Pakistani Trends

  • Home
  • Pakistani Trends

Pakistani Trends Pakistan Is The Most Beautiful Place On Earth Pakistan Zindabad

آئیں موبائل سے سبق سکیھیں۔۔۔۔دنیا کے پہلے موبائل کا بنیادی کام صرف کال کروانا تھا، اور موبائل کی اس پہلی نسل کو  1G یعنی...
29/08/2023

آئیں موبائل سے سبق سکیھیں۔۔۔۔

دنیا کے پہلے موبائل کا بنیادی کام صرف کال کروانا تھا، اور موبائل کی اس پہلی نسل کو 1G یعنی فرسٹ جنریشن کا نام دیا گیا۔ اور اس موبائل میں کال کرنے اور سننے کے سوا کوئی دوسرا آ پشن نہیں ہوتا تھا۔
پھر جب موبائلز میں sms یعنی سینٹ میسج کا آپشن ایڈ ہوا، تو اسے 2G یعنی سیکنڈ جنریشن کا نام دیا گیا ۔
پھر جس دور میں موبائلز کے ذریعے تصاویر بھیجنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی گئی تواس ایج کے موبائلز کو 3G یعنی تھرڈ جنریشن کا نام دیا گیا ۔
اور جب بذریعہ انٹرنیٹ متحرک فلمز اور مویز بھیجنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی گئی تو اس ایج کے موبائلز کو 4G یعنی فورتھ جنریشن کا نام دیا گیا۔۔۔
اور ابھی جب موبائلز کی دنیا 5G کی طرف بڑھ رہی تو اس وقت تک دنیا کی ہر چیز کو موبائل میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ آج دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا کام ہو گا جو موبائل سے نہ لیا جا رہا ہو۔ مگر حیرت ہے کہ اتنی ترقی کرنے اور نت نئے مراحل سے گزرنے کے باوجود یہ موبائل آج بھی اپنا بنیادی کام نہیں بھولا۔
آپ کوئی گیم کھیل رہے ہوں یا فلم دیکھ رہے ہوں، انٹرنیٹ سرچنگ کر رہے ہوں یا وڈیو بنا رہے ہوں ۔۔۔ الغرض موبائل پر ایک وقت میں مثلا 10 کام بھی کر رہے ہوں۔۔۔۔ لیکن جیسے ہی کوئی کال آئے گی موبائل فوراً سے پہلے سب کچھ چھوڑ کر آپ کو بتاتا ہے کہ کال آرہی ہے یہ سن لیں۔ اور وہ اپنے اصل اور بنیادی کام کی خاطر باقی سارے کام ایکدم روک لیتا ہے۔
۔
لیکن افسوس
ایک انسان جسے اللہ تعالٰی نے اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا اور ساری کائنات کو اس کی خدمت کے لیے سجا دیا، وہ اللہ تعالٰی کی کال پر دن میں کتنی بار اپنے کام روک کر مسجد جاتا ہے؟
مسجد جانا تو درکنار اب اللہ رب العزت کی کال یعنی اذان پر ہم اپنی گفتگو بھی روکنا مناسب نہیں سمجھتے۔
کاش ہم موبائل سے اتنا سا ہی سبق سیکھ لیں جسے ہم نے خود ایجاد کیا اور ایک لمحہ بھی خود سے جدا نہیں کرتے کہ دنیا کے سب ہی کام کریں مگر اپنی پیدائش کا بنیادی مقصد اللہ رب العزت کی عبادت کبھی نہ بھولیں۔
اذان ہوتے ہی سب کچھ روک کر مسجد چلیں اور اللہ تعالٰی کی کال پر لبیک کہیں پھر کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔
ان شاء اللہ۔“.

کسی مرد کا داڑھی رکھ لینا۔۔ کسی عورت کا حجاب کرلینا۔۔دین میں ان کی ترغیب ہے لیکن یہ پارسائی کی دلیل نہیں ہیں۔۔ نہ ایسی ک...
28/08/2023

کسی مرد کا داڑھی رکھ لینا۔۔
کسی عورت کا حجاب کرلینا۔۔

دین میں ان کی ترغیب ہے لیکن یہ پارسائی کی دلیل نہیں ہیں۔۔ نہ ایسی کوئی بات دین میں بتائی گئی کہ داڑھی یا حجاب سے بندے کے اندر کا شیطان مر جاتا ہے۔

نہ ہی داڑھی اور حجاب سے بندہ انسان سے فرشتہ بن جاتا ہے کہ اب یہ کوئی غلطی کر ہی نہیں سکتا۔۔ نہ کسی دنیاوی کام میں حصہ لے سکتا ہے۔۔

ہمارے ہاں داڑھی کو دینی طبقے کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا ہے۔۔ حالانکہ بہت سے کلین شیوڈ لوگ داڑھی والوں سے بڑھ کر دیندار ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح کھلے چہرے والی خواتین جنہیں ہم بے پردہ عورتیں سمجھتے ہیں ممکن ہے وہ ایمان میں نقاب والیوں سے کہیں آگے ہوں۔۔

کہنے کا مقصد یہ ہے کہ انسان کا روپ چاہے کوئی بھی ہو۔۔ اسے انسان ہی سمجھنا چاہیئے۔ اس روپ سے اس کی ضروریات۔۔اس کے جذبات۔۔اس کی خواہشات بالکل بھی مر نہیں جاتیں۔۔

غلطی اور گناہ اس سے بھی ویسے ہی ہو سکتا ہے جیسے دوسروں سے ہو سکتا ہے۔ داڑھی اور حجاب والوں کی لغزشوں سے باقی سب داڑھی اور حجاب والوں/والیوں کو مطعون کرنا درست طرزعمل نہیں۔۔

23/03/2023
Today,s Best photo.Allahu Akbar...❤❤❤❤❤❤
28/02/2023

Today,s Best photo.
Allahu Akbar...
❤❤❤❤❤❤












‏ایک عدد  Gold Leaf سیگریٹ کی ڈبّی جو کہ صرف ایک دفعہ کُھلی ہے اور تین سیگریٹ استعمال ہوئے ہیں، باقی سارے سیگریٹ ورکنگ ک...
23/02/2023

‏ایک عدد Gold Leaf سیگریٹ کی ڈبّی جو کہ صرف ایک دفعہ کُھلی ہے اور تین سیگریٹ استعمال ہوئے ہیں، باقی سارے سیگریٹ ورکنگ کنڈیشن میں ہیں ۔۔ اَن ٹچ۔

ڈبی اے پلس جینوئن حالت میں ہے، ایک دفعہ شلوار والی جیب میں ڈال کر گیارہ کلومیٹر پیدل سفر کیا ہے،
ڈبّی ایک ہی ہاتھ میں رہی ہے، فرسٹ
‏پرچیز۔۔۔ خریداری کی اوریجنل رسید موجود ہے۔

اندر باہر سے بالکل اوکے ہے اور سارے سیگریٹ اپنی اوریجنل ترتیب سے پڑے ہوئے ہیں،
برائے فروخت ہے ۔۔۔
کسی قسم کا کوئی نقص نہیں ہے اور نہ کسی فالٹ کی وجہ سے بیچ رہا ہوں، صرف کچھ پیسوں کی ضرورت پڑنے پر مجبوراً بیچنا پڑ رہی ہے ۔۔۔
‏بار بار صبح شام تصویریں منگوانے والے دور رہیں، چسکا پارٹی بھی دور رہے ۔۔۔ صرف سنجیدہ لوگ جو خریدنا چاہتے ہیں قیمت کے لئے انباکس میں رابطہ کریں ۔۔۔ 😂😥😅


کسی گاؤں میں مولوی صاحب رہا کرتے تھے۔مولوی صاحب کا کوئی اور ذریعہ آمدن نہ تھا گاؤں میں رہتے ہو گزارہ مشکل سے ہورہا تھا ۔...
20/02/2023

کسی گاؤں میں مولوی صاحب رہا کرتے تھے۔مولوی صاحب کا کوئی اور ذریعہ آمدن نہ تھا گاؤں میں رہتے ہو گزارہ مشکل سے ہورہا تھا ۔اسی گاؤں میں کوئی نیک دل جاگیردار بھی رہتا تھا تو اس نے زمین کا ایک ٹکڑا مولوی صاحب کو ہدیہ کیا کہ ویسے بھی سارا دن آپ فارغ ہوتےہیں تو کھیتی باڑی کریں تاکہ گزارہ ‏اچھا ہو۔
مولوی صاحب نے گندم کاشت کرلی اور جب فصل ہری بھری ہوگئی تو بڑی خوشی ہوتی تھی دیکھ کر اسلئے دن کا اکثر وقت وہ کھیت میں ہی بیٹھے رہتےاور فصل دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے۔ لیکن اچانک ایک ناگہانی مصیبت نے ان کو آن گھیرا …گاؤں کے ایک آوارہ گدھے نے کھیت کی راہ دیکھ لی ‏گدھا روزانہ کھیت میں چرنے لگا۔
مولوی صاحب نے پہلے تو چھوٹے موٹے صدقے دیئے لیکن گدھا نہیں نکلا ۔پھر اس نے مختلف سورتیں پڑھ پڑھ کر پھونکنا شروع کردیا لیکن گدھا پھر بھی ٹس سے مس نہیں ہوا۔ایک دن پریشان حال بیٹھے گدھے کو فصل اجاڑتے دیکھ رہے تھے کہ ادھر سے ایک کسان کا گزر ہوا ‏گدھے کو چرتا دیکھ کر کسان نے پوچھا ..
مولوی صاحب ! آپ عجیب آدمی ہیں گدھا فصل تباہ کر رہا ہے اور آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں؟
مولوی صاحب نے عرض کیا کہ جناب ہاتھ پر ہاتھ دھرے کہاں بیٹھا ہوں؟
ابھی تک ایک مرغی اور بکری کے بچے کا صدقہ دے چکا ہوں اور کل سے آدھا قرآن شریف بھی پڑھ ‏کر پھونک چکا ہوں لیکن گدھا ہٹتا نہیں ہے مجھے تو یہ بھی گدھا کافر لگتا ہے، جس پر کوئی شے اثر نہیں کرتی۔
کسان کے ہاتھ میں ایک ڈنڈا تھا وہ سیدھا گدھے کے پاس گیا اور گدھے کو دوچار ڈنڈے کس کر مارے تو گدھا کسی ہرن کی طرح چوکڑیاں بھرتا ہوا بھاگ کھڑا ہوا۔
کسان نے کھیت سے باہر ‏آکر ڈنڈا مولوی صاحب کے حوالے کرتے ہوئے کہا
قبلہ مولوی صاحب قرآن گدھوں کو بھگانے کیلئے نازل نہیں کیا گیا ۔ گدھوں کو بھگانے کیلئے اللہ تعالی نے یہ ڈنڈا بھیجا ہے۔
ہم پاکستانی بھی عجیب ہجوم ہیں۔ہمارے گدھے حکمران کروڑوں نہیں بلکہ اربوں لوٹے چلے جاتے ہیں اور ہم صرف دعاؤں اور ‏صدقات و خیرات کے بل بوتے پہ ان گدھوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
جب تک یہ ہجوم، ایک قوم بن کر ان لٹیروں سے نجات کیلئے ڈنڈا استعمال نہیں کرے گی
یہ گدھے ملک و قوم کے تمام وسائل یونہی لوٹتے رہینگے۔

قیامت کے دن ہر ایک کو پل صراط سے عبور کرنا ہو گا۔ یہ بالوں سے باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہوگا۔ آگ اس کے نیچے ہوگی اور ...
18/02/2023

قیامت کے دن ہر ایک کو پل صراط سے عبور کرنا ہو گا۔ یہ بالوں سے باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہوگا۔ آگ اس کے نیچے ہوگی اور جنت دوسری طرف ہوگی۔ سورج سروں پر ہوگا اور لوگ اپنے ہی پسینے میں ڈوب رہے ہوں گے۔ انسانیت خوفزدہ ہو جائے گی اور بڑے گنہگار پھسل جائیں گے، سفر کریں گے اور آگ میں گریں گے۔ ایک ماں اس دن اپنے بچے کی مدد کرنا بھی نہیں چاہے گی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کریں گے؟ وہ پل کے پاس کھڑے ہونگےاور ہمیں اسے پار کرتے ہوئے دیکھیں گے انکے مبارک دل میں رحمت کے ساتھ، انکے ہونٹوں سے صرف اتنا ہی نکلے گا کہ اے اللہ میری امت کو سلامتی عطا فرما۔ ہم آپ سے محبت کیسے نہیں کرسکتے، یا حبیبی، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! #اللہ #آمین #قرآن #اسلام

‏رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔🤲
17/02/2023

‏رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔🤲

ایک وال سے لی گئی تحریر ........ایک بار ضرور پڑھنا پلیز 🙏کچھ ہفتوں پہلے میرا پشاور سے لاهور کا سفر تھا۔ مقررہ دن سے ایک ...
17/02/2023

ایک وال سے لی گئی تحریر ........
ایک بار ضرور پڑھنا پلیز 🙏
کچھ ہفتوں پہلے میرا پشاور سے لاهور کا سفر تھا۔ مقررہ دن سے ایک دن پہلے میں نے ادھر پشاور میں ایک بس ٹرمینل پر کال کی۔ انکی ابھی ابھی نئی ڈائیو کی سروس شروع ہوئی۔ جس میں ایک لڑکی ہوسٹس ہوتی ہے۔
ایک دن پہلے کال کرنے پر مجھے ایڈوانس بکنگ میں ہوسٹس کے بلکل ساتھ والی سیٹ ملی۔ خیر ڈائیو میرے علاقے سے گزری تو میں بیٹھ گیا۔ لڑکی چونکہ پاس ہی تھی۔ کولڈ ڈرنک نکالی اور مجھے پیش کر دی۔ ایک مسکراہٹ کے ساتھ اسکا شکریہ ادا کیا۔ اور کولڈ ڈرنک پیا۔ پھر نمکو بھی ملی۔ جب موٹروے پر آئے تو اسنے کیک اور جوسز پیش کئے۔
جب ہوسٹس فارغ ہو گئی اور میرئے ساتھ آ کر بیٹھی۔ میں نے اسکے چہرے پر غور کیا تو مجھے لگا کہ اسکی ابھی عمر بہت کی کم ہے۔ میں نے لڑ کی سے پوچھا کہ تمھاری عمر کیا ہے۔ بولی! سر میری عمر پندرہ سال ہے۔ جب مجھے اسکی عمر کا پتہ چلا تو مجھے ایک جھٹکا لگا۔ کہ اتنی کم عمر میں ملازمت۔ تنخواہ پوچھی۔ تو بتا یا کہ بیس ہزار ہیں۔ میں نے پو چھا کہ تم کو کتنا عرصہ ہوا۔ ملازمت کرتے ہوئے۔ بولی کہ میرا ابھی پہلا مہینہ ہے۔ اور یہ سروس بھی ابھی ہی شروع ہوئی ہے۔ میں نے پوچھا کہ ملازمت کرنے کی کوئی خاص وجہ۔ وہ بولی کہ ابو فوت ہو گئے ہیں۔ اور گھر کے حالات ٹھیک نہیں ہے۔ جسکی وجہ سے ملازمت کر رہی ہوں۔ اور تعلیم پوچھنے پر پتہ چلا کہ ابھی میٹرک کا رزلٹ بھی نہیں آیا۔ اور گھر کے حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے پڑھائی چھوڑ دی ہے۔
میں نے جب پوچھا کہ لوگوں کا تمھارئے ساتھ کیسا سلوک ہوتا ہے۔ تو اس بچاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ اور کچھ نہ آگے بول سکی تو میں ساری بات سمجھ گیا۔ حوصلے کے لیے میرے پاس الفاظ بھی نہیں تھے کہ اسکو حوصلہ دے سکو۔ بس اسکے سر پر ہاتھ ہی رکھ دیا۔ جب ہاتھ رکھا تو اسکی آنکھوں میں سے پانی اسکی رخصار پر بہہ گیا۔
آپ سب بھائیوں کہ بتا دوں۔ کہ گاڑیوں میں موجود ہوسٹس بھی ہماری بہن اور بیٹی ہوتی ہے۔ کسی لڑکی کو شوق نہیں ہوتا کہ وہ ملازمت کرے۔ مجبوریاں انسان کی بہت کچھ کروا دیتی ہے۔ اپ انکی پیسوں سے مد د نہیں کر سکتے نہ ہی وہ آپ سے پیسے مانگے گے۔ کم از کم اپ انکی عزت تو کرئے۔
ان سے احترام سے پیش آیا کرئے۔ یہ غریبوں کی بیٹیاں ہوتی ہیں۔ Copied...

16/02/2023

میں 15 دن سسرال رہ کہ آیا ہوں گھبرانے والا نہیں حق اور سچ کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ شیخ رشید

16/02/2023

‏سب پاکستانی باہر نکلے اور مٹھی بھر مافیا کو بتادے کہ پاکستان کے فیصلے اب عوام کرے گی۔ سب زمان پارک پہنچے فرخ حبیب۔۔۔۔


چلتی بس میں نکاح 😳بس لاہور ﺳﮯ آیبٹ آباد ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ۔۔ﺟﺐ ﺑﺲ ﺳﭩﯿﺸﻦ ﺳﮯ ﭼﻞ ﭘﮍﯼ ﺗﻮ ﻓﺮﻧﭧ ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺰﺭﮒ جس نے بہت ﺍﭼﻬﮯ ...
16/02/2023

چلتی بس میں نکاح 😳
بس لاہور ﺳﮯ آیبٹ آباد ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ۔۔
ﺟﺐ ﺑﺲ ﺳﭩﯿﺸﻦ ﺳﮯ ﭼﻞ ﭘﮍﯼ ﺗﻮ ﻓﺮﻧﭧ ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺰﺭﮒ جس نے بہت ﺍﭼﻬﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﭘﮩﻨﮯ ﮨﻮﺋﮯ تھے ﮐﻬﮍے ﮨﻮ گئے ﺍﻭﺭ ﺑﺎﻗﯽ ﻣﺴﺎﻓﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ ۔۔
ﻣﯿﺮﮮ ﺑﻬﺎﺋﯿﻮ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﻨﻮ ۔۔۔۔
ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﻬﮑﺎﺭﯼ ﯾﺎ ﮔﺪﺍﮔﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ ۔۔۔
ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﻣﺠﻬﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯﺍ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﺯﯼ ﻣﺮﺽ ﺳﮯ اللہ کو پیاری ﮨﻮ ﮔﺌﯽ کچھ ﺩﻥ ﮔﺰﺭے اور ﻣﯿﺮﯼ ﻓﯿﮑﭩﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺁﮒ ﻟﮓ ﮔﺌﯽ
ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺁﻣﺪ ﺍﻭﺭ ﺑﺮﺁﻣﺪ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ.۔۔
ﻣﯿﺮﺍ ﺗﯿﺎﺭ ﺷﺪﮦ ﺳﺎﺭﺍ ﻣﺎﻝ ﺟﻞ ﮐﺮ ﺧﺎﮐﺴﺘﺮ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ پھر ﮐﭽﻬ ﻣﺪﺕ ﮔﺬﺭﯼ ﮐﮧ ﻣﺠﻬﮯ ﺩﻝ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﮦ ﭘﮍﺍ ۔۔
ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭﻭﮞ نے ﺟﺐ ﯾﮧ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺮﮮ ﺩﻥ ﺁﻧﮯ ﻟﮕ گئے تو ﺍﻧﮩﻮﮞ نے ﮨﻢ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﻣﻨﻘﻄﻊ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ۔۔۔
ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﯽ ﺿﻤﺎﻧﺖ ﮐﻢ ﮨﯽ ﺩﯼ ﮨﮯ
ﻣﯿﺮﯼ ﯾﮧ ﺟﻮﺍﻥ ﺑﯿﭩﯽ ﮨﮯ اِس کا ﮐﻮﺋﯽ ﻭﺍﺭﺙ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ مجھے اِس کی فکر ﮐﻬﺎﺋﮯ ﺟﺎ رہی ﮨﮯ
ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﯽ ﮨﭽﮑﯽ ﺑﻨﺪﻫ ﮔﺌﯽ
ﺟﻮﺍﻥ ﺳﺎﻝ ﻟﮍﮐﯽ ﺟﻮ ﭘﺎﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﻬﯽ ﺗﻬﯽ ﺍٹھی ﺍﻭﺭ ﺑﺎﭖ ﮐﻮ سہارا دے ﮐﺮ ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺩﯾﺎ.۔۔
ﺑﺲ ﮐﯽ ﭘﭽﮭﻠﯽ ﺳﯿﭧ ﺳﮯ ایک ﺁﺩﻣﯽ ﮐﻬﮍﺍ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ.۔۔
ﻣﯿﺮﮮ 2 ﺑﯿﭩﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﮑﺎﺡ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﯾﮧ ﺟﻮ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﺑﯿﭩﻬﺎ ﮨﻮﺍ ہے، ﺍﻧﺠﯿﻨﺌﺮ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ لیے ﺩﻟﮩﻦ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﮨﮯ ۔۔
ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺑﺰﺭﮒ ﺳﮯ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﺎ ﻧﮑﺎﺡ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺱ ﺑﯿﭩﮯ ﺳﮯ ﮐﺮ ﺩﮮ ﻣﯿﮟ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﺮﺗﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺑﭽﯽ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﺩﻭﮞ گا.۔۔
لڑکا کھڑا ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﺭﺷﺘﮧ ﻗﺒﻮﻝ ﮨﮯ بس میں موجود ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻬﮍﮮ ﮨﻮﮐﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ۔۔
ﯾﮧ ﺳﻔﺮ بہت ﻣﺒﺎﺭﮎ ﺳﻔﺮ ﮨﮯ ﻧﮑﺎﺡ ﺟﯿﺴﺎ ﻣﻘﺪﺱ ﻋﻤﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ وہ بھی سفر میں اس سے اچھی بات کیا ہو گی؟
اگر ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻋﺘﺮﺍﺽ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮑﺎﺡ پڑھا دوں۔۔؟؟
ﺳﺐ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ۔ ﻣﺎﺷﺎﺀﺍﻟﻠﮧ . ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻟﻠﮧ . ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻧﮑﺎﺡ ﭘﮍھا دیا.۔۔
ﺍﯾﮏ اور ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻬﮍﮮ ﮨﻮ گئے ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ.۔۔
ﻣﯿﮟ ﭼﻬﭩﯽ ﭘﮧ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﻬﺮ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ لیے ﻟﮉﻭ لے کر مگر ﺍﺱ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﻋﻤﻞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﻬ ﮐﺮ میں ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ کہ لڈو ادھر ہی تقسیم کر دیں۔۔
اس نے دولہن کے باپ سے مخاطب ہوتے ہوے کہا.
دولہن کے باپ نے ڈرائیور سے کہا ڈرئیور میاں 5 منٹ کسی جگہ بس روک دینا تاکہ سب مل کر منہ میٹھا کر لیں ڈرائیور نے کہا ٹھیک ہے بابا جی.۔۔
ﻣﻐﺮﺏ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﺍﻧﺪﻫﯿﺮﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﭖ ﻧﮯ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﺳﮯ ﺑﺲ ﺭﻭﮐﻨﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ.
ﺍﻭﺭ ﺳﺐ ﻣﺴﺎﻓﺮ مل کر لڈو کھانے لگے
ﻟﮉﻭ ﮐﻬﺎﺗﮯ ﮨﯽ ﺳﺐ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺳﻮ ﮔﺌﮯ ۔۔
ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﮐﻨﮉﯾﮑﭩﺮ ﺟﺐ ﻧﯿﻨﺪ سے ﺟﺎگے ﺗﻮ ﺍﮔﻠﯽ ﺻﺒﺢ ﮐﮯ8 ﺑﺠﮯ ﺗﻬﮯ ﻣﮕﺮ ﺩﻟﮩﻦ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﻟﮩﺎ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻭ ﺑﺎﭖ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﺍﻭﺭ ﻟﮉﻭ ﺑﺎﻧﭩﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺑﺲ ﺳﮯ ﻏﺎﺋﺐ ﺗﻬﮯ اﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﮐﺴﯽ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻧﮧ ﮔﻬﮍﯼ ﻧﮧ ﭼﯿﻦ ﻧﮧ ﭘﯿﺴﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﮐﭽﻬ ﺑﻬﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻬﺎ ﺍﻥ ﮐﻮ ﯾﮧ 6 ﻣﻤﺒﺮﺯ ﮐﺎ ﮔﺮﻭﭖ ﻣﮑﻤﻞ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻟﻮﭦ ﭼﮑﺎ ﺗﻬﺎ۔۔۔
اسلئے اکثر بابا جی کہتے ہیں سفر میں کسی
سے کُچھ لے کر نا کھائیں😝🤨

یہ خاتون کینڈا کی قانون ساز اسمبلی کی رکن ہیں ۔ کسی نے اعتراض کیا کہ سیشن کے دوران بچے کے لئے آیا کا بندوبست کریں۔ خاتون...
16/02/2023

یہ خاتون کینڈا کی قانون ساز اسمبلی کی رکن ہیں ۔ کسی نے اعتراض کیا کہ سیشن کے دوران بچے کے لئے آیا کا بندوبست کریں۔ خاتون نے کہا میں آیا افورڈ نہیں کرسکتی میں اسمبلی کے بعد ایک بیکری پر کام کرتی ہوں۔۔۔ یہ ہے ایک غیر مسلم ملک کی رکن اسمبلی اور ہمارے ملک کی رکن اسمبلی سے آپ خود کمپئیر کر لیں۔۔۔۔

‏*"زندگی ایک کتاب ہے جس کا پہلا صفحہ پیدائش اور آخری صفحہ موت ہے۔درمیانی صفحات خالی ہیں۔ان میں جو پسند ہو،وہ لکھیں۔بس ای...
15/02/2023

‏*"زندگی ایک کتاب ہے جس کا پہلا صفحہ پیدائش اور آخری صفحہ موت ہے۔درمیانی صفحات خالی ہیں۔ان میں جو پسند ہو،وہ لکھیں۔بس ایسا کچھ لکھیں کہ آخرت میں اللہ کو دکھاتے ہوئے شرمندگی نہ ہو۔"
🙏🙏

‏﷽🕋السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌹 یااللہ پاک ہمارے سینوں کو دین کے لیے کھول دے🤲🏻⁧‎ ⁩⁧‎ ⁩💖اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُح...
14/02/2023

‏﷽🕋
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌹

یااللہ پاک ہمارے سینوں کو دین کے لیے کھول دے🤲🏻

⁧‎ ⁩
⁧‎ ⁩

💖اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَكَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَةِ٭💖

13/02/2023

ہندوستان میں پٹھان نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں پاکستان میں پٹھان پرایف آئی آر پر ایف آئی آر کٹ رہی ہے آیندہ الیکشن میں پاکستانی پٹھان کی ایڈوانس بکنگ ہندوستانی پٹھان سے زیادہ ہے۔ انور مقصود

13/02/2023

پچھلے چند دن سے سوشل میڈیا اور میڈیا پر میری ایک معزرت کے چرچے ہیں۔ میرا وفاداریاں تبدیل کرنے پر کل بھی وہی موقف تھا جو آج ہے۔ میں درجنوں کیسز فیس کر رہا ہوں اور انشاللہ پوری جرات سے ان کا سامنا کروں گا

@

13/02/2023

پہلے یہ سب الگ الگ پراپیگنڈا کررہے تھے لیکن کامیابی نا ملی تو اب سب ایک ساتھ مل بیٹھ کر کریں گے، یوتھ نے ان کے اندر تک آگ لگائ ہوئ ہے






12/02/2023

‏کچھ شرم کچھ حیا!!!؟؟؟
کہتے ہیں زہر کھانے کے پیسے نہیں آدھے آدھے صفحے کے اشتہارات چھپوا رہے ہیں؟
تقریر مکمل سنیں اور اس کے بعد اگر کوئی ڈوب کر مرنا چاہے تو یہ اس ملک پہ احسان ہوگا

اٙلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اْلٰلّهِ وَبَرَكَاتُهُﷻوَهُـْوَ عَـلَى كُلِِّ شَيْءٍ قَـْدِيرٌﷻماشاءاللہ۔۔۔۔۔۔۔۔      ...
12/02/2023

اٙلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اْلٰلّهِ وَبَرَكَاتُهُ
ﷻوَهُـْوَ عَـلَى كُلِِّ شَيْءٍ قَـْدِيرٌﷻ
ماشاءاللہ۔۔۔۔۔۔۔۔




میاں بیوی کسی پارٹی سے واپس آ رھے تھے. اچانک بیوی چلائی سامنے دیوار ھے، گاڑی روکو سامنے دیوار ھے...گاڑی روک......اتنے می...
11/02/2023

میاں بیوی کسی پارٹی سے واپس آ رھے تھے. اچانک بیوی چلائی سامنے دیوار ھے، گاڑی روکو سامنے دیوار ھے...گاڑی روک......
اتنے میں گاڑی دیوار سے جا ٹکرائی. اگلے دن دونوں ہسپتال میں پڑے تھے. بیوی نے پوچھا جب میں اتنی دیر سے آواز دے رہی تھی کہ سامنے دیوار ھے تو پھر سنا کیوں نہیں اور گاڑی کیوں نہیں روکی؟
شوہر نے کراہتے ہوئے غصے سے جواب دیا:
انی دیئے کار تُوں چلا رئی سی میں نہیں😁🤣

مُلک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ھے، قصوروار عمران خان ھے: پٹواری

عمران خان دور کی سب سے خوبصورت تصویر میں سے ایک ❤️❤️❤️جب ایک غیر مراعات یافتہ خاتون کو عمران خان اور دیگر عہدیداروں کے س...
11/02/2023

عمران خان دور کی سب سے خوبصورت تصویر میں سے ایک ❤️❤️❤️
جب ایک غیر مراعات یافتہ خاتون کو عمران خان اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اگلی صفوں میں بٹھایا گیا تھا۔


11/02/2023

ساتھ والا بندہ اپنی جیب سے پیسے نکال کر مریم کو دے رہا ہے،اور bibi سائن کر کے پٹواریوں کو دے رہی ہے۔😂



سبحان اللہ۔۔۔
10/02/2023

سبحان اللہ۔۔۔

‏سبحـان ربي الأعلى ﴿ﷻ﴾
09/02/2023

‏سبحـان ربي الأعلى ﴿ﷻ﴾

کائنات کی سب سے بڑی اور پاکیزہ گواہیلَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ مُحَمَّدُ رَّسُولَ اللّٰہ❤
07/02/2023

کائنات کی سب سے بڑی اور پاکیزہ گواہی
لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ مُحَمَّدُ رَّسُولَ اللّٰہ❤










06/02/2023

اب آپ زمان پارک میں نظر نہیں آتے،دوری کی وجہ ؟
جتنے میرے پر کیسسز ہیں میں تو آجکل خود کو نظر نہیں آتا،


❤️Today's best picture⁦❤ 💕❤
05/02/2023

❤️Today's best picture
⁦❤ 💕❤



04/02/2023

پوائنٹ تو بہت سولڈ ہے کہ کیا عورت ہونا بری بات ہے جو مجھے اس طرح کہاں جا رہا ہے ؟؟؟
( میں مرد ہوں عورت نہیں) حازم بنگوار !!!


اسکردو میں آئس ہاکی فیسٹیول کا خوبصورت منظر۔ شمالی پاکستان عجائبات سے بھرا ہوا ہے! 😳🇵🇰❤
04/02/2023

اسکردو میں آئس ہاکی فیسٹیول کا خوبصورت منظر۔ شمالی پاکستان عجائبات سے بھرا ہوا ہے! 😳🇵🇰❤

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistani Trends posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share