Voice of Khan Garh

  • Home
  • Voice of Khan Garh

Voice of Khan Garh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of Khan Garh, Media/News Company, .

24/04/2024
21/04/2024

خان گڑھ (خواجہ عتیق الرحمن) میونسپل کمیٹی خان گڑھ میں کرپشن کنگ ہیڈ کلرک ابوبکر عالم اور ٹیکس کلرک عبدالغفار باپ بیٹے کی مزید کرپشن کا انکشاف بلدیہ ذرائع کے مطابق خان گڑھ کے دفتر کے لیے خریدا جانے والا 5 کے وی کاجنریٹر سمیت سٹور میں موجود بجلی کی تاروں کے قیمتی کوائل جس میں 3/29،7/29 اور 7/54 کے تاروں کے کوائل اور بڑی ایل ای ڈی لائٹس بلب اور انرجی سیور شامل ہیں جو کہ گزشتہ محرم الحرام کے مہینے میں خریدے گئے تھے دونوں باپ بیٹے نے سٹور سے مبینہ طور پراٹھا کر غائب کر دیئے اور سٹور میں موجود لوہے کا سکریپ ، لوہے کےراڈ، ڈسپوزل اسٹیشن کے پرانے پنکھے،اور حال میں خریدے گئے نئے 5 عدد لوڈر رکشوں کے موٹر سائیکلز کا قیمتی سامان غائب کر دیا اور لوڈر رکشوں کو کباڑ بنا کر سٹور میں رکھ دیا تھا۔ سٹور میں موجود 2 عدد نئی واٹر پروف موٹریں بھی مبینہ طور پر اٹھا کر غائب کر دیں باپ بیٹے نے موجودہ ایم پی اے زاہد اسماعیل بھٹہ سے واٹرپلانٹ چالوکروانے کی مد میں مبینہ طور پر پیسے نکلوا لئے دونوں باپ بیٹے نے واٹرپلانٹ کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا انتظامیہ و حکمرانوں سے واٹرپلانٹ چالو کروانے کی مد میں پیسے نکلوا لیتے ہیں اور مبینہ خود ہڑپ کر جاتے ہیں۔سول سوسائٹی خان گڑھ اور شہریوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ‘ کمشنر‘ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے کرپٹ باپ بیٹے کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Local Government & Community Development Department, Punjab Deputy Commissioner Muzaffargarh Commissioner dgk

20/04/2024

خان گڑھ (خواجہ عتیق الرحمن) ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ پولیس صدر سرکل مظفرگڑھ فرحت بندیشہ کی مبینہ نااہلی اور انتہائی ناقص کارکردگی ، ڈی ایس پی صدر نے علاقہ ڈاکوؤں کے سپردِ کر دیا ،شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے ،امن وامان کی صورتحال خراب ،شہری کنگال، پولیس اور ڈاکو مالا مال۔ وکلاء ، تھانہ صدر سرکل مظفرگڑھ کے تھانے شرفاء کے لیے دارالحساب اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے دارالامان بن گئے ۔ شہریوں اور تاجروں کا اظہار تشویش ، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کی طرف سے بھی شکایات پر نوٹس نہیں لیا جاتا ۔ متاثرہ شہریوں کی دہائی ،وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل ، تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ کو چوروں، راہزنوں ،لٹیروں اور ڈکیتوں کا کھلا چیلنج ،علاقہ مکین غیر محفوظ، روزانہ کی بنیاد پر شہری قیمتی سامان و نقدِی سے محروم ہونے لگے ۔ تھانہ خان گڑھ کے ساتھ والی گلی میں شہری کو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ، قیمتی موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا گیا ۔ جبکہ مین جی ٹی روڈ پر دکانوں میں نقب لگا دیا گیا ۔ مڑھی روڈ خان گڑھ پر نوجوان تاجر سے نیا موٹر سائیکل چھین لیا گیا ۔ تھانہ میں درخواستیں دے دی گئی ہیں۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صدر سرکل مظفرگڑھ میں نان پروفیشنل کی بجائے کوئی محنتی پولیس آفیسر تعینات کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے ،جو روزنہ کی بنیاد پر نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دئیے جاتے ہیں۔ شہریوں نے آر پی او ڈیرہ غازی خان اور آئی جی پولیس پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif panjab police lovers Panjab PoliceMuzaffargarh Police

03/04/2024
خان گڑھ پولیس کی 2ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری ۔۔
04/01/2024

خان گڑھ پولیس کی 2ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری ۔۔

کمرشل ایڈ ۔۔۔
27/12/2023

کمرشل ایڈ ۔۔۔

22 دسمبر سال کا چھوٹا ترین دن اور دسمبر کی 23 ویں شب سب سے لمبی رات ہوگیتفصیل کمنٹس میں 👇👇
21/12/2023

22 دسمبر سال کا چھوٹا ترین دن اور دسمبر کی 23 ویں شب سب سے لمبی رات ہوگی
تفصیل کمنٹس میں 👇👇

20/12/2023

مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں 3 کم عمر بچوں کے اغواء کے بعد 2 بچوں کو ذبح کرکے گوشت دربار پر بانٹنے کا معاملہ،،دربار پر بکرے کا گوشت بتاکر بانٹا گیا تھا،گوشت پکا کر کھایا تھا،چھوٹی چھوٹی پسلیاں تھیں،،گوشت کا شاپر لینے والے مبینہ شخص کا دعویٰ

امیدوار ۔صدر خان گڑھ پریس کلب
20/12/2023

امیدوار ۔صدر خان گڑھ پریس کلب

کمرشل ایڈ ۔۔
23/08/2023

کمرشل ایڈ ۔۔

خان گڑھ (خواجہ عتیق الرحمن)میونسپل کمیٹی خان گڑھ کی  ڈیتھ برتھ کی برانچ کے کلرک نے فوتیدگی اور پیدائش کے اندارج کے لیے س...
12/06/2023

خان گڑھ (خواجہ عتیق الرحمن)میونسپل کمیٹی خان گڑھ کی ڈیتھ برتھ کی برانچ کے کلرک نے فوتیدگی اور پیدائش کے اندارج کے لیے سرکاری ریٹ کی بجائے اپنے ریٹ لگا دئیے۔ شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا۔ سول سوسائٹی فورم اور مجلس شہریاں کا شدید احتجاج، تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی خان گڑھ کے ڈیتھ برتھ برانچ کے انچارج کلرک کامران یوسف نے اس مد میں روزانہ کی بنیاد پر مبینہ کرپشن کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ سرکاری طور پر فیس دو سو روپے ھے۔ مگر کلرک مذکورہ آٹھ سو روپے سے آٹھ ہزار روپے تک فیس اندراج فوتیدگی اور پیدائش وصول کی جانے لگی ہے ۔ جس پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ذرائع کے مطابق کامران یوسف بلدیہ خان گڑھ میں بطور خاکروب بھرتی ہوا تھا اور خودساختہ ڈی پی سی بنا کر ، سابق چیف آفیسر طاہر رفیق انجم کے جعلی دستخط کرکے کمپیوٹر آپریٹر بن کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہا ہے ۔ مظفرگڑھ میں بدنام زمانہ مزمل ڈکیت جو کامران یوسف کا برادر نسبتی ہے اس کی سرپرستی بھی مبینہ طور پر کمپیوٹر آپریٹر کامران یوسف کرتا ہے ۔ سول سوسائٹی فورم اور مجلس شہریاں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور تمام معاملات کی شفاف تحقیقات کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

خان گڑھ (خواجہ عتیق الرحمن)پنجاب حکومت کی مبینہ نااہلی ۔ جنوبی پنجاب میں سرکاری سکولوں میں طلبہ وطالبات کو نئی کلاسز کی ...
04/06/2023

خان گڑھ (خواجہ عتیق الرحمن)پنجاب حکومت کی مبینہ نااہلی ۔ جنوبی پنجاب میں سرکاری سکولوں میں طلبہ وطالبات کو نئی کلاسز کی بکس نہیں مل سکیں۔ والدین اور طلبہ پریشان، گرمی کی چھٹیوں کا بھی آغاز، تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب بھر میں اور بالخصوص ضلع مظفر گڑھ ، خان گڑھ ، روہیلانوالی اور گردونواح میں گورنمنٹ سکولوں میں کتابوں کی عدم دستیابی سے بچوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ جبکہ چھ جون سے موسم گرما کی تعطیلات بھی شروع ہو رہی ہیں۔ تاحال چھٹی کلاس ، ساتویں کلاس اور آٹھویں کلاس کو کتابیں مہیاء نہیں کی گئیں ۔ چیئرمین سول سوسائٹی فورم رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے پنجاب کی نگران حکومت سے فوری نوٹس لینے اور طلباء کو نئی کلاسز کی بکس فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ طلبہ گرمیوں کی تعطیلات میں کورس کی تیاری کر سکیں ۔
Panjab
Deputy Commissioner Office Muzaffargarh

31/05/2023

‏پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کردی گئی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اعلان
مشکل ترین حالات میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کررہے ہیں۔وزیر خزانہ‏اسحاق ڈار

عوامی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے کوشاں
31/05/2023

عوامی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے کوشاں

خان گڑھ واپڈا کے ایس ڈی او شاہداقبال کی مبینہ ہدایات، لائن لاسسز بڑھ جانے پر شہر سمیت نواحی علاقوں میں بجلی کی مسلسل کئی...
30/05/2023

خان گڑھ واپڈا کے ایس ڈی او شاہداقبال کی مبینہ ہدایات، لائن لاسسز بڑھ جانے پر شہر سمیت نواحی علاقوں میں بجلی کی مسلسل کئی کئی گھنٹوں بندش معمول بنا لیا ہے دن اور رات کی اوقات میں شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی بند کردی جاتی ہے جبکہ فون تک بند کردیا جاتا ہے عوامی شکایات کے باوجود بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا جبکہ ایکسیئن واپڈا اور ایس ای واپڈا مظفرگڑھ بھی عوامی شکایات پر چپ ہیں عوامی حلقوں نے میپکو چیف مہر اللہ یار سے نوٹس لیکر غیر قانونی طور پر بجلی کی بندش کا مذموم سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے

کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لئے  درست نمبر پلیٹ کا استعمال یقینی بنائیں
28/05/2023

کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لئے درست نمبر پلیٹ کا استعمال یقینی بنائیں

تلاش وارثین  بچہ اپنا عدنان والد کا نام  شہباز بتاتا ھے خود کو محمود کوٹ کے نزدیکی علاقے کا رھائشی بتاتا ھے اگر کوئی اس ...
26/05/2023

تلاش وارثین
بچہ اپنا عدنان والد کا نام شہباز بتاتا ھے خود کو محمود کوٹ کے نزدیکی علاقے کا رھائشی بتاتا ھے اگر کوئی اس کے گھر والوں کو جانتا ھو تو اس نمبر پر رابطہ کریں فدا حسین 03027265813

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ۔۔۔۔معصوم بچوں کا احتجاج رنگ لے آیا۔ واپڈا اہلکاروں نے کھمبے پر لگے میٹر اور لٹکی ہوئی تاریں اونچی...
26/05/2023

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ۔۔۔۔
معصوم بچوں کا احتجاج رنگ لے آیا۔
واپڈا اہلکاروں نے کھمبے پر لگے میٹر اور لٹکی ہوئی تاریں اونچی کر دی۔

پنجاب کے طلبا کو موسم گرما کی چھٹیاں 6 جون سے 20 اگست تک ہوں گی، اعلامیہ جاری
24/05/2023

پنجاب کے طلبا کو موسم گرما کی چھٹیاں 6 جون سے 20 اگست تک ہوں گی، اعلامیہ جاری

خان گڑھ (خواجہ عتیق الرحمن) خان گڑھ کے علاقے چاہ چاکی والا محلہ قادر آباد نزد مسلم مسجد۔۔ مرکزی گلی میں لگا کھمبا اہل عل...
23/05/2023

خان گڑھ (خواجہ عتیق الرحمن) خان گڑھ کے علاقے چاہ چاکی والا محلہ قادر آباد نزد مسلم مسجد۔۔ مرکزی گلی میں لگا کھمبا اہل علاقہ کے لئے درد سر بن گیا۔کھمبے پر لگے میٹر زمین سے صرف ایک فٹ کی اونچائی پر ہیں۔ جن کو دو سال کا بچہ بھی زمین پر کھڑے چھو سکتا ہے ۔یہاں سے ہر وقت لوگوں کی آمدورفت رہتی ہے اور معصوم بچے کھیلتے رہتے ہیں ۔ لٹکی ہوئی تاریں معصوم بچوں کی جان کے لئے سخت خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ واپڈا حکام کو کئی بار مطلع کیا گیا لیکن شاید واپڈا حکام کسی سنگین حادثے کے منتظر ہیں۔ اہل علاقہ کے معصوم بچوں نے واپڈا حکام خان گڑھ کی بے حسی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ جبکہ سول سوسائٹی فورم اور مجلس شہریاں خان گڑھ نے میپکو چیف ملتان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
Multan Electric Power Company - MEPCO

خان گڑھ(خواجہ عتیق الرحمن) ایس ڈی او ‘لائن سپرنٹنڈنٹ سب ڈویژن میپکو خان گڑھ کی مبینہ کرپشن سامنے آگئی۔ محکمہ کو بھاری نق...
23/05/2023

خان گڑھ(خواجہ عتیق الرحمن) ایس ڈی او ‘لائن سپرنٹنڈنٹ سب ڈویژن میپکو خان گڑھ کی مبینہ کرپشن سامنے آگئی۔ محکمہ کو بھاری نقصان‘ میپکو ملازمین کے میٹرز گھروں میں نصب جبکہ بجلی کا بل بھی نہ ہونے کے برابر آتا ہے کئی بعض ملازمین نے تو اپنے گھروں کی ڈائریکٹ سپلائی لگارکھی ہیں اور تین تین اے سی چلا رکھے ہیں جبکہ بجلی کا بل نہ ہونے کے برابر ہے۔ واپڈا کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے قانون پاس کیا ہے کہ جو انڈسٹریل کنکشن ویلج یا شہر کے ٹرانسفارمر پر چل رہے ہوں وہ اپنا داتی ٹرانسفارمر لگوائیں ذاتی ٹرانسفارمر نہ لگانے پر کافی عرصہ تک صارف خواجہ عبدالکریم کا کنکشن منقطع رہا ہے جبکہ ایس ڈی او نے اپنے ہی ریٹائرڈ ملازمین جس نے ڈیمانڈ نوٹس ادا نہ کیا ہے واجبات تک لینا گوارا نہیں کےے صرف منتھلی دینے والوں کی آٹا چکیاں ودیگر خاص چکیوں کے ڈیمانڈ نوٹس ادا نہ کرائے ہیں صرف اپنے چہیتوں کو بغیر ٹرانسفارمر کے چلنے دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے محکمہ کو لاکھوں روپے کا عرصہ دراز سے نقصان ہو رہا ہے علاوہ ازیں ان کے اپنے ملازمین کے میٹرز بھی گھروں کے اندر لگے ہوئے ہیں شہریوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ملتان سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تلاش وارثان !نعمان نذیر ،انس نذیر، ریحان نذیر جو کہ خود کو مظفرگڑھ خان گڑھ کے رہائشی بتاتے اگر کوئی ان کو جانتا ہو تو وہ...
22/05/2023

تلاش وارثان !
نعمان نذیر ،انس نذیر، ریحان نذیر جو کہ خود کو مظفرگڑھ خان گڑھ کے رہائشی بتاتے اگر کوئی ان کو جانتا ہو تو وہ مقامی پولیس سے رابطہ کرے یہ اس وقت لاہور میں موجود ہیں۔ ان کے مطابق یہ لاہور کی بس میں سوار ہوئے اور کبھی یہ خود کو بھٹہ پور مظفرگڑھ تو کبھی خان گڑھ کا رہائشی کہتے ہیں۔
رابطہ نمبر ۔03007006332

پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ  کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کر دی  ملک ثناء اللہ ریاض سیکرٹری RT...
21/05/2023

پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کر دی
ملک ثناء اللہ ریاض سیکرٹری RTA مظفرگڑھ نے اورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارواٸی کرتے ھوۓ 3 گاڑیاں تھانے بندکر دیں اور مختلف روٹس پر چیکنگ کرتے ھوۓ گاڑیوں کو موقع پر 28500 جرمانہ بھی کردیا زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رھے گی عوام حکومت کی ھدایت کےمطابق ریلیف دیا جائے گا

مظفرگڑھ ۔۔۔ رانا جہانزیب کی بے لگام بس سروس نے دو بچوں کی جان لے لی ۔۔۔۔ کوٹ ادو۔۔۔۔ سعداللہ قیصرانی کے تین بیٹے جو صبح ...
20/05/2023

مظفرگڑھ ۔۔۔ رانا جہانزیب کی بے لگام بس سروس نے دو بچوں کی جان لے لی ۔۔۔۔
کوٹ ادو۔۔۔۔ سعداللہ قیصرانی کے تین بیٹے جو صبح کوٹ ادو سکول جا رہے تھے
جن کو رانا جہانزیب کمپنی کی بس نے کچل ڈالا 😭۔۔دو اس جہان فانی سے رخصت فرما گئے اور تیسرا زخمی ہے
جن کا تعلق باٹھی قیصرانی سے ہے

۔اللہ پاک ان کے والدین کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین

9 سابق پنجاب کے اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف  کو خیر باد کہہ دیا ۔  نیاز گشگوری مظفر گڑھ پی پی 271 سردار عون حمید ڈوگر م...
18/05/2023

9 سابق پنجاب کے اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ۔ نیاز گشگوری مظفر گڑھ پی پی 271 سردار عون حمید ڈوگر
مظفر گڑھ پی پی 276 عبدلحئ دستی
مظفرگڑھ پی پی 270 ظہیر الدین علیزئی
ملتان پی پی 214 قیصر مگھسی پی پی 282 لیہ علمدار قریشی مظفر گڑھ پی پی 277 اشرف رند پی پی 279 مظفرگڑھ جہانزیب وارن پی پی 251 بہاولپور ملک مجتبیٰ میتلا پی پی 210 جہانیاں

9 سابق پنجاب کے اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف  کو خیر باد کہہ دیا ۔  نیاز گشگوری مظفر گڑھ پی پی 271  سردار عون حمید ڈوگر ...
18/05/2023

9 سابق پنجاب کے اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ۔ نیاز گشگوری مظفر گڑھ پی پی 271 سردار عون حمید ڈوگر مظفر گڑھ پی پی 276 عبدلحئ دستی مظفرگڑھ پی پی 270 ظہیر الدین علیزئی ملتان پی پی 214 قیصر مگھسی پی پی 282 لیہ علمدار قریشی مظفر گڑھ پی پی 277 اشرف رند پی پی 279 مظفرگڑھ جہانزیب وارن پی پی 251 بہاولپور ملک مجتبیٰ میتلا پی پی 210 جہانیاں

Address


Telephone

+923004693636

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Khan Garh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share