Tehsil Press Club Baffa

  • Home
  • Tehsil Press Club Baffa

Tehsil Press Club Baffa Keep yourself updated from latest breaking news, news, view, interviews of Baffa Circle and surround

A Union of Journalists and an Office of Print and Electronic Media of Local / National Newspapers and News Channels. We provide full coverage to all issues and press conferences through Newspapers, TV & Radio broadcasting. Our main aim is to bring change through power of pen, highlighting problems and issues of public to relevant authorities and try to resolve them.

تحصیل ہریس کلب بفہ ہکھل کی پہلی کابینہ کے تمام عہدیداروں بلخصوص سنئیر اور ورکنگ جرنلسٹ شفقت جاوید کو صدر برادر نظیر خان ...
18/12/2022

تحصیل ہریس کلب بفہ ہکھل کی پہلی کابینہ کے تمام عہدیداروں بلخصوص سنئیر اور ورکنگ جرنلسٹ شفقت جاوید کو صدر برادر نظیر خان دودال کو جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب بفہ جبکہ محترم ضابطہ خان لالا کو بفہ یونین آف جرنلسٹ کا صدر اور طارق نواز کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد ہیش کرتے ہیں۔ ہم اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ نو منتخب کابینہ پوری تحصیل کے ورکنگ جرنلسٹ کی نمائندہ کی حیثیت سے انکے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ اور تحصیل بفہ پکھل کے تمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے علاقائی مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچانے میں اپنی توانائیاں صرف کرے گی۔ ہم اس امید کا بھی اظہار کرتے ہیں کہ باقی تمام صحافی برادری نو منتخب کابینہ کے شانہ بشانہ اتفاق اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ نو منتخب کابینہ سے یہ بھی اپیل ہے کہ تحصیل بفہ کے تمام صحافیوں کو بلا تفریق پریس کلب میں نمائندگی دیکرانکی محرمیوں کا ازالہ کرےگی۔ میں محترم عبدالشکور خان لغمانی محترم نادر خان چئیرمین بفہ سٹی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کا بھی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے تحصیل پریس کلب بفہ کی پہلی کابینہ کی تشکیل میں بطور مبصر شرکت کرکے اس عمل کو انتہائی صاف اور شفاف بنانے میں کردار ادا کیا۔
Admin 1

 ،سکولوں کے شہر ایبٹ آباد کے ایک گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی طالبات کی مشکوک سرگرمیوں پر جامع تلاشی کے دوران گیارہ...
10/09/2022

،سکولوں کے شہر ایبٹ آباد کے ایک گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی طالبات کی مشکوک سرگرمیوں پر جامع تلاشی کے دوران گیارہ طالبات سے مبینہ طور پر آئس برآمد کرلی گئی۔زرائع

ایبٹ آباد کے تعلیمی اداروں میں آئس و دیگر نشہ آور اشیاء کے استعمال کی خبریں اکثر میڈیا میں گردش کرتی ہیں۔۔ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے کئی روز قبل ایک گینگ کو گرفتار بھی کیا جو کہ اداروں میں منشیات سپلائی کرتے تھے
ایبٹ آباد کے گرلزسرکاری سکول کی طالبات سے آئس کی برآمدگی انتہائی تشویشناک خبر ہے اس حوالے سے اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین کو بھی سنجیدگی سے سوچنا ہوگا

 #پشاور،چیئرمین بفہ سٹی نادر خان کی پشاور میں ڈی جی ایمرجنسی سروس ریسکیو ڈاکٹر حطیر احمد سے ان کے دفتر میں ملاقاتتحصیل ب...
09/09/2022

#پشاور،چیئرمین بفہ سٹی نادر خان کی پشاور میں ڈی جی ایمرجنسی سروس ریسکیو ڈاکٹر حطیر احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات
تحصیل بفہ پکھل میں ریسکیو 1122 اسٹیشن کے قیام کے حوالے سے بات چیت

ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو مانسہرہ حفیظ الرحمن سے رپورٹ طلب کرلی

ڈی جی ریسکیو 1122کی جلد ہی تحصیل بفہ پکھل میں اسٹیشن کے قیام کی یقین دھانی۔

08/09/2022
 #بفہ،ذاہدخان قتل کیس،تین چچا ذاد بھائی ملزم نامزد۔۔پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپےایس ایچ او بفہ اورنگزیب تنولی...
07/09/2022

#بفہ،ذاہدخان قتل کیس،تین چچا ذاد بھائی ملزم نامزد۔۔پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

ایس ایچ او بفہ اورنگزیب تنولی نے بفہ پکھل میڈیا روم کو بتایا کہ ذاہد ولد ماسٹر خادی خان کے قتل میں لواحقین نے تین ملزمان ساجد،واجد اور ماجد پسران عیسی خان کو ملزم نامزد کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں

حکومت نے بجلی کمپنیوں کے ملازمین کی موجیں ختم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ بجلی کی تقسیم، ترسیل اور پیداواری کمپنیوں کے ملازمین ک...
07/09/2022

حکومت نے بجلی کمپنیوں کے ملازمین کی موجیں ختم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ بجلی کی تقسیم، ترسیل اور پیداواری کمپنیوں کے ملازمین کو اب مفت بجلی نہیں ملے گی بلکہ الاؤنس ملے گا، پاور ڈویژن نے تمام ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے لئے ورکنگ شروع کر دی، پاور ڈویژن احکام کے مطابقسرکاری بجلی تقسیم کار، ترسیلی اور پیداواری کمپنیوں کے ایک لاکھ 98 ہزار ملازمین کو سالانہ 39 کروڑ 10 لاکھ یونٹس مفت ملتے ہیں۔ جس سے خزانے کو دس ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے، احکام کے مطابق مفت بجلی کی سہولت کا خاتمہ دو مراحل میں ہو گا۔ پہلے مرحلے میں گریڈ 17 سے 21 تک کے ملازمین کی سہولت ختم ہو گی۔ مجوزہ پالیسی کے مطابق ملازمین کو ان کے کوٹے کے مطابق تنخواہ کے ساتھ ہی بجلی الاؤنس دے دیا جائے گا، جس کے بعد بجلی کمپنی کا ملازم عام صارف کی طرح واجبات ادا کرے گا، دوسرے مرحلے میں گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین کی سہولت کا خاتمہ ہو گا۔ فیصلے سے انکم ٹیکس میں اضافہ اور بجلی چوری پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ ذرائع

سابق وزیراعظم نے اپنے جواب میں کہا کہ اپنے الفاظ پر جج زیبا چوہدری سے پچھتاوے کا اظہار کرنے سے شرمندگی نہیں ہوگی، عدلیہ ...
07/09/2022

سابق وزیراعظم نے اپنے جواب میں کہا کہ اپنے الفاظ پر جج زیبا چوہدری سے پچھتاوے کا اظہار کرنے سے شرمندگی نہیں ہوگی، عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیان کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

مانسہرہ (-) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات پر صوبہ بھر کی طرح ضلع مانسہرہ میں بھی NET ٹی...
07/09/2022

مانسہرہ (-) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات پر صوبہ بھر کی طرح ضلع مانسہرہ میں بھی NET ٹیم منشیات سمگلروں کے خلاف متحرک۔۔۔

88 منشیات سمگلروں کو گرفتار کرکے 110 کلوچرس ، ڈھائ کلو سے زائد ہیروئین اور 1 کلو کےقریب آئس برآمد کرتے ہوۓ 88 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

افسوس ناک خبر بٹگرام:سی پیک میرہ کوزہ بانڈہ کے مقام پر تیز رفتار موٹر کار اور کیری کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد شدید ...
06/09/2022

افسوس ناک خبر
بٹگرام:سی پیک میرہ کوزہ بانڈہ کے مقام پر تیز رفتار موٹر کار اور کیری کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد شدید زخمی، 2 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کردیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامراللہ نے نے تمام سرکاری مصروفیات کینسل کرکے فوراً ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام کا دورہ کیا، زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور دعائے صحت کی اپیل کی.

مانسہرہ میں احتجاجی مظاہرہ انجمن تاجران اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب تاجر نمائندوں کی جانب سے احتجاج ختم کرنے ک...
06/09/2022

مانسہرہ میں احتجاجی مظاہرہ انجمن تاجران اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب تاجر نمائندوں کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان ۔ مزید گرفتاری نہیں ہو گی دو تاجر نمائندوں کو بھی جلد رہا کر دیا جائے گا.(ذرائع)

 #کوہستان۔۔۔۔دوبیر میں عارضی پل پر دریا عبور کرتے ہوے دو افراد گر کر جاں بحق:ورثا کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج
06/09/2022

#کوہستان۔۔۔۔دوبیر میں عارضی پل پر دریا عبور کرتے ہوے دو افراد گر کر جاں بحق:ورثا کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہزاروں افراد اس وقت اپنے گھروں سے دور خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد میں سیلا...
06/09/2022

سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہزاروں افراد اس وقت اپنے گھروں سے دور خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کے لیے حکومت نے خیمہ بستی قائم کی جہاں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔

پاکستان بھر میں سیلاب سے تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 1200 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

 #بفہ،مرکزی عیدگاہ بفہ خورد سمیت لاکھوں آبادی کے واحد رابطہ پُل کے مناظر جوکہ گزشتہ ماہ دریائے سرن میں طغیانی سے منہدم ہ...
06/09/2022

#بفہ،مرکزی عیدگاہ بفہ خورد سمیت لاکھوں آبادی کے واحد رابطہ پُل کے مناظر جوکہ گزشتہ ماہ دریائے سرن میں طغیانی سے منہدم ہوگیا تھا

گزشتہ روز ایک نماز جنازہ کے لیے شہر سے آنے والے بزرگ شہریوں سمیت سیکڑوں افراد نے یہ پُل صراط انتہائی کھٹن مراحل سے گزر کر عبور کیا اور کئی سفید ریش دریائے سرن کا یہ پُل نہ ہونے کے باعث نماز جنازہ میں شرکت نہ کرسکے
یادرہے اس پُل صراط سے روزانہ سیکڑوں طلبہ و طالبات،بزرگ شہری اور مائیں بہنیں بچے گزر کر سکولز۔کالجز اور بازار و رشتہ داروں کی غمی و خوشی میں شرکت کرتے ہیں.اس پُل کو آمدورفت کے لیے اہلیان بفہ خورد نے جنرل کونسلر منصور سلیم کی قیادت میں لکڑیوں سے بحال کردیا تھا تاہم مرکزی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے تاحال بحالی کے لیے عملی اقدام نہ اٹھایا جا سکا
نوجوانوں نے چھوٹی ٹریفک اور پیدل آمدورفت کے لیے علاقوں کا رابطہ بحال کرکے اپنی مدد آپ کے تحت جلد ہی اہم قدم اٹھانے کے لیے مشاورت شروع کر دی

 #مانسہرہ،اے سی چھاپہ/نوجوان آصف کی موت اور مظاہرین کا دھرنا۔ پولیس کا ٹاون شپ میں مظاہرین کے خلاف بڑا اپریشن سابق ایم۔پ...
06/09/2022

#مانسہرہ،اے سی چھاپہ/نوجوان آصف کی موت اور مظاہرین کا دھرنا۔ پولیس کا ٹاون شپ میں مظاہرین کے خلاف بڑا اپریشن سابق ایم۔پی۔اے مفتی کفایت اللہ اس کے بیٹے سمیت متعدد افراد گرفتار

لاش کو ورثا کے حوالے کرکے آبائی گاوُں شانگلہ روانہ کردیا گیا روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا..

 #مانسہرہ،اے سی ہیڈکوارٹر قرة العین کی بازار چیکنگ گن مین کی جانب سے گرفتاری کے دوران کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق عوام تاجر...
05/09/2022

#مانسہرہ،اے سی ہیڈکوارٹر قرة العین کی بازار چیکنگ گن مین کی جانب سے گرفتاری کے دوران کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق عوام تاجروں نے غازی کوٹ ٹاون شپ کے مقام پر لاش کے ہمراہ روڈ بلاک کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔انصاف کا مطالبہ

05/09/2022

مانسہرہ،اسسٹنٹ کمشنر کے بیڈرہ روڈ پر دکان کی چیکنگ کے دوران اے سی کے گن مین کی 15 سالہ بچےتاجر کو مارنے کی کوشش۔بچے نے جان بچانے کے لیے چھت پر چڑھ گیا اور گن مین پیچھے بھاگنے لگا تو تاجر بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

مرکزی صدر شکیل اعوان کی کال پر تاجروں کا شٹر ڈوان۔احتجاج۔۔۔ اے سی کا گن مین معطل۔۔جبکہ تاجروں نے اے سی کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کردیا۔۔،بچے کا تعلق شانگہ سے ہے۔بچے کی لاش کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ جس قسم کے چیزیں ہورہی ہیں اس پر عدالت سے کسی قسم کی ریلیف کی توقع نہ رکھیں.کوئی بیان د...
05/09/2022

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ جس قسم کے چیزیں ہورہی ہیں اس پر عدالت سے کسی قسم کی ریلیف کی توقع نہ رکھیں.

کوئی بیان دے کہ کوئی محب وطن ہے اور کوئی محب وطن نہیں ہے پھر آپ کہتے ہیں ان کو کھلی چھٹی دے دیں، آرمڈ فورسز کے بارے میں اس طرح کا بیان دے کر کیا آپ ان کا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں، کیا کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ آرمڈ فورسز میں کوئی محب وطن نہیں ہوگا؟

 #مانسہرہ،تھانہ خاکی پولیس کا چھاپہ۔جواری گرفتار ، داؤ پر لگی رقم اور موبائل فونز برآمد ہری پور کارہائشی شوکت ولد محمد ی...
05/09/2022

#مانسہرہ،تھانہ خاکی پولیس کا چھاپہ۔جواری گرفتار ، داؤ پر لگی رقم اور موبائل فونز برآمد
ہری پور کارہائشی شوکت ولد محمد یوسف ، بھیرکنڈ کے رہائشی عامر شہزاد شاہ ولد اورنگزیب شاہ ، تصدق شاہ ولد چن پیر شاہ اور رفاقت شاہ ولد یعقوب شاہ کو گرفتار کرکے تھانہ خاکی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری  کر...
04/09/2022

وزیراعظم کی جانب سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف کے تحت 300اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں سے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے رقم کم کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں بجلی کے تین کروڑ صارفین میں سے ایک کروڑ 71 لاکھ کو بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
04/09/2022

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

ترکی نے 600 فیملی ٹینٹ، ایک ہزار 8 خوراک کے پیکٹس، ایک ہزار صحت و صفائی کے ڈبے، 395 کلو گرام بچوں کی خوراک، 2 ہزار کمبل،...
01/09/2022

ترکی نے 600 فیملی ٹینٹ، ایک ہزار 8 خوراک کے پیکٹس، ایک ہزار صحت و صفائی کے ڈبے، 395 کلو گرام بچوں کی خوراک، 2 ہزار کمبل، 432 کوکنگ کٹس، ایک ہزار 440 تکیے، ایک ہزار 296 گدے اور 49 ہزار میڈیکل کٹس سے لدے طیارے بھیجے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے پانچ سی-130 طیاروں میں چاول اور دال سمیت 90 ہزار 450 پاؤنڈ کھانے کی اشیا فراہم کی ہیں۔

اس کے علاوہ اس نے خیمے اور حفظان صحت کی کٹس بھی بھیجیں جبکہ چین کی جانب سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے 3 ہزار خیمے لے کر چار Y-20 طیارے بھیجے گئے۔ذرائع

آرمی چیف آج ڈی آئی خان اور روجھان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
01/09/2022

آرمی چیف آج ڈی آئی خان اور روجھان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیوں کے کیس میں عمران خان کی ضمانت 12 ستمبر تک منظور ہو گئی
01/09/2022

خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیوں کے کیس میں عمران خان کی ضمانت 12 ستمبر تک منظور ہو گئی

چین کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان کی دو پروازیں کراچی ایئرپورٹ پر پہنچ چکی ہیںچینی ایئر فورس کی ...
31/08/2022

چین کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان کی دو پروازیں کراچی ایئرپورٹ پر پہنچ چکی ہیں

چینی ایئر فورس کی طرف سے 3 ہزار خیموں کی پہلی کھیپ آج اور کل پہنچے گی۔

آسٹریلوی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فوری طور پر 20 لاکھ ڈالر فراہم کرے گی۔

شہباز گل کا بیان قابل احترام ادارے پاک فوج میں نظم و ضبط خراب کرنے کیلئے کافی ہے، عدالت! شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سی...
30/08/2022

شہباز گل کا بیان قابل احترام ادارے پاک فوج میں نظم و ضبط خراب کرنے کیلئے کافی ہے، عدالت! شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سیشن کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

  کے نعرے لگانے اور اس نام پر واک اور فنڈر لگانے والے ادارے  نے صوبائی حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیپکھل کے مختلف مق...
30/08/2022

کے نعرے لگانے اور اس نام پر واک اور فنڈر لگانے والے ادارے
نے صوبائی حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی
پکھل کے مختلف مقامات سے کچڑا جمع کرکے عنایت آباد کے قریب دریائے سرن اور مین روڈ کے کنارے ڈمپ کرنے لگے
گندگی کے ڈھیر سے تعفن پھیلنے اور فضائی آلودگی کے ساتھ آبی آلودگی بھی تیزی سےپھیلنے لگی
#ٹی ایم اے بفہ پکھل کو کئی بار کچڑا نہ پھیکنے کی تحریری درخواستیں دینے کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے
دپٹی کمشنر مانسہرہ اور صوبائی وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

 #راولپنڈی: فیول ایڈجسٹمنٹ کی معافی کو 200 یونٹ کے بجائے تمام صارفین کو ریلیف دینے کا حکم دے دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ راول...
30/08/2022

#راولپنڈی: فیول ایڈجسٹمنٹ کی معافی کو 200 یونٹ کے بجائے تمام صارفین کو ریلیف دینے کا حکم دے دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بجلی صارفین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی معافی 200 یونٹ کے بجائے تمام صارفین کو دی جائے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehsil Press Club Baffa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tehsil Press Club Baffa:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share