر، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت) شامل تھے۔

اس تقریب میں قومی اور علاقائی میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ، جن میں پرنٹ، الیکٹرانک، اور آن لائن پلیٹ فارمز سے وابستہ صحافی شامل تھے۔ ورکشاپ میں ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور میڈیا کے اہم کردار پر روشنی ڈالی گئی، جو ایک پائیدار مستقبل کے قیام میں انتہائی مددگار ہے۔ میڈیا ماحولیاتی تبدیلی کے حل، دیرپا طریقوں اور استقامت کی کہانیوں کو اجاگر کرکے عوامی رائے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اور کمیونٹیز کو ماحولیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے کی ترغیب دے سکتا ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد میڈیا پروفیشنلز کو متعلقہ معلومات فراہم کرنا تھا تاکہ وہ ماحولیاتی اقدامات کو کو فروغ دے سکیں اور دیرپا حل کو اجاگر کر سکیں۔

یہ تقریب میڈیا پروفیشنلز، تدریسی ماہرین، پالیسی سازوں، اور ماحولیاتی ماہرین کے درمیان علم کے تبادلے، صلاحیت سازی، اور مکالمے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ ورکشاپ میں AKDN، WWF پاکستان، اور اسماعیلی سوِک کی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کلیدی کوششوں سے شرکاء کو آگاہ کیا، جو اہم کیس اسٹڈیز اور بہترین عملی نمونے فراہم کرتی ہیں۔

اس ورکشاپ کا مقصد نہ صرف میڈیا پروفیشنلز کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا تھا بلکہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو فروغ دینا بھی تھا۔ اس پروگرام نے مستقبل کی شراکت داریوں کی بنیاد رکھی اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور دیر پا حل کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون کی حوصلہ افزائی کی۔

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے HBL مائیکروفنانس بینک کے حال ہی میں افتتاح کیے گئے ریجنل ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا۔ یہ عمارت پائیدار آرکیٹیکچر کی مثال ہے، جس میں توانائی کی بچت کے نظام اور مقامی وسائل کو استعمال کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی تحفظ اور ایک سبز مستقبل کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) اپنے مینڈیٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ AKDN پیرس معاہدے کے اہداف کے مطابق گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کر رہا ہے اور 2030 تک کاربن کے اخراج کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عزم رکھتا ہے، جو دیر پا ماحولیاتی تحفظ کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
Astore News Agency استور میڈیا گروپAstore Media Group Journalist Abdul Wahab Rabbani Nasir

ضلع استور سے تعلق رکھنے والے محمد مبشر نے اسلام آباد میں جاری قائد اعظم نیشنل گیمز میں تائیکوانڈو کے مقابلے میں گلگت بلت...
18/12/2024

ضلع استور سے تعلق رکھنے والے محمد مبشر نے اسلام آباد میں جاری قائد اعظم نیشنل گیمز میں تائیکوانڈو کے مقابلے میں گلگت بلتسان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔اس گولڈ میڈل کے ساتھ ان کے پاس سونے کے تمغوں کی تعداد6 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ قومی سطح پر انھوں نے تین برونز میڈلز اور ایک سلور میڈل بھی حاصل کیا ہے۔

18/12/2024

گلگت
محمد مرتضیٰ کو ڈائریکٹر ایجوکیشن پلاننگ گلگت بلتستان جبکہ جہانزیب کو ڈائریکٹر ریفارمز سکول ایجوکیشن تعینات کر دیا ۔نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔

18/12/2024

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی طرف سے محکمہ ریوینیو گلگت میں جعلی انتقالات کے کیس میں آج ایک اور بڑی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔

افاق احمد بلاور ولد ریاض
احمد جو کہ چھاموگڑ گلگت کا رہائشی ہے محکمہ ریونیو گلگت میں جعلی انتقالات کے کیسز میں اینٹی کرپشن کو مطلوب تھا آج اینٹی کرپشن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کاروائی کا اغاز کر دیا ہے۔
محکمہ ریوینیو گلگت بلتستان میں کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کی کاروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

استور ۔ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او مطیع الرحمن و عملہ کی اہم کارروائی   24 گھنٹے کے اندر ملزم مسروقہ بیٹریز  سمیت گرفتار ۔م...
18/12/2024

استور ۔ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او مطیع الرحمن و عملہ کی اہم کارروائی 24 گھنٹے کے اندر ملزم مسروقہ بیٹریز سمیت گرفتار ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج -ایس پی استور وزیر نیک عالم نے تمام عملے کو شاباش دی ہے

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان وزیر داخلہ شمس لون استور کوسٹر حادثے میں نعشوں کو نکالنے والے نیک عالم کو تع...
17/12/2024

گلگت :
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان وزیر داخلہ شمس لون استور کوسٹر حادثے میں نعشوں کو نکالنے والے نیک عالم کو تعریفی سند دے رہے ہیں.

17/12/2024

چلاس:
نیشنل ٹی بی پروگرام کے زیر اہتمام آر ایچ کیو ہسپتال چلاس میں ٹی پی ٹی پر مشاورتی میٹنگ
نیشنل ٹی بی پروگرام کے زیر اہتمام آر ایچ کیو چلاس میں ٹی بی پریوینٹیو تھراپی (ٹی پی ٹی) پر مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں ڈاکٹر خورشید احمد (ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام جی بی گلگت بلتستان)، ڈاکٹر اسماعیل (منیجر این ٹی پی ریجنز)، ایم ایس آر ایچ کیو چلاس ڈاکٹر انعام اللّٰہ، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر امتیاز (فوکل پرسن این ٹی پی آر ایچ کیو چلاس) ، ڈاکٹر صالح ، ڈاکٹر محمد مشتاق و دیگر ڈاکٹرز اور آفیشلز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ٹی بی کے خاتمے کے لیے ٹی پی ٹی کے مؤثر نفاذ، عوامی آگاہی، اور علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ شرکاء نے صحت کے عملے کی تربیت اور مضبوط حکمت عملی اپنانے کی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ یہ میٹنگ گلگت بلتستان میں ٹی بی کے خاتمے کے لیے نیشنل ٹی بی پروگرام کی عزم کا مظہر ہے۔

17/12/2024

استور گرین پاکستان پراجیکٹ کے سینکڑوں ملازمین جون سے تاحال تنخواہوں سے محروم ملازمین کے گھروں میں فاقے بچوں کو فیسوں کی عدم ادائیگی سے اسکولوں سے فارغ کردیا گیا

16 دسمبر سیاہ ترین دن قوم آج تک سانحہ اے پی ایس کے درد سے نہیں نکلی ہے کلثوم مہدی*پریس_ریلیز**پاکستان_پیپلزپارٹی_خواتین...
17/12/2024

16 دسمبر سیاہ ترین دن قوم آج تک سانحہ اے پی ایس کے درد سے نہیں نکلی ہے کلثوم مہدی

*پریس_ریلیز*
*پاکستان_پیپلزپارٹی_خواتین_ونگ*

گلگت(پ ر)پاکستان پیپلپزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کے صدر کلثوم مہدی نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 دسمبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک سکول پشاور میں پیش آنے والا سانحہ ہماری قوم کے لیے ایک ناقابل فراموش زخم ہے۔قوم آج تک اس دردناک سانحہ کے درد اور تکلیف سے نہیں نکلی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ہمیشہ سے آواز بلند کرتی رہی ہےدہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف پوری قوم کو یکجاء ہونے کی ضرورت ہے دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتا ہے 16 دسمبر تاریخ کے اس سیاہ ترین اور بدترین دن کو دہشت گردوں نے پشاور کے معصوم بچوں کو گولیوں کی بارش سے چھلنی کیا اور ان معصوموں کو بارود کی بو کھلائی گئی آج ہم بلاشبہ دہشتگردی کے دور سے گزر رہے ہیں اس کی وجہ سے بے چینی بدامنی اور خوف کے سائے منڈلا رہے ہیں کوئی بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہا کہیں مسجد اور کہیں سکولوں میں معصوم بچوں کو ابدی نیند سلایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتی ہوں آج کے دن ان ماؤں کو ان والدین کو جنہوں نے اس ارض کو لرزا دینے والے واقعے کے چند دنوں بعد ہی اپنے بچوں کو دوبارہ انہی راستوں میں تیار کر کے سکول بجوایا اسی ارادے کے ساتھ کہ دشمن ہمیں ہمارے مقصد سے نہیں ہٹا سکتے کلثوم مہدی نے کہا یے کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ سانحہ پشاور کے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کی شہادت کو اپنے لیے بہادری اور عظمت کا نشان بنا کر رکھیں گے'۔پوری قوم دکھ کے اس لمحے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم آج کے دن کے دکھ کو کبھی نہیں بھول سکتے'۔
Alam Taimuri Amjad Hussain Azar Amjad Hussain Azar Hussain Hussain Wazir Burhan Ali Basharat Hussain BusHoo Social Media Team PPP Sindh PPP South Punjab Social media President Asif Ali Zardari Lovers Rcc Bilawal House Karachi Shafaat Hussain Musaib Hussain Niazi Social Media PPP GB Bilawal Bhutto Zardari Asif Ali Zardari Hassan Khoja Nadeem Afzal Chan

Skardu TV Qasim Butt   استور میڈیا گروپAstore Media Group Abdul Wahab Rabbani Nasir Journalist Abdul Wahab Rabbani Nasir
17/12/2024

Skardu TV
Qasim Butt استور میڈیا گروپAstore Media Group Abdul Wahab Rabbani Nasir Journalist Abdul Wahab Rabbani Nasir

گلگت۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے/فوکل پرسن ساجد ولی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سین...
16/12/2024

گلگت۔
ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے/فوکل پرسن ساجد ولی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی کی کوارڈینیشن کمیٹی کاچوتھا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیویلپمنٹ گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی سربراہی میں اے سی ایس کے آفسں میں آج مورخہ 16دسمبر 2024 کو منعقد ہوا۔
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے عباس علی خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر شفقت علی نے پراجیکٹ کے پراگریس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئےافرادی قوت اور منصوبے کے کام میں سست رفتاری کے حوالے سے فورم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر کنٹریکٹر نے فورم کو یہ بتایا کہ گزشتہ میٹنگ کے بعد پراگریس میں کافی بہتری آئی ہے اور اگلے ایک سے دو مہینوں میں کام کی رفتار میں مزید تیزی اور بہتری نظر آئے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیویلپمنٹ نے
ٹھیکیداروں کی کارکردگی اور پیش رفت کے بارے میں پوچھنے پرٹھیکیداروں نے یقین دلایا کہ صورتحال بہتر ہو رہی ہے، اور وہ آنے والے مہینوں میں خاطر خواہ پیشرفت کے بارے میں پر امید ہیں۔ اس موقعے پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیویلپمنٹ گلگت بلتستان نے ہدایت کی کہ ڈائریکٹرجنرل، جی ڈی اے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سیوریج، پراجیکٹ میں مزید مؤثر طریقے سے پیشرفت کرنے کے لیے ایک تفصیلی مانیٹرنگ رپورٹ فراہم کریے۔ اور مشترکہ ٹیم پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے تینوں پیکجیز کے ساتھ ساتھ اے ڈی پی پورشن کا بھی جائزہ لینے کے لیےاگلے 10 سے 15 دنوں میں سائٹ کا دورہ کر کے کام کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی نشاندہی کرے جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ مزید برآں کہ، اگلی کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ 15 جنوری 2025 کو ہوگی۔ اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی گئی کہ ورک پلان کے اندر رہتے ہوئے کام کریں تاکہ پروجیکٹ منظور شدہ ورک پلان کے مطابق آگے بڑھے۔
کنٹریکٹر این ایل سی نے اپریل 2025 تک ورک پلان کے مطابق خاطرخواہ نتائج حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقعے پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری صاحب نے سیوریج کے کام کے دوران خراب ہونے والی سڑکوں پر میٹلنگ کے کام اگلے سیزن میں مکمل کرنے کی ہدایات دی۔ اس موقعے پر، پروجیکٹ ڈائریکٹر نے C&W ڈیپارٹمنٹ کی ترجیحی سڑکوں کو میٹل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا تو ٹھیکیداروں نے محکمے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترجیحی کاموں کو تیز کرنے کے لیے اضافی وسائل جمع کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس تمام ٹھیکیداروں کی جانب سے چیلنجز سے نمٹنے اور کام کے معیار کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے پختہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز موجود تھے.

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
Gilgit Development Authority

*چھوگام استور کا افسوسناک حادثہ*پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے متوفی عبد المناف کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جو حالیہ است...
15/12/2024

*چھوگام استور کا افسوسناک حادثہ*
پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے متوفی عبد المناف کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جو حالیہ استور ضلع کے چھوگام میں ہونے والے گاڑی کے حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔
80 بریگیڈ کی جانب سے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا، اور مشکل وقت میں ہمدردی اور حمایت پیش کی گئی۔
متاثرہ خاندان کو کھانے کے پیکجز بھی فراہم کیے گئے۔
پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

Address

Astore News Agency

Telephone

+923555215403

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Astore News Agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Astore News Agency:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share