12/09/2018
افسوس 😢
شرم آنی چاہیے پاکستانی میڈیا کو ایک طرف ایک عورت کی موت پر ساری میڈیا مصروف دوسری طرف شانگلہ کی 9 نوجوانوں کی شہادت پر کسی کو پروا نہیں.
درہ آدم خیل کوئلے کی کان میں دھماکہ..!!
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
درہ آدم خیل :-
قوم آخوروال فردوس مائن میں گیس دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق. جن میں فرمان علی ولد خانزادہ، حضرت ولی ولد شمس الرحمن، وزیر خان ولد تاج محمد، عمرذادہ ولد گوجر خان، محمد حسین ولد شیر عالم خان، نظار احمد ولد بخت کامل، فرمان علی ولد باچاخان، خلیل الرحمٰن ولد زولفراش خان، قدیم گل ولد گوجر خان. ان سب کا تعلق شانگلہ سے ہیں.
حادثہ منیجر کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے. کیونکہ رولز کے مطابق سب سے پہلے منیجر مائن کے اندر جائے گا اور ایک مخصوص ڈیوائس کے ذریعے معلوم کرے گا کہ مائن کے اندر گیس ہے یا نہیں، گیس کی مقدار کتنی ہے، بجلی کے کیبلز، جنریٹر سب کچھ چیک کرنا منیجر کی ذمہ داری ہوتی ہے. گیس معلوم کرنے کا آلہ ہر منیجر کے پاس ہونا لازمی ہے جو مائن مالکان خرید کر دیتے ہیں. اس ڈیوائس کے بارے میں FDA کی طرف سے سختی سے ہدایات جاری کیے گئے ہیں. مائن منیجر کو لیویز فورس نے موقع پر گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے.. تاہم مائن مالکان کی گرفتاری کے بھی امکانات ہے. کہ گیس معلوم کرنے والا آلہ موجود تھا یا نہیں.!!
یاد رہے پاکستانی میڈیا نے کل قائداعظم کے یوم وفات پر تو ایک بھی ٹاک شو ، پروگرام نہیں کیا اور پاکستان کو لوٹ کر کھانے والے ڈاکو کی بیوی کے مرنے پہ اس کی تعریفوں میں لگا ہوا ہے۔.!!!