MITHA Tiwana News

  • Home
  • MITHA Tiwana News

MITHA Tiwana News localy news paper news around the district khushab

پروگرام کل انشاءاللہ ۔۔۔11 دسمبر بروذ سوموار بمقام ریڈ روذ میرج ھال مٹھہ ٹوانہ پہ ٹھیک 10 بجے دن شروع ھو گا۔الحمداللہ۔۔۔...
10/12/2023

پروگرام کل انشاءاللہ ۔۔۔11 دسمبر بروذ سوموار بمقام ریڈ روذ میرج ھال مٹھہ ٹوانہ پہ ٹھیک 10 بجے دن شروع ھو گا۔

الحمداللہ۔۔۔!
شعبہ حفظ قرآن دارارقم سکولز مٹھہ ٹوانہ کیمپس کے 4 خوش نصیب طلبا کے حفظ قرآن کے موقع پر عظیم الشان

"حفظ قرآن کنونشن"

زیر صدارت:قاضی عطاء النعیم مدظلہ عالیہ
خصوصی لیکچر: ملک تنظیر الحسن اعوان
(ریجنل ڈایریکٹر دارارقم سکولز پاکستان)

بتاریخ:11 دسمبر بروذ سوموار
بوقت:10 بجے صبح
بمقام:ریڈ روز میرج ھال مٹھہ ٹوانہ

نوٹ: خواتین کے لیے پردے کا انتظام ھے



Darearqam Mitha Tiwana

09/12/2023

حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا کہ پٹرولنگ پوسٹ، خدمت مراکز کے ساتھ ساتھ پولیس سٹیشنز، آن لائن اور ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرنگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کی جائے، اب سے ڈرائیونگ لرنر، ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور رینیول آف لائسنس کا حصول انتہائی آسان بناتے ہوئے نئے آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف کروا رہے ہیں جس کی مدد سے اب شہری گھر بیٹھے آن لائن ڈرائونگ لائسنس سمیت سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاکہ سسٹم کے collapse کرنے کے خدشات کو دور کیا جا سکے، آن لائن لرنر ایپ کل شام شروع کی جا رہی ہے،

میانوالی/ کار حادثہملتان روڈ پر ہیڈ پکہ کے قریب کار کو خوفناک حادثہ ، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمیکار پر سوار ایک ہی فیمل...
09/12/2023

میانوالی/ کار حادثہ
ملتان روڈ پر ہیڈ پکہ کے قریب کار کو خوفناک حادثہ ، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی
کار پر سوار ایک ہی فیملی کے افراد ، چوک اعظم سے ماڑی انڈس آرہے تھے
کار پر تین خواتین اور دو مرد سوار تھے ، لاش اور زخمی ہسپتال منتقل، 2 کی حالت تشویشناک
حادثہ ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث پیش آیا ، کار کلابازیاں کھاتی روڈ سے دور جاگری: ذرائع
اللہ پاک جاں بحق کی مغفرت اور زخمیوں کو صحت عطاء فرمائے۔ آمین

09/12/2023
07/12/2023

پپلاں (میانوالی) میں 15 سالہ بھائی کے ہاتھوں 22 سالہ بہن قتل

07/12/2023

اگر تم کوئلے کو ہزار مرتبہ بھی دھو لو وہ سفید نہیں ہو گا، اسی طرح بعض لوگوں کے دل ہیں جو کبھی سفید نہیں ہوں گے چاہے تم ان کے ساتھ کتنا ہی حسن سلوک کر لو۔*

دارارقم سکولز مٹھہ ٹوانہ کیمپس میں تین سے چار سال کی عمر کے بچوں کا فری مونٹیسوری کورس جاری ھے۔یہ کورس تین سے چار ماہ کے...
07/12/2023

دارارقم سکولز مٹھہ ٹوانہ کیمپس میں تین سے چار سال کی عمر کے بچوں کا فری مونٹیسوری کورس جاری ھے۔

یہ کورس تین سے چار ماہ کے دورانیہ پہ مشتمل ھے۔

اس کورس میں بچہ\ بچی کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے الفاظ کی پہچان۔۔۔زبانی نظمیں۔کلمے اور دعانیں سیکھائ جاتی ھیں

تاکہ جب مارچ میں یہ بچے سکول میں باقاعدہ داخل ھوں تو ان کی سکول روٹین بن چکی ھو اور غیر ضروری وقت ضایع نا ھو۔

کیا اپ کا بچہ یا بچی اس کلاس میں زیرتعلیم ھے؟

اگر نہیں تو دارارقم کی اس آفر سے فایدہ اٹھاںیں۔اس کلاس میں مزید صرف دس بچوں کی گنجائش موجود ھے۔آگر اپ کے بچہ یا بچی کی عمر تین سے چار سال ھے تو آج ھی دارارقم سکول وزٹ کریں۔

06/12/2023

*عینک کا توڑ مچھلی کا سوپ*

اگر آپ کی آنکھوں کا نمبر بڑھ گیا ہو۔ نظر کمزور ہو گئی ہو اس کیلیے سستا، بے ضرر اور نہایت کارآمد ٹوٹکا ہے مچھلی کے سر حسب ضرورت صاف کر کے ٹکڑے کر کے اور حسبِ معمول ہلکا مرچ مصالحہ ڈال کر اس کا سوپ بنا لیں یعنی شوربہ۔ ایک پیالی صبح ناشتے کے بعد یا دن میں کھانے کے بعد ہلکا نیم گرم پی لیں ۔
ہر تین دن کے بعد ایک پیالی پئیں چند دن چند ہفتے چند مہینے ایک صاحب نے صرف تین پیالیاں ہی پی تھیں تو ان کی عینک اتر گئی۔

بعض لوگ تھوڑاعرصہ استعمال کرنے کے بعد اس کے سو فیصد رزلٹ پاتے ہیں اس کے علاوہ یہ فالج ،لقوا ، لنگڑی کا درد ،اعصابی کمزوری٬ پٹھوں کی کمزوری کی قبل ازوقت بڑھاپا ،جوڑوں کا پرانا اور دیگر جسمانی درد اور اعصابی کھچاؤ اور یاداشت کی کمی ایسے لوگ جو جوانی یا بڑھاپے میں اپنی یادداشت بالکل کھو چکے ہوں ،ان سب کیلیے بہت مفید ہے۔
مچھلی کے گوشت میں مضر صحت کولیسٹرول نہیں ہوتا۔اس کا استعمال خون کو گاڑھا نہیں ہونے دیتا بلکہ کولیسٹرول کی مقدار کا توازن برقرار رہتا ہے-
مچھلی کے سوپ میں آئرن، کیلشیم اور وٹامن بی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ مچھلی کا استعمال بچوں میں نظام تنفس اور خون کی خرابیاں دور کرنے اور حافظہ کے لیے بھی بہتر قرار دیا جاتا ہے۔
مچھلی کے سوپ کا استعمال دل کو صحت مند بناتا ہے٬ مچھلی دماغ کو روشن کرتی ہے۔ حافظہ کو بہتر کرتی ہے اس کا با قاعدہ استعمال ذہنی تناؤ کو دور کرتا ہے۔
ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں جسم میں خون کی روانی میں بہتری آتی ہے مچھلی کے استعمال سے مختلف قسم کے سرطان سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
مچھلی کا سوپ قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے اور ذیابیطس کے مرض سے بچاتا ہے۔ اور ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی میں سب سے زیادہ طاقت اس کے سر میں پائی جاتی ہے۔ مچھلی کے سر کا سوپ اگر پیا جائے تو یہ آپ کے لیے فائدے مند ہے۔
اگر آپ گرمی کے موسم میں ناموافق محسوس کریں تو سردیوں میں استعمال کریں۔

نوٹ:

مچھلی کا سوپ یا مچھلی کھانے کے بعد دودھ کے استعمال سے گریز کریں۔ ورنہ سفید دھبے پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
مچھلی کا سوپ بلڈ سرکولیشن کو بہتر بناتا ہے اور مچھلی جسمانی دردوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اسکے علاوہ اگر جیب اجازت دے تو مچھلی بھی ہفتہ یا مہینہ بھر میں ایک بار ضرور کھایا کریں تاکے جسم کو طاقت مل سکے

آپ کہیں گے کہ ایک چھوٹے ٹوٹکے کے اتنے فائدے ۔ یہ ٹوٹکے ہم چھوڑ کر اپنی اپنی زندگی کو ویران کر چکے ہیں ۔ پھر طرح طرح کی انوکھی رنگ برنگی دوائیاں کھا کر رنگ برنگی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں ۔ آپ کا کیا خیال ہے چھوٹے ٹوٹکے مفت اور بے قیمت ہیں؟ ہم رنگ برنگی قیمتی گولیاں سرخ و سبز نوٹ دے کر خریدتے ہیں ایک بیماری سے نکل کر دوسری میں اور یونہی زندگی کے دن رات ان بیماریوں میں کھو دیتے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ اپنی زندگی کا سرمایا دواؤں پر لگا کر تنگدستی اور پریشانی کو سینے سے لگائیں
والسلام
آپ کا اپنا ، آپ کے دکھ درد کا ساتھی
ڈاکٹر ثناءاللہ فاروقی
مزید معلومات کے کئیے صرف وٹس ایپ
03004631713

06/12/2023

اسموگ کے تدارک کیلئے نجی اسکولوں کی ٹرانسپورٹ پالیسی تبدیل کر دی گئی,پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی اسکولوں کو 60 فیصد بچوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا لازم قرار دیدیا
پالیسی کے تحت پرائیویٹ اسکولوں کو ہر صورت اپنی بسیں خریدنا ہوں گی,احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ اسکولز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ابتدائی طور پر پالیسی بڑے پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ پر لاگو ہوگی

دیکھنا کہیں زندگی کو آسان بناتے بناتے موت مشکل نہ ہو جائے اور ہمیشہ کا پچھتاوا مقدر بن جائے
06/12/2023

دیکھنا کہیں زندگی کو آسان بناتے بناتے موت مشکل نہ ہو جائے اور ہمیشہ کا پچھتاوا مقدر بن جائے

سعودی بزرگ شہزادہ ممدوح انتقال کرگئے،یہ سعودی عرب کے پہلے بادشاہ عبدالعزيز آل سعود کا بیٹا اور موجودہ بادشاہ شاہ سلمان ک...
06/12/2023

سعودی بزرگ شہزادہ ممدوح انتقال کرگئے،یہ سعودی عرب کے پہلے بادشاہ عبدالعزيز آل سعود کا بیٹا اور موجودہ بادشاہ شاہ سلمان کے بھائی تھے،شاہ عبدالعزيز کے بیٹوں میں ان کا نمبر 28 واں تھا یہ دینی اور دنیاوی تعلیم سے بہرہ ور تھے پی ایچ ڈی ڈاکٹر تھے ،درجنوں کتابوں کے مصنف تھے،یہ 1986 میں تبوک کے گورنر رہے، مختلف عہدوں پر فائز رہے، لیکن ان کی شہرت کچھ اور ہے، یہ عرب دنیا میں آل سعود کے ذاہد اور پرہیز گار کے لقب سے مشہور تھے اسکی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر آل سعود کے تمام شاہی اعزازات اور پروٹوکولز سے اپنے آپ کو الگ کیا ہوا تھا یہ امیر اور شہزادہ کے القابات سے خود دستبردار ہوئے تھے شہزادوں کو ملنے والی مراعات سے لا تعلق ہوئے اور اپنے آپ کو دین کیلئے وقف کر دیا تھا یہ ریاض شہر کی ایک مسجد میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دیتے رہے ،یہ علم اور علماء کے قدر دان تھے لاکھوں کتابوں پر مشتمل انکی لائبریری ہے جہاں یہ طالب علموں کی مالی معاونت بھی کرتے تھے یہ ہر رمضان المبارک کعبہ شریف میں اعتکاف کرتے تھے حقیقی معنوں میں انہوں نے اپنی دنیا کو دین پر قربان کر لیا تھا ،اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے -

05/12/2023

عام انتخابات 2024ء

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیئے

وزارت خزانہ نے 17.4 ارب روپے کے علاوہ جولائی 2023 میں 10.0 بلین جاری کیے، اعلامیہ

مجموعی طور پر 27.4 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، وزارت خزانہ اعلامیہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں، وزارت خزانہ اعلامیہ

اسلام علیکم!  پنجاب پولیس وومن سیفٹی ایپ ہر خاتون کے موبائل میں ہونی ضروری ہے۔ یہ ایپ اینڈرائڈ فون کے لیے اس لنک سے ڈاؤن...
05/12/2023

اسلام علیکم!
پنجاب پولیس وومن سیفٹی ایپ ہر خاتون کے موبائل میں ہونی ضروری ہے۔ یہ ایپ اینڈرائڈ فون کے لیے اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
play.google.com/store/apps/det…‎
آئی فون کےلیے اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
apps.apple.com/ca/app/punjab-‎…
‎ ‎

 # # #حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ سکھ گھرانے سے تھے، اسلام قبول کرلیا، دارالعلوم دیوبند میں پڑھنے آ گئے، یہ فرمایا کرتے...
05/12/2023

# # #حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ سکھ گھرانے سے تھے، اسلام قبول کرلیا،
دارالعلوم دیوبند میں پڑھنے آ گئے،
یہ فرمایا کرتے تھے کہ میرے سسر بڑے سمجھ دار آدمی تھے، انہوں نے احمد علی کو اس وقت پہچانا جبکہ احمد علی احمد علی نہیں تھا،
حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ یہ ولایت کبری کے مقام کے لوگوں میں سے تھے، مستجاب الدعوات بزرگوں میں سے تھے، ان کا درس قرآن بہت مقبول تھا،
بہت مانی ہوئی غیر متنازع شخصیت تھی، اپنی شادی کا واقعہ سناتے ہیں، ذرا شوق و توجہ سے سنیں، فرماتے ہیں کہ میرے سسر کو بیوی نے اطلاع دی کہ میری بیٹی کی عمر پوری ہو گئی کوئی مناسب رشتہ ہو تو اس کا فرض نبھائیں، تو میرے سسر پنجاب کے مدارس میں اپنی بیٹی کے لیے مناسب بچہ ڈھونڈنے کے لیے نکلے، مدارس میں راؤنڈ کرتے کرتے بالآخر دارالعلوم میں پہنچے،
شیخ الہندؒ کے خصوصی دوست تھے، ان سے ملاقات ہوئی تو دورۂ حدیث کے طلباء پر نظر ڈالی، فوراً ان کی نظر میرے اوپر ٹک گئی، انہوں نے شیخ الہندؒ سے پوچھا کہ یہ بچہ شادی شدہ ہے؟ انہوں نے کہا،
نہیں اسے کون لڑکی دے گا، یہ سکھ گھرانے کا لڑکا ہے اور یہاں کئی دفعہ بیٹھا ہوتا ہے، پڑھنے کے لیے تو اس کی ماں جو سکھ ہے وہ آتی ہے اسے گالیاں نکال کر چلی جاتی ہے، چپ رہتا ہے بے چارہ، اس درویش کو کون بیٹی دے گا؟ انہوں نے کہا کہ اچھا آپ ان سے پوچھیں اگر یہ تیار ہوں تو میں اپنی بیٹی کے ساتھ نکاح کر دوں گا؟ فرمایا پوچھ لیتے ہیں، شیخ الہندؒ نے پوچھا تو کہنے لگے کہ حضرت میں بے یارومددگار سا بندہ ہوں،
اگر کوئی مجھے اپنا بیٹا بنائے اور اپنی بیٹی کا رشتہ دے تو میں تو اس سنت پر عمل کر لوں گا اور اس سے زیادہ خوش نصیبی کیا ہو سکتی ہے؟ انہوں نے بتا دیا، چنانچہ سسر نے کہا کہ کل عصر کے بعد ہم ان کا نکاح پڑھ دیں گے، فرمانے لگے کہ میں کمرے میں آ گیا، اب میں نے اپنے دوستوں کو بتا دیا کہ بھئی کل میرا نکاح ہونا ہے، لہٰذا یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح سب لڑکوں میں پھیل گئی، اب لڑکے آنے شروع ہو گئے،
جناب کوئی کچھ کہتا ہے، ایک نے کہا بھئی بات یہ ہے کہ یہ جو تم نے کپڑے پہنے ہوئے ہیں یہ تو بہت میلے کچیلے پرانے ہیں، تم کسی سے ادھار لے کر دوسرے پہن لو، میں نے کہہ دیا بھائی بات یہ ہے کہ میں نے کبھی کسی سے ادھار نہیں مانگا، جو ہیں میرے اپنے ہیں،
میں کسی سے لے کر نہیں چلتا۔ ساتھی نے کہا اچھا اگر آپ کسی سے ادھار نہیں مانگ سکتے تو مت مانگئے، ایسا کریں کہ کل ان کپڑوں کو آپ دھو کر صاف کرکے پھر پہن لینا، مجمع میں کم از کم صاف کپڑوں میں تو بیٹھو گے، فرمانے لگے میری بدبختی آ گئی کہ میں نے ہاں بھر لی، اگلے دن سبق ختم ہوا تو میں نے دھوتی سی باندھی اور کپڑے اتارے اور ان کو دھو ڈالا۔ اللہ کی شان سردیوں کا موسم اوپر سے بادل آگئے،
اب ظہر کا وقت بھی قریب آ گیا، میرے کپڑے گیلے میں مسجد کے پیچھے جا کر کپڑوں کو لہرا رہا ہوں اور اللہ سے دعا مانگ رہا ہوں،
اللہ میرے کپڑے خشک کر دے، وہ تو نہ ہونے تھے نہ ہوئے اور ظہر کی اذان ہو گئی، اب مجھے مجبوراً گیلے کپڑے پہن کر سردی کے موسم میں مجمع میں بیٹھنا پڑا، اب سب کہیں کہ جی دولہا کون ہے؟ اب سب کی نظر مجھ پر پڑے اور پتہ چلے گیلے کپڑے سردی میں پہن کے بیٹھا ہے،
فرمانے لگے میرے سسر کو اللہ نے وہ سونے کادل دیا تھا انہوں نے دیکھا کہ کل یہی کپڑے تھے اور میلے تھے، آج یہی ہیں اور گیلے ہیں، اس کا مطلب یہ کہ اس بچے کے پاس دوسرا جوڑا بھی نہیں ہے، ان کے دل پر اس بات کا کوئی اثر نہ ہوا وہ تو میری پیشانی کے نور کو دیکھ رہے تھے۔مرد حقانی کی پیشانی کا نور۔۔کب چھپا رہتا ہے پیش ذی شعور۔تو کہنے لگے انہوں نے میرا نکاح پڑھ دیا، جب میں فارغ ہوگیا،
دورۂ حدیث سے اور رخصتی ہوگئی تو جب میں بیوی کو لے آیا تو ابتدائی ایک دو مہینے میرے پاس رہی، ان میں بھی اسے فاقہ کرنا پڑا، کیوں کہ میرے پاس تو کچھ ہوتا نہیں تھا، جو ملتا ہم دونوں کھا لیتے ورنہ فاقہ سے دن گزارتے۔
مہینہ کے بعد وہ اپنے میکے گئی جیسے بچیاں جاتی ہیں، شادی کے بعد تو فرماتے ہیں کہ جب وہ اپنے گھر گئی تو اس کی ماں نے پوچھا بیٹی تو نے اپنے گھر کو کیسا پایا؟ فرمانے لگی،
اتنی عفیفہ صالحہ عابدہ وہ بچی تھی اپنی ماں سے کہنے لگی کہ امی میں تو سنتی تھی کہ مر کر جنت میں جائیں گے اور میں تو جیتے جاگتے جنت میں پہنچ گئی ہوں، اللہ اکبر کبیرا! اتنی صابرہ شاکرہ تھی، کہنے لگے بس پھر اللہ تعالیٰ نے میرے گھر میں برکتیں دینی شروع کر دیں، جب خاوند ایسا ہو اور بیوی ایسی ہو تو پھر برکتیں کیوں نہ ہوں گی، چنانچہ حضرت فرمانے لگے ایک وہ وقت تھا کہ کھانے کو نہیں ملتا تھا،
اور ایک آج احمد علی پر وہ وقت ہے کہ میرے کھانے کے لیے طائف سے پھل آتے ہیں اور پھر انہوں نے فرمایا کہ سرگودھا کے علاقہ کے بڑے بڑے لوگ جو سرگودھا کے کلیار ہیں، ان کی بیویاں آج میرے گھر میں آ کر برکت کے لیے جھاڑو دے کر جاتی ہیں، اتنے بڑے لین لارڈوں کی بیویاں برکت کے لیے میرے گھر میں آ کر جھاڑو دے رہی ہیں، آج اللہ کا مجھ پر اتنا کرم ہے۔
تو کتنی عجیب بات ہے کہ سکھ گھرانے کا بچہ جس کا کوئی اپنا نہیں تھا، اللہ تعالیٰ نے اس کو دنیا میں ایسی عزتیں عطا فرما دیں، چنانچہ مشہور واقعہ ہے کہ اپنی وفات کے بعد وہ علماء میں سے کسی بڑے عالم کو خواب میں نظر آئے، اس نے پوچھا حضرت آگے کیا بنا تو حضرت کثیر البکاء تھے (کثرت سے روتے تھے) خوف خدا ہر وقت دل پر رہتا تھا، فرمانے لگے اللہ تعالیٰ کے حضور پیشی ہوئی تو پروردگار نے فرمایا احمد علی تو اتنا روتا کیوں تھا؟ کہنے لگے جب مجھ سے پوچھا تو مجھے خیال آیا کہ نبی کریمؐ کا فرمان ہے ’’جس سے حساب کتاب میں پوچھ شروع ہو گئی وہ نہیں بچے گا‘‘ تو میں ڈر گیا اور جب میں ڈرا تو پروردگار نے فرمایا احمد علی اب بھی ڈر رہے ہو، آج تمہارے ڈرنے کا نہیں خوش ہونے کا دن ہے،
ہم نے تمہیں معاف کر دیا اور جس قبرستان میں تمہیں دفن کیا وہاں کے سب گناہ گاروں کو بھی ہم نے معاف کر دیا، چنانچہ ان کی قبر کی مٹی سے خوشبو آیا کرتی تھی، ہزاروں انسانوں نے ان کی قبر کی مٹی اٹھا کر گھر لے جانا شروع کر دیا تھا، تو علماء متوجہ ہوئے، پھر انہوں نے مل کر مستقل دعا مانگی اے اللہ! بس جو چیز ظاہر ہو رہی ہے ، اس ظہور کو ختم کر دے، ورنہ لوگ مٹی ہی نہیں چھوڑیں گے،
اللہ تعالیٰ نے اتنے صلحاء کی دعا کو قبول کر لیا، تب جا کر ان کی قبر سے خوشبو آنی بند ہو گئی۔ اللہ تعالیٰ عزتیں عطا فرما دیتے ہیں، جس کا اپنا کوئی نہیں ہوتا ساری دنیا پھر اس کی بن جاتی ہے، جس کو کھانے کے لیے روٹی نہیں ملتی، اس کو کھانے کے لیے پھر طائف سے پھل آیا کرتے ہیں، ماشاء اللہ میرے دوستو آج کے زمانے میں تو یہ آسان ہے، جب بحری جہاز آتے جاتے تھے اس زمانہ میں طائف سے پھل آنا کوئی آسان کام نہیں تھا، تو اللہ رب العزت دنیا میں عزتیں عطا فرماتے ہیں۔*

‏20 سال سے کم سروس والے ملازمین کو پنجاب سروس ٹربیونل نے پینشن جاری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے، اکاؤنٹنٹ جنرل کو پین...
05/12/2023

‏20 سال سے کم سروس والے ملازمین کو پنجاب سروس ٹربیونل نے پینشن جاری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے، اکاؤنٹنٹ جنرل کو پینشن ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔

پینشن جاری نہ کرنے کی صورت میں اکاؤنٹنٹ جنرل کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کی جائے گی۔

05/12/2023

میانوالی
فوک سنگر قدرت اللہ خان قدرت موسیقی چھوڑ کر دین اسلام کی راہ پر گامزن ہو گئے خطیب اہلیسنت مولانا قاری قدرت اللہ خان صاحب بن گئے اللہ پاک سب مسلمانوں کو دین اسلام کی سمجھ اور دین اسلام پر چلنے ک توفیق عطا فرمائے آمین

05/12/2023

مظلوم کی بد دعا
نبی کریم ﷺ نے معاذ رضی اللہ عنہ کو جب (عامل بنا کر) یمن بھیجا ، تو آپ نے انہیں ہدایت فرمائی کہ مظلوم کی بددعا سے ڈرتے رہنا کہ اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔
صحیح بخاری-2448

دار ارقم سکولز مٹھہ ٹوانہ کا شمار ضلع بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں میں ھوتا ھے اس کی وجہ ان کا معیاری تعلیمی نظام اور کامی...
04/12/2023

دار ارقم سکولز مٹھہ ٹوانہ کا شمار ضلع بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں میں ھوتا ھے اس کی وجہ ان کا معیاری تعلیمی نظام اور کامیاب میٹرک کر نتایج ھیں۔
یہ ادارہ طلبا کی اخلاقی تعلیمی اور ذھنی نشوونما کے لیے نت نیے انداز اپناتا ھے۔
اسی سلسلہ میں کل تعبیر کے نام سے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بچوں کو ناصرف لیڈر شپ ٹایم مینجمنٹ جیسی مہارتیں عملی طور پہ سیکھائ گنیں بلکہ اقبالیات سے روشناس کروانے کے لیے اقبال کے شاھین کے نام سے باقاعدہ ایک سیشن تھا۔۔۔۔
طلبا کا نظم و ضبط اقبال شناسی اور سٹیج پہ اعتماد سے بولنے کا انداز متاثر کن تھا۔
اللہ تعالی اس ادارہ کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے امین

03/12/2023

بھکر:پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عزیز احمد خان مستی خیل کی جانب سے نو مئی کے واقعات کی مذمت
ویڈیو پیغام جاری کرنے والے عزیز احمد خان مستی خیل اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں
عزیز احمد خان مستی خیل پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ثنااللہ خان مستی خیل کے بھائی ہیں
اس سے قبل لاہور سے گرفتار ہونے والے سابق ایم پی اے امیر محمد خان بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں

03/12/2023

واٹر سپلائی ٹینکی کا گرانے کا آرڈر مکمل ہوچکا ہے جو عنقریب گرادی جائے گی اسکے بعد آپکے گھر اور میرے گھر پانی نہیں آئے گا اس طرح ہم پانی کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے
شکریہ میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ ہمیں سہولیات سے محروم کرنے کے لئے

ھم خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے وہ خانہ کعبہ کا کونسا حصہ ہے جو ہمارے ملک کے سامنے آتا...
03/12/2023

ھم خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے وہ خانہ کعبہ کا کونسا حصہ ہے جو ہمارے ملک کے سامنے آتا ہے

سندھی ثقافت کا دن: یہ صوبہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ جسے ایکتا دن (یکجہتی ...
03/12/2023

سندھی ثقافت کا دن: یہ صوبہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ جسے ایکتا دن (یکجہتی کا دن) کہا جاتا ہے۔ یوم سندھ ثقافت کے دن صوبے بھر میں لوگ سندھی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھی ٹوپی ،اجرک اورثقافتی لباس زیب تن کرتے ہیں۔

03/12/2023

بھکر:نواحی علاقہ ڈیلی نامدار میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ،میرے بیٹے عمران نے اپنی ماموں زاد سے پسند کی شادی کی لڑکی کا بھائی پہلے بھی حملہ کرچکا،عبدالستار کا بیان
رات کو گھر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا فائرنگ بھی کی گئی ایک بیٹا زخمی ہوا،عبدالستار کا بیان
پسند کی شادی کرنے والا بیٹا حساس ادارے میں ملازم ہے جو بیوی کو ساتھ لے گیا ہے،عبدالستار کا بیان
ہینڈ گرنیڈ چھت پر گرا جس سے چھت میں سوراخ ہو گیا دیواروں پر بھی نشان موجود ہیں،عبدالستار کا بیان
اطلاع ملنے پر موقع سے شواہد اکھٹے کر لیئے ہیں مزید تحقیقات کے بعد کاروائی کی جائے گی،پولیس

03/12/2023

یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ وَالْاَبْصَارِ
اے دلوں اور آنکھوں کے پلٹانے والے
یَا مُدَبِّرَ الْلَیْلِ وَالنَّھَارِ
اے دن رات کی ترتیب قائم رکھنے والے
یَا مُحَوِّلَ الْحَوْلِ وَالْاَحْوَالِ
اے زمانے اور حالتوں کو بدلنے والے
حَوِّلْ حَاَلَنَا اِلٰی اَحْسَنِ الْحَالِ
ہمارے حال کو اچھے حال میں بدل دے
آمین یارب العا لمین

03/12/2023

کلورکوٹ کے نواحی علاقہ نورا شریف گھر میں آتشزدگی دو بچے جان بحق ایک زخمی ،جانبحق ہونے والوں میں آٹھ ماہ کا عثمان اور زینب تین سالہ زینب شامل ہیں ،بچوں کا والد مزدوری کے لیئے دوسرے شہر گیا تھا جبکہ والدہ پڑوسیوں کے گھر گئی تو واقعہ پیش آیاپولیس اور ریسکیو ٹمیں موقع پر پہنچ گئیں امدادی کام جاری آتشزدگی کی وجوہات بھی معلوم کی جارہی ہیں،ریسکیو ذرائع

03/12/2023

‏ایک دوست بتا رہا تھا کہ اس نے بازار میں اپنے دوست سے کہا کہ ”آج فوتگی کا اعلان سنا تو میں سمجھا شاید تم فوت ہوگئے ہو۔“

دوست جواباً کہنے لگا ”اگر میں فوت ہوا ہوتا تو دُکانیں اس طرح کُھلی نہ ہوتیں بلکہ پورا بازار بند ہوتا۔“

ایک دن واقعی اس کا دوست فوت ہوگیا۔

بتانے والا بتاتا ہے ‏کہ بازار میں کوئی دُکان بند ہونا تو درکنار اس کے سگے بھائی کی بھی دُکان کھلی ہوئی تھی۔جب اس کے بھائی سے پوچھا تو کہنے لگا کہ ”جنازہ ابھی لیٹ ہے۔دودھ، دھی خراب نہ ہوجائے۔میں جلدی سے ان کو بیچ کر دُکان بند کرکے آتا ہوں۔“

قبرستان ایسے لوگوں سے بھرے پڑے ہیں جو یہ سمجھتے تھے کہ ان کے بغیر دنیا رک جاۓ گی!!

اپنے اعمال کی اصلاح کیجئے جانے کب بلاوا آ جائے اور توبہ کا موقع بھی نہ مل سکے۔اللہ کریم ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائےاور خاتمہ ایمان پہ فرمائے...(آمین یارب العالمین)
Copied.

𝐓𝐚𝐛𝐞𝐞𝐫 was a character development camp held for the students of Dar-e-Arqam schools Mith Campus at the scenic venue of ...
02/12/2023

𝐓𝐚𝐛𝐞𝐞𝐫 was a character development camp held for the students of Dar-e-Arqam schools Mith Campus at the scenic venue of Dar-e-Arqam Mithatiwana

𝐓𝐚𝐛𝐞𝐞𝐫 was a once in a life time experience for the participants. It was a complete 1 day productivity pack for the mind, body and soul.

The event was organized by the energetic and dynamic team of "Dar-e-Arqam Youth khushab Region ".

Dar-e-Arqam Schools Khushab Region

اگر آپکا ڈرائیونگ لائسنس گم ہو چکا ہے یا ابھی تک پرنٹ ہو کر نہیں آیا تو آپ dlims.punjab.gov.pk‎ پر جا کر اپنا ای لائسنس ...
01/12/2023

اگر آپکا ڈرائیونگ لائسنس گم ہو چکا ہے یا ابھی تک پرنٹ ہو کر نہیں آیا تو آپ dlims.punjab.gov.pk‎ پر جا کر اپنا ای لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار میں بہتری لانے کے بعد پچھلے کچھ عرصے میں 30 لاکھ سے زائد شہری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر چکے ہیں۔
‎ ‎ ‎

وادی سون کی مایہ ناز شخصیت ملک محمد علی سانول صاحب آج صبح مٹھہ ٹوانہ سابق چیئرمین ایم سی مٹھہ ٹوانہ سینئر نائب صدر ن لیگ...
01/12/2023

وادی سون کی مایہ ناز شخصیت ملک محمد علی سانول صاحب آج صبح مٹھہ ٹوانہ سابق چیئرمین ایم سی مٹھہ ٹوانہ سینئر نائب صدر ن لیگ ضلع خوشاب ملک محمد تنویر ٹوانہ کی مزاج پرسی کیلئے مٹھہ ٹوانہ تشریف لائے اور ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے شہر کے مختلف مسائل پر بات

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MITHA Tiwana News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MITHA Tiwana News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share