07/11/2024
ڈے کئیر سنٹر جلد منظور کیا جائے خواتین وکلاء کا ڈی سی صدر اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سے پر زور مطالبہ
سئنیر قانون دان محترمہ طاہرہ جعفر معروف سوشل ورکر راحیلہ خانم چوہدری بھول اور میڈم فیاض افتخار کی ہنگامی میٹنگ
منڈی بہاوالدین( راجہ زبیع الرحمٰن )تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں خواتین کی ایک بڑی تعداد ہے لیکن ان کے لیے سہولیات نا ہونے کے برابر ہیں کسی بھی ملک ادارے یا شعبے کی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہوتا ہے یہ کہنا تھا بار کی سینئر ممبر سیاسی وسماجی لیڈر میڈم طاہرہ جعفر ایڈووکیٹ کا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبے پر ہنگامی بنیادوں پر عمل کیا جائے میٹنگ میں نامور قانون دان سئنیر ممبر بار سوشل ورکر میڈم راحیلہ خانم چوہدری بھول ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ نئی آنے والی خواتین بار کی بڑھتی ہوئی تعداد سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم بھی کسی سےکم نہیں سے ڈے کئیر سنٹر کا ابھی تک منظور نا ہونا خواتین وکلاء کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ خواتین بار ممبر کے لیے الگ واش روم الگ کینٹین ڈے کئیر سنٹر اور خاتون ڈاکٹر ہونی چاہیے اور بار کے لیے ایک ایمبولینس کا بھی ہونا ضروری ہے اس موقع پر سئنیر ایڈووکیٹ میڈم فیاض افتخار نے بات چیت کرتے ہوئے ڈے کئیر سنٹر اور خواتین کے سہولیات کا مطالبہ کیا خواتین وکلاء نے ڈی سی منڈی بہاوالدین ڈاکٹر فیصل سلیم صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ممریز نذر راں اور سیکرٹری بار نوشیر واں مارتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈے کئیر سنٹر فوری منظور کیا جائے اور بار کے لیے ایک ایمبولینس سروس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے