Al Irshad

Al Irshad اسلاف کی روایات اور مشائخ وقت کی ہدایات کی روشنی میں جدید علوم سیکھنے اور خدمت خلق کرنے کا ادارہ
(10)

10/04/2024

إِنَّ لِکُلِّ قَوْمٍ عِیْدًا و ھٰذَا عِیْدُنَا (صحیح بخاری)
بے شک ہر قوم کی عید ہے اور یہ (عیدالفطر اور عیدالاضحی) ہماری عیدیں ہیں
عید مبارک دوستو 💕
اللہ تعالی کی طرف سے دئیے گئے خوشی کے ان لمحات میں اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو بھی دعاوں میں یاد رکھئے گا۔

اسلاف کی روایات اور مشائخ وقت کی ہدایات کی روشنی میں جدید علوم سیکھنے اور خدمت خلق کرنے کا ادارہ

کراچی میں الحمدللہ الارشاد مینجمنٹ کی مشاورتی نشست ہوئی، مستقبل میں کراچی میں کام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت میں مختلف پ...
26/03/2024

کراچی میں الحمدللہ الارشاد مینجمنٹ کی مشاورتی نشست ہوئی، مستقبل میں کراچی میں کام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت میں مختلف پہلووں پہ غور کیا گیا، ان شاء اللہ عید کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔
آپ بھی کام کے حوالے سے اپنی رائے کمنٹ باکس میں دیجئیے

‎ڈیجیٹل وارفیئر کراچی کے شرکاء اپنے اساتذہ سے ملنے ادارة الحرمین تشریف لائے۔ الحمدللہ آج سینکڑوں یتیم بچوں کو یہاں سے عی...
23/03/2024

‎ڈیجیٹل وارفیئر کراچی کے شرکاء اپنے اساتذہ سے ملنے ادارة الحرمین تشریف لائے۔ الحمدللہ آج سینکڑوں یتیم بچوں کو یہاں سے عید کی خوشیاں بانٹی گئیں، کل کے دن کی بھی یہی ترتیب ہے۔ اگر آپ کراچی میں ہیں تو ضرور تشریف لائیں اور ایک منفرد رفاہی کام کے منتظمین کی حوصلہ افزائی کریں۔
Ammar Yasir

اہم اعلان۔۔۔ٹیم ڈیجیٹل وارفیئر دورہ بلوچستان کے سلسلے میں کوئٹہ موجود ہے۔ جس کے تحت کل ان شاءاللہ مورخہ 11 مارچ 2024 برو...
10/03/2024

اہم اعلان۔۔۔ٹیم ڈیجیٹل وارفیئر دورہ بلوچستان کے سلسلے میں کوئٹہ موجود ہے۔ جس کے تحت کل ان شاءاللہ مورخہ 11 مارچ 2024 بروز سوموار دن 3 بجے عمار خان یاسر اور مولانا ارسلان سیال محفل ریسٹورنٹ ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر آپ کے منتظر ہوں گے۔

09/03/2024

کوئٹہ۔۔۔ ہم آ رہے ہیں
کیا خیال ہے ایک میٹ اپ ہو جائے ؟

اسلاف کی روایات اور مشائخ وقت کی ہدایات کی روشنی میں جدید علوم سیکھنے اور خدمت خلق کرنے کا ادارہ

08/03/2024

کیا پاکستان میں ہی خواتین کا استحصال ہوتا ہے ؟ جس مغربی تہذیب کو لبرل و سیکولر طبقہ یہاں لانا چاہ رہا اس تہذیب کو کس قدر مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔ جانئیے “ڈیجیٹل وارفئیر ورکشاپ” کے شریک مفتی محمد آفریدی کی زبانی۔۔۔
اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہیکہ “کورس” میں سکھائی گئی موبائل جرنل ازم کا استعمال کرتے ہوئے شوٹنگ سے لے کر ایڈتنگ تک ہر چیز ان کے پاس موجود عام سے موبائل سے ہی کی گئی ہے۔
#الارشاد

پاکستان کے معروف عالم دین اور ”العصر فاؤنڈیشن“ کے بانی  سربراہ مفتی فضل سبحان صاحب کی ڈیجیٹل وار فیئر ورکشاپ آمد۔ مفتی ف...
28/02/2024

پاکستان کے معروف عالم دین اور ”العصر فاؤنڈیشن“ کے بانی سربراہ مفتی فضل سبحان صاحب کی ڈیجیٹل وار فیئر ورکشاپ آمد۔
مفتی فضل سبحان صاحب اس وقت الیکٹرانک میڈیا پہ دینی حلقوں کے ایک مضبوط اور موثر نمائندے کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ اس لیے انکی ڈیجیٹل وارفیئر ورکشاپ آمد سے طلباء کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ۔ مفتی فضل سبحان صاحب نے ”میڈیا کے عالمی حالات و واقعات پہ اثر انداز ہونے کی طاقت“ کے موضوع پہ گفتگو فرمائی۔ موجودہ حالات کے تناظر میں اس ورکشاپ کے انعقاد پہ انتظامیہ کو مبارکباد بھی دی۔آخر میں ڈیجیٹل وارفیئر انتظامیہ کی جانب سے مفتی صاحب کی خدمات کے اعزاز میں شیلڈ پیش کی گئی۔
#الارشاد

24/02/2024

چار دن میں ون مین آرمی تیار ❤️
ڈیجیٹل وارفئیر ورکشاپ کو ڈیزائن ایسے کیا گیا تھا کہ تیسرے دن ہر طالب علم اپنی ویڈیو بنا چکا ہو !
جی ہاں صرف تین دن میں تمام فاضل علماء جو میڈیا کی فیلڈ کی ابجد سے بھی ناواقف تھے۔۔۔ وہ نہ صرف کیمرہ فیسنگ سیکھ چکے تھے بلکہ درج ذیل کام سیکھ کر چوتھے دن اپنی مکمل ویڈیو خود بنا رہے تھے !
۱ ۔ سکرپٹ رائٹنگ ۔ زیر نظر ویڈیو میں بھی طالب نے سکرپٹ خود تیار کیا ہے۔
۲ ۔ پری پروڈکشن ۔ یعنی ویڈیو شوٹ کرنے سے پہلے کے تمام مراحل۔
۳ ۔ پروڈکشن ۔ ویڈیو شوٹ کرنا۔ ہر طالب علم نے اپنی ویڈیو خود شوٹ کی۔ جس میں لائٹنگ، وائس، کیمرہ اینگل، سیٹ کی تیاری، ڈریسنگ وغیرہ شامل ہیں۔
۴ ۔ پوسٹ پروڈکشن ۔ یعنی شوٹ کر لینے کے بعد سکرین پر پیش کرنے تک کے تمام مراحل
۵ ۔ ایڈٹنگ ۔ ہر طالب نے اپنی ویڈیو خود ایڈٹ کی ! جس میں گرین سکرین وغیرہ کا بھی استعمال کیا۔
۶ ۔ وائس پر کام۔ اسے صاف کرنا، بہتر بنانا
اس کے علاوہ کافی کچھ

کمال کی بات یہ نہیں کہ طلباء تیسرے دن ہی یہ سب کرنے کے قابل ہو گئے تھے۔ کمال یہ ہیکہ یہ سب لاکھوں روپے کے آلات، مہنگے لیپ ٹاپس سے نہیں بلکہ ان کے پاس موجود اپنے موبائل سے ہی ہو رہا تھا 🙂
زیر نظر ویڈیو مولانا محمد کفیل، فاضل جامعہ اشرفیہ لاہور کی موبائل سے تیار کردہ ہے۔ جس کے سکرپٹ سے لے کر ایڈٹنگ تک خود کی گئی ہے۔

نوٹ : یہ ویڈیو بالکل ابتدائی کام ہے، بولنے کا انداز، ایڈٹنگ کا معیار۔۔۔ اور دیگر چیزوں میں بہتری یقینا وقت کے ساتھ اور اساتذہ کی رہنمائی سے آتی چلی جائے گی۔ اصل چیز یہ کہ مختصر وقت میں یہ ساتھی ون مین آرمی بن گیا ہے۔۔۔ اب یہ اپنے گھر کی بیٹھک سے لے کر بڑے سٹوڈیو تک کہیں بھی کام کر سکتا ہے ان شاءاللہ

البرہان اور سیرت سرکل کے بانی مفتی سید عدنان کاکا خیل صاحب کی ڈیجیٹل وارفیئر ورکشاپ آمدطلباء سے تفصیلی گفتگو کی، جسکا مو...
23/02/2024

البرہان اور سیرت سرکل کے بانی مفتی سید عدنان کاکا خیل صاحب کی ڈیجیٹل وارفیئر ورکشاپ آمد
طلباء سے تفصیلی گفتگو کی، جسکا موضوع تھا دین
کے تمام شعبہ جات سیاست شریعہ کے تحت ہوتے ہیں، جس کے لیے ابلاغ بہت اہم ہے ۔ خودداری پر کوئی کمپرومائز نہیں ۔میڈیا پہ کام کرنے سے پہلے دشمن کا تعین اور اس پہ چوٹ لگانے کیلیے کونسی جگہ سب سے زیادہ مناسب ہے ۔
آخر میں طلباء سے سوال و جواب کا سیشن ہوا۔
ڈیجیٹل وار فیئر انتظامیہ کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی اور شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو ہوا۔
#الارشاد

مفکر اسلام وُشیخ الحدیث جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ مولانا زاہد الراشدی صاحب کی ڈیجیٹل وارفیئر ورکشاپ آمدطلباء سے تفصیل...
15/02/2024

مفکر اسلام وُشیخ الحدیث جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ مولانا زاہد الراشدی صاحب کی ڈیجیٹل وارفیئر ورکشاپ آمد
طلباء سے تفصیلی گفتگو کی جس کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ ڈیجیٹل وارفیئر ٹیم نے شیلڈ پیش کی اور طلباء کے ساتھ گروپ فوٹو لیا گیا
#الارشاد

نواسہ امیر شریعت سید کفیل شاہ بخاری صاحب کی ڈیجیٹل وارفیئر ورکشاپ میں آمد، طلباء سے گفتگو کی اور اکابر علماء خصوصا اپنے ...
14/02/2024

نواسہ امیر شریعت سید کفیل شاہ بخاری صاحب کی ڈیجیٹل وارفیئر ورکشاپ میں آمد، طلباء سے گفتگو کی اور اکابر علماء خصوصا اپنے نانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے ایمان افروز واقعات کے ذریعے طلباء کو سمجھایا کہ کیسے وقت کے تقاضوں کے مطابق کام کرنے کیلیے حکمت عملی ترتیب دی جانی چاہئے

14/02/2024

ڈیجیٹل وارفئیر ورکشاپ اس وقت ایک ایسا خوبصورت گلدستہ بن چکی ہے جہاں پاکستان بھر سے مختلف فنون کے ماہرین جمع ہو کر آنے والے ہیروں کی تراش خراش میں مصروف ہیں۔ انہیں میں سے ایک ہیں مولانا ندیم الرشید صاحب۔۔۔ اس ویڈیو میں جانئے کہ کیسے مختصر وقت میں کن طلباء کو تیار کیا گیا اور کن چیزوں کے لئے تیار کیا گیا۔
#الارشاد

ان شاءاللہ آج بعد از نماز مغرب         #الارشاد
13/02/2024

ان شاءاللہ آج بعد از نماز مغرب
#الارشاد

ڈیجیٹل وار فیئر ورکشاپ کے دوسرے دن کا پہلا سبق۔ مدرب ، مولانا ندیم الرشید صاحبموضوع، میڈیا کے مغالطے ، لوجیکل فیلسیز کا ...
13/02/2024

ڈیجیٹل وار فیئر ورکشاپ کے دوسرے دن کا پہلا سبق۔
مدرب ، مولانا ندیم الرشید صاحب
موضوع، میڈیا کے مغالطے ، لوجیکل فیلسیز کا تعارف اور رد ،

06/02/2024

دین کا کام اس وقت کیا جا سکتا ہے جب معاشرے کے مسائل کا پتہ ہو اور ان مسائل کے خاتمے کا پتہ ہو مفتی رشید احمد خورشید
M***i Rasheed Ahmed Khursheed | Digital Warfare Workshop | Focus Media

03/02/2024

نیکی پھیلانی ہو یا بدی۔۔۔ میڈیا ان دونوں کو پھیلانے کا سب سے بڑا ہتھیار !!!

مولانا فضل الرحمن خلیل صاحب

02/02/2024

شیخ الحدیث جامعہ نصرت العلوم گوجرانوالہ و جنرل سیکرٹری پاکستان شریعت کونسل مفکر اسلام مولانا زاہد الراشدی صاحب کی ڈیجیٹل وارفیئر ورکشاپ کے متعلق رائے

کامیاب امیدواران برائے   انٹرویو دس روزہ داخلہ کمپین میں کل 1132 درخواستیں موصول ہوئیں جو ہماری توقع سے کہیں زیادہ تھیں۔...
31/01/2024

کامیاب امیدواران برائے انٹرویو

دس روزہ داخلہ کمپین میں کل 1132 درخواستیں موصول ہوئیں جو ہماری توقع سے کہیں زیادہ تھیں۔ ان میں سے محض تیس کو منتخب کرنا انتہائی دشوار اور حساس ذمہ داری تھی۔ بہرحال داخلہ کمیٹی نے درج ذیل شرکاء کو پہلے مرحلے میں شارٹ لسٹ کر کے انٹرویو کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
🔹جن امیدواران کا نام اس لسٹ میں نہیں ہے مگر وہ سمجھتے ہیں کہ ہم داخلہ کے اہل تھے۔ وہ پوسٹ کے آخر میں دئیے گئے طریقہ کے مطابق ویڈیو بنا کر واٹس ایپ کریں۔
🔹 داخلوں میں ہماری ترجیحات تخلیقی صلاحیت، سوشل میڈیا آئی ڈیز پر اب تک کارکردگی،داخلہ فارم میں جو سوالات پوچھے گئے تھے ان کے جوابات تھے۔
🔹بڑے اداروں یا نامور شہروں کو داخلہ دینے کی بجائے علاقائی سطح پر تقسیم کر کے ہر ہر علاقے سے نمائندگی کی کوشش کی ہے۔ بعض پسماندہ علاقوں سے اگر کوائف میں نرمی بھی کرنی پڑی وہ کی مگر ان کے ساتھی ضرور شارٹ لسٹ کئے۔
🔹یہ لسٹ حتمی نہیں بلکہ آن لائن انٹرویو اور پریکٹکل اسائمنٹ میں شامل ہونے کے اہل شرکاء کی ہے۔جس سے محض تیس کامیاب افراد کو فائنل کر کے ورکشاپ کے لئے بلایا جائے گا۔

جو طلباء اب بھی داخلہ کے خواشمند ہوں ان کے لئے عملی مشق برائے حتمی داخلہ 👇🏻

اپنی ایک ویڈیو بنائیں جس میں آپ درج ذیل تین موضوعات پر گفتگو کریں۔
۱ ۔ اپنا تعارف
۲ ۔ اپنے علاقے کا تعارف، اس کی کوئی خاص بات
۳ ۔ آپ مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں ؟

ویڈیو کا فارمیٹ
🔹ان تینوں موضوعات کے لئے آپ کے پاس فی موضوع بیس سیکنڈ ہیں یعنی ویڈیو کا کل دورانیہ ساٹھ سیکنڈ/ایک منٹ ہے۔
🔹اگر آپ اس کے علاوہ کوئی بات کرنا چاہتے ہوں یا انہیں میں سے کسی موضوع پر مزید بات کرنا چاہیں تو آپ تیس اضافی سیکنڈ لے سکتے ہیں۔ یعنی کل دورانیہ ڈیڑھ منٹ۔
🔹ویڈیو بنانے کے لئے آپ کے پاس چوبیس گھنٹے ہیں۔
🔹یہ ویڈیو بنا کر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر سینڈ کریں۔
واٹس ایپ نمبر : صفر تین تین ایک پانچ صفر صفر تین تین چار دو

آپ کی کامیابی کے لئے ڈھیروں دعائیں۔
Ammar Yasir

28/01/2024

ڈیجیٹل وارفیئر ورکشاپ کیا ہے؟ کیوں ہے ؟ کن بزرگوں کے مشورے سے ہے ؟ اس میں کیا سکھایا جائے گا؟ ابتداء سے اختتام تک کی کہانی جانئے اس ویڈیو میں


محمد ارسلان سیال

25/01/2024

میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ورکشاپ وقت کی ضرورت ہے۔ پیر سید مظہر سعید شاہ صاحب کی ڈیجیٹل وارفیئر ورکشاپ کے متعلق رائے
Ammar Yasir

ڈیجیٹل وارفیئر ورکشاپ اسلام آباد میں داخلوں کے حوالے سے اپڈیٹ یہ ہے کہ الحمدللہ اب تک 517 سے زائد داخلہ فارم موصول ہو گئ...
24/01/2024

ڈیجیٹل وارفیئر ورکشاپ اسلام آباد میں داخلوں کے حوالے سے اپڈیٹ یہ ہے کہ الحمدللہ اب تک 517 سے زائد داخلہ فارم موصول ہو گئے ہیں جو پاکستان بھر کے موقر دینی مدارس کے فضلاء کی طرف سے الارشاد اور فوکس میڈیا پہ بھرپور اعتماد کی غمازی کررہے ہیں۔ اتنے سارے داخلوں نے ہمیں بھی امتحان میں ڈال دیا ہے کہ اپنے محدود وسائل میں کسے بلائیں اور کس سے معذرت کریں۔ ہمارے پاس کل سیٹس 30 ہیں جب کہ صرف دارالعلوم کراچی و بنوری ٹاون کے فضلاء دوست ہی اس تعداد سے کہیں زیادہ بن رہے ہیں۔
ہماری خواہش اور چاہت تو یہی کہ کسی کو انکار نہ کیا جائے لیکن قدرت کا قانون یہی کہ انسان کی ہر خواہش پوری نہیں ہو سکتی ۔ داخلہ فارم جمع کروانے میں آخری چوبیس گھنٹے باقی ہیں۔ اس کے بعد سلیکشن کمیٹی کا کام شروع ہو جائے گا اور ان شاءاللہ امید ہے اس ورکشاپ میں ہمیں بہترین باصلاحیت اور قابل افراد کا مجموعہ دیکھنے کو ملے گا۔
Ammar Yasir

24/01/2024

مفتی طیب صاحب دامت برکاتھم جامعہ امدادیہ فیصل آباد کے مہتمم اور ہزاروں علماء کے استاد ہیں۔ ٹیم ڈیجیٹل وارفئیر کی ان کے پاس حاضری ہوئی۔حضرت نے اس کام کو وقت کا اہم تقاضا قرار دیا۔ حضرت کی جانب سے جاری کردہ پیغام ملاحظہ ہو
Ammar Yasir

22/01/2024

حضرت مولانا فضل رحیم اشرفی صاحب، وفاق المدارس کے سرپرست اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم ہیں۔آپ کے پاس ٹیم ڈیجیٹل وارفئیر کی حاضری ہوئی اور حضرت کی ڈھیروں شفقتیں، محبتیں، دعائیں، نصائح اور سرپرستی لے کر آگے روانہ ہوئے۔


Ammar Yasir

19/01/2024

مین سٹریم میڈیا کے محاذ پر صف اول کے سپاہی، حق اور سچ کی توانا آواز مفتی زبیرحقنواز صاحب کی ڈیجیٹل وارفئیر کے حوالے سے خصوصی گفتگو
Ammar Yasir

17/01/2024

الارشاد اور فوکس میڈیا کی طرف سے کیے گئے اس کام کو میں فرض کفایہ سمجھتا ہوں۔
ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا قاری حنیف جالندھری صاحب کا فضلائے مدارس کیلیے ہونے والی ڈیجیٹل وار فیئر ورکشاپ کے متعلق اہم اعلان
Ammar Yasir Focus Media - فوکس میڈیا

ڈیجیٹل وارفئیر ورکشاپ12 فروری تا 18 فروری 2024ءعصر حاضر میں ڈیجیٹل میڈیا پر علماءکرام کی موجودگی کی ضرورت و اہمیت سے انک...
16/01/2024

ڈیجیٹل وارفئیر ورکشاپ
12 فروری تا 18 فروری 2024ء

عصر حاضر میں ڈیجیٹل میڈیا پر علماءکرام کی موجودگی کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں رہا۔ جس تیزی سے سوشل میڈیا کے ذریعے نت نئے فتنوں کی آمد، خوشنما عنوانات و دلکش ناموں کے ذریعے فکری ارتداد کا پرچار، تحقیق کی آڑ میں تشکیک اور خودرائی کے بیج بوئے جانا، پروپیگنڈا وار کا بھرپور استعمال کرکے دجالی و استعماری قوتوں کا ہماری فکری و نظریاتی جڑوں کو کھوکھلا کرنا اور عوام الناس کا تیزی سے ان کا شکار ہونا جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ایسے میں بہت ضروری ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کے محاذ پر کام کرنے کے لئے اکابر علماء و مشاہیر کی سرپرستی میں ایک ایسا تربیتی نظم قائم کیا جائے جس میں باصلاحیت فضلائے مدارس دینیہ کو پروفیشنل طریقے سے ڈیجیٹل میڈیا کے اسرار و رموز، مخالف طاقتوں کا طریقہ واردات اور اس کا سدباب سکھایا جائے۔

ورکشاپ کی تفصیلات :
عنوان : ڈیجیٹل وارفئیر - Digital Warfare
تاریخ : ۱۲ فروری تا ۱۸ فروری
مقام : اسلام آباد
داخلے : صرف 30
فیس : کوئی نہیں

🔹 یہ کورس رہائشی ہوگا۔
🔹 طلباء کا قیام و طعام بذمہ ادارہ ہوگا۔
🔹 کسی قسم کی فیس نہیں ہے البتہ داخلہ صرف معیار پر پورا اترنے والوں کو ملے گا۔
🔹امسال دورہ حدیث کا امتحان دینے والے شرکاء بھی شریک ہو سکتے ہیں۔
🔹 داخلے کی بنیادی شرط درس نظامی + انٹرمیڈیٹ ہے۔
🔹 طلباء کے پاس لیپ ٹاپ ہو تو اچھا ہے ورنہ اینڈرائیڈ موبائل کا ہونا ضروری ہے۔
🔹 کورس کا دورانیہ ضرورت پڑنے پر دو سے تین دن بڑھایا جا سکتا ہے۔

ڈیجیٹل وارفئیر ورکشاپ آپ کو موقع دیتی ہے 👇🏻
▪️جید علماء و اکابرین کے ہمراہ مختلف موضوعات پر فکری و نظریاتی تربیتی نشستیں
▪️ڈیجیٹل میڈیا کے موجودہ فتنے، ان کا طریقہ واردات اور اس کا رد
▪️انتہائی کم بجٹ میں سٹوڈیو سیٹ اپ سیکھنا
▪️سکرپٹ لکھنے سے لے کر کیمرہ فیسنگ تک کے تمام مراحل
▪️پری پروڈکشن سے لے کر پوسٹ پروڈکشن تک
▪️ولاگ ۔ کرنٹ افئیرشو ۔ انٹرویو ۔ پوڈکاسٹ
▪️ میڈیا میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کا استعمال
▪️بنیادی آڈیو + ویڈیو ایڈٹنگ ، گرافک ڈیزائننگ
اس کورس میں یہ سب صرف پڑھایا نہیں۔۔۔ عملی
طور پر آپ سب سے کروایا جائے گا !!!
نیز بہترین نتائج کے حامل شرکاء کی آگے عملی میدان میں تشکیل بھی ہوگی۔

داخلہ کے خواہشمند اشتہارمیں دئے گئے ScanMe پر جا کر داخلہ فارم جمع کروائیں۔ نیز کمنٹس میں داخلہ فارم کا لنک بھی ڈال دیا ہے۔ شکریہ

زیر اہتمام :الارشاد
میڈیا پارٹنر : فوکس میڈیا
Al Irshad

فارم جمع کروانے سے قبل درج ذیل شرائط بغور پڑھ لیں یہ پروگرام آن لائن نہیں آن کیمپس ہےجس میں رہائش و طعام بذمہ ادارہ ہوگا البتہ موسم کے ہمراہ بستر طلباء ساتھ لائیں گے۔ ....

جلد آرہا ہے۔۔۔
11/01/2024

جلد آرہا ہے۔۔۔

اہم خبراینکر پرسن فوکس میڈیا عمار خان یاسر کی شراکت سے فضلائے مدارس کے لئے  اہم اور منفرد پروگرام کی مشاورت جاری ہے۔۔۔ ا...
08/01/2024

اہم خبر
اینکر پرسن فوکس میڈیا عمار خان یاسر کی شراکت سے فضلائے مدارس کے لئے اہم اور منفرد پروگرام کی مشاورت جاری ہے۔۔۔ احباب بتائیں اس کی نوعیت کیا ہو گی ؟

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Irshad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Irshad:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share