30/11/2025
*سہیل ظفر چٹھہ کا 72 گھنٹوں میں پنجاب سے منشیات کے خاتمے کا اعلان*
*INFO TV*
سی سی ڈی سربراہ سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ پنجاب میں منشیات مافیا کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن شروع ہونے والا ہے۔
کسی بھی منشیات فروش کی کوئی سفارش نہیں سنی جائے گی بلکہ سفارشیوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق تمام منشیات فروشوں، سپلائرز اور ڈیلرز کی مکمل فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں،
جبکہ کارروائی کا آغاز کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔، نشہ کرنے والے شاید موجود ہوں، مگر منشیات کسی کو نہیں مل سکے گی۔