26/06/2022
ایک نیک اور باکردار نوجوان نے اپنے والدین کو ایک لڑکی جو اُسے بہت پسند تھا، کے گھر بھیجا کہ جا کر لڑکی کا رشتہ اُس کے لئے مانگیں۔
لڑکا بہت نیک تھا مگر غریب ھونے کی وجہ سے لڑکی کے والد نے رشتہ دینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ لڑکا غریب ھے اور میری بیٹی کو سخت زندگی گزارنے کی عادت نہیں ھے۔
لڑکے نے اپنا چھوٹا سا کاروبار شروع کر دیا اور خدا نے جلد ھی اُس کے رزق میں برکت ڈال دی اور وہ بہت جلد ترقی کر کے کافی دولت مند ھو گیا۔ مگر دولت کے ساتھ اُس میں بہت سی بُری عادات بھی آ گئیں۔
وہ رشتہ لے کر دوبارہ لڑکی کے گھر گیا اور لڑکی کے والد نے فوراً حامی بھر لی۔ اور کہا کہ جہاں تک تمہاری قبیح عادات کا تعلّق ھے تو میں معاملہ خدا پر چھوڑتا ھوں کہ تمہیں ھدایت فرمائے۔
جب لڑکی کو معاملے کا پتہ چلا تو کہنے لگی: "بابا جان! ھدایت دینے والے خدا اور روزی دینے والے خدا میں کوئی فرق ھے کیا؟"
حکایاتِ جدیدِ فارسی سے انتخاب