Subh News صبح نیوز

  • Home
  • Subh News صبح نیوز

Subh News صبح نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، کمالیہ، پیرمحل اور ان کے گردونوا?
(1)

05/05/2024
رجانہ / ٹوبہ ٹیک سنگھ بانی پاکستان تحریک انصاف کی کال پر تحریک انصاف کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں احتجاجی پاورشو ،حلقہ پی پی 122...
02/03/2024

رجانہ / ٹوبہ ٹیک سنگھ

بانی پاکستان تحریک انصاف کی کال پر تحریک انصاف کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں احتجاجی پاورشو ،حلقہ پی پی 122سے45 فارم اور 47 فارم کے مطابق جیتے ہوۓ عوامی ایم پی اے سردار خاورشیر خان گادھی مینڈیٹ چوری کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ٹوبہ پہنچے احتجاجی ریلی میں 45 فارم کے مطابق جیتے ہوۓ ایم این اے حلقہ 106 خالد نواز سدھرائچ ، تحریک انصاف کے ضلعی صدر حافظ عبدلباسط ایڈ ووکیٹ ،ضلعی جنرل سیکرٹری رائے الیاس ، تحصیل صدر ٹوبہ محمد سلیم کینتھ،تحصیل جنرل سیکرٹری رانا غلام سرور بابر، تحصیل صدر پیرمحل چوہدری محمد عابد ایڈووکیٹ ، یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما رانا عمر حیات ،آئی ایل ایف کے ضلعی صدر چوہدری محمد تنویر کو نٹا ایڈووکیٹ اور تحریک انصاف کے سرگرم کارکن عدیل صفدر چوہان ایڈووکیٹ سمیت پی ٹی آئی کارکنان اور سیاسی ورکروں نے خصوصی شرکت کی احتجاجی ریلی پریس کلب جھنگ روڈ پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ میں بدل گئی روڈ لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا عوام کی طرف سے مینڈیٹ چور نہ منظور ،کون بچائے گا پاکستان ،عمران خان عمران خان اور ساڈا حق ایتھے رکھ کے نعرے لگائے گئے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوے حلقہ این اے 106 سے 45 فارم کے مطابق جیتے ہوۓ ایم این اے خالد نواز سدھرائچ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے خفیہ ہاتھوں کے آلہ کار بنتے ہُوئے جس عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گےجب تک اپنا حق واپس نہیں لیں گے اور حلقہ پی پی 122سے 45 فارم اور 47 فارم کے مطابق جیتے ہوۓ ایم پی اے سردار خاور شیر خان گادھی نے کہا کہ مجھے عوام نے ووٹ دےکر کامیاب کروایا آراو نے کامیابی کا فارم 47بھی دے دیا مگر 4دن بعد عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مارتے ہوے آراو نے میرے ووٹوں پر ڈبل مہریں لگا کر مجھے ہروایا انہوں نے کہا کہ میں آراو اور مینڈیٹ چوری کروانے والوں کا اس وقت تک پیچھا کروں گا جب تک عوام کا حق واپس نہیں دلواؤں گا احتجاجی ریلی سے ضلعی صدر عبدالباسط ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد تنویر ایڈووکیٹ، عابد چوہدری ایڈووکیٹ ،تحصیل جنرل سیکرٹری رانا غلام سرور بابر نے بھی خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمارا یہ پرامن احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان بھر میں عوام سے چھینا ہوا چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس نہیں دیا جاتا۔

29/01/2024
28/01/2024

*** اہم ترین ***
پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خاور شیر خان گادھی کے گھر کا محاصرہ کئے رکھا سردار خاور شیر خان گھر میں موجود نہ تھے

28/01/2024

*** اہم ترین ***
پولیس کی بھاری نفری نے رات 9:30 بجے پھر الصبح 1.5 بجے انصاف ہاؤس رجانہ کا محاصرہ کئے رکھا، تحصیل جنرل سیکرٹری رانا غلام سرور بابر کی رہائشگاہ کا گیٹ زور سے کھٹکھٹاتے رہے حالانکہ رانا غلام سرور بابر گھر میں موجود نہ تھے

پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری رانا غلام سرور بابر کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے مونگی ذیل کے چکوک 520 گ ب ، 251...
26/01/2024

پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری رانا غلام سرور بابر کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے مونگی ذیل کے چکوک 520 گ ب ، 251 گ ب اگی ،183گ ب میاں کوٹ ، 183 گ ب پکھو وال اور256 گ ب پھلور کی نمائندہ شخصیات سے ملاقات کی ،
ملاقات میں اپنے قائد عمران خان کا پیغام پہنچایا اور شخصیات سے گفتگو کرتے ہوۓ رانا غلام سرور بابر نے کہا کہ 8 فروری کو عمران خان کے نشان” پیالہ “ پر مہر لگا کر اپنے امیدواران قومی اسمبلی خالد نواز سدھرائچ اور صوبائی اسمبلی سردار خاور شیر خان گادھی کو کامیاب کروانا ہے کیونکہ اس دفعہ یہ الیکشن نہیں جہاد ہے گھر گھر جا کر لوگوں کو بتائیں کہ اپنے ملک پاکستان کی سالمیت کیلئے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اس دفعہ ضروری ہے کہ 8 فروری کو عمران خان کو کامیاب کروائیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 122 سردار خاور شیر خان گادھی کی انصاف ہاؤس رجانہ آمد ،پی ٹ...
21/01/2024

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 122 سردار خاور شیر خان گادھی کی انصاف ہاؤس رجانہ آمد ،
پی ٹی آئی تحصیل جنرل سیکرٹری رانا غلام سرور بابر اور یوتھ لیڈر تحصیل جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ رانا عمر حیات سے خصوصی ملاقات ،
ملاقات میں حلقہ پی 122 کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور الیکشن کمپین کو تیز کرنے اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اس موقع پر سردار خاور شیر خان گادھی کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن ملک کی تاریخ کا منفرد الیکشن ہے یہ الیکشن ذات برادری ، دھڑے بندی اور نالی سولنگ کا الیکشن نہیں ہے بلکہ ایک نظریہ کا الیکشن ہے اور انشاءا للّٰہ میرے حلقہ کی عوام 8 فروری کو پیالہ پر مہر لگا کر قائد عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیکر مجھے کامیاب کروا کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کروائیں تاکہ عمران خان کا ملک پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا خواب پوار ہوسکیں پی ٹی آئی ورکر خصوصی نوجوان گھر گھر جائیں دروازہ کھٹکھٹائیں عمران خان کا پیغام پہنچائیں ۔

رجانہ / ٹوبہ ٹیک سنگھ فرضی اور من گھڑت مقدمہ درج ھونے کےباوجود بھی اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ایک مضبوط چٹان کی طرح کھ...
19/01/2024

رجانہ / ٹوبہ ٹیک سنگھ

فرضی اور من گھڑت مقدمہ درج ھونے کےباوجود بھی اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ایک مضبوط چٹان کی طرح کھڑے ہیں بلکہ پہلے سے زیادہ ایمانی قوت کے سہارے کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے حمائت یافتہ امیدوار قومی اسمبلی این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ خالد نوازسدھرآئچ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا انکا مزید کہنا تھا کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ خود ڈریں گے اور نہ ہی عمران خان کے کسی ورکر کو ڈرنے دیں گے انہوں نے حلقہ میں موجود عمران خان کے چاہنے والوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عمران خان کا پیغام لے کر گھر گھر جائیں بغیر کسی خوف اور خطرے کے آپ لوگ الیکشن کمپین جاری رکھیں ان شاءاللہ فتح آپ کا مقدر ھو گی۔

19/01/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ:تحریک انصاف کے رہنماو امیدوار NA 106خالد نواز کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیامقدمہ تھانہ سٹی کی حدود میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر درج ہواپولیس کی جانب سے بوگس مقدمہ درج کیا گیا ہے۔امیدوار خالد نوازاوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود الیکشں میں بھرپور مقابلہ کریں گےحکومتی مشینری جتنا مرضی زور لگا لیں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتےخالد نواز

احسان اللہ میر وائس نیوز

Address


Telephone

+923346565257

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Subh News صبح نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share