Hamza Maan

Hamza Maan about love

‏اسلام آباد کو  مملکتِ خداداد پاکستان  کا  دارالحکومت  بنانے کا اعلان 1959 ء میں ہوا ۔  اس سے قبل اس سرزمین پر کم وبیش 1...
17/12/2023

‏اسلام آباد کو مملکتِ خداداد پاکستان کا دارالحکومت بنانے کا اعلان 1959 ء میں ہوا ۔ اس سے قبل اس سرزمین پر کم وبیش 160 دیہات آباد تھے ۔
ارضِ اسلام آباد کا قدیم نام راج شاہی تھا ۔
ماہرین ارضیات کی تحقیق کے مطابق یہاں پر لاکھوں سال پرانے انسانی قدموں کے نشانات ملے ہیں۔ یہاں انسانی ذندگی کے آثار بہت پرانے ہیں۔
اس تحقیق کی بنیاد وہ فوسلز تھے جو دریائے سواں کے ارد گرد کے علاقے مورگاہ گڑھی شاہاں سواں کیمپ سے ملے ہیں۔

ماہر ارضیات ڈی ۔این واڈیا نے 1928 میں دریائے سواں کے کنارے ایسے اوزاروں کا پتہ چلایا ہے جو پتھر کے بنے ہوئے اوزار استعمال کرنے سے بھی قبل کا زمانہ ہے ۔

مورخ اگر اس دھرتی کے ماضی پر نظر دوڑائے تو اسے ہر سیکٹر یا سب سیکٹر میں ایک گاوں آباد نظر آئے گا ۔ بلکہ اس کے اولین آباد کار بمعہ اپنے شجرہ نسب کے آباد دکھائ دیں گے ۔ دیہاتوں کے ناموں کی وجہ تسمیہ بھی اپنی الگ شناخت ظاہر کرتی ھے۔

شہر کی تعمیر کے دوران مارگلہ کے دامن میں واقع بہت سے دیہات جیسے نورپور شاہاں، شاھدرہ سیدپور اور گولڑہ شریف کو اسلام آباد کا دیہی علاقہ قرار دیکر ان کی اصل شکل کو برقرار رکھا گیاہے ۔ اس دیہی علاقے کا مجموعی رقبہ ٣٨٩٠٦ مربع کلومیٹر ہے

سیدپور اور شاہ اللہ دتہ قدیم ترین دیہات ہیں سید پور کا پرانا نام فتح پور باولی تھا اسے پہلے پہل مغلوں کے ایک بزرگ مرزا فتح بیگ نے 1530 میں آباد کیا تھا ۔ 1580 میں مان سنگھ نے کابل جاتے ہوئے سید خان گکھڑ کو یہ جاگیر عطا کی ۔ بعد میں سید خان کی مناسبت سے اس کا نام سیدپور رکھا گیا ۔ سید خان سلطان سارنگ خان کی اولاد میں تھے۔ سیدپور کو قدیم دور سے ہی اہمیت حاصل رہی ہے ۔ ،1849 میں یہاں انگریزوں نے سکھوں کو شکست دے کر قبضہ کیا تھا ۔ یہاں ہندوں کے مشہور استھان رام کنڈ ، لچھمن کنڈ اور مندر تھا جس کے آثار اب بھی موجود ہیں ۔ مشرف دور میں سیدپور کو ماڈل ویلیج کا درجہ دیکر اپ گریڈ کیا گیا ۔ اس گاوں میں گکھڑ برادری کی اکثریت ہے جبکہ جنجوعہ راجپوت، اعوان، پیرکانجن مغل، دھنیال، گوجر، منہاس، راجپوت، بھٹی اور سید بھی آباد ہیں ۔

سیدپور سے منسلک قدیمی آبادیوں میں چک ، بیچو، میرہ ، ٹیمبا ،بڑ ، جنڈالہ ہیلاں شامل تھے ،ٹیمبا میں پاکستان کی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد قائم ہے بڑ موجودہ ایف 5 کا علاقہ ہے ۔

سیکٹر ای سیون میں ڈھوک جیون نام کی بستی تھی جسے جیون گوجر نے گجرات سے آ کر آباد کیا تھا۔

سیکٹر جی 5 میں کٹاریاں گاوں آباد تھا آج کل یہاں وزارت خارجہ کے دفاتر ہیں کٹاریاں گاوں کے باشندوں کو سیکٹر آئ نائن کے سامنے راولپنڈی کی حدود میں متبادل جگہ دی گئ ۔ جسے آجکل نیوکٹاریاں کہا جاتا ہے ۔ یہ گوجروں کی کٹاریہ گوت سے منسوب ہے۔

چڑیا گھر کے سامنے سیکٹر ایف 6 میں بانیاں نام کی بستی تھی جس کے اولین آباد گوجروں نے اپنی گوت بانیاں کے نام پر اس کا نام رکھا ۔

اسلام آباد میں گوجر قوم کی آباد کردہ بستیوں میں ٹھٹھہ گوجراں، کنگوٹہ گوجراں ،کٹاریاں بھڈانہ بانیاں ،نون، بوکڑہ،داداں گوجراں،گوراگوجر ،جہاری گوجر ، بھڈانہ کلاں ،بھڈانہ خورد ،پوسوال ،ڈھوک گوجراں ، ڈھوک جیون ، جبی، بڈھو ،روملی، نڑیاس ،نڑیل شامل ہیں ۔

راولپنڈی گزیٹئر 1884ءکے مطابق ضلع راولپنڈی کے109 دیہات کے مالکان گوجر تھے اور 62 دیہات گکھڑوں کی ملکیت تھے ۔ سیکٹر جی 10 کا پرانا نام ٹھٹھہ گوجراں تھا۔

شاہ اللہ دتہ اسلام آباد کا قدیم ترین گاوں متصور کیا جاتا ہے ۔ یہ تقریباً 650 سال قدیم گاوں ہے جہاں سینکڑوں سال پرانی غاریں قدیم فطری تہذیب اور مذاہب کا پتہ بتلاتی ہیں ۔
اسلام آباد سے بہارہ کہو جاتے ہوئے مری روڈ پر ملپور کی قدیم بستی واقع ہے۔ یہ گاوں بھی ابتدا میں قطب شاہی اعوانوں کا تھا اور راول ڈیم کی حدود کے اندر واقع تھا ۔بعد ازاں اسےنیو ملپور کے نام سے بسایا گیا ۔ یہ گاوں سردار بدھن خان اعوان نے پہلے پہل آباد کیا تھا بعد میں یہ گکھڑوں کی ملکیت میں آ گیا یہاں کمیال، گکھڑ، شیخ اور ملیار بھی آباد تھے 1976ء میں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے اسے ماڈل ویلج کا درجہ دیا تھا ۔

موجودہ کنونشن سنٹر کے قریب ڈھوک کی چھوٹی قسم ًڈھوکریً کے نام کا چھوٹا سا گاوں آباد تھا ۔ جو جو اسی ٨٠ کی دہائ تک ایک مزدور بستی کے طور پر آباد رہا بعد ازاں اس کا نشاں مٹ گیا ۔ البتہ ڈھوکری سٹاپ نے اس کے نام کو ذندہ رکھا ہوا ہے۔ موجودہ آبپارہ کے قریب باگاں یا باغ کلاں نام کی بستی تھی ۔اسلام آباد شہر کی تعمیر کی ابتدا اکتوبر 1961 میں اسی باغ کلاں گاوں سے کی گئ ۔
نور پور شاہاں حضرت شاہ عبدالطیف کی آمد سے قبل چور پور مشہور تھا ۔یہ علاقہ ایمان کی روشنی سے منور ہو کر نور پور کہلانے لگا

This is what rich looks like 🙌🏽
18/11/2023

This is what rich looks like 🙌🏽

27/07/2023
🔥❤️میرے گاؤں کے اناج  سے بھرتا ہے  تیرے شہر کا  پیٹ  تیرے شہر والے حقارت سے  گاؤں والوں کو پینڈو کہتے ہیں✨🥀
16/04/2023

🔥❤️میرے گاؤں کے اناج سے بھرتا ہے تیرے شہر کا پیٹ تیرے شہر والے حقارت سے گاؤں والوں کو پینڈو کہتے ہیں✨🥀

کل کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عوام کا سیاسی تجزیہ ہر جگہ ہو رہا ہے۔۔۔😁👇
02/04/2023

کل کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عوام کا سیاسی تجزیہ ہر جگہ ہو رہا ہے۔۔۔😁👇

ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے !بے باک، نڈر، دلیر اور بلا کی حاظر دماغی آپ جیسا نا کوئی تھا ن...
05/02/2023

ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے

زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے !

بے باک، نڈر، دلیر اور بلا کی حاظر دماغی آپ جیسا نا کوئی تھا نا ہے۔
آپ ہمیشہ دِل میں رہیں گے سر ۔۔ ❣️

اللّٰہ آخری منزل آسان فرمائے: آمین

تیری اِک مُسکراہٹ پے سب قُربان 😇
12/01/2023

تیری اِک مُسکراہٹ پے سب قُربان 😇

وجیہہ عروج 2001ء پنجاب یونیورسٹی ایم اے انگلش کی طالبہ جسے فائنل رزلٹ میں یونیورسٹی نے فیل قرار دیا کہ وہ ایک پیپر میں غ...
29/10/2022

وجیہہ عروج 2001ء پنجاب یونیورسٹی ایم اے انگلش کی طالبہ جسے فائنل رزلٹ میں یونیورسٹی نے فیل قرار دیا کہ وہ ایک پیپر میں غیر حاضر تھی۔

یہ بات وجیہہ عروج کے لئیے باعث حیرت ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی پریشان کُن بھی تھی کیونکہ وہ تمام پیپرز میں حاضر رہی تھی اور تمام پیپرز اچھے طریقے سے حل کئیے تھے۔ اسے لگا شائد یونیورسٹی سے غلطی ہو گئی ہے وہ اپنے والد کے ساتھ شعبہ امتحان پہنچی اور اپنا کیس متعلقہ افسر کے سامنے رکھا تو بجائے تحقیق کرنے یا ریلیف دینے کے اس نے وجیہہ کے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا پتہ آپ کی بیٹی امتحان کے بہانے کہاں جاتی تھی 😥

یہ جملہ وجیہہ اور اس کے والد کے سر پر بم بن کر گرا اور وہ جیسے سُن ہو کر رہ گئے۔ یونیورسٹی نے غلطی ماننے اور ڈگری جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ بات آفس میں سب کے سامنے ہوئی تھی آناً فاناً یونیورسٹی میں پھیل گئی اور ہر آنکھ وجیہہ کو خطاکار اور یونیورسٹی کو حق بجانب سمجھنے لگی۔
وجیہہ کی زندگی جیسے کسی چور کی زندگی جیسی ہو گئی۔ کچھ نہ کرتے ہوئے وہ اپنے ہی گھر والوں اور معاشرے کی نظر میں مشکوک اور گنہگار ٹھہری۔
اس نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور یونیورسٹی کے خلاف کیس کردیا۔

دو سے تین پیشیوں کا کیس تھا کہ عدالت اس پیپر میں حاضر اسٹوڈینٹس کی حاضری شیٹ اور تقسیم کئیے گئے اور واپس جمع کئے گئے پیپرز کا ریکارڈ منگوا کر فیصلہ کر دیتی۔
لیکن کیس شیطان کی آنت کی طرح لمبا ہوتا گیا۔۔پیشیوں پر پیشیاں پڑتی رہیں۔
وجہیہ کی شادی ہو گئی اور وہ کینیڈا شفٹ ہو گئی دو بچے ہو گئے کیس چلتا رہا ۔
بلآخر 17 سال بعد 2017 ء میں لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کو قصور وار قرار دیتے ہوئے اسے وجیہہ عروج کو ڈگری جاری کرنے اور آٹھ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم صادر کر دیا۔
بی بی سی کو انٹرویو میں وجیہہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
آج وہ ڈگری میرے کسی کام کی نہیں۔ سترہ سال پہلے وہ ماسٹرز کے بعد پی ایچ ڈی کرنا چاھتی تھی اپنی زندگی اپنے حساب سے جینا چاھتی تھی اس کے سارے پلان اور خواب چکنا چور ہو گئے۔
آٹھ لاکھ سے کئی گنا وہ ان سترہ سالوں میں اس کیس پر خرچ کر چکی کہ یونیورسٹی نے اس پر جو تہمت لگائی تھی اسےغلط ثابت کر کے سرخرو ہو سکے۔ وہ سترہ سالوں تک روز اس ایک جملے کے ہاتھوں قتل یوتی رہی ہے۔
اسے انصاف نہیں کہا جا سکتا......

ہم اپنے آنے والی نسلوں کو خود اپنے ہی ہاتھوں تباہ کر رہے ہیں ۔۔۔
اور انہیں سکھا رہے ہیں کہ جھوٹ ، کرپشن ، ڈاکہ ، چوری ، قتل ، غنڈہ گردی اور ہر گناہ پاکستان کی عدالتوں میں سب معاف ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔
لیکن انصاف اور سچ کبھی نہیں جیت سکتا۔۔۔۔
پھر کیوں نا ہمارے اُوپر عذاب الٰہی آئے۔۔۔۔
یہ زلزلے ، خوفناک بارشیں اور خاص طور سے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بُرائیاں اور جرائم۔۔۔۔
ہم نے تو جیسے تیسے وقت گزار لیا۔۔۔۔ مگر ہمارے معصوم بچے۔۔۔۔ کبھی سوچا ہے کہ وہ کس بھیڑ کا حصّہ بن جائیں گے۔۔۔۔۔
اللّہ تعالیٰ ہمارے حال پہ رحم فرمائے۔۔
آمین ثم آمین
🇵🇰

GTA Vice City is officially 20 years old today! 🥳
29/10/2022

GTA Vice City is officially 20 years old today! 🥳

لہو پہ قرض ہوتی جا رہی  ہےبغاوت فرض ہوتی جا رہی ہے..🇵🇰 💔
25/10/2022

لہو پہ قرض ہوتی جا رہی ہے
بغاوت فرض ہوتی جا رہی ہے..🇵🇰 💔

جان رب دی ووٹ عمران دا ۔۔
16/10/2022

جان رب دی ووٹ عمران دا ۔۔

تمہارے بعد بد کردار ہو گئے ہمتمہارے بعد فلاں فلاں سے رابطہ کیا ہم نے!
14/10/2022

تمہارے بعد بد کردار ہو گئے ہم
تمہارے بعد فلاں فلاں سے رابطہ کیا ہم نے!

"جو انسان ہمارے نبی کریم ﷺ کی سنت اختیار کرے وہ انسان عظیم انسان بن جاتا ہے، اور جو قوم ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلے وہ...
09/10/2022

"جو انسان ہمارے نبی کریم ﷺ کی سنت اختیار کرے وہ انسان عظیم انسان بن جاتا ہے، اور جو قوم ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلے وہ قوم عظیم قوم بن جاتی ہے"

09/10/2022

Hamza Maan's short video with ♬ original sound

ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮔﮩﺮﮮ ﮨﯿﮟﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﮐﻨﺎﺭﺍ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔۔ﮐﭽﮫ ﮈﻭﺑﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺟﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮﺗﻨﮑﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﮩﺎﺭﺍ ﮨﻮﺗﮯ ہیں
07/10/2022

ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮔﮩﺮﮮ ﮨﯿﮟ
ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﮐﻨﺎﺭﺍ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔۔
ﮐﭽﮫ ﮈﻭﺑﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺟﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ
ﺗﻨﮑﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﮩﺎﺭﺍ ﮨﻮﺗﮯ ہیں

12 pictures of the sun, each month, same place, same time. 🌅
06/10/2022

12 pictures of the sun, each month, same place, same time. 🌅

02/10/2022

عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔

A human skeleton and a gorilla skeleton side by side. 🦍All Animals have equal rights.We are not a race, we are a species...
09/09/2022

A human skeleton and a gorilla skeleton side by side. 🦍

All Animals have equal rights.
We are not a race, we are a species. We are animals. We are mammals. We are a product of nature. We belong to it and we are a part of it..❤️

کویٹہ میں ایک ہی خاندان کے دو معصوم بچے صُبح اپنے بستروں پر مُردہ پائے گئے۔ ان کی موت کی مُمکنہ وجہ کی تفتیش کے بعد ان ک...
09/09/2022

کویٹہ میں ایک ہی خاندان کے دو معصوم بچے صُبح اپنے بستروں پر مُردہ پائے گئے۔
ان کی موت کی مُمکنہ وجہ کی تفتیش کے بعد ان کے کھانے پینے پر سوال کیا گیا تو بچوں کی ماں نے کہا کہ بچوں نے باہر سے کُچھ نہیں کھایا ، لیکن سونے کے وقت انہیں معمول کے مطابق دودھ کا گلاس دیا گیا
جب فریج میں رکھے دودھ کے برتن کا مُعائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ 3/4 انچ کا سانپ کا بچہ برتن میں نیچے مُردہ پڑا ہوا ہے ۔
یہ فریج تک کیسے پُہنچا اور دودھ کے جگ میں گِر گیا ؟؟؟گھر والوں کو یاد آیا کہ وہ سبزی منڈی سے پالک لائے تھے اور پالک کا بنڈل کھولے بغیر فریج میں رکھا تھا۔
یہ مُمکن ہے کہ سانپ کا بچہ اسی بنڈل سے باہر آنے کے بعد دودھ کے جگ میں گِرگیا ہو ۔
بچوں کی موت کی وجہ واضح ہو گئی یقیناً ، مگر خاندان نے اپنے دو بچوں کو کھو دیا ۔
لہٰذا ہمیں فریج میں کُچھ بھی رکھتے ہوئے پتیوں والی سبزیاں اور ف*ج میں ڈھانپنے والی چیزوں کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔
اپنے ف*ج کو ہمیشہ صاف رکھیں ، کچن میں کوئی بھی کھانا کُھلا نہ چھوڑیں ۔
اس حادثے سے سبق لیں اور اپنے آپ کو صِرف پڑھنے تک محدود نہ رکھیں ، بلکہ اسے آگے بڑھائیں اور انسانیت کی خدمت میں اپنا بھی چھوٹا سا حِصّہ ڈالیں ....🌹

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں انسانی خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر نوکری سے فارغ ۔۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال انتظامیہ ...
09/09/2022

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں انسانی خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر نوکری سے فارغ ۔۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کو لیڈی ڈاکٹر کے متعلق انسانی خون پینے کی شکایات موصول ہوئیں ،تحقیقات کے دوران الزام ثابت ہوگیا ۔ڈاکٹر یسریٰ کے گھر والوں سے بھی رابطہ کیا گیا مگر ان کی جانب سے کوئی بھی ہسپتال نہیں آیا ،لیڈی ڈاکٹر کو ری ہیب سنٹر میں منتقل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق یسری نامی لیڈی ڈاکٹر ہسپتال کی لیبارٹری میں فرائض انجام دیتی تھیں۔ ہسپتال انتظامیہ کو لیڈی ڈاکٹر کے متعلق انسانی خون پینے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ یہ لیبارٹری میں مریضوں کا ٹیسٹ ہونے کیلئے آنے والا خون پیتی ہیں۔ تحقیقات کے دوران خون پینے کا الزام ثابت ہونے پر لیڈی ڈاکٹر یسری کو ری ہیب سنٹر منتقل کر دیا۔ انہوں نے اب تک لیبارٹری میں آنے والے 7 ہزار 969 مریضوں کے خونوں کے نمونوں کو چکھا ہے۔ جن میں زیادہ تر حاملہ خواتین اور مرد حضرات کا خون ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ نفسیاتی مریضہ ہیں، مگر مزید معلومات کے لئے تحقیقات کی جار ہی ہیں۔

آسمان میں روشنی کی ریل!!!گر آپ نے اج رات کو پاکستان میں آسمان میں روشن چلتی ہوئی ریل کی طرح کوئی شے دیکھی ہے جس میں بظاہ...
09/09/2022

آسمان میں روشنی کی ریل!!!

گر آپ نے اج رات کو پاکستان میں آسمان میں روشن چلتی ہوئی ریل کی طرح کوئی شے دیکھی ہے جس میں بظاہر کئی چمکتے ستارے سے ایک قطار میں تیزی سے گزر رہے ہیں تو گھبرائیے نہیں.

دراصل آسمان میں دِکھتی یہ لمبی روشن قطار، ایلان مسک کی امریکی کمپنی SpaceX کے چھوٹے چھوٹے سیٹلائٹس ہیں جو زمین سے قریب پانچ سو پچاس کلومیٹر اوپر خلا میں زمین کے گرد چکر کاٹ رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ کا نام Starlink ہے اور اس کے تحت مستقبل قریب میں 42 ہزار سے زائد سیٹلائٹ چھوڑے جائیں گے۔

انکا مقصد مستقبل میں زمین کے ہر خطے پر انٹرنیٹ کی سہولت میسر کرنا ہے۔ اس وقت Starlink کے 2200 سے زائد سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں اور یہ بہت سے سٹلائٹ ایک دوسرے کے آگے پیچھے ریل کی صورت ہیں۔یہ سٹلائٹ تقریباً 3 سے 7 میٹر لمبےاور 1.5 سے 3 میٹر چوڑے ہیں۔ مگر جب انکے سولر پینل خلا میں جانے کے بعد کھلتے ہیں تو انکی لمبائی 20 سے 40 میٹر تک ہو جاتی ہے۔سپیس ایکس ایک بڑے راکٹ سے ایک ہی وقت میں کئی سٹلائٹ ایک ہی قطار میں خلا میں بھیجتی ہے۔ یہ سٹلائٹ اتنا چمکتے اس لیے ہیں کہ سورج کی روشنی انکے لمبے لمبے سولر پینلز پر پڑتی ہے اور یہ زمین کے کافی قریب ہیں۔

عنقریب ان سیٹلائٹ کے ذریعے گھروں میں چھوٹے ڈش کی شکل کے آلات کے ذریعے آپ کہیں بھی انٹرنیٹ استعمال کر پائیں گے۔
یہ سہولت اسوقت محدود حالت میں یورپی ممالک اور امریکہ سمیت 40 ممالک میں موجود ہے اور اسکے صارفین کی تعداد اب تک 5 لاکھ کے قریب ہے۔ کچھ عرصے کے بعد جیسے جیسے ان سیٹلائٹس کی تعداد بڑھتی رہے گی ہمارے رات کے آسمان میں یہ اُتنا ہی زیادہ نظر آئیں گے۔

زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے ۔
09/09/2022

زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے ۔

04/09/2022

فخر دا رولا نہیں اج کل فوج دا ٹائم خراب چل رہا۔

 #منقولآج میں نے اپنے والد کے ساتھ بینک میں ایک گھنٹہ گزارا تھا، کیونکہ انہیں کچھ رقم منتقل کرنی تھی۔ میں اپنے آپ کو روک...
03/09/2022

#منقول

آج میں نے اپنے والد کے ساتھ بینک میں ایک گھنٹہ گزارا تھا، کیونکہ انہیں کچھ رقم منتقل کرنی تھی۔ میں اپنے آپ کو روک نہیں سکا اور پوچھا... ''بابا
، ہم آپ کی انٹرنیٹ بینکنگ کو فعال کیوں نہیں کر دیتے؟''
’’میں ایسا کیوں کروں گا؟‘‘انہوں نے پوچھا۔
ٹھیک ہے، پھر آپ کو منتقلی جیسی چیزوں کے لیے یہاں ایک گھنٹہ بھی نہیں گزارنا پڑے گا۔آپ اپنی خریداری آن لائن بھی کر سکتے ہیں۔ سب کچھ اتنا آسان ہو جائے گا!'' میں انھیں نیٹ بینکنگ کی دنیا میں شروعات کے بارے میں بتاتے ہوۓ پر جوش تھا
با با نے پوچھا، ''اگر میں ایسا کروں تو مجھے گھر سے باہر نہیں نکلنا پڑے گا؟
ہاں ہاں''! میں نے کہا. میں نے انھیں بتایا کہ سودا سلف بھی اب دروازے پر کیسے ڈیلیور کیا جا سکتاہے ! لیکن ان کے جواب نے میری زبان بند کر دی۔ انہوں نے کہا
''جب سے میں آج اس بینک میں داخل ہوا ہوں، میں اپنے چار دوستوں سے ملا ہوں، میں نے کچھ دیر عملے سے بات چیت کی ہے جو اب تک مجھے اچھی طرح جانتے ہیں۔ تم جانتے ہو کہ میں اکیلا ہوں...یہ وہ رفاقت ہے جس کی مجھے ضرورت ہے۔ میں تیار ہو کر بینک آنا پسند کرتا ہوں۔ میرے پاس کافی وقت ہے۔
انہوں نے کہا ۔۔۔دو سال پہلے میں بیمار ہوا، دکان کا مالک جس سے میں پھل خریدتا ہوں، مجھے ملنے آیا اور میرے پلنگ کے پاس بیٹھ کر رونے لگا۔ جب تمہاری ماں کچھ دن پہلے صبح کی سیر کے دوران گر گئی تھی۔ ہمارے مقامی گروسر نے اسے دیکھا اور فوری طور پر گھر رابطہ کیا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میں کہاں رہتا ہوں۔ اگر سب کچھ آن لائن ہو جائے تو کیا مجھے وہ 'انسانی' ٹچ ملے گا؟
مجھے صرف اپنے فون کے ساتھ بات چیت کرنے پر مجبور کیوں کیا جائے؟ یہ رشتوں کے بندھن بناتا ہے۔ کیا آن لائن ایپس بھی یہ سب فراہم کرتی ہیں ؟'''' ٹیکنالوجی زندگی نہیں ہے..
لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں..آلات کے ساتھ نہیں۔

This is the correct Amount A Businessman,Humanitarian, A Karachitte our very own   from Houston donates $1 million dolla...
30/08/2022

This is the correct Amount
A Businessman,Humanitarian,
A Karachitte our very own from Houston donates $1 million dollars for Flood Relief ..

Yes. $1 million dollars.
That is Rs 22 crores .
Heart of Gold 👍

یہ جو بی بی چارپائی پر بیٹھی ہیں یہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس قراۃ العین وزیر ہیں، انہیں جب بتایا گیا کہ نوشہرہ میں اگلے 8 گ...
28/08/2022

یہ جو بی بی چارپائی پر بیٹھی ہیں یہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس قراۃ العین وزیر ہیں، انہیں جب بتایا گیا کہ نوشہرہ میں اگلے 8 گھنٹوں میں پانی داخل ہونے والا ہے تو انہوں نے کسی کو کہنے کی بجائے خود گھروں سے جا جا کر لوگوں کو کہا کہ ضروری سامان پیک کرو جلدی اور جہاں آپ کیلیئے انتظام کیا ہے وہاں پہنچیں، کئی لوگ تو فوراً نکل پڑے لیکن کچھ لوگوں نے اعلان پر توجہ نہ دی جس پر مس قراۃ العین صاحبہ نے چھڑی اٹھائی اور دروازے کھٹکھٹا کر زبردستی باہر نکالا پولیس کی نفری ساتھ لی تاکہ سامان رکھوانے میں مدد کی جائے ریڑی، ٹرالی جو جو ٹرانسپورٹ ملی استعمال میں لا کر رات سے پہلے سارا علاقہ خالی کروا کر انہیں مخصوص مقامات پر پہنچا دیا پھر رات 2 سے 3 کے درمیان علاقے میں پانی داخل ہوا لیکن سب گھر خالی ہو چکے تھے اسلیئے کوئی جانی نقصان نہ ہوا...

حسرت ہی ہے کہ ایسے کمشنر ڈپٹی کمشنر ایڈیشن ڈپٹی کمشنر ہر علاقے ہر صوبے میں ہوں... ویلڈن میڈم ❤️

چنیوٹ میں زیور ہتھیانے کے لئے دادی کو پوتوں  نے قتل کرنے کے بعد بوری میں  ڈال کر دریا میں پھینک دیا اور اغوا کی ایف آئی ...
23/08/2022

چنیوٹ میں زیور ہتھیانے کے لئے دادی کو پوتوں نے قتل کرنے کے بعد بوری میں ڈال کر دریا میں پھینک دیا اور اغوا کی ایف آئی آر نامعلوم افراد پر درج کروا دی
تفصیلات کے مطابق
یکم اگست کو تھانہ سٹی کے علاقہ ٹھٹھی غربی سے لاپتہ ہونیوالی جنتاں بی بی کے قاتل اس کے پوتے نکلے,, پوتوں نے 76سالہ دادای کو قتل کرکے نعش بوری میں بند کرکے دریا میں پھینک دی تھی، مقتول جنتاں بی بی نے لاکھوں مالیت کا زیور پہن رکھا تھا، پوتوں نے سگی دادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،، تھانہ سٹی کے علاقے ٹھٹھی غربی میں ملزم حسن علی اور عادل علی نے 76 سالہ جنتاں بی بی کو مبینہ طور پر اغوا کیا اور لالچ میں آکر گلا دبایا اور قتل کردیا،، لواحقین کی جانب سے اغواہ کا مقدمہ درج کروایا گیا،، 20 روز کے بعد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ،بوری بند نعش لےجانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آئی ،،ملزمان حسن اور عادل سگے بھائی اور مقتولہ کے حقیقی پوتے ہیں۔ لواحقین کی جانب سے چھہتر سالہ جنتاں کی تلاش کے لیے پانچ لاکھ کا انعام بھی رکھا گیا تھاملزمان نے پولیس کے آگے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ جنتاں بی بی کی نعش کو بوری میں بن

پورے ملک میں انسانی المیہ جنم لے چکا۔ گاؤں کے گاؤں زیر آب آ گئے۔ اموات کی صحیح تعداد کوئی نہیں جانتا۔ مالی نقصانات کا کو...
20/08/2022

پورے ملک میں انسانی المیہ جنم لے چکا۔ گاؤں کے گاؤں زیر آب آ گئے۔ اموات کی صحیح تعداد کوئی نہیں جانتا۔ مالی نقصانات کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جا سکتا۔

دجالی میڈیا کو اپنے مسخرے پن سے فرصت نہیں کہ "کون بہتے ہوئے اشکوں پر نظر ڈالتا ہے"۔ حزب اقتدار و اختلاف اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ ریے ہیں۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

جن احباب کے لیے جس شکل میں ممکن ہو وہ ضرور اپنے پریشاں حال بھائی بہنوں کی مدد کریں۔

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر
اللہ مہرباں ہوگا عرش بریں پر

20/08/2022

نئی نویلی دلہن ___!!
آج كھانا تم بناؤگی ، جس نے پانی کا گلاس اٹھ کے کبھی نہیں پیا تھا ، اسے میری ماں نے حکم دیا ۔
وہ اٹھی ، جیسے تیسے کر کے 3 ، 4 گھنٹے لگائے اور كھانا بنایا مگر نمک مرچ اس ٹیسٹ کے مطابق نہیں تھے
جسے پرفیکٹ کہا جاتا ہے۔ اِس لیے كھانا گھر کے کسی فرد نے نہیں کھایا اور طنز کیا " اپنی ماں کے گھر سے یہ سیکھ کے آئی ہو" ؟
میں 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بَعْد گھر آیا ، ابھی بیگ گھر نہیں رکھا تھا کہ میری ماں کہنے لگی "
ہم تو صبح سے بھوکے بیٹھے ہیں ، کچھ بازار سے لا دو كھانے کے لیے"
میں نے ایک نظر اپنی سہمی ہوئے بِیوِی پہ ڈالی اور مارکیٹ چلا گیا ۔
كھانا لے کر آیا تو سب کھانے لگے ۔ میں نے اپنی بیگم کا بازو پکڑا اور کچن میں لے گیا ، کیا پکایا ہے آج ؟ اس نے آنسو آنکھوں میں ہی کہیں روکے ہوئے تھے ، میری بات سن کر مسکرا دی .
باقی سب کی طرح تم بازار والا كھانا نہیں کھاؤ گے ؟
نہیں ، مجھے تو اپنی بیٹر ہالف کے ہاتھ کا بنا كھانا پسند ہے۔ اس نے کچن میں میرے لیے كھانا لگادیا ۔ جب میں نے چکھا تو اتنا بھی بد ذائقہ نہیں تھا
کہ کھایا نا جاتا ۔ مگر اسے اتنا مارجن ہی نہیں دیاگیا کہ وہ اپنی غلطی ٹھیک کر لیتی . . . . . . . . . . . . !
قصور میری بِیوِی کا بھی نہیں تھا کہ وہ ماسٹرز کر رہی تھی اور شادی ہوگئی ۔
اسے تعلیم نے گھرداری کی فرصت ہی نہیں دی ۔ اور قصور میری ماں کا بھی نہیں تھا
جس نے ہاؤس وائف بن کے ساری زندگی اپنے بچون کےلئے " اچھا كھانا " بنایا تھا ، پِھر وہ عورت بہو کے ہاتھ کا بنا بدمزہ كھانا کیسے کھا سکتی تھی . . . . . .
میں نے اس دن اپنی ماں کی بات بھی مان لی _ بِیوِی کے ہاتھ کا بنا كھانا بھی کھا لیا ۔
میرے ایک عمل نے مجھے اپنی لائف پارٹنر کی نظر میں ہمیشہ کےلئے معتبر کر دیا
اور اس ایک محبت بھرے عمل کی وجہ سے آج وہ ہر قسم کی ڈش بنانا سیکھ چکی ہے ۔
اس دن اگر مارکیٹ سے كھانا نا لے کے آتا تو ماں ناراض ہوجاتی اور اگر میں اپنی ماں کی بات سن کر سب کے سامنے اسے ڈانٹ دیتا تو وہ شاید مجھ سے بدگمان ہوجاتی ۔
رشتوں میں بیلنس قائم کریں اور اتنا مارجن ضرور دیں کہ لوگ ایڈجسٹ ھونا سیکھ لیں ،
محبت کا جذبہ کبھی نا ختم ہونے دیں کیوں کہ میاں بِیوِی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں
اور لباس خراب ہوجائے تو بھرے بازارمیں اتارا نہیں جاتا ، پیوند لگایا جاتا ہے ۔ رشتوں میں بھی پیوند لگائیں۔

Address


Telephone

+923334446461

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamza Maan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamza Maan:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share