گجرات: عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ پولیس نے دو گھنٹے کے اندر بازیاب کروالیا۔ خاتون اغواء کار گرفتار
تفصیلات کے مطابق موضع جمالپور سیداں کی رہائشی خاتون مسمات نسرین بی بی زوجہ فضل عباس کے ہاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں بچے کی پیدائش ہوئی۔ نومولود بچے کو پیدائش کے تقریبا دو گھنٹے بعد بوقت 5:30 بجیشام پراسرار طور پر ہسپتال سے اغواء کر لیا گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سول لائنز نے نفری کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ واقع کی حساسیت کے پیش نظر ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ڈی ایس پی سٹی پرویز اقبال گوندل کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن امیر عباس، پی ایس او عمران فاروق سوہی اور اے ایس آئی دلدار احمد شامل ہیں۔ جنہوں نے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے خاتون اغواء کار کو شناخت کر لیا اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دو گھنٹے کے قلیل وقت کے اندر مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے خاتون اغواء کار شاہدہ بی بی زوجہ حسن سکنہ چوہدووال کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمہ سے مزید تفتش جاری ہے۔
خبر شامل کرتے ہیں ارشد محمود کی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاؤالدین اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا کی غیر قانونی طور پر کھاد سمگلنگ کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز سمگلنگ کرتے ہوئے کھاد سے بھرا ٹرک پکڑلیا 800 سو بوریاں برآمد تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین محمد شاہد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا نے غیر قانونی طور پر سمگلنگ کرنے اور کھاد کی ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے پھالیہ میں رات گئے کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کھاد سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر کھاد سے بھرا ٹرک 800 سو بوریاں قبضے میں لے لی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا کا کہنا تھا کہ پکڑی گئی کھاد محکمہ ایگریکلچر کے زیرِ نگرانی سرکاری ریٹ پر کسانوں میں فروخت کی جائے گئی ان کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کے کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی تحصیل و ضلعی انتظامیہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔