Bhakkar, Thall Weather

  • Home
  • Bhakkar, Thall Weather

Bhakkar, Thall Weather This Page is Only for Weather report and update.

29/06/2024

السلام علیکم💫💫
✨پری مون سون کا سلسلہ کافی حد تک کمزور ہو چکا ہے جبکہ مون سون کی آمد آمد ہے جس وجہ سے پنجاب بھر میں شدید حبس جاری ہے انشاءاللّه 1 یا 2 جولائی کو مون سون سسٹم پنجاب میں داخل ہو جاۓ گا جس سے جاری حبس میں کمی آے گی
بھکر اور تھل کو پہلا مون سون سپیل 3 سے 7 جولائی متاثر کرے گا جس سے بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار (طوفانی) بارشوں کا امکان ہے اس کے بعد 9 یا 10 جولائی سے ایک اور طاقتور مون سون سپیل آے گا
مزید اپڈیٹ وقت کے ساتھ ساتھ دیتے رہیں گے✨

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا ❣️

29/06/2024

السلام علیکم💫💫
✨اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھکر اور تھل کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان بن سکتے ہیں امکان %50 ہیں شدید حبس اسی طرح جاری رہے گا یہ پری مون سون کا سلسلہ کل ختم ہو جاۓ گا مون سون کا پہلا طاقتور سلسلہ 3 جولائی سے بھکر اور تھل میں داخل ہوگا جو وقفے وقفے سے کئی دن جاری رہے گا جس سے بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے اسلئے جلد از جلد اپنے حفاظتی انتظامات مکمل کرلیں
مزید اپڈیٹ وقت کے ساتھ ساتھ دیتے رہیں گے ✨

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا ❣️

27/06/2024

السلام علیکم💫💫
کچھ ماڈلز کے مطابق آج شام رات سے کل شام رات تک بھکر اور تھل کے مختلف علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ اچھی بارش کا امکان ہے
پہلے ہی اگاہ کر چکے ہیں آج شام سے 30 جون تک امکان بنتے رہیں گے اور اس دوران بھکر اور تھل کے مختلف علاقوں میں ایک اچھی بارش کا امکان ہے جس سے جاری گرمی کی لہر میں کمی آے گی

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا ❣️

26/06/2024

السلام علیکم💫💫
🤍گرمی کے ستاۓ عوام کے لیے بہت بڑی خوشخبری 💙
پری مون سون کے ساتھ ساتھ مون سون کی بھی آمد
بھکر اور تھل کے مختلف علاقوں میں 27 سے 30 جون روزانہ کی بنیاد پر امکان بنتے رہیں گے انشاءاللّه مختلف علاقوں میں ایک اچھی بارش کا بھی امکان ہے ✨
مون سون کا پہلا طاقتور سلسلہ 3 جولائی سے بھکر اور تھل کو متاثر کرے گا جو کم از کم 5 سے 7 دن رہے گا جس سے بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے
مزید وقت کے ساتھ ساتھ اپڈیٹ کرتے رہیں گے 🤍

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا ❣️

25/06/2024

السلام علیکم💫💫
🤍پری مون سون کا آخری سلسلہ 27 سے 30 جون پنجاب کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا کل 26 اور 27 جون شدید گرمی ہوگی لیکن 27 جون شام رات سے پری مون سون کا سلسلہ داخل ہو جاۓ گا جس سے گرمی کی شدت میں کمی آے گی 💗
بھکر اور تھل کے کچھ علاقوں میں 28 سے 30 جون بارش کے امکان رہیں گے 💗
امید ہے بھکر اور تھل کے کچھ علاقوں میں اچھی بارش دیکھنے کو ملے گی اگر سٹرونگ ڈولپمنٹ ہوتی ہے تو بارش سے مختلف علاقے متاثر ہونگے🤍

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا ❣️

24/06/2024

السلام علیکم💫💫
🤍پری مون سون کا آخری سلسلہ 27 سے 30 جون مشرقی اور بالائی پنجاب کو متاثر کرے گا جس سے وہاں اچھی بارشیں دیکھنے کو ملیں گی
بھکر اور تھل کے کچھ علاقوں میں 27 یا 28 جون کو بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے اس سلسلے کے بعد گرمی کی لہر میں کمی آے گی مون سون کا پہلا طاقتور سلسلہ 3 جولائی سے شروع ہوگا جو وقفے وقفے سے 4 سے 5 دن رہے گا جس سے بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں کہیں ایک کہیں دو موسلادھار بارشوں کا امکان ہے

[(نوٹ ) : کل 25 جون بھکر اور تھل کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان موجود ہے پھر 27 سے 28 جون بھی کچھ علاقوں میں امکان بنیں گے] 🤍

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا ❣️

24/06/2024

السلام علیکم💫💫
🤍آج بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا کل بھکر اور تھل کے کچھ علاقوں میں بادل بننے کہیں کہیں بارش کے امکان بنیں گے 27 یا 28 جون سے آخری پری مون سون سلسلہ انے کی امید جس سے بھکر اور تھل میں مزید کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے مون سون جولائی کے پہلے ہفتے پنجاب میں داخل ہوگا مون سون کی اپڈیٹ وقت کے ساتھ ساتھ دیتے رہیں گے 🤍

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا ❣️

23/06/2024

💗بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم💗
آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متواقع ہے آج سے اگلے 5 سے 6 دن گرمی کی شدت زیادہ رہے گی درجه حرارت 47 سے 49 سینٹی گریڈ تک جائیں گے شدید حبس بھی محسوس ہوگا
❣️جولائی 2024 (مون سون)
جولائی کے پہلے ہفتے پہلا طاقتور مون سون سلسلہ بھکر اور تھل کو متاثر کرے گا جس سے بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جولائی میں مون سون کھل کر برسنے کا امکان ہے یعنی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جولائی میں 3 سے 4 مون سون کے طاقتور سپیل متواقع ہیں

🤍بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 🤍

22/06/2024

السلام علیکم💫💫
💞💞▪️اَلْحَمْدُلِلّٰه بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں ایک موسلادھار بارش ہوئی ہے اکثر علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی ہے پری مون سون سلسلے کا آج آخری دن ہے آج بھکر اور تھل کے اکا دکا مقامات پر بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے
کل سے موسم صاف اور نئی گرمی کی لہر داخل ہوگی جو کم از کم 6 سے 8 دن رہے گی چونکہ مون سون کی آمد آمد ہے تو اگلے 6 سے 8 دن شدید حبس بھی محسوس ہوگا مون سون پاکستان میں جون کے آخر یا جولائی کے پہلے ہفتے ان سیٹ ہو جاۓ گا جس کی اپ ڈیٹ جلد دیں گے▪️ 💞💞

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 🥰💞

21/06/2024

السلام علیکم💫💫
▪️آج بھی بھکر اور تھل کے مختلف علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے
کچھ علاقوں میں طوفانی بارش بھی متواقع ہے جہاں اچھی ڈولپمنٹ ہوگی وہاں بادل جم کر برسیں گے ▪️
بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💞💞

19/06/2024

السلام علیکم💫💫
▪️آج یا کل بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں ایک اچھی بارش کا امکان ہے
آج بعد دوپہر سے کل شام رات تک سسٹم کی شدت زیادہ ہوگی اس دوران بیشتر علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے▪️
انشاءاللّه 💞💞

17/06/2024

السلام علیکم💫💫
▪️کل 18 جون سے 21 جون تک بھکر اور تھل کو پری مون سون کا سلسلہ متاثر کرے گا کل کچھ علاقوں کے امکان بن سکتے ہیں جبکہ 19 سے 21 جون اچھے امکان ہونگے اس دوران بھکر اور تھل کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کچھ علاقوں میں طوفانی بارش کا امکان ہے جس سے درجه حرارت میں کمی واقع ہوگی▪️

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💞💞

15/06/2024

السلام علیکم💫💫
▪️آج سے 18 جون بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا درجه حرارت 46 سے 48 سینٹی گریڈ تک جائیں گے تاهم ان دنوں بھکر اور تھل کے چند علاقوں میں لوکل ایکٹیویٹی ہو سکتی ہے جس سے کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ✨
19 سے 21 جون طاقتور پری مون سون کا سلسلہ بھکر اور تھل کو متاثر کرے گا جس سے بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کچھ علاقوں میں طوفانی بارش کا امکان ہے جس سے درجه حرارت میں کمی آئیں گی ▪️

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💞💞

14/06/2024

السلام علیکم💫💫
مون سون 2024 کچھ ہی دوری پر ہے
بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں مون سون 2024 معمول سے زیادہ برسنے کا امکان ہے مون سون کا پہلا طاقتور سلسلہ جون کے آخری دنوں انے کا امکان ہے جس سے بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے
جولائی یا ستمر بھکر اور تھل کے مختلف علاقوں کو مون سون کے اچھے سپیل متاثر کریں گے وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے
بھکر تھل ویدر گروپ تمام ممبرز کو لمحہ بہ لمحہ اگاہ رکھے گا

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💞💞

13/06/2024

السلام علیکم💫💫
گرمی کے ستاۓ لوگوں کے لیے خوشخبری 💞💞
پری مون سون طاقتور سلسلہ 18 جون شام یا رات سے بھکر اور تھل کو اثر انداز کرے گا سپیل کی زیادہ شدت 19 اور 20 جون کو ہوگی 18 جون شام رات سے 20 جون تک بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں ایک موسلادھار بارش کا امکان ہے جس سے درجه حرارت میں کمی اور شدید گرمی کی لہر میں واضح کمی آئے گی جون کے آخری دس دنوں میں درجه حرارت کم رہیں گے جبکہ جون کے آخری دنوں یا جولائی کے شروع میں پہلا مون سون سلسلہ بھکر اور تھل کو متاثر کرے گا

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا ✨✨

13/06/2024

السلام علیکم💫💫
کل (14 جون ) دوپہر سے رات کے دوران بھکر اور تھل کے کچھ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ متعدل سے تیز بارش کا امکان ہے اگر بادلوں کا پھیلاؤ ہوتا ہے تو مزید علاقوں میں بھی بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے اس دوران مختلف علاقوں میں شدید آندھی چلنے کا امکان ہے 💫💫

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💞💞

12/06/2024

السلام علیکم💫💫
14 جون (جمعہ) کو بھکر اور تھل کے کچھ علاقوں میں بادل بننے اور کہیں کہیں بارش کا امکان ہے 💞💞
19 جون سے طاقتور پری مون سون کا سلسلہ انے کا امکان ہے جو 2 سے 3 دن رہے گا انشاءاللّه بھکر اور تھل کے اکثر علاقوں میں ایک اچھی بارش کا امکان ہے 💞💞
بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💫💫

10/06/2024

السلام علیکم💫💫
آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متواقع ہے آج سے 17 جون تک بھکر اور تھل کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا اس دوران زیادہ سے زیادہ درجه حرارت 47 سے 49 سینٹی گریڈ تک جا سکتے ہیں
18 جون سے طاقتور پری مون سون کا سلسلہ آئے گا جو وقفے وقفے سے 3 سے 4 دن رہے گا

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا ۔۔۔💞💞

09/06/2024

السلام علیکم💫💫
پری مون کا طاقتور سلسلہ 17 یا 18 جون سے بھکر اور تھل کو متاثر کر سکتا ہے 18 جون سے 22 جون تک بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں کہیں ایک کہیں دو اچھی بارشوں کا امکان ہے 💞💞
اب تک کے ماڈلز کے مطابق 17 جون عید کے دن بھی بھکر اور تھل کے کچھ علاقوں میں گرج چمک والے بادل بننے کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بارش متواقع ہے 💞💞
مزید وقت کے ساتھ ساتھ اپڈیٹ کرتے رہیں گے
بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💞💞

08/06/2024

السلام علیکم💫💫
اَلْحَمْدُلِلّٰه ہماری پیشگوئی کے مطابق 5 سے 7 جون بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں کہیں متعدل کہیں تیز بارش ہوئی جس سے درجه حرارت میں کمی واقع ہوئی 💞
آج بھکر اور تھل کے کچھ علاقوں میں گرج چمک والے بادل بننے کے کچھ امکان ہیں تاهم اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا 💞
(✨شدید گرمی کی لہر ✨)
10 جون سے شدید گرمی کی لہر بھکر اور تھل کو متاثر کرے گی جو 18 جون تک جاری رہے گی اس دوران بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں درجه حرارت 48 سے 50 سینٹی گریڈ تک جائیں گے عید 17 جون کو بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا درجه حرارت 49 سے 50 سینٹی گریڈ تک ہوگا 💞
19 جون سے اچھا پری مون سون سلسلہ انے کا امکان اور گرمی کی شدید لہر کا خاتمہ ہوگا 💫💞

باقی ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💞💞

06/06/2024

✨✨کل 7 جون بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں دوپہر سے رات کے دوران شدید گرج چمک تیز اندھی کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے ✨

واللہ علم 💞💞

05/06/2024

السلام علیکم💫💫
اَلْحَمْدُلِلّٰه پیشگوئی کے مطابق بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں متعدل سے تیز بارش کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے ✨
کل 6 جون اور 7 جون کو بھی بھکر اور تھل کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے ✨
بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💞💞

05/06/2024

السلام علیکم💫💫
آج بھکر اور تھل کے کچھ علاقوں میں گرج چمک والے بادل بننے کا امکان ہے جہاں اچھے بادل بنیں گے اچھی بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے اور بادل بھی مختلف علاقوں میں پھیل سکتے ہیں دوپہر سے رات کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے✨✨✨

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💞💞

02/06/2024

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم💫

آج 2 جون بھکر اور تھل کے مختلف علاقوں میں متعدل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے
4 جون سے 7 جون کے دوران کمزور مغربی سسٹم پاکستان کے مختلف علاقوں سے گزرے گا اس کے ساتھ ہی کمزور پری مون سون ہواؤں کا ملاپ ہوگا جس کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے
بھکر اور تھل 💞💞کے مختلف علاقوں میں 4 سے 7 جون خاص طور پر 5 اور 6 جون کو تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں گرج چمک کے بادل بننے کا امکان جس سے اچھی بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے جہاں اچھے بادل بنیں گے وہاں اچھی بارش ہوگی تھل کے کچھ علاقوں میں انتہائی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے 💞💞

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💞💞

30/05/2024

السلام علیکم💫💫
گرمی کے ستاے ممبرز کے لیے خوشخبری 💞💞
یکم یا دو جون سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل بننے اور گرج چمک اور تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے💞
بھکر اور تھل کے مختلف علاقوں میں 4 جون سے 7 جون کے دوران امکان بن سکتے ہیں جبکہ یکم جون سے سات جون تک روزانہ کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں بادل کہیں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے درجه حرارت میں کچھ کمی آے گی یاد رکھیں یہ ضروری نہیں روزانہ ہر علاقے میں بارش ہو یہ بھی ممکن ہے وہی بادل بنے اور برس کے ختم ہو جاۓ 💞💞
ان دنوں کے دوران پری مون سون کی ہوائیں بھی شامل ہونگی 💞💞

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💞💞

30/05/2024

السلام علیکم💫💫
✨آج سے اگلے 2 سے 3 دن روزانہ دن کو متعدل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے درجه حرارت میں 2 سے 4 سینٹی گریڈ کمی ہوگی
مئی کی طویل شدید گرمی کی لہر اختتام پذیر ہو رہی ہے اگلے کچھ دن درجه حرارت 45 سے 46 سینٹی گریڈ تک جاۓ گا
3 یا 4 جون سے دوبارہ گرمی کی لہر اثر انداز ہوگی
6 جون سے ایک سلسلہ انے کی امید ہے جس سے کہیں کہیں بارش کا امکان بن سکتا ہے جبکہ 10 جون کے بعد اچھے پری مون سون سلسلے متواقع ہیں ✨

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💞💞

27/05/2024

السلام علیکم✨✨
(جون 2024)
💞💞جون کے ابتدائی دنوں بالائی اور مشرقی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارشیں متواقع ہیں اس دوران یعنی 1 جون سے 3 جون کے دوران بھکر اور تھل کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے گرمی کی لہر میں کچھ کمی آے گی لیکن جون کی شدید گرمی کی پہلی لہر 5 جون سے اثر انداز ہوگی جس سے دوبارہ درجه حرارت 50 سینٹی گریڈ تک جائیں گے
بھکر اور تھل کے اکثر علاقوں 5 جون سے دوبارہ شدید گرمی کی لہر کا آغاز ہوگا انشاءاللّه 10 جون کے بعد پری مون سون کی آمد متواقع ہے جبکہ جون کے آخری 15 دنوں میں 2 طاقتور پری مون سون کے سلسلے متواقع ہیں جس سے بھکر اور تھل کے اکثر علاقوں موسلادھار بارش کا امکان ہے 💞💞

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💞💞
(اگر پوسٹ اچھی لگے تو ری ایکٹ ضرور کریں)

26/05/2024

السلام علیکم✨✨
پیشگوئی کے مطابق اس سال کی سب سے طویل اور شدید ترین گرمی کی لہر جاری اور بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں درجه حرارت 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے
شدید گرمی کی موجودہ لہر اگلے ایک ہفتے تک جاری رہے گی شدید گرمی کے دوران دوپہر 11 سے 4 بجے تک غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں
زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں
جس طرح شدید گرمی پڑ رہی ہے جون میں پری مون سون کی طوفانی بارش متواقع ہیں
انشاءاللّه 💞💞

24/05/2024

السلام علیکم💫💫
آج بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا درجه حرارت 48 سے 50 سینٹی گریڈ تک جاۓ گا (GFS) ماڈل کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے کے آغاز سے پری مون سون شروع کا سلسلہ شروع ہوگا مزید وقت کے ساتھ ساتھ اپڈیٹ کرتے رہیں گے

بیشک ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا 💙

23/05/2024

السلام علیکم💫💫
💞آج بھکر اور تھل کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا آج زیادہ سے زیادہ درجه حرارت 48 سے 50 سینٹی گریڈ تک جاۓ گا 💞
واللہ علم ✨✨

Address


Telephone

+923475206834

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhakkar, Thall Weather posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share