بعنوان تحریک بحالی روڈ
زمہ داران کی جانب سے اج یوسی سرگن کے گاوں کیل سیری میں تاجر برادری سول کمیونٹی سے میٹنگ کا انعقاد ہوا اہل کیل سیری نے تحریک کا مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی
عوامی روڈ بحالی کی تحریک حوالے سے خواجہ سیری میں بھی میٹنگ ہوئی میں گاؤں کے عمائدین تاجر برادران کے ساتھ نوجوانوں نے شرکت کی اور تحریک کا بھر پور ساتھ دینے اعلان کیا
عوامی روڈ بحالی تحریک کے حوالے سے یوسی دودھینال کی میٹنگ کے بعد آج یو سی شاردا میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں انجمن تاجران شاردا اور سیول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی جس میں سب حضرات نے اس عوامی تحریک کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا کمیٹی کل تک اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی
وادی نیلم دودھنیال سے شاردہ روڈ بیلٹ پر اسفالٹ کے کام میں تاخیر کرنے سے لوگوں میں مختلف سانس کی بیماریوں نے جنم لے لیا متعلقہ ایم ایل اور وزیر صاحبان اس کام کو الیکشن پر لے کے جانا چاہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹ لے سکیں عوام علاقہ کا کہنا ہے اگر حکومت نے ہنگامی طور پر اسفالٹ کا کام نہیں کرایا تو پہیا جام، شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے۔ عوامی ایکشن کمیٹی خواجہ سیری دودھنیال و شاردہ
پاکستان سے آئے ہوئے ایف سی اور رینجرز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری بہادر سپوت کی لاش اطلاعات کے مطابق ابھی تک گیارہ نوجوان شہید ہو چکے ہیں
#RightsMovementAJK
مظفرآباد پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے اپنے آپ کو بچاتے ہوئے ایک نوجوان دریا کی بے رحم موجوں کی نظر ہوتے ہوتے بچ گیا
شاردہ نیلم ویلی میں عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام عوام اپنے حق کیلئے سڑکوں پر آگئے
عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام وادی نیلم تحصیل شاردہ میں احتجاجی ریلی سے خواجہ احسن شہزاد صاحب کا اظہار خیال
ڈڈیال آزاد کشمیر جہاں پولیس اور سویل کپڑوں میں ملبوس افراد کی طرف سے سکولوں پر آنسو گیس کا بے تحاشا استعمال کیا گیا جس سے سالانہ امتحانات میں مشغول طالبات بے ہوش ہو گئی
وادی نیلم شاردا نیشل بینک کے سامنے کا منظر ہے جہاں اے ٹی ایم میشین نہ ہونے اور عملے کی کمی کی وجہ سے ہر ماہ اوائل میں کچھ ایسی صورتحال بن جاتی ہے
وادی نیلم اپر نیلم ویلی میں روڈ کی ناقص اور کم اونچائی والی دیواروں نے وادی میں لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی نیلم ویلی کے مختلف مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ
خواجہ سیری میں حالیہ ہونے والی بارشوں کی وجہ سے آنی والی لینڈ سلائیڈنگ
نیلم کے چند مشہور ترین گیسٹ ہاؤس میں سے ایک وادی گیسٹ ہاؤس لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شدید خطرے میں
زیر نظر ویڈیو کلپ سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید صاحب کے آبائی گاؤں کنڈل شاہی لنک روڈ کی ہے اور یہ وہی لنک روڈ ہے جوکہ میاں وحید صاحب کی رہائش گاہ کے بلکل سامنے ہے اور وحید صاحب اسی روڈ سے اپنے گھر جاتے ہیں وہاں کی عوام کا کہنا تھا کہ اس روڈ نے ہمارا جینا دو بھر کیا ہے روڈ پر نا اسفالٹ ڈالا گیا ہے اور نا نکاسی آب کا کوئی انتظام ہے جس کی وجہ سے عوام کا روڈ پر پیدل چلنا بھی محال ہوگیا میاں وحید صاحب نیلم ویلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑتے ہیں وہ اپنے آبائی گاؤں کے روڈز تک ٹھیک نا کراسکے تو پوری وادی میں کیا ترقیاتی کام کرائیں گے عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے حق کیلۓ کوئی آواز بلند کرنا بھی چاہیں تو وہاں کے وڈیرے ہمیں زبردستی چپ کراتے ہیں
Mian waheed
مورخہ22اپریل2024 خواجہ سیری کے مقام پر بکری ایک پہاڑی کے درمیان پھس گئی مقامی لوگوں نے ریسکیو کرنے کی کوششیں کی لیکن تمام تر کوششیں ناکام رہی بلآخر ریسکیو 1122 شاردا برانچ کے انچارج خواجہ رفیق صاحب کو بزریعہ فون کال کے اطلاع دی گئی ریسکیو کا عملہ بروقت پہچا کامیاب آپریشن کرنے کے بعد بکری کو محفوظ مقام تک لے جایا گیا عوامی حلقوں میں ریسکیو 1122 شاردا برانچ کے اس ریسکیو آپریشن کو سراہا گیا خصوصاً ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے جوان طاہر ربانی خواجہ وقار الرحمن اور چودھری قدیر کی جرات اور بہادری کو سراہا گیا
خواجہ سیری ایکشن کمیٹی نے آج سرگن ہائیڈل پاور کا وزٹ کیا اور متعلقہ پی ڈی او سے ملاقات کی اور بجلی نا آنے کے سبب پر سوال کرنے پر انھوں نے بتایا کہ ہم نے موجودہ ہر پریکٹس کو ٹرائی کیا اور کل ایک اور پریکٹس ہے اگر لائن کل بھی ٹھیک نہیں ہوتی تو اس میں کافی دن لگ سکتے ہیں
مظفرآباد ایمز ہاسپٹل میں سجاد نقوی نامی شخص نے ہسپتال میں کنڑیکٹ بیس پر کام کرنی والی ایک خاتون کے گھر جعلی نکاح نامہ بھیج کر ہراساں کرنے کی کوشش کی خاتون کا کہنا تھا کہ اگر اسے انصاف نا ملا تو وہ خودکشی کرے گی آپ بھی ویڈیو پیغام ملاحظہ کریں
#United_News
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں سرینگر سے بدترین حالات حکومت نے نہتے شہریوں پر سٹریٹ فائر اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا جس سے کئی شہری زخمی اور کافی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
مظفرآباد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سول نافرمانی تحریک نے زور پکڑ لیا
ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے شہید فہیم اکرم کی برسی کے موقع پر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماؤں کا اظہار خیال