Online Islamic Courses

  • Home
  • Online Islamic Courses

Online Islamic Courses Now You can easily get all basic islamic knowledge at your home Such as namaz,roza,zakat,qurbani etc ,get connect with it as soon as possible.

22/09/2024

نصیب نصیب کی بات ہےکوئی حضورعلیہ السلام کی حرمت کا دفاع کررہا ہے اور کوئی بے حرمتی کرنے والے کا دفاع۔

21/09/2024

اُمی کے کئی معانی ہیں لیکن اُمی کا جو معنی سرور کونین صلى الله عليه واله وسلم کی شان کے لائق و قریب ہے وہ یہ ہے کہ جس نے دنیا میں کسی استاد سے نہ پڑھا ہو جس کی شان و عظمت قرآن میں اللہ عزوجل نے سورہ رحمن کی دوسری آیت میں یہ بیان فرمائی کہ یہ تو وہ ہیں کہ جن کو قرآن رب نے خود سیکھایا۔
مخلوق میں آپ کا استاد نہ ہونے کی حکمت یہ ہے کہ استاد کا مرتبہ شاگرد سے بلند ہوتا ہے تو یقینا آقاکریم علیہ السلام کو سیکھانے والے کا مرتبہ آپ سے بلند ہوتا اور ایسا ہو نہیں سکتا کیونکہ

”بعد از خدا بزرگ توہی قصہ مختصر“

13/09/2024

*السلام عليكم ورحمة الله وبركاته*

*آپ کو ایک اہم امر و معاملے کی طرف فکر کی دعوت ہے ۔تحریر پڑھ کر اپنی عقل و فکر سے ضرور فیصلہ کریں*
*کچھ خاص مواقعوں ایک مخصوص سوچ رکھنے والا طبقہ خود کودین کا سب سے مخلص سمجھ کر اور جو ان کی سوچ کو تسلیم کرنے والا نہ ہو ان کو بدعتی قرار دیتا ہے۔*

*سوال یہ ہے کہ ربیع الاول کے مہینے حضور علیہ السلام کی آمد کا موقع ہو یا شب براءت یا شب معراج جیسی مخصوص راتوں میں جاگ کر عبادات کرنے کا معاملہ ہو۔اذان و اقامت سے پہلے قرآن و حدیث کے عین تعلیمات کے مطابق درود پڑھنے کا معاملہ ہو یا فرض نماز کی جماعت اور جنازے کے بعد دعا مانگنے کا معاملہ ہو ۔ یہ ساری روک ٹوک صرف عبادات کے معاملے میں ہی کیوں ؟؟؟؟*

*کیا صرف لوگوں کو عبادات سے روکنا ہی اصل دین ہے ؟؟*

*جتنی شدت ان امور پر اختیار کی جاتی ہے نئے سال پر ہونے والی خرافات ، 14 اگست اور 14 فروری ویلنٹائن ڈے پر ہونے والی خرافات و بے حیائی پر اتنی شدت کیوں نظر نہیں آتی ؟*

*اگر آپ اتنے سمجھ دار ہیں کہ دین کی اصل سمجھ صرف آپ کو حاصل ہوئی اور باقی سب بدعتی و مشرک ہیں تو پورے سال حرام کاموں کو روکنے کے سلسلے میں آپ کی دین کی خدمت کہاں ہوتی ہے ؟؟؟*

*الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر جاکر دیکھیں دنیا کے کونے کونے میں ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والامسلمان اپنے عرف و عادت و طریقے کے مطابق ١٢ ربیع الاول کو حضور علیہ السلام کی آمد کی خوشی مناتا ہے ۔کیا اتنے کروڑوں مسلمانوں میں کوئی بھی اتنا خوف خدا رکھنے والا اور شریعت کا سمجھنے والا نہیں کہ اس کو نہ بدعت کی تعریف سمجھ آئی اور نہ ثواب سمجھ کر دین میں کسی چیز کا اضافہ کرنے کا مفہوم سمجھ آیا ؟؟؟*

*آپ سیرت کانفرس ، ختم بخاری کے پروگرام کریں، مدارس کو جدید طریقے سے قائم کریں ، دینی مدارس میں دنیاوی تعلیم کو شامل کریں تو عین شریعت اور اصل دین اور یہی کام ہم کریں تو بدعت؟؟؟*

*اس پر آپ کا وہی پرانا جواب ہوگا ہم یہ کام دین سمجھ کر نہیں کرتے اور آپ دین سمجھ کر کرتے ہیں۔ آپ سے یہ پوچھا جائے کہ دین میں ثواب سمجھ کر اضافہ کرنے سے مراد آپ کی کیا ہے ؟ تو آپ کا جواب یہ ہوگا کہ کسی چیز کو لازم سمجھ کر ثواب کی نیت سے دین میں شامل کرنا۔*

*تو اچھی طرح سمجھ لیں کہ میلاد منانے والے کبھی بھی میلاد منانے کو فرض واجب یا کسی بھی جہت سے لازم نہیں سمجھتے بلکہ یہ فقط مستحب ہے۔اگر پوری زندگی کوئی مروجہ طریقے کے مطابق میلاد نہ منائے تو نہ وہ گناہگار ہوگا نہ اس کوکوئی ملامت کی جائے گی۔*
*اور رہی بات ثواب سمجھ کر دین میں کوئی نیا کام جاری کرنے کی تو کوئی بھی ایسا کام جو دین کی تقویت اور فائدے کیلئے ہو اور کسی بھی جہت سے شریعت سے ٹکرانے والا نہ ہوتو اس کی اجازت اور اس پر ثواب مرتب ہونے ہونے کی خبر خود ہمارے نبی صلى الله عليه واله وسلم کی طرف سے ہے۔ جیساکہ*

*قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «مَنْ سَنَّ فِي الإِسلاَم سُنَّةً حَسَنَةً فَلَهُ أَجْرُهَا، وَأَجْرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا بَعْدَهُ، مِنْ غَيرِ أَنْ يَنْقُصَ مِن أُجُورِهِم شَيءٌ، وَمَنْ سَنَّ فِي الإِسلاَم سُنَّةً سَيِّئَةً كَانَ عَلَيه وِزْرُهَا، وَوِزرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ بعدِه، من غير أن ينقُص مِن أَوزَارِهَم شيء۔*
*رسول اللہﷺنے فرمایا:"جو شخص اسلام میں کوئي اچھا طریقہ جاری کرے گا،اسے اس کا اجر ملے گا اور اس کے بعد اس پر عمل کرنے والے تمام لوگوں کے برابر اجر ملے گا۔جب کہ عمل کرنے والوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں کی جاۓ گی اور جو اسلام میں کوئی بُرا طریقہ جاری کرے گا، اس پر اس کا گناہ ہوگا اور اس کے بعد اس پر عمل کرنے والے تمام لوگوں کے برابر گناہ ہوگا اور عمل کرنے والوں کے گناہ میں کوئی کمی نہیں کی جاۓ گی۔*
[صحیح][اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔*

*کچھ نئے طریقے جو شروع اسلام میں نہیں تھے بعد میں جاری ہوئے وہ اسی حدیث کے تحت جائز و باعث ثواب ہیں*
*اور یاد رہے کہ یہ نئے کام ہر بدعت گمراہی کہنے والا بھی یہ بدعتیں پُر اعتماد طریقے سے کررہا ہے*

*👈قرآن پر اعراب*
*👈تیس پاروں کی تقسیم*
*👈تیس پاروں کے نام*
*👈فکس وقت پر جماعت*
*👈پکی مساجد بنوانا*
*👈مسجد کے منبر و محراب اور گنبد کی تعمیر*
*👈مدارس کا قیام*
*👈ان میں درس نظامی کیلئے درجہ بندی وغیرہ۔*

*جب دین کے یہ نئے کام آپ کے ایمان کو متاثر نہیں کررہے اور آپ کو بدعتی نہیں کررہے تو پھر خدارا بھولے بھالے عام لوگوں کو بدعت کی غلط تشریح بتاکر اور ذہنی اضطراب و بے چینی میں مبتلا کرکے اپنے اور ان لوگوں کیلئے بروزِ محشر تباہی و بربادی کا سامان نہ کریں۔*

*جب اللہ نے اپنے محبوب علیہ السلام سے فرمادیا کہ ”ورفعنا لک ذکرک“ہم نے آپ کا ذکر بلند کردیا تو ہر سال بدعت کا رونا رو کر لوگوں کو محبوب علیہ السلام کے ذکر سے روکنے کا کوئی فائدہ نہیں۔*

*میلاد پرجاہل عوام کی طرف سے ہونے والی خرافات، ناچ گانے ، مرد و عورتوں کا اختلاط ، روڈ بلاک کرنا، تیز آواز میں نعتیں چلاکر مسلمانوں کو تکلیف دینا ، کیک پر حضور علیہ السلام کا نام لکھ کر کاٹنا،جلوس میں کھانا لٹاکر رزق کی بے حرمتی کرنا،جلوس کو تہوار یا میلے ٹھیلے کی شکل میں ڈھالنا،نوٹ خوانوں کا بے ڈھنگے انداز اور گانے کی طرزپر نعتیں پڑھنا، صرف بارہ ربیع الاول کو میلاد مناکر پورے سال نمازیں چھوڑنا،وغیرہ وغیرہ امور حرام حرام حرام اور جہنم میں لے جانے والے کام ہیں ۔ایسے کام کرنے والوں کا اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ دین کے سخت دشمن ہیں۔*

*اصل میلاد کیا ہے؟؟*
*ہمارے نزدیک قرآن ان امور کے مجموعے کا نام ہے۔*

*✅تلاوت قرآن*
*✅حمد باری تعالی*
*✅نعتِ رسول مقبول محمد صلى الله عليه واله وسلم*
*✅حضور کے اوصاف و کمالات کا بیان ؟*
*✅آمد رسول محمد صلى الله عليه واله وسلم کی خوشی میں جلوس نکالنا*
*✅حضرت محمد صلى الله عليه واله وسلم پر درود و سلام پڑھنا وغیرہ*
*✅ولادت کے دن نفلی روزہ رکھنا*

*یہ تمام امور قرآن و حدیث کے مستند دلائل سے ثابت ہے تو پھر یہ بدعت کیسے؟؟*

*جہاں تک تعلق انداز و طریقہ کا ہے تو یہ اعتراض ہی جہالت پر مبنی ہے کہ چونکہ اس طریقے سے صحابہ کرام نے میلاد نہیں منایا تو یہ غلط اور بدعت ہے۔*
*یاد رکھیں کہ خوشی کے اظہار کا طریقہ ہر دور کے اعتبار سے بدلتا رہتا ہے۔ جیسے صحابہ کرام میں سے کسی کی شادی شادی ہال یا سینٹرل ائیر کنڈیشنڈ بینکوئیٹ میں نہیں ہوئی لیکن اس دور میں ہر بدعت گمراہی کہنے والا بھی شادی ہالز میں کررہا ہے۔*
*اسی طرح کثیر دینی و دنیاوی امور صحابہ سے ثابت نہیں لیکن چونکہ آپ اس کو کررہے ہیں اس لیے اس پر بدعت کا فتوی نہیں لگے گا۔*

*نوٹ: لوگوں میں شعور کی بیداری اور میلاد سے متعلق ذہنی اضطراب و بے چینی دور کرنے اور ان کو گمراہ ہونے سے بچانے کی نیت سے یہ تحریر کم از کم 12 لوگوں اور اپنے تمام گروپس میں ضرور شیئر کریں۔*

تحریر

علامہ فیضان رضا مدنی

ذی الحج کے دس دن بال اور ناخن نہ کاٹنے کا شرعی حکم...آج چاند نظر آنے سے پہلے بال اور ناخن کاٹ لیں
07/06/2024

ذی الحج کے دس دن بال اور ناخن نہ کاٹنے کا شرعی حکم...آج چاند نظر آنے سے پہلے بال اور ناخن کاٹ لیں

*حیض و نفاس کورس* السلام علیکم*مجھے اس وقت حیرت کا جھٹکا لگتا ہے کہ جب کوئی  بہن 40 ،45 ،50 سال کی عمر میں حیض کا وہ بنی...
29/01/2024

*حیض و نفاس کورس*

السلام علیکم
*مجھے اس وقت حیرت کا جھٹکا لگتا ہے کہ جب کوئی بہن 40 ،45 ،50 سال کی عمر میں حیض کا وہ بنیادی مسئلہ پوچھتی ہے کہ جس کا سیکھنا ان پر بالغہ ہونے کے فوراً بعد فرض تھا ساتھ ذہن میں یہ سوال بھی آتا ہے کہ جب یہ سوال انہوں نے اس عمر میں آکر پوچھا ہے تو بالغہ ہونے سے اب تک کس طرح زندگی گزاری ہے.*
*حیض کے بنیادی مسائل نہ سیکھنے کے سبب کبھی حیض کو استحاضہ اور کبھی استحاضہ کو حیض سمجھ بیٹتھی ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ شرعی اعتبار سے حالت پاکی کی ہوتی ہے لیکن اپنے آپ کو ناپاک سمجھ کر نمازیں قضاء کررہی ہوتی ہیں اور ناپاک ہوتی ہیں لیکن خود کو پاک سمجھ کر ناپاکی میں نمازیں پڑھ کر شدید گناہگار ہورہی ہوتی ہیں.*
*کتابوں میں اس سے متعلق مسائل اگرچہ موجود ہیں لیکن کثیر خواتین اس کو سمجھنے پر قدرت نہیں رکھتی ہیں.اور جب مسئلہ سمجھ ہی نہیں آۓ گا تو عمل کیسے ممکن ہوسکے گا..؟*
*لہذا اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوۓ ایک بہت ہی اہم کورس کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں خواتین کو حیض و نفاس کے اہم ترین مسائل نہایت آسان انداز میں سمجھاۓ جائیں گے.*

کورس کی خصوصیات

*⬅️کورس ریکارڈڈ لیکچرز کی صورت میں ہوگا جس کو دن میں کسی بھی وقت اپنی سہولت کے مطابق سن سکیں گی.*

*⬅️24 گھنٹے میں صرف ایک لیکچر سینڈ کیا جاۓ گا.جس کو 24 گھنٹے کے اندر اندر لازمی سننا ہوگا*

*⬅️ہرلیکچراوسطاً آٹھ سے دس منٹ کا ہوگا زیادہ طویل نہ ہوگا تاکہ طبیعت اکتاہٹ کا شکار نہ ہو*

*⬅️کورس کے اختتام پر ایک زبانی ٹیسٹ بھی ہوگا لیکن یہ ہر بہن پر لازم نہیں ہوگا بلکہ صرف وہ بہنیں جو اپنی علمی ترقی چاہتی ہیں اور مسائل کو ذہن میں محفوظ رکھنا چاہتی ہیں ان کیلئے ہوگا*

*⬅️کورس کے لیکچرز بغیر اجازت آگے شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی*

*⬅️یہ کورس صرف ایک ماہ پر مشتمل ہوگا*

کورس میں داخلہ اور اس سے متعلق مزید معلومات کیلئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں.
📱92-312-2601639

*نوٹ : تمام بہنوں سے گزارش ہے کہ یہ میسیج اپنے تمام گروپس دوستوں،رشتے دار خواتین،سہیلیوں کو فارورڈ کریں اگر آپ کے وسیلے سے کوئی بہن یہ علم سیکھ گئی اور حرام سے بچ گئی تو دنیا و آخرت میں آپ کیلئے بہترین ثوابِ جاریہ ہوگا*

29/06/2023
قربانی کے دس بال اور ناخن نہ کاٹنے کا مسئلہ
15/06/2023

قربانی کے دس بال اور ناخن نہ کاٹنے کا مسئلہ

باہر ملک رہنے والے کی قربانی...!!!
31/05/2023

باہر ملک رہنے والے کی قربانی...!!!

قربانی کس پر واجب ہے ؟؟؟
29/05/2023

قربانی کس پر واجب ہے ؟؟؟

طلاقِ رجعی کیا ہے...؟؟؟
07/05/2023

طلاقِ رجعی کیا ہے...؟؟؟

استنجاء سے متعلق چند ضروری احکام
04/05/2023

استنجاء سے متعلق چند ضروری احکام

عقیقے سے متعلق چند ضروری احکام
02/05/2023

عقیقے سے متعلق چند ضروری احکام

Address


Telephone

+923122601639

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online Islamic Courses posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share