Roohani Digest

  • Home
  • Roohani Digest

Roohani Digest Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Roohani Digest, Publisher, .
(2)

Monthly Roohani Digest is promoting Insight towards Sufi thoughts, Spiritual awareness, Personality development, Meditation, Peace & Harmony, Health Care & Social well being.,

معروف عالمی شخصیات کی کامیابی کا راز ۔ مراقبہhttps://roohanidigest.online/?p=7702دنیا کے شہرت یافتہ سیاست دان، سائنس دان...
29/06/2024

معروف عالمی شخصیات کی کامیابی کا راز ۔ مراقبہ

https://roohanidigest.online/?p=7702

دنیا کے شہرت یافتہ سیاست دان، سائنس دان ،بزنس مین ، کھلاڑی، اداکار، گلوکار، مصنف، جرنلسٹ اور دیگر معروف شخصیات، روزانہ مراقبہ کرتی ہیں اور اسے اپنی کامیابی کا ایک اہم ذریعہ مانتی ہیں۔

معروف عالمی شخصیات کی کامیابی کا راز ۔ مراقبہ ہر شخص کو قدرت بے شمار ظاہری اور باطنی جسمانی و ذہنی صلاحیتیں عطا کرتی ہے۔ ایک عام آدمی اپنی جسمانی صلاحیتوں سے تو کسی حد...

معروف عالمی شخصیات کی کامیابی کا راز مراقبہ....دنیا کے شہرت یافتہ سیاست دان، سائنس دان ،بزنس مین ، کھلاڑی،  اداکار، گلوک...
29/06/2024

معروف عالمی شخصیات کی کامیابی کا راز مراقبہ....
دنیا کے شہرت یافتہ سیاست دان، سائنس دان ،بزنس مین ، کھلاڑی، اداکار، گلوکار، مصنف، جرنلسٹ اور دیگر معروف شخصیات، روزانہ مراقبہ کرتی ہیں اور اسے اپنی کامیابی کا ایک اہم ذریعہ مانتی ہیں۔

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/



بچوں کو نظر لگنے سے کیسے محفوظ رکھا جائے....؟رات کو جب بیٹی یا بیٹا گہری نیند میں ہو تو اس کے سرہانے اتنی آواز سے پڑھیں ...
28/06/2024

بچوں کو نظر لگنے سے کیسے محفوظ رکھا جائے....؟
رات کو جب بیٹی یا بیٹا گہری نیند میں ہو تو اس کے سرہانے اتنی آواز سے پڑھیں کہ اس کی نیند خراب نہ ہو۔
اکتالیس مرتبہ سورہ شوریٰ(42) کی آیت 28
وَهُوَ الَّـذِىْ يُنَزِّلُ الْغَيْثَ مِنْ بَعْدِ مَاقَنَطُوْا وَيَنْشُرُ رَحْـمَتَهُ ۚ وَهُوَ الْوَلِـىُّ الْحَـمِيْدُO
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر دم کردیں اور دعا کیجیے۔
یہ عمل کم ازکم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/




برسات میں بچوں کی نگہداشت ضروری ہے!موسم برسات ہماری صحت پر خوش گوار اثرات مرتب کرتا ہے مگر بعض اوقات تھوڑی سی بے احتیاطی...
27/06/2024

برسات میں بچوں کی نگہداشت ضروری ہے!
موسم برسات ہماری صحت پر خوش گوار اثرات مرتب کرتا ہے مگر بعض اوقات تھوڑی سی بے احتیاطی بہت سے امراض کا سبب بھی بن جاتی ہے خاص طور پر چھوٹے بچے اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
طبی ماہرین نے مون سون بارشوں کے موسم میں آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچوں کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ گرمی، حبس اور پسینے کی زیادتی سے بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ اس موسم میں نزلہ زکام اور کھانسی بھی شدید نوعیت کی ہوتی ہے۔
بارش کے موسم میں گیلے یا گندے کپڑے پہننے سے اسکن ریشز جیسی جلد سے متعلق مسائل ہوسکتے ہیں کیونکہ گیلے کپڑوں میں بیکٹیریا اور پھپھوندیاں بہت جلد لگتی ہیں۔

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/




حضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ۔ یومِ وصال 20 ذوالحج، بمطابق 27 جونبرصغیر میں سب سے پہلے خطہ سندھ  میں اسلام کا سورج طلوع ہوا...
27/06/2024

حضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ۔
یومِ وصال 20 ذوالحج، بمطابق 27 جون
برصغیر میں سب سے پہلے خطہ سندھ میں اسلام کا سورج طلوع ہوا....اس سلسلے میں ابتدائی کرن حضرت عبداﷲ شاہ غازیؒ ہیں۔ اس لحاظ سے آپ سندھ کی دھرتی پر پہلے صوفی تھے جنہوں نے اسلام کی شمع روشن کی۔
عبداللہ شاہ غازی ؒ کا مزار کم و بیش تیرہ سو برس سے کراچی میں مرجع خلائق ہے۔ اس زمانے کے اُجاڑ مقام کا وہ پہاڑ جہاں آپ کا مزار تعمیر کیا گیا، آج بین الاقوامی شہرت کےحامل شہر کراچی کا حصہ ہے۔
151ہجری سے آج تک آپ کے مزار مقدس پر لوگ جوق در جوق حاضری دیتے آرہے ہیں۔ حضرت عبداﷲشاہ غازیؒ کا عرسِ مبارک ہر سال ماہ ذوالحجہ کی 20,21,22تاریخ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ دنیا بھر سے لوگ آپ کے مزار اقدس پر حاضر ہوکر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/



ازدواجی زندگی کی باڈی لینگویج۔کسی تقریب میں لوگوں سے بھرے ہوئے کمرے میں کیا آپ دیکھ کر یہ بتا سکتے ہیں کہ کون دو افراد  ...
26/06/2024

ازدواجی زندگی کی باڈی لینگویج۔
کسی تقریب میں لوگوں سے بھرے ہوئے کمرے میں کیا آپ دیکھ کر یہ بتا سکتے ہیں کہ کون دو افراد ایک دوسرے کو شدت سے چاہتے ہیں اور کون نہیں....؟ کون ایک دوسرے کی رفاقت میں بےچینی اور اسٹریس محسوس کررہے ہیں اور کون ایک دوسرے کی رفاقت سے لطف اندوز ہورہےہیں....؟
باڈی لینگویج کے ماہرین نے ایسے بہت سے لوگوں کا مشاہدہ کیا ہے جو رشتہء محبت سے منسلک ہیں، وہ ایک دوسرے کی رفاقت میں کس طرح زندگی گزارتے ہیں ....؟
آئیے ماہرین کی تحقیق کی روشنی میں باڈی لینگویج کے ازدواجی زندگی پر اثرات کے بارے میں جانتے ہیں۔

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/



مٹی میں خوب صورتی کا راز پوشیدہ ہے....موسم میں تبدیلی، فضائی آلودگی اور مضر صحت غذاؤں کے منفی اثرات سب سے پہلے چہرے پر...
25/06/2024

مٹی میں خوب صورتی کا راز پوشیدہ ہے....
موسم میں تبدیلی، فضائی آلودگی اور مضر صحت غذاؤں کے منفی اثرات سب سے پہلے چہرے پرآتے ہیں جس کے نتیجے میں چہرے پر دانے، ایکنی، کیل مہاسے اور اُن کے سبب بد نما داغ دھبے بننے لگتے ہیں۔ جلد کے ان مسائل سے آسانی اور بغیر بھاری بھرکم خرچ کے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/




آمدنی میں اضافہ،گھر میں برکت کے لیے ایک وظیفہ....عشاء کی نماز کے بعد 101 مرتبہ سورہ الشوریٰ (42) کی آیت 19اَللَّـهُ لَطِ...
24/06/2024

آمدنی میں اضافہ،گھر میں برکت کے لیے ایک وظیفہ....
عشاء کی نماز کے بعد 101 مرتبہ سورہ الشوریٰ (42) کی آیت 19
اَللَّـهُ لَطِيْفٌ بِعِبَادِهٖ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُ ۖ وَهُوَ الْقَوِىُّ الْعَزِيْزُO
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر وسائل میں اضافے، روزگار میں کشادگی و برکت کے لیے اور اپنے مقاصد کے حصول میں آسانی کے لیے دعا مانگیں۔
یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔
چلتے پھرتے وضو بےوضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء
یاحی یاقیوم یاواسع یارزاق
کاورد کرتے رہیں۔
ہر جمعرات کم از کم تین مستحق افراد کو کھانا کھلائیں۔
ان شاء اللہ آمدنی میں اضافہ اور گھر میں برکت ہوگی۔
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/



دس گرام سونف، چند بادام اور مصری لے کر پیس لیں اور اس سفوف کو یکجا کرکے روزانہ ایک چائے کا چمچ دودھ کے ساتھ صبح و شام کھ...
22/06/2024

دس گرام سونف، چند بادام اور مصری لے کر پیس لیں اور اس سفوف کو یکجا کرکے روزانہ ایک چائے کا چمچ دودھ کے ساتھ صبح و شام کھائیں۔
یہ دماغی کم زوری کے لیے فائدہ مند ہے۔

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/



اسلامی تعلیمات کی روشنی میں....مثالی میاں بیوی۔ انسانوں میں مرد و زن کے جوڑوں  کے قیام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دنیا کا ن...
22/06/2024

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں....مثالی میاں بیوی۔
انسانوں میں مرد و زن کے جوڑوں کے قیام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دنیا کا نظام خوش اسلوبی کے ساتھ چلتا رہے۔ میاں بیوی کے رشتہ کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دونوں میں سے کسی ایک فریق کو آقا اور دوسرے کو غلام بنادیا جائے۔ ہر شخص کی اپنی انفرادیت ہے۔ بیوی کو پیر کی جوتی سمجھنے والے شوہر اور شوہر کو انگلیوں کے اشارے پر چلانے والی بیویاں!.... دونوں کی طرزِفکر فطرت سے متصادم ہے۔

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/



بےاولاد جوڑے مایوس نہ ہوں....!اولاد عطیہ خداوندی ہے۔ ہمارے معاشرے میں  عام طور پر شادی کے فوراً بعد ہی خاندان کے لوگ نوب...
21/06/2024

بےاولاد جوڑے مایوس نہ ہوں....!
اولاد عطیہ خداوندی ہے۔ ہمارے معاشرے میں عام طور پر شادی کے فوراً بعد ہی خاندان کے لوگ نوبیاہتا جوڑے سے اولاد کے بارے میں مختلف قسم کے سوالات شروع کردیتے ہیں۔
شادی کے سال ڈیڑھ سال بعد تک اولاد نہ ہونا اس وقت بھی ممکن ہے جب میاں بیوی دونوں بالکل تن درست ہوں ، لیکن اس سے زیادہ مدت گزرنے پر معالج سے مشور ہ کرلینا چاہیے۔
خوش گوار ازدواجی زندگی کے لئے دیگر ضروری عوامل کے ساتھ ساتھ صنفی لحاظ سے تن درست و توانا ہونا لازمی شرط ہے۔ موجودہ دور میں مردوں کی صحت میں انحطاط کی شرح بڑھ رہی ہے۔ دماغی کام کی زیادتی ، ورزش کا فقدان یا کمی ، متوازن غذا کی طرف سے بے توجہی ، اعصابی دباؤ ، ذہنی پریشانیاں مردوں میں کئی کم زوریوں کی وجوہات میں شامل ہیں۔
موجودہ دور کے بعض تیزی سے پھیلتے ہوئے امراض خصوصاً ذیابیطس بھی مردوں میں ‘‘قوت ’’ کی کمی کا سبب ہوسکتی ہے۔
ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ جو لوگ اولاد کی نعمت سے محروم ہیں ان میں سے 50سے60فیصد روایتی علاج اور غذائی احتیاط سے والدین بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/


حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کتاب ‘‘روحانی علاج ’’ میں تحریر فرماتے ہیں کہ   اگر مرد اور عورت دونوں کی صحت ٹھیک ہے او...
15/06/2024

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کتاب ‘‘روحانی علاج ’’ میں تحریر فرماتے ہیں کہ اگر مرد اور عورت دونوں کی صحت ٹھیک ہے اور استقرارحمل نہیں ہوتا۔قرآن ِ پاک کی ان آیتوں کی برکت سے ان شاء اللہ ماں کی گود بھر جائے گی۔
سو 100 مرتبہ سورۂ علق (96) کی پہلی دو آیات، سورۂ مومن
(40) کی پہلی آیت اور سورۂ شعراء (26) کی دوسری آیت عورت عشاء کی نماز کے بعد پڑھے اور پانی پر دم کر کے خود پیے اور شوہر کو بھی پلائے۔
یہ عمل نوے دنوں تک کیا جائے۔
ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیے جائیں۔

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/


حج : مسلمانوں کی اجتماعی تربیت کا الوہی پروگرامhttps://roohanidigest.online/?p=7694روحانی ڈائجسٹ سے انتخاب
15/06/2024

حج : مسلمانوں کی اجتماعی تربیت کا الوہی پروگرام

https://roohanidigest.online/?p=7694

روحانی ڈائجسٹ سے انتخاب

حج : مسلمانوں کی اجتماعی تربیت کا الوہی پروگرام   لبیک، اللّٰھم لبیک، لاشریک لک لبیک کی صدائیں سن کر وہ کون سا مسلمان ہے جس کا دل دیارِ حرم کی پرنور فضاؤں سے اپنے قلب ک....

خون کا عطیہ....صحت اور نیکی کا ذریعہ14جون کو  دنیا بھر میں رضا کارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والوں کا دن  منایا جاتا ہے۔ ی...
14/06/2024

خون کا عطیہ....صحت اور نیکی کا ذریعہ
14جون کو دنیا بھر میں رضا کارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والوں کا دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد صحت مند افراد کو خون کے عطیات دینے کی طرف مائل کرنا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہر تن درست انسان کو سال میں کمازکم دو مرتبہ خون کا عطیہ ضرور دینا چاہیے۔ خون کا عطیہ دینے والے افراد زیادہ صحت مند رہتے ہیں۔
خون عطیہ کرنے کے بعد نئے خون کے بننے سے چہرے پر نکھار پیدا ہوتا ہے۔ یہ عمل چہرے پر بڑھاپے کے اثرات کو زائل کرتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ رضاکارانہ بنیادوں پر خون کا عطیہ کرتے ہیں، ان میں مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے اور ان کی اوسط عمر میں چار سال تک کا اضافہ ہوجاتا ہے۔

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/





جدید کیمیا کے بانی ، جابر بن حیان....721ء - 815ء  جابر بن حیان وہ  پہلا مسلمان کیمیا دان ہے جس کی محنت اور کوشش سے کیمیا...
13/06/2024

جدید کیمیا کے بانی ، جابر بن حیان....721ء - 815ء
جابر بن حیان وہ پہلا مسلمان کیمیا دان ہے جس کی محنت اور کوشش سے کیمیا کو بہت ترقّی ملی اور قرونِ وسطیٰ کا علمِ کیمیا Alchemy جدید کیمسٹری Chemistryمیں تبدیل ہوگیا۔
جابر کی بہت سی دریافتیں اور طریقے آج بھی کیمسٹری اور مختلف صنعتوں پر اثر انداز ہیں۔ ان کی میراث ان تکنیکوں، عملوں، اور مادوں میں واضح ہے جو روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہوتے ہیں، جیسے کہ گھریلو صفائی کے مواد سے لے کر دواسازی اور صنعتوں میں استعمال ہونے والے کئی اجزاء۔ الغرض جابر نے اپنی تحقیقات سے علم کیمیا کو نیا روپ دیا اور اسے کہیں سے کہیں پہنچا دیا۔
جابر بن حیان کے بہت سے تجربات آج کے طالب علم بھی اپنے تعلیمی اداروں کی تجربہ گاہ میں کرتے ہیں۔ مثلاً حل کرنا، کشید کرنا distillation، فلٹر کرنا، عمل تصعید Sublimation سے اشیا کا جوہر اڑانا اور قلماؤ یعنی Crystallization کے ذریعے اشیا کی قلمیں بنانا۔ جابر ان سب سے نہ صرف واقف تھے بلکہ اپنے کیمیائی تجربوں میں ان سے بکثرت کام لیتے تھے۔ اس لحاظ سے جابر تجرباتی کیمیا کے بانی ہیں۔ یہی وہ خصوصیت ہے جس کے باعث ان کا شمار قدیم زمانے کے ممتاز سائنس دانوں میں ہوتا ہے۔

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/





روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء کا شمارہآن لائن مطالعہ کے لیے  کلک کیجیے
12/06/2024

روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء کا شمارہ
آن لائن مطالعہ کے لیے کلک کیجیے

ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء کا شمارہ اس شمارے کی پی ڈی ایف آن لائن مطالعہ کے لیے کلک کیجیے!   روحانی ڈائجسٹ آن لائن کی سالانہ سبسکرپشن صرف 1000 روپے میں حاصل کیجیے۔ یہ ...

خوبانی! دماغی کم زوری میں مفید....پندرہ عدد خوبانی کے بیج نکال لیں۔ بارہ گرام سونف، تین گرام بڑی الائچی، رات کو ایک پاؤ ...
12/06/2024

خوبانی! دماغی کم زوری میں مفید....
پندرہ عدد خوبانی کے بیج نکال لیں۔ بارہ گرام سونف، تین گرام بڑی الائچی، رات کو ایک پاؤ دودھ میں ڈال کر ابال لیں۔ صبح نہار منہ خوبانی کھاکر دودھ پی لیں۔
یہ نسخہ دماغی کم زوری میں مفیدہے۔

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/


موسم گرما میں اپنی جلد اور بالوں کو دھوپ کی تمازت اور حرارت سے محفوظ رکھنے کے لیے موئسچرائزنگ  پیک  گھر میں بھی تیار کیا...
11/06/2024

موسم گرما میں اپنی جلد اور بالوں کو دھوپ کی تمازت اور حرارت سے محفوظ رکھنے کے لیے موئسچرائزنگ پیک گھر میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔
ہوم میڈ موئسچرائزنگ کی چند تراکیب روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء میں ملاحظہ فرمائیے....

[روحانی ڈائجسٹ جون 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/


دعاؤں سے علاج....بیٹے کو سبق یاد نہیں ہوتا....روزانہ شام کے وقت اپنے بیٹے کو قریب بٹھا کر سورہ یوسف پڑھ کر اس پر دم کردی...
08/06/2024

دعاؤں سے علاج....
بیٹے کو سبق یاد نہیں ہوتا....
روزانہ شام کے وقت اپنے بیٹے کو قریب بٹھا کر سورہ یوسف پڑھ کر اس پر دم کردیں۔
یہ عمل کم از کم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔

[روحانی ڈائجسٹ مئی 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/



کمپیوٹر اور سوشل میڈیا، پڑھائی متاثر ....صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورہ مؤمنون (23) کی ابتدائی تین آیات قَدْ اَفْلَحَ ...
07/06/2024

کمپیوٹر اور سوشل میڈیا، پڑھائی متاثر ....
صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورہ مؤمنون (23) کی ابتدائی تین آیات
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُـوْنَ Oاَلَّـذِيْنَ هُـمْ فِىْ صَلَاتِـهِـمْ خَاشِعُوْنَ Oوَالَّـذِيْنَ هُـمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ O
سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے متاثرہ شخص کو پلائیں اور دعا کیجیے کہ وقت ضائع کرنے والے فضول کاموں سے اسے بے زاری ہو اور اپنا وقت تعمیری کاموں میں لگانے کی توفیق ملے۔
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی

[روحانی ڈائجسٹ مئی 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/



[روحانی ڈائجسٹ مئی 2024ء] آن لائن مطالعہ کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیےhttps://roohanidigest.online/
06/06/2024

[روحانی ڈائجسٹ مئی 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/


دالیں کھائیے!کولیسٹرول، دل اور شوگر کے امراض سے محفوظ رہیے۔دالوں میں موجود فائبر کی وجہ سے خون میں کولیسٹرول کا لیول کم ...
03/06/2024

دالیں کھائیے!کولیسٹرول، دل اور شوگر کے امراض سے محفوظ رہیے۔
دالوں میں موجود فائبر کی وجہ سے خون میں کولیسٹرول کا لیول کم ہوتا ہے کولیسٹرول اگر بڑھتا جائے تو خون کی نالیوں کو بلاک کرسکتا ہے۔ اگر دل کو خون کی سپلائی کم یا بند ہوجائے تو اس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے۔ اگر دماغ کو آکسیجن کی سپلائی متاثر ہو جائے تو اسٹروک ہوجاتا ہے۔ کولیسٹرول کا لیول نارمل رکھنا سب کے لیے ضروری ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں میں کولیسٹرول کو قابو میں رکھنا زیادہ ضروری ہے ذیابیطس میں خون میں شوگر کے زیادہ ہونے سے خون کی نالیوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔
دالیں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین ہیں کیونکہ فائبر موجود ہونے کی وجہ سے دال کھانے سے مریضوں کے خون میں شوگر کی سطح میں زیادہ اضافہ نہیں ہوتا۔

[روحانی ڈائجسٹ مئی 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/


اپنے بچوں کے ذہن پر یہ بات نقش کردیجیے کہ آج بچت کرنا سیکھو گے تو کل کروڑ پتی بنو گے!آج کے ہر دولت مند شخص کو وراثت میں ...
01/06/2024

اپنے بچوں کے ذہن پر یہ بات نقش کردیجیے کہ
آج بچت کرنا سیکھو گے تو کل کروڑ پتی بنو گے!

آج کے ہر دولت مند شخص کو وراثت میں مالی خوشحالی نہیں ملی ہوئی ہوتی ۔کسی کسی کو عمر کے آغاز ہی میں سخت جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ اکثر دولت مند پیسہ خرچ کرنے میں بہت محتاط ہوتے ہیں۔ بعض تو کنجوس نظر آتے ہیں۔
ایک دلچسپ سوال یہ ہے کہ دولت مندوں کی اکثریت پیسہ کو احتیاط سے خرچ کیوں کرتی ہے...؟ کیا انہیں وقت کی گردش مستقبل بین بنادیتی ہے اور وہ دُوراندیشی سے کام لیتے ہوئے سوچ سمجھ کر پیسے کا استعمال کرتے ہیں یا کنجوسی سے خرچ کرنے میں عافیت محسوس کرتے ہیں۔

[روحانی ڈائجسٹ مئی 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/


غربت سے نجات....برکتوں کے ساتھ۔پاکستان کے سامنے اس وقت ایک بہت بڑا چیلنج  یہ ہے کہ ملک کی معیشت کو بہتر اور مستحکم کیا ج...
30/05/2024

غربت سے نجات....برکتوں کے ساتھ۔
پاکستان کے سامنے اس وقت ایک بہت بڑا چیلنج یہ ہے کہ ملک کی معیشت کو بہتر اور مستحکم کیا جائے۔
ہر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے لیے روزگار کا حصول آسان ہو ، پیداواری ذرائع کو ترقی دی جائے۔
اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات میں توحید پر ایمان، اللہ کی خالص بندگی، آخرت پر یقین کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے احترام، حکومت کے فرائض اور عوام کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی واضح رہنمائی ملتی ہے ۔
نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے حصول معاش کےلیے کوشش اور محنت کو پسند فرمایا ہے۔ اسلام نے انفاق کے ذریعہ مالی طور پر کم زور اور نادار لوگوں کی احترام کے ساتھ مدد کی بہت زیادہ تاکید کی ہے تاہم گداگری کو پسند نہیں کیا گیا۔



[روحانی ڈائجسٹ مئی 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/



جو لوگ انٹرنیٹ پر تفریح یا وقت گزاری کے عادی ہوچکےہیں وہ یہ  سمجھ لیں  کہ ان کے سر پر ذہنی صحت کے مسائل  کا خطرہ منڈلا ر...
29/05/2024

جو لوگ انٹرنیٹ پر تفریح یا وقت گزاری کے عادی ہوچکےہیں وہ یہ سمجھ لیں کہ ان کے سر پر ذہنی صحت کے مسائل کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
جس طرح کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے اسی طرح انٹرنیٹ کا بھی ضرورت سے زیادہ اور بلاوجہ استعمال بہت سے مسائل کو جنم دیتا ہے۔
یہ ایک ایسا نشہ ہے جس میں مبتلا انسان کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ اس کا عادی ہوگیا ہے اور اتنا عادی ہوگیا ہے کہ دوسرے اس سے متاثر ہورہے ہیں۔
انٹرنیٹ کی عادت اگرچہ کوئی جسمانی بیماری نہیں مگر اس سے کئی ذہنی و نفسیاتی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں۔

[روحانی ڈائجسٹ مئی 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/


موسمِ گرما اور آپ کی ڈائیٹ....موسمِ گرما کی شدّت غذائی تدابیر سے کم کی جاسکتی ہے....گرمیوں کی چلچلاتی دھوپ سے محفوظ رہنے...
29/05/2024

موسمِ گرما اور آپ کی ڈائیٹ....
موسمِ گرما کی شدّت غذائی تدابیر سے کم کی جاسکتی ہے....
گرمیوں کی چلچلاتی دھوپ سے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں….؟
جی ہاں! ایسا ممکن ہے، لیکن اس کے لیے آپ کو اپنی ڈائٹ پر خصوصی توجہ دینی ہوگی، اگر آپ صبح سویرے اٹھ کر گھی میں تلے ہوئے پراٹھے، فرائی انڈے یا اسی قسم کی دوسری اشیاء کھاتی ہیں اور ساتھ میں گرمی سے بچنے کی فرمائش بھی کرتی ہیں تو ایسا کم از کم ان حالات میں تو ناممکن ہے….!

[روحانی ڈائجسٹ مئی 2024ء]
آن لائن مطالعہ کے لیے
نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
https://roohanidigest.online/



موسمِ گرما کی شدّت غذائی تدابیر سے کم کی جاسکتی ہے گرمیوں کی چلچلاتی دھوپ سے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roohani Digest posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Roohani Digest:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share