News D.G.Khan

  • Home
  • News D.G.Khan

News D.G.Khan News Page

08/04/2024

تفصیلات اس لنک میں 👈 https://raufklasra.com/?p=22384

مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور ،آمنہ کامران عارضی پرنسپل ایچی سن کالج تعینات ، فیس معافی کی پالیسی بھی منظور کرلی گئی

08/04/2024

تفصیلات اس لنک میں 👈 https://raufklasra.com/?p=22404

ہمارے ملک میں کارروائی کرکے کوئی دہشت گرد سرحد پار کرجاتا ہے تو پاکستان میں داخل ہو کر اس کو مار یں گے: بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر کا انسان دوست اقدام ۔۔۔کئی دہائیوں سے زیر التواء کیسز نمٹا دئیے
27/03/2024

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر کا انسان دوست اقدام ۔۔۔کئی دہائیوں سے زیر التواء کیسز نمٹا دئیے

03/02/2024

MaShaAllah ❤️ ❤️

Today's best photo ❤❤❤❤❤❤

Follow me

❤❤❤❤❤❤❤❤









دنیا میں 𝟐𝟎𝟔 ممالک اور 𝟒𝟐𝟎𝟎 مذہب ہیں لیکن اللّٰه نے ہمیں مُحَمَّدٌ (ص) کا امتی بنایا ... الحَمْدُاللہ 😷😘
یاالہی ہمیں بھی یہ منظر دیکھنا نصیب فرما ۔ آمین









PAKISTAN SUPER LEAGUE 2023 LIVE 🇵🇰🇵🇰🇵🇰

03/02/2024

انشاءاللہ
8 فروری محمود قادر خان لغاری کی جیت کا دن

01/02/2024

میری رائے کے مطابق محمود قادر لغاری اچھا انتخاب ثابت ہونگے

01/02/2024

ذاتی اختلافات کے باوجود میں محمود قادر خان کو بہتر امیدوار سمجھتا ہوں

سندھی ٹوپی میں ملبوس یہ شخص عثمان بزدار اور نام نہاد وسیم اکرم پلس کا کزن پیند بزدار ہے جو بلوچ لیوی کا سپاہی/ حوالدار ہ...
04/08/2023

سندھی ٹوپی میں ملبوس یہ شخص عثمان بزدار اور نام نہاد وسیم اکرم پلس کا کزن پیند بزدار ہے جو بلوچ لیوی کا سپاہی/ حوالدار ہے۔۔۔۔۔عثمان بزدار کی پشت پناہی کے باعث عثمان بزدار کے وزیر اعلی بننے سے لیکر آج تک یہ شخص اپنے گھر ( بارتھی ) بیٹھا تنخواہ لے رہا ہے ۔۔سابق وزیر اعلی کی پشت پناہی نے اس شخص کو اتنا تکبر دیدیا کہ فورس ڈسپلن کی ایسی تیسی پھیر کر سینئر سرکاری افسران سے بغیر وردی ملاقاتیں کرتا اور احکامات جاری کرتا ۔۔حالانکہ انہی ملاقاتوں میں اس کے سینئر افسران فورس ڈسپلن کے مطابق وردی میں ملبوس ہوتے ۔۔۔عثمان بزدار کی وزارت اعلی کے خاتمے کو ڈیڑھ برس گزر جانے کے باوجود یہ شخص آج بھی بارتھی بیٹھا تنخواہ وصول کررہا ۔۔۔سوال یہ ہے کہ فورس ڈسپلن کیا ہوا ؟ اور اس کو گھر بٹھا کر دی گئی تنخواہیں حلال تصور ہونگی یا حرام ؟؟؟؟

03/08/2023

دو لوڈرز اور دو ایکسکویٹرز کے ساتھ محض پانچ ہزار لیٹر ڈیزل میں راکھی گاج ( نیلی مٹی ) کے مقام پر ہر بارش کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کو ختم کردینے کا دعویدار شہری سامنے آگیا

01/08/2023

السلام وعلیکم ۔۔۔مزاج بخیر ۔۔میرے والد صاحب کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔۔۔التماس دعا
جزاک اللہ خیرا

01/08/2023

چوک قریشی پر افتخار ملکانی کی تابڑ توڑ کاروائیوں کے بعد اسمگلرز نے تمن بزدار کا راستہ اپنا لیا ۔مقبول بزدار(انچارج سرکل افسر بی ایم پی ) کا علاقہ اسمگلرز کی جنت بن گیا

31/07/2023

ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی افتخار ملکانی کی اسمگلرز کك خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کے نتیجے میں افتخار ملکانی کے خلاف پراپیگنڈہ مہم شروع ۔۔۔۔افتخار ملکانی قدم بڑھاو ۔۔ہر محب وطن أپ کے ساتھ ہوگا ۔۔۔انشاءاللہ

31/07/2023

دس / پندرہ گرام پلاسٹک کی قیمت چھ سو روپے سے بھی زیادہ ۔۔۔اس میں کونسا انجن لگا ہے کہ جس پر کمپنی کا اتنا خرچ ہوگیا ہے ۔۔۔اس ملک میں صارف کے تحفظ کا کوئی بندوبست نہیں ۔۔۔جس کا جی چاہتا عام آدمی کی کھال اتارنا شروع کردیتا ۔۔۔ادارے بھی اس عمل کی حوصلہ شکنی / انسداد کی بجائے مردہ خور گدھ کی طرح اپنے حصے پر نظر جما لیتے

26/07/2023
25/07/2023

کمانڈنٹ بی ایم پی مشتاق ٹوانہ اپنی ٹیم کے ساتھ نیلی مٹی ( راکھی گاج ) کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑک بحال کرانے کےلیے کوشاں ۔۔۔سوال یہ ہے کہ این ایچ اے والے کہاں ہیں ؟؟؟

25/07/2023

ڈیرہ غازیخان کے محکمہ بلڈنگ کا ملازم مال حرام کو مزید حرام کرتے ہوئے ۔۔موصوف شوقین ملازم أجکل ملتان میں زناءحرام کے مقدمے کا سامنا کررہے ہیں

25/07/2023

ڈیرہ غازیخان محکمہ مال کی دو کالی بھیڑیں جلد انجام کو پہنچنے والی ہیں ۔۔انشاءاللہ

قوم کو آٹا, چینی, بجلی, پٹرول اور بنیادی ضروریات کے حصول میں مسائل کا سامنا ہے لیکن افسر شاھی کے لیے نئی گاڑیاں خریدیں ج...
21/07/2023

قوم کو آٹا, چینی, بجلی, پٹرول اور بنیادی ضروریات کے حصول میں مسائل کا سامنا ہے لیکن افسر شاھی کے لیے نئی گاڑیاں خریدیں جا رھی ھیں،
کچھ تو شرم کریں، ملک قرضوں اور بھیک پر چلا رھے ھیں لیکن اس افسر شاھی کو سالانہ کروڑوں تنخواہ کے بعد مفت بجلی اور نئی گاڑیاں دی جا رھی ھیں

21/07/2023
اللہ تعالیٰ ہرجوڑے کو یہ خطرناک مگر خوبصورت ۔۔انتہائی خوبصورت منظر دیکھنا عطاء فرمائے ۔۔آمین
21/07/2023

اللہ تعالیٰ ہرجوڑے کو یہ خطرناک مگر خوبصورت ۔۔انتہائی خوبصورت منظر دیکھنا عطاء فرمائے ۔۔آمین

21/07/2023

بولتے جو چند ہیں ، سب شر پسند ہیں
ان کی کھینچ لے زباں ان کا گھونٹ دے گلا

ہیلمیٹ پہننا لازم ہے کیونکہ ریاست کو میری جان کی بہت فکر رہتی ہے ریاست کو میری صحت بہت عزیز ہے ۔👇👇👇
کیونکہ جب گیس مہنگی بجلی کا بل ادا کرکے میں ادھ موا ہو جاتا ہوں اور گرکر سر پر چوٹ نہ لگے اس لیئے ہیلمیٹ ضروری ہے مگر اس وقت ریاست خود مرگئی ہوتی ہے ۔
جب مجبوراً میں بائیک کےلیے مہنگا ترین پٹرول بمشکل ایک آدھ لٹر بھی نہ لینے کی استطاعت رکھتے ہوئے خریدتا ہوں اس وقت بھی ریاست مجھے ہیلمیٹ پہننے کی تلقین کرتی ہے کیونکہ ریاست کو میری جان بہت عزیز ہے جبکہ ریاستی مشینری خود مفت پٹرول پر گلچھرے اڑا رہی ہوتی ہے ۔
ریاست کو میری جان کی بہت فکر رہتی ہے جب میں بیماری میں سرکاری ہسپتال جاتا ہوں ڈاکٹر موجود ہی نہیں ہوتے یا کوئی ڈسپنسر یا وارڈ بوائے ڈاکٹر بن کر مجھ پر تجربے کرتا ہے شومئی قسمت اگر میری جان بچ بھی جاتی ہے تو ہسپتال کی پرچی پر دوائیاں لکھ کر دیتا یے تو سیدھا ہسپتال فارمیسی سے دوائی لینے کے لیے لین میں لگ جاتا ہوں، اور باری آنے پر سٹور کیپر کہتا ہے بازار سے لے لو یہ دوا نہیں ہے اور میں اپنا سر ہسپتال کی دیوار سے پھوڑ کر مر نہ جاؤں اسی لیے میرے لیے ہیلمیٹ ضروری ہے جبکہ اس وقت ریاست خود کا علاج کرانے بیرون ملک گئی ہوتی ہے ۔
سرکاری پانی کی لائن میں اگر کبھی پانی آ بھی جائے تو میٹھے پانی کی جگہ جگہ لیک رستی گٹروں و نالوں سے گزرتی لائنوں میں سے گندگی ملا پانی پلا کر مجھے زندہ رکھنے کی ریاست کی کوشش قابل تحسین ہے کیونکہ ریاست کو میری صحت کی بہت فکر ہے جبکہ ریاست اس وقت امپورٹڈ منرل واٹر سے کلیاں کر رہی ہوتی ہے ۔ جنہیں دیکھ کر میں ٹکریں مارنا شروع نہ کردوں اس واسطے میرے لیے ہیلمیٹ بہت ضروری ہے ۔
پورے پاکستان کے بازاروں میں کیمیکل سے بنا دودھ دھی عام بکتا ہے دو نمبر آئل و گھی میں پکے کھانے مٹھائیاں عام بنتی ہے، کیونکہ ریاست اس وقت مجھے جسمانی طور پر فٹ رکھنے اور میری قوت مدافعت بڑھانے کےلیے یر وقت کوشاں رہتی ہے ریاست کو میری جان دل و جان سے عزیز یے جبکہ خود ریاست امپورٹڈ پیک کھانے جوس مہنگے مشروبات پر گزارہ کر رہی ہوتی ہے ۔ مبادا حکمرانوں کے امپورٹڈ مشروبات کے اخراجات پورے کرنے کےلیے اگر میں سر کے بل چلنا شروع کردوں تو میرا سر پھٹ نہ جاٰئے کہ کماؤ گھوڑا مر گیا تو انکی عیاشیاں مفتے یونٹ پٹرول کہاں سے پورے ہونگے اس لیے میرا ہیلمٹ ہہننا بہت ہی ضروری ہے ۔
جب سڑک پر موٹر بائیک یا گاڑی لے کر نکلتا ہوں اور روڈ پر باوردی محافظ دیکھ کر دل مسرور ہوتا ہے کہ کوئی تو ایسا سرکاری محافظ محکمہ ہے جسے میری جان سے زیادہ میری جیب کی فکر ہے جن سے بچ کر نکلنا میرا اپنا ہی کارنامہ ہوتا ہے ، تو آگے گلی میں یا اسی ہی سڑک پر گن پوائنٹ پر بائیک معہ موبائل جیب سے رقم سمیت چھین لی جاتی ہے تو فوراً احساس ہوتا ہے ریاست میری محافظ ہے اور اپنی ذمہ داری بخوبی پوری کر رہی ہے چونکہ ریاست کو میری جان کی فکر رہتی ہے ڈاکو مجھے سر میں گولی نہ مار دے اسی لیے تنبیہ کی ہے کہ ہیلمیٹ پہننا لازم ہے ۔
سرکاری دفاتر میں جائز کام کےلیے فرض کریں جن کی سرکاری فیس 200 ہے کے بدلے 2000 طلب کیے جاتے ہیں نہ دینے ہر کئی مہینے چکر لگوائے جاتے ہیں کبھی اس کمرے میں یا پھر اس کمرے میں دھتکار دیا جاتا ہوں تو کبھی دوسری چوتھی منزل پر بھیج دیتے ہیں تو دوستو ریاست کی شفقت یاد آ ہی جاتی ہے کہ حرکت میں برکت ہے چلتے رہا کریں ورزش صحت کےلیے بہت ضروری یے یہاں بھی ریاست کو میری جان عزیز ہے انسان کےلیے ورزش بہت ضروری ہے ۔ جبکہ ریاستی عہدیداروں کے کام انہی دفاتر میں فون ہر یا خود ملازم انہیں کے پاس جا کر بجاآوری حکم کرتے ہیں ۔ میں انہی کمروں کے اوپر نیچے سیڑھیاں چڑھنے پر چکر آنے سے اگر گر پڑوں تو سر پر چوٹ نہ آئے میرا ہیلمیٹ ہہننا لازم ہے ۔
کسی بھی بنک میں دفتر میں یا ہسپتال میں بوڑھے بزرگوں کو مریضوں کو گھنٹوں لائنوں میں کھڑا دیکھ کر بندہ سوچ سکتا یے کہ ریاست کو انکی جان کی بالکل فکر نہیں بندہ کھڑے کھڑے گر بھی سکتا ہے سر پر چوٹ آ سکتی ہے مبادا مر گیا تو کفن دفن تو ویسے ہی ریاست کرتی ہے لیکن یہاں پر ریاست کوتاہی کی مرتکب ہوئی ہے ان کےلیے بھی ہیلمیٹ پہننا لازم قرار دیا جائے ۔
پورے پاکستان میں تاجر مافیا عوام کو کہاں کہاں رگڑا دے رہا ہے ریاستی انتظامیہ بخوبی جانتی ہے باہر نکل کر ان کے خلاف ایکشن نہ لینے کی صرف ایک ہی وجہ سمجھ میں آتی ہے افسروں کو مہنگی گاڑیاں اے سی روم میں بٹھا کر یہاں بھی جانوروں کے ریوڑ کے تحفظ کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے بیچارے سارا دن ٹھنڈے کمروں میں پڑے چائے کافی سرکتے بور ہوتے رہتے ہیں اور پھر جب وہ لاؤ لشکر کے ساتھ فراٹے بھرتی پانچ دس گاڑیوں کے پروٹوکول میں اندھا دھند سپیڈ سے صحت افزا مقام یا گھر آتے جاتے ہیں تو کوئی انسان نما جانور انکی گاڑیوں کی زد میں آکر ریاستی ہسپتال کی دوائیوں پر بوجھ نہ بنے اس لیے بائیک پر رینگتے تمام جانوروں کو ہیلمیٹ پہنانا اشد ضروری ٹھہرا ۔
کئی کئی گھنٹے یا کئی کئی دن خرابی کی آڑ میں بجلی کی بندش انسان کو صبر وتحمل حوصلہ کا درس دیکر عوام کو بلڈ پریشر ڈپریش کا مریض بناتے ہوئے ریاست کو خود کو موت تو نہیں آتی البتہ کافی لوگ اس درس کی تاب نہ لاتے ہوئے اگلے جہان سدھار جاتے ہیں جبکہ ریاست کے سٹینڈ بائی جنریٹرز کے ہوتے ہوئے بجلی کبھی بند نہیں ہوتی 50 ڈگری گرمی میں بھی اے سی روم میں تھری پیس سوٹ پہن کر آپ عوام کی آسانی اور تحفظ کےلیے قانون سازی کرتے رہتے ہیں ۔ وجہ صرف عوام کی جان عزیز ہے ۔ ریاست سے استدعا ہے ہم نے بھی آپکو ایک دوسرے پر کئی دفعہ کرسیاں چلاتے ٹی وی پر ہی دیکھا ہے۔ جس طرح آپکو عوام کی فکر رہتی تو عوام کو بھی آپکی فکر رہتی ہے کہ ہمارے بڑے ہمارے مخلص ایک دوسرے کی کرسیوں کی زد میں آکے زخمی نہ جائیں۔ وہاں خود کو محفوظ رکھنے کےلئے آپ بھی ہیلمٹ پہنا کریں ۔
دعا ہے اللہ آپکو زندگی دے آپ ہمارے لیے آسانیاں فراہم کرنے والی مزید پالیساں مرتب کرتے رہیں اور ہم آپکی طویل عمری کےلیے دعائیں مانگتے رہیں ۔
ا م ج د

21/07/2023

اچھا بھلا اس گروپ کی بجائے اپنی وال پر لکھا کرتا تھا ۔۔ایک شخص کے بطور ڈاکیہ دئیے گئے خوشبو دار اور رومانی لفافے یاد دلانے پر کوشش کرونگا کہ اس گروپ میں بھی اسکا بے وقوف کا بلڈ پریشر ہائی کرائے رکھوں ۔۔۔

21/07/2023

نہ ہی شاہزیب خانزادہ پر ہتک عزت دعویٰ دائر ہو سکا ، نہ ہی پچیس لاشوں کی تصدیق ہو سکی اور نہ ہی خواتین کے ساتھ دوران حراست جنسی زیادتی ثابت ہوسکی اور کسی راتب خور یوٹیو”مر ""کی یہ اوقات نہیں کہ وہ دوران عدت چن چڑھانے والے جعلی صادق امین سے اِن سوالوں کا جواب پوچھ سکے
زمین ملی تو بنجر

21/07/2023

""""کاں سانپ ""کے لگائے گئے پروجیکٹس میں
جس پر قوم یوتھ کو مان ہے
Tik tok,Facebook, Twitter,YouTube
پر زیادہ فالورز کا ہونا ہے

21/07/2023

جن خواتین نے ابھی تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 9000 کی قسط ابھی تک وصول نہیں کی وہ جلد از جلد اپنے قریبی HBL ریٹیلر سے اپنے پیسے وصول کریں
کسی بھی پریشانی کی صورت میں متعلقہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس میں رابطہ کریں اور اپنے بچوں کا وظیفہ کا بھی اندراج کروائیں
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے امدادی رقوم حاصل کرنے والی خواتین اپنے بچوں کا ب فارم ہمراہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس رابطہ کریں تاکہ ان کے بچوں کی رجسٹریشن کی جائے اور ان کے بچوں کا وظیفہ جاری ہو سکے

منجانب
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈسٹرکٹ ڈی جی خان

Address


Telephone

+923136789042

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News D.G.Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News D.G.Khan:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share