SWABI RANG HD

  • Home
  • SWABI RANG HD

SWABI RANG HD News HD
(1)

17/09/2024
پاکستان امن تحریک کے نامزد امیدوار پی پی 229 چک نمبر 241E B  میں چوہدری فہد سلیم جٹ  الیکشن کمپین کرتے ہوئے  کہا کہ ہم چ...
20/01/2024

پاکستان امن تحریک کے نامزد امیدوار پی پی 229 چک نمبر 241E B میں چوہدری فہد سلیم جٹ الیکشن کمپین کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں نوجوان سیاست میں آکر عوام کی خدمت کریں اس سے نئے لیڈر پیدا ہوں گے جو آج کی دنیا کے مسائل کا بہترین حل نکالیں گے اسمبلیوں نوجوانوں کی اکثریت نظام کو بدل سکتی یہ تب ہوگا جب ہم سیاسی میدان میں نوجوانوں لے کر آئیں گے پاکستان امن تحریک واحد جماعت ہے جو نوجوانوں سیاست میں لا کر اس نظام کو بدلنا چاہتی ہے

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، بجلی بل کے ستائے عوام کو فوری طور پر ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔نگران وزیراعظم انوارالحق ک...
27/08/2023

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، بجلی بل کے ستائے عوام کو فوری طور پر ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کی زیرصدارت بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ہونے والا اجلاس دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

اسلام آباد(بیورو چیف علی شیر خان یوسفزئی ) کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی تاہم بجلی بل کے ستائے عوام کو فوری طور پر ریلیف دینے کا آج فیصلہ نہ ہوسکا۔نگران وزیراعظم انوارالحق کی زیرصدارت بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا اور یہ اجلاس دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔اجلاس میں وزارت بجلی نے ترسیل اور نرخوں کے معاملے پر بریفنگ دی اور بتایاکہ بجلی کی قیمت کا تعین نیپرا کرتا ہے اور بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کنزیومرپرائس انڈیکس کے تحت ہوتا ہے۔تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بھی اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی کے معاملے پر بھی بریفنگ ہوئی اور حکام نے بتایاکہ ڈسکوز کے افسران کو فراہم کیے جانے والے بجلی کے مفت یونٹس ختم کر رہے ہیں، واپڈا کے پرانے ملازمین کے علاوہ کسی محکمے میں بجلی کے بلوں میں رعایت نہیں دی جا رہی، اس وقت یہ رعایت ڈسکوز کے ملازمین کو مل رہی ہے۔حکام کا کہنا تھاکہ ایسا نہیں کہ تمام بوجھ بجلی کا بل ادا کرنے والوں پر ڈالا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافےسے عوام مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔
انہوں نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم نے مفت بجلی کی فراہمی کو روکنے اور بجلی کی چوری روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی بھی ہدایت کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی بل کے ستائے عوام کو فوری طور پر ریلیف دینے کا آج فیصلہ نہ ہوسکا، بجلی کے نرخ اور بلوں پر کل دوبارہ اجلاس ہوگا۔ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیراعظم نے بجلی کے بلوں پر متعلقہ حکام سے رپورٹس مانگ لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تجاویز بھی طلب کرلیں۔دوسری جانب ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً بل جلائے۔اسلام آباد، پشاور اور ملتان کی بجلی کمپنیوں نے مظاہرین کے ڈر سے پولیس بھی بلالی اور متعلقہ حکام کو خط لکھ کر تحفظ کا مطالبہ کردیا۔جماعت اسلامی نے بھی 2 ستمبر کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

بنو میں چیئرمین پاکستان امن تحریک علی شیر خان یوسفزئی کی سالگرہ جوش و جذبہ سے منایا گیا صوبائی صدر خیبر پختون خواہ پاکست...
25/08/2023

بنو میں چیئرمین پاکستان امن تحریک علی شیر خان یوسفزئی کی سالگرہ جوش و جذبہ سے منایا گیا صوبائی صدر خیبر پختون خواہ پاکستان امن تحریک فضل رحیم اور سیکرٹری ڈاکٹر ریاض علی شاہ اور دوستوں نے شرکت کی اور چیئرمین کی صحت اور زندگی کے لئے دعاکی

04/07/2023

شیخوپورہ (چیئرمین پاکستان امن تحریک علی شیر خان یوسفزئی ) سویڈن سے سفارتی تجارتی تعلقات فوری طور پر حتم کی جاے
2) اسلامی ممالک سویڈن کی مصنوعات کی استعمال کا با ئکاٹ کریی
3) راحیل شریف اسلامی افواج کی سربراہ کی حثیت سے امت مسلمہ کی جذبات کی ترجمانی کرکے سویڈن کے حلاف فوری ایکشن لینے میی مثبت کردار ادا کریی
4) توہین قران میں ملوث حکومت اور افراد کے حلاف بین الاالقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جاے
( پاکستان امن تحریک (ضلع شیخوپورہ ) کا جتجاجی ریلی میی قراردادی متفقہ طور پر منظور ) پاکستان امن تحریک نےسویڈن حکومتی سرپرستی میی توہین قران کے سلسلے میں احتجاج کیا پاکستان امن تحریک علاوہ عام لوگوں نے بھی شرکت کی ریلی جونیاں والا موڑ سے نکل کر مین ہاوسنگ کالونیفیصل آباد روڈ پر جلسے کی شکل احتیار کی ریلی سے چیئرمین پاکستان امن تحریک علی شیر خان یوسفزئی اور جنرل سیکرٹری عبدالرشید ڈوگر ایڈووکیٹ نے حطاب کرتے ھوے سویڈن حکومت کے زیر نگرانی توھین قران پر شدید غم وعصے کا اظھار کیا انھوں نے کہا کہ دنیا کے 58 اسلامی ممالک اور پونے دو ارب مسلم برادری کی جذبات کو جو ٹیس پہنچی ھے وہ ناقابل برداشت ھے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امت مسلمہ اس وقت تک چین سے نہیں بیھٹینگے جب تک توھین قران میی ملوث حکومت اور افراد کیفر کردار تک نہ پہنچیے اس موقع پر چار قراردادی متفقہ طور پر منظور کی گئ جسکے تحت 1)سویڈن سے سفارتی تجارتی تعلقات فوری طور پر حتم کی جاے
2) اسلامی ممالک سویڈن کی مصنوعات کی استعمال کا با ئکاٹ کرے
3) راحیل شریف اسلامی افواج کی سربراہ کی حثیت سے امت مسلمہ کی جذبات کی ترجمانی کرکے سویڈن کے حلاف فوری ایکشن لینے میی مثبت کردار ادا کریی
4) توھین قران میی ملوث حکومت اور افراد کے حلاف بین الاالقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جاے
اس موقع پر قراردادیی متفقہ طور پر مظور کی گئی علی شیر خان یوسفزئی کی مشترکہ دعا سے ریلی احتتام پزیر ہوئی

21/05/2023

*▪️لاہور میں پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے کھول دیے*

لاہور میں پولیس نے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کھول دیا۔

انتظامیہ نے زمان پارک کے اندر اور باہر لگے کیمپ اکھاڑ دیے۔

پولیس نے زمان پارک کے اطراف میں سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز بھی ہٹا دیے جبکہ کلیئر کرائی گئی گرین بیلٹ پر نئے پودے بھی لگا دیے گئے۔

زمان پارک کے اطراف تعینات پولیس کی بھاری نفری بھی واپس بلا لی گئی ہے۔

*شرپسندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری*
دوسری جانب 9 مئی کے واقعات سے متعلق ملک کے مختلف شہروں سے شرپسندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 3800 سے زائد ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شر پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے رات گئے بھی تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی پُر تشدد کارروائیوں میں 162 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔

پنجاب بھر میں پولیس کے زیرِ استعمال 97 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانوں اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پُر تشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے جن کے دوران سرکاری و نجی عمارتوں سمیت شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

(((ضلع صوابی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ)))صوابی:ضلع صوابی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر...
09/05/2023

(((ضلع صوابی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ)))
صوابی:ضلع صوابی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر صوابی فرقان اشرف نے ایک ماہ کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144نافذکردیا۔ضلع صوابی میں 05 سے زائد افراد کے ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی۔دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ 188کے تحت قانونی کاروائی کی جائیگی۔.

صوابی ۔مبینہ گولی لگنے سے ایک شخص جامبحق صوابی۔ گاوں شیوہ اڈہ سلطان آباد کے مقام پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پ...
09/04/2023

صوابی ۔مبینہ گولی لگنے سے ایک شخص جامبحق
صوابی۔ گاوں شیوہ اڈہ سلطان آباد کے مقام پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر گولی لگنے سے ایک شخص شدید زخمی۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 صوابی ایمرجنسی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں کالو خان ہسپتال منتقل کردیا گی جہاں پر ڈاکٹروں نے زخمی شخص کے فوت ہونے کی تصدیق کر دی ۔فوت ہو نے والے شخص کی پہچان زوہیب حسین ولد شاہ بہادر عمر 25 سال سکنہ سلطان آباد کرنل شیر کلے سے ہوئی۔واقعہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
ریسکیو 1122 صوابی

ٹوپی روڈ ٹریفک حادثہ/موٹر سائیکل سوار زخمیصوابی؛ گاوں ٹوپی صفدر چوک کے مقام پر موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم کے ن...
09/04/2023

ٹوپی روڈ ٹریفک حادثہ/موٹر سائیکل سوار زخمی
صوابی؛ گاوں ٹوپی صفدر چوک کے مقام پر موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی. ریسکیو 1122 صوابی کنٹرول روم کو اطلاع۔ صوابی: اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 صوابی کی ایمرجینسی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کردیا ۔زخمی کی شناخت اختشام عمر 25 سال سکنہ ٹوپی سے ہوئی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔
ریسکیو 1122 صوابی

ٹیکرزصوابی: دیہہ یارحسین میں پولیس گاڑی  پر شدت پسندوں کاہینڈ گرنیڈ سے حملہصوابی: موٹرکار میں موجود اے۔ایس۔آئی ساحر خان ...
07/04/2023

ٹیکرز
صوابی: دیہہ یارحسین میں پولیس گاڑی پر شدت پسندوں کاہینڈ گرنیڈ سے حملہ

صوابی: موٹرکار میں موجود اے۔ایس۔آئی ساحر خان شہید جبکہ دو سپاہی زخمی ہوگئے

بھاری نفری پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا

بحکم ڈی پی او صوابی ضلع پولیس نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کی،

صوابی:ماہ رمضان یارحسین بازار میں بیٹ آفسر اے ایس آئی ساحر خان بمع دو پولیس اہلکارز اپنی گاڑی میں ڈیوٹی پر مامور تھے

افطاری سے پہلے یارحسین بازار میں زیادہ رش کی وجہ سے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی سر انجام دیں رہے تھے کہ دہشتگردوں نے نشانہ بنایا

صوابی: دو زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبلان میں اعجاز اور گل نصیب شامل ہے جنکا تعلق بٹگرام سے ہے۔

بے گناہ پولیس جوان عوام کی حفاظت کے لئے اپنے فرائض نبھاتے ہیں، ان کو نشانہ بنانا امن عامہ کو خراب کرنے کی کوشش ہے

سکیورٹی ادارے دہشت گردی کا قلعہ قمع کرکے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے

پاکستان میں ایک ہی الیکشن ہونا چاہئے۔ علی شیر خان یوسفزئی پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہیے۔چیئرمین پاکستان امن...
06/04/2023

پاکستان میں ایک ہی الیکشن ہونا چاہئے۔ علی شیر خان یوسفزئی

پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہیے۔چیئرمین پاکستان امن تحریک کی میڈیا سے گفتگو

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)صوابی نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان امن تحریک علی شیر خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک ہی الیکشن ہونا چاہئے اور جنرل الیکشن دو صوبوں میں اب اور دو صوبوں میں بعد میں اور قومی اسکے بعد میں یہ کیا ڈرامہ ہے سارا الیکشن ہونا چاہئے اور اب نگران حکومت بنا کر تین ماہ کے اندر اندر الیکشن لازمی ہے پاکستان مشکل حالات میں ہیں اتنا بجٹ کہا سے آئے گا کہ ایک ملک میں دو الیکشن کروانا ہے یا تو پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم الیکشن کا خرچہ برداشت کر لے عوام پے مہنگائی کا مزید بوج نہ ڈالا جائے عوام تو دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں عوام پے اور ظلم بند کیا جائے سب کو کرسی کی پڑھی ہے عوام کا کسی کو کوئی فکر نہیں اس وقت بہت زیادہ مہنگائی ہے اور دیاڑی دار بندہ دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتا ہے پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہئے۔

صوابی ۔ موضع زیدہ میں محلہ طاؤس خانی کے ربنواز (ٹیچر)۔  گل موبائل سنٹر کی والدہ ماجدہ ۔ بزرگ شخصیت حاجی حکیم خان کی اہلی...
03/04/2023

صوابی ۔ موضع زیدہ میں محلہ طاؤس خانی کے ربنواز (ٹیچر)۔ گل موبائل سنٹر کی والدہ ماجدہ ۔ بزرگ شخصیت حاجی حکیم خان کی اہلیہ ۔محمد اسلام خان (مرحوم) شمع گھی ڈیلر کی بھاوج انتقال کر گئیں ہے نمازِ جنازہ آج بروز پیر بعد از نماز عصر بوقت ساڑھے پانچ بجے ادا کی جائے گی

ڈاکٹر اسفندیار صاحب ٹی ایم او باچہ خان میڈیکل کمپلیکس صوابی ڈاکٹر اسفندیار کا تعلق گاٶں گاڑمنارہ سے ہے ڈاکٹر صاحب انتہاٸ...
19/02/2023

ڈاکٹر اسفندیار صاحب ٹی ایم او باچہ خان میڈیکل کمپلیکس صوابی ڈاکٹر اسفندیار کا تعلق گاٶں گاڑمنارہ سے ہے ڈاکٹر صاحب انتہاٸی شریف النفس اخلاقی اور نرم مزاج انسان ہے اور اپنے علاقے کے غریب عوام کا دل سے خدمت کرتا ہے ہر مریض کا بہت غور سے معاٸینہ کرواتا ہے ڈاکٹر اسفندیار صاحب کی خاص بات یہ ہے کہ مریضوں کے ساتھ انتہاٸی اخلاق سے بات کرتے ہے اللہ تعالیٰ ڈاکٹر اسفندیار کو لمبی زندگی دے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کر سکے امین

(((کلابٹ میں فائرنگ/باپ سمیت دوبیٹے جاں بحق)))صوابی:کلابٹ نیا بھڑ میں گھر کے اندر نامعلوم شخص کی آتشیں اسلحہ سے فائرنگ ک...
06/12/2022

(((کلابٹ میں فائرنگ/باپ سمیت دوبیٹے جاں بحق)))
صوابی:کلابٹ نیا بھڑ میں گھر کے اندر نامعلوم شخص کی آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور اسکے دو بیٹے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 صوابی کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ایمرجنسی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر لاشیں مزید طبی معائنے کے لیے کیٹگری سی ٹوپی ہسپتال منتقل کردی۔جاں بحق ہونے والوں میں محمد اقبال عمر60سال اوراسکے دو بیٹےعنصر عمر 29سال اورقیصر عمر 25سال شامل ہیں۔

03/11/2022

فائرنگ سے عمران خان عمران اسماعیل فیصل جاوید زخمی اللہ پاک حفاظت فرمائے آمین

صوابی ۔گزشتہ روز گدون انڈسٹری میں موبائل چوری کی وارداتایک مزدور جوکہ پاپولر سٹیل ملز میں کام کرتا ہے-شام کے وقت روڈ نمب...
15/10/2022

صوابی ۔گزشتہ روز گدون انڈسٹری میں موبائل چوری کی واردات
ایک مزدور جوکہ پاپولر سٹیل ملز میں کام کرتا ہے-شام کے وقت روڈ نمبر4 پر آیا واپسی پر پی ٹی سی ایل دفتر کے قریب مین روڈ پر موٹر سا ئیکل سوار نے مزدور سے موبائل چین لیا جس کی مالیت 32000 روپے ہے۔پولیس سے درخواست ہے کہ
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں اور گدون انڈسٹری کو محفوظ بنائیں۔

صوابی: *عوامی شکایات کے پیش نظر تھانہ IDS پولیس کی اہم کاروائی**معصوم اور کم عمر لڑکوں کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر ...
08/10/2022

صوابی: *عوامی شکایات کے پیش نظر تھانہ IDS پولیس کی اہم کاروائی*

*معصوم اور کم عمر لڑکوں کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والا ملزم گرفتار*

*ملزم سجاد حسین سکنہ ملک آباد جو کہ سرکاری سکول میں بحیثیت چوکیدار ملازم ہے جس کے متعلق سکول کے کم عمر لڑکوں کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے عوام میں اضطراب پیدا کرنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کو گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کرکے بغرض تجزیہ فارنزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے*

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او IDS گدون کو کئی دنوں سے عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ایک شخص جو سرکاری سکول میں بحیثیت چوکیدار سرکاری ملازمت کرتا ہے اور موبائل فون پر کم عمر لڑکوں کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بنوا کر بعد میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے عوام میں بے چینی اور اضطراب پیدا کرتا ہے جس پر ملزم سجاد حسین سکنہ ملک آباد کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ان شکایات کے پیش نظر مقدمہ درج ہونے پر ملزم سجاد حسین سکنہ ملک آباد کی نگرانی کی گئی اور بالآخر ایس ڈی پی او ٹوپی افتخار خان کی زیر نگرانی کامیاب کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا.

ملزم سے موبائل فون برآمد کرکے ملاحظہ کرنے پر ویڈیوز موجود پائی گئیں جبکہ مزید تجزیہ کے لئے فارنزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ گرفتار شدہ ملزم سے مزید انٹاروگیشن کی جا رہی ہے۔

نوید سویٹس اینڈ بیکرز زروبی روڈکلابٹ اڈہ ہمارے ہاں ہر قسم بیسکٹ اسپیشل بیسکِٹ کوکونٹ 'کیک,'برتھ ڈے کیک آرڈرپر بھی تیار ک...
08/09/2022

نوید سویٹس اینڈ بیکرز زروبی روڈکلابٹ اڈہ ہمارے ہاں ہر قسم بیسکٹ اسپیشل بیسکِٹ کوکونٹ 'کیک,'برتھ ڈے کیک آرڈرپر بھی تیار کی جاتی ہے کاکوڑی اور میٹھائی ہر قسم تیار کی جاتی ہے پروپرائٹر فضل طاہر رابطہ نمبر03009088741

صوابیشیوہ اڈہ میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ, جس سے صوابی ٹریفک پولیس اہلکار عارف خان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں ملز...
01/09/2022

صوابی
شیوہ اڈہ میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ, جس سے صوابی ٹریفک پولیس اہلکار عارف خان شہید ہوگئے،
جوابی کارروائی میں ملزم جانبحق
عارف خان انتہائی زبردست اور فرض شناس انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ۔

Address


Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923005851152

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SWABI RANG HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SWABI RANG HD:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share