Shabir Nama

Shabir Nama The voice of voiceless people.

23/10/2023

افغان بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔

آج پہلی بار پاکستان کے خلاف افغانستان کی جیت پر خوشی ہوئی ۔ بہترین بیٹنگ ' پروفیشنل باؤلنگ اور کمال کی فیلڈنگ ۔

افغان کھلاڑی حقیقی فائٹرز ہیں ۔

نوٹ : یہ یاد رہے کہ ہماری ٹیم ورلڈکپ جیتنے نہیں بلکہ پاکستانیوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے گئی ہے ۔

#شبیربونیری

21/10/2023

کسی بھی سیاسی لیڈر کی طرف سے اپنے ورکرز کو یہ تاکید کرنا کہ بیٹا گالیوں کا جواب گالیوں سے نہ دو انتہائی اہم ' سنجیدہ اور حوصلہ افزاء خبر ہے ۔

یہی تو تربیت ہوتی ہے اور میرا ماننا ہے کہ اگر سارے سیاستدان یہی تاکید مسلسل کرتے رہیں تو عزت کے وہ پرانے دن دوبارہ لوٹ کر آسکتے ہیں ۔

#شبیربونیری

21/10/2023

نواز شریف کے ساتھ ہم میں سے کوئی بھی اختلاف رکھ سکتا ہے ' ان پر تنقید کرسکتا ہے ' ان کے خلاف احتجاج کرکے ان کو چور اور ڈاکو تک کہہ سکتا ہے 'اور ہم میں سے کوئی بھی ان کو اپنی طرف سے تاریخ کے کوڑا دان میں پھینک سکتا ہے مگر ایک چیز کا کریڈٹ ان کو نہ دینا زیادتی ہوگی ۔

ان کا ظرف بہت بڑا ہے ۔ ان کو چور ڈاکو پتا نہیں کیا کیا کہا گیا مگر یہ خاموش رہے اور مسلسل یہ کہتے رہے کہ میں نے اپنا سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا ہے ۔

انہوں نے کھبی بھی خرافات کا جواب گالم گلوچ سے نہیں دیا اور یہی سیاسی میچورٹی کی سب سے بڑی نشانی ہے ۔

#شبیربونیری

17/10/2023

ایک لیگی رہنما نے تقریر کے دوران کہا
" نواز شریف کا استقبال کریں اور جنت میں جائیں " ۔

اور بیٹھے ہوئے تمام لوگوں نے تالیاں بجائی ۔

شب بخیر ۔

#شبیربونیری

14/10/2023

پچیس کروڑ کی ابادی والے ملک میں گیارہ کھلاڑیوں کی میرٹ پر سلیکشن بھی ممکن نہیں ۔

ستم بالائے ستم ہارتے وقت مس فیلڈنگ کرتے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ سجا کر معلوم نہیں کیا ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

پاکستان زندہ باد
کرکٹ مردہ باد

#شبیربونیری

آپ کیا سمجھتے ہیں نواز شریف کی پاکستان آمد سے سیاسی اور ملکی حالات میں بہتری آسکتی ہے ؟
05/10/2023

آپ کیا سمجھتے ہیں نواز شریف کی پاکستان آمد سے سیاسی اور ملکی حالات میں بہتری آسکتی ہے ؟

مطلب بینک دیوالیہ ہو جائے تو وہ بینک صرف پانچ لاکھ کی ذمہ داری لے گا  باقی اگر آپ کے پانچ لاکھ سے زیادہ پیسے ہیں تو وہ آ...
04/10/2023

مطلب بینک دیوالیہ ہو جائے تو وہ بینک صرف پانچ لاکھ کی ذمہ داری لے گا باقی اگر آپ کے پانچ لاکھ سے زیادہ پیسے ہیں تو وہ آپ کے نہیں رہیں گے ۔

#شبیربونیری

صبح پشاور جارہا تھا ۔ امبیلہ چوکی کے نیچے بڑی تعداد میں چیڑ کے درخت کاٹے جارہے تھے اور بونیر سے باہر سپلائی کئے جارہے تھ...
03/10/2023

صبح پشاور جارہا تھا ۔ امبیلہ چوکی کے نیچے بڑی تعداد میں چیڑ کے درخت کاٹے جارہے تھے اور بونیر سے باہر سپلائی کئے جارہے تھے۔

اسی وقت میں نے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ووڈ لاک پالیسی کے تحت ہورہا ہے ۔

میرا بس اک سوال ہے ۔

میں ڈی ایف او کی بات مان لیتا ہوں مگر پھر بھی میرا سوال ہے کہ ہمارے بونیر کے جنگلات کیوں کاٹے جارہے ہیں ۔ کیا یہ مستقبل میں نقصان کا باعث نہیں بنے گا ؟

#شبیربونیری

26/09/2023

آپ اگر کتاب پڑھنے کے شوقین ہیں تو محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم ضرور پڑھ لیں ۔ آپ نے اگر آج تک کتاب پڑھنا شروع نہیں کیا ہے تو اسی کتاب سے شروع کرلیں یہ میری گارنٹی ہے اس کے بعد پھر آپ کو کتاب پڑھنے سے کوئی بھی روک نہیں سکے گا ۔

#شبیربونیری

کہانی پڑھئیے اور زخموں سے چور اس خاندان کا سہارا بنئیے ۔تصویر میں نظر آنے والے نوجوان کا نام فضل منیر ہے اور تعلق دیر اپ...
15/09/2023

کہانی پڑھئیے اور زخموں سے چور اس خاندان کا سہارا بنئیے ۔

تصویر میں نظر آنے والے نوجوان کا نام فضل منیر ہے اور تعلق دیر اپر سے یے۔ پچھلے دنوں اس کے چھوٹے بھائی فضل دیان نے میرے ساتھ فون پر رابطہ کیا ' تفصیل سے اپنا نوحہ سنایا جس کو سن کر میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

وہ کہہ رہے تھے ۔

" ہم انتہائی غریب لوگ ہیں ۔ میرے اس بھائی کو 2020 میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایک ایجنٹ نے اٹلی ( یورپ )جانے کی لالچ دے دی۔ ہم نے بمشکل دس لاکھ روپوں کا انتظام کیا اور اپنے بھائی کو رخصت کیا۔

2021 کے اوائل میں ہمیں معلوم ہوا کہ ہمارا بھائی لیبیا میں پھنسا ہوا ہے ۔ ہم نے بے شمار دفعہ رابطے کی کوشش کی مگر رابطہ نہ ہوسکا ۔

ایجنٹ سے رابطہ ہوا تو اس نے مزید چار لاکھ کی ڈیمانڈ کی جس کا بندوبست ہمارے لئے انتہائی مشکل بلکہ ناممکن تھا ۔ ایجنٹ کو بار بار فون کیا تو وہ کہنے لگا کہ لیبیا میں سمندر کے بیچ اک کشتی میں آگ لگ گئی تھی جس میں آپ کا بھائی بھی وفات پاچکا ہے ۔

2021 سے لے کر ابھی تک میں نے مختلف سیاستدانوں سے رابطے بھی کئے مگر تسلیوں کے علاؤہ کچھ ہاتھ نہ آیا ۔

میری ماں یہ صدمہ جھیلتے جھیلتے اس دارفانی سے کوچ کر چلی گئیں ۔ ہم ابھی تک پریشان ہیں اور در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔

لیبیا میں موجود بے شمار لوگوں سے رابطہ کیا اور سب نے آگ والے واقعے کی تردید کی ۔

ہم نے ایجنٹ سے یہاں تک کہہ دیا کہ ہمیں زندہ شخص نہیں لاش بھی اگر مل جائے تو یہ مہربانی ہوگی ۔ میرے بھائی کا اک معصوم بیٹا بھی ہے جو اپنے باپ کو مسلسل اور ہر روز یاد کرتا رہتا ہے ۔"

میں نے اس کی باتیں سنی اور سر جوڑ کر اس کہانی میں موجود کردار کو کوستا رہا ۔

اس ایجنٹ کے والد سے بھی ان کا رابطہ ہوا جس نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور آج کل یہ ایجنٹ خود اٹلی میں موجود ہے۔

اس ظلم کے خلاف ہم فضل دیان کے شانہ بشانہ موجود رہیں گے ان شاءاللہ ۔

آپ بھی آواز اٹھائیے ۔

#شبیربونیری

خاکم بدہن مگر ایسے لوگ مدارس کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ۔ کل اک ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی جس میں شائد بلڈ پریشر کا اک م...
14/09/2023

خاکم بدہن مگر ایسے لوگ مدارس کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ۔ کل اک ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی جس میں شائد بلڈ پریشر کا اک مریض مدرس ایک بچے کو کچھ اس انداز سے مار رہا ہے جیسے اس بچے کو رنگے ہاتھوں کسی کا ق ت ل کرتے پکڑا ہو۔

جو لوگ مدارس چلا رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ خدارا اس نظام کو بہتر بنانے پر کام شروع کریں ۔ مدارس نے تو ایسے ایسے لوگ پیدا کئے ہیں جنہوں نے قوموں کی کایا پلٹ کر رکھ دی ہے ۔

خدارا ایسے لوگوں کو مدرس نہ رکھئیے جو دماغی مریض ہوں ۔ ان کی وجہ سے مدارس سے لوگ متنفر ہورہے ہیں ۔

#شبیربونیری

بعض لمحوں کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہوتا ۔
08/09/2023

بعض لمحوں کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہوتا ۔

07/09/2023

اب سنیں ۔
سرکاری سکولوں کے لئے حکومت کتابیں مہیا کرتی ہیں ۔ ان کتابوں پر لکھا ہوتا ہے " Not for sale "

پچھلے سال میں نے سکولوں کا دورہ کیا ' سیشن کے درمیان بھی بچوں کے پاس کتابیں نہیں تھیں ۔ یہ بچے غریب بچے ہوتے ہیں ۔

مجھے اک اطلاع یہ ملی کہ یہ کتابیں فروخت ہورہی ہیں اور دوسری اطلاع یہ موصول ہوئی ہے کہ سکولوں میں ہزاروں کتابیں پڑی ہیں مگر بچوں کو نہیں دی جارہی ۔

اب انتظامیہ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ والے بک سیلر سے یہ تو پوچھ سکتے ہیں نا کہ یہ کتابیں کہاں سے آتی ہیں ؟

#شبیربونیری

01/09/2023

ہمارے حکمران ' افسر شاہی اور پالیسی ساز قرض کے پیسوں پر عیاشیاں کرتے ہیں اور ہم غلام ابن غلام ذہنیت کے لوگ پھر ان سے بہتری کی امید رکھتے ہیں ۔ سات عشروں سے یہی چل رہا ہے ۔

کیا امید کی کوئی کرن اب بھی ہے ؟

#شبیربونیری

26/08/2023

ہمارے بونیر میں ایک سرکاری سکول ہے اس کے متعلق کسی نے مجھے بتایا کہ ہیڈ ماسٹر صاحب سالوں سے سکول آنے کی زحمت نہیں کر رہے اور تنخواہ مسلسل ہڑپ کر رہے ہیں۔
میں نے جب اس سکول کا وزٹ کیا تو بات سو فی صد درست تھی ۔ اس وقت موجود انچارج صاحب نے جیسے ہی مجھے دیکھا آگ بگولہ ہوگئے ۔ ( آج تک میں سوچ رہا ہوں کہ یوں اچانک اس کا غصہ ہوجانا کیوں تھا )

میں نے پوچھا ' ہیڈ ماسٹر صاحب سکول کیوں نہیں آرہے تو انہوں نے جواب دیا ۔

تم ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کوتاہیوں پر بات کیوں نہیں کرتے ؟
تم پولیس تھانوں میں کیوں نہیں جاتے ؟
تم چیک پوسٹوں پر بات کیوں نہیں کرتے ؟

میں نے دوبارہ پوچھا ۔

سر ہیڈماسٹر صاحب کیوں نہیں آرہے ؟

وہ بولے ۔ اس کی کوئی ضرورت ہی نہیں یہاں میں سب کچھ مینیج کر رہا ہوں بلکہ اس سے اچھا مینیج کر رہا ہوں ۔

میں نے پھر پوچھا ۔ آپ مجھے میرے سوال کا جواب نہیں دے رہے ۔

یہ سن کر وہاں موجود سارے اساتذہ سیخ پا ہوگئے اور کہنے لگے ۔
شبیر انچارج صیب بہت زبردست آدمی ہے ۔

میں آج تک سوچ رہا ہوں کہ ہیڈ ماسٹر صاحب کی غیر موجودگی پر وہاں سب اتنے خوش کیوں تھے ؟

#شبیربوںیری

23/08/2023

سرکاری سکولوں کا رزلٹ دیکھ کر افسوس ہوا بلکہ بعض سکولوں میں تو کلاس پورے کا پورا فیل ہوا ہے ۔ اس پر تفصیلی کام شروع کرنے کا ارادہ ہے بہرحال آپ لوگوں کا کیا خیال ہے کہ اس کی وجوہات کیا ہوسکتی ہیں ۔

ہمارے بونیر میں سالانہ تنخواہوں کی مد میں 5.52 بلین روپے سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر خرچ ہوتے ہیں لیکن پھر بھی اساتذہ مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کے لئے اکثر حکومتوں کے خلاف سڑکوں پر ہوتے ہیں اور کمال کی بات یہ ہے کہ حکومتیں ان کے مطالبات مان بھی لیتی ہیں ۔

ویسے رکاوٹیں کیا ہوسکتی ہیں ؟

#شبیربونیری

23/08/2023

کیا یہ بات ٹھیک ہے کہ سرکاری سکولوں کے زیادہ تر اساتذہ اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں بھیجتے ہیں ؟ اگر ہاں تو ایسا کیوں ؟؟

#شبیربونیری

23/08/2023

انتہائی معذرت کے ساتھ مگر اساتذہ کرام سوشل میڈیا پر سیاست اور غیر ضروری چیزوں میں انتہائی دلچسپی لیتے ہیں مگر مجھے شائد کوئی بھی میرے اس سوال کا جواب نہ دیں کہ سرکاری سکولوں میں نتیجہ خراب کیوں ہے ؟

مجھے جینوئن وجہ چاہئیے کہ سرکاری سکولوں میں بچے فیل کیوں ہورہے ہیں ؟

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب کیا کوئی فکر اور پلاننگ ہے ؟

#شبیربونیری

ضلع بٹگرام کی تحصیل آلاٸی میں  چیٸرلفٹ کی تین رسیوں میں سے دو رسیاں ٹوٹ چکی ہیں ۔ اس میں سکول کے 8  بچے اور دو اساتذہ ہی...
22/08/2023

ضلع بٹگرام کی تحصیل آلاٸی میں چیٸرلفٹ کی تین رسیوں میں سے دو رسیاں ٹوٹ چکی ہیں ۔ اس میں سکول کے 8 بچے اور دو اساتذہ ہیں ۔
پچھلے چار گھنٹوں سے یہ لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں ۔ ریسکیو آپریشن کے لئے پچھلے چار گھنٹوں سے لوگ منتیں کر رہے ہیں مگر نتیجہ " وہی ڈھاک کے تین پات "

خدارا ان انسانوں کو بچائیے ۔

#شبیربونیری

13/08/2023

آپ کی پسندیدہ کتاب کون سی ہے جو آپ مجھے ریکمنڈ کریں گے ؟

میری پسندیدہ کتابوں میں فورٹی رولز آف لو ' شہاب نامہ' ہم بھی وہاں موجود تھے ' ہم بھی وہیں موجود تھے ' میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا ' حقائق حقائق ہیں ' خلافت و ملوکیت ' نسیم حجازی کے سارے ناولز ' اسلم راہی کے ناولز ' پیر کامل ' جنت کی تلاش ' اور لائن کٹ گئی ' الکیمسٹ اور پھر مارشل لاء آگیا شامل ہیں ۔

#شبیربونیری

09/08/2023

تمام اضلاع کے ڈی سی صاحبان نوٹ فرمالیں آپ سب کے اضلاع میں موبائل کمپنیاں آپ ہی کے عوام کو لوٹ رہی ہیں ۔

آپ سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کو بلا کر ان سے پوچھ لیں کہ ایسا کیوں ہے ؟
اس استحصال کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑا ہونا اب ضروری بن چکا ہے۔

#شبیربونیری

09/08/2023

مجھے یقین ہے ہم اور کچھ نہیں کرسکتے لیکن زونگ ' یوفون اور ٹیلی نار والوں کو سبق تو سکھا سکتے ہیں نا ۔

کیا اتنا بھی نہیں کرسکتے ؟؟؟

#شبیربونیری

09/08/2023

موبائل کمپنیاں ہمیں لوٹ رہی ہیں ۔ زونگ ' یوفون اور ٹیلی نار نے تو ہر حد پار کردی ہے ۔ ہزاروں کے پیکجز اور نیٹ ورک صفر ۔۔

کیا ایسا ممکن ہے کہ ہم مل کر چند گھنٹے بائیکاٹ کرکے تھوڑا ان کو احساس دلائیں ؟

#شبیربونیری

" ان لوگوں کی  مسکراہٹیں اور غریب کی آہیں " بس یہی ہماری کل تاریخ ہے۔ غریب روئے گا تو تم مسکراوگے تم اسی طرح مسکراتے رہو...
09/08/2023

" ان لوگوں کی مسکراہٹیں اور غریب کی آہیں "
بس یہی ہماری کل تاریخ ہے۔
غریب روئے گا تو تم مسکراوگے تم اسی طرح مسکراتے رہو تاکہ تاریخ بنتی رہے ۔

#شبیربونیری

09/08/2023

سولہ مہینے پی ڈی ایم کی حکومت رہی ۔
کیا پایا کیا کھویا ؟

آپ کے خیال میں یہ حکومت پاکستان کے لئے کیسی رہی ؟

#شبیربونیری

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ' ضلعی صدر اور وزیر اعلی  کے سابق مشیر برائے محمکہ سی اینڈ ڈبلیو ریاض خان سے آج صب...
09/08/2023

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ' ضلعی صدر اور وزیر اعلی کے سابق مشیر برائے محمکہ سی اینڈ ڈبلیو ریاض خان سے آج صبح وٹس ایپ کے ذریعے طویل ڈسکشن ہوئی ۔

وہ کسی نامعلوم جگہ سے انتہائی جذباتی انداز میں مجھے اپنے مستحکم ارادوں اور خان کے ساتھ اپنی نہ ختم ہونے والی محبت کے بارے میں بتا رہے تھے ۔

میں نے پوچھا کیا یہ صحیح ہے کہ آپ جماعت اسلامی یا اے این پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ؟

ریاض خان نے جو جواب دیا وہ حیران کن تھا ۔ وہ بولے میں مر تو جاؤں گا مگر خان کا نظریہ اور پی ٹی آئی کھبی بھی نہیں چھوڑوں گا۔

ان تمام لوگوں کو بتادو جو یہ غلیظ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ میں خان کا ساتھ کھبی بھی نہیں چھوڑوں گا ۔ پی ٹی آئی کا نظریہ اور میں لازم و ملزوم ہیں ۔

تو لب لباب یہ ہے کہ ریاض خان کہیں نہیں جارہے ۔

#شبیربونیری

07/08/2023

میں جب بھی پی ڈی ایم کے لیڈرز سے ملتا ہوں اور ان سے پوچھتا ہوں جناب مہنگائی کیوں ہے ؟
ان کا جواب ہوتا ہے ذمہ دار خان ہے ۔

میں جب پوچھتا ہوں جناب بے روزگاری کیوں ہے ؟
تو جواب ہوتا ہے یہ خان کی وجہ سے ہے ۔

میں جب پوچھتا ہوں بد امنی کیوں ہے ؟
وہ بولتے ہیں یہ خان کی غلط پالیسیاں ہیں ۔

میرا جواب ہوتا ہے کہ جناب وہ جب حکمران تھے تو ہم نے ان کو ایک لمحہ بھی معاف نہیں کیا اب مگر ان باتوں سے عوام آپ کو بھی معاف کرنے والے نہیں ۔

خان اگر غلط تھا تو مطلب یہ ہر گز نہیں کہ پی ڈی ایم والے ٹھیک ہیں ۔ خان کے بعد بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ' بے روزگاری میں شدت آئی ' بدامنی عام ہوئی اور کرپشن تو سرائیت کر گئی ۔

#شبیربونیری

07/08/2023

دفعہ 144 کی تعریف کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے ورکرز کو احتجاج سے روکا گیا مگر کل بونیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بہت بڑا جلسہ ہوا اور آج سوات میں امیر مقام نے بھی پورا دن بڑے جم غفیر کے درمیان گزارا ۔

یہ بڑے لوگ کیا قانون کو توڑنے کے لئے ہی بڑی کرسیوں پر براجمان ہوتے ہیں ؟؟

#شبیربونیری

عمران خان کی گرفتاری کے بعد اب امید ہے حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دے گی کیونکہ شریف فیملی ' زرداری اور مولانا صا...
05/08/2023

عمران خان کی گرفتاری کے بعد اب امید ہے حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دے گی کیونکہ شریف فیملی ' زرداری اور مولانا صاحب کے مطابق پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ خان تھے ۔

اب اگر مگر کی بجائے کچھ ڈیلیور کیا جائے تو ممکن ہے اگلے الیکشن میں عوام کے تھپڑوں سے خود کو محفوظ رکھا جاسکے ۔

#شبیربونیری

پولیس یوم شہداء تقریب کی میزبانی کی ۔ پورے پروگرام میں سٹیج سے جب بھی شہداء کے لواحقین پر نظریں پڑتی تو  سوچتا کہ یہ دھر...
04/08/2023

پولیس یوم شہداء تقریب کی میزبانی کی ۔
پورے پروگرام میں سٹیج سے جب بھی شہداء کے لواحقین پر نظریں پڑتی تو سوچتا کہ یہ دھرتی ہم سے اور ہمارے نوجوانوں سے اور کتنی قربانیاں مانگے گی ۔

#شبیربونیری

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shabir Nama posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shabir Nama:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share