Hamari Tehzeeb

  • Home
  • Hamari Tehzeeb

Hamari Tehzeeb Welcome to Our Page

14/02/2024
تمام تکالیف اور مصائب تو ماں کو برداشت کرنی ہیں لیکن ڈاکٹر صاحبہ کی فیس ڈبل لی جائیگی۔ اب اس ظلم کے خلاف کون آواز اٹھائے...
05/01/2024

تمام تکالیف اور مصائب تو ماں کو برداشت کرنی ہیں لیکن ڈاکٹر صاحبہ کی فیس ڈبل لی جائیگی۔ اب اس ظلم کے خلاف کون آواز اٹھائے گا؟ دراصل صحت اور تعلیم یہاں سب سے بہترین کاروبار ہیں۔

کوئی یہودی یا امریکی سازش نہیں ہے ہم لالچی اور خود غرض ہیں بس اس لئے ترقی نہیں کرتے۔
منقول

03/01/2024

*🔮آخرت کا سودا🔮*

ایک صاحب کو انگور بہت پسند تھے صبح اپنی فیکٹری جاتے ہوئے انہیں راستے میں اچھے انگور نظر آئے انہوں نے گاڑی روکی اور دو کلو انگور خرید کر نوکر کے ہاتھ گھر بھجوا دئیے۔
اور خود اپنی تجارت پر چلے گئے دوپہر کو کھانے کے لئے واپس گھر آئے دستر خوان پر سب کچھ موجود تھا مگر انگور غائب انہوں نے انگوروں کا پوچھا گھر والوں نے بتایا کہ وہ تو بچوں نے کھا لئے کچھ ہم نے چکھ لئے معمولی واقعہ تھا مگر بعض معمولی جھٹکے انسان کو بہت اونچا کر دیتے ہیں اور اس کے دل کے تالے کھول دیتے ہیں وہ صاحب فوراً دستر خوان سے اٹھے اپنی تجوری کھولی نوٹوں کی بہت سی گڈیاں نکال کر بیگ میں ڈالیں اور گھر سے نکل گئے انہوں نے اپنے کچھ ملازم بھی بلوا لئے پہلے وہ ایک پراپرٹی والے کے پاس گئے کئی پلاٹوں میں سے ایک پلاٹ منتخب کیا فوراً اس کی قیمت ادا کی پھر ٹھیکیدار اور انجینئر کو بلایا جگہ کا عارضی نقشہ بنوا کر ٹھیکیدار کو مسجد کی تعمیر کے لئے کافی رقم دے دی اور کہا دو گھنٹے میں کھدائی شروع ہونی چاہیے وہ یہ سب کام اس طرح تیزی سے کر رہے تھے جیسے آج مغرب کی اذان تک ان کی زندگی باقی ہو ان کاموں میں ہفتے اور مہینے لگ جاتے ہیں مگر جب دل میں اخلاص کی قوت ہو ہاتھ بخل اور کنجوسی سے آزاد ہو تو مہینوں کے کام منٹوں میں ہو جاتے ہے
یہی صورتحال تاجر صاحب کے ساتھ بھی ہوئی اخلاص اور شوق کی طاقت نے چند گھنٹوں میں سارے کام کرا دئیے بہترین موقع کا پلاٹ بھی مل گیا اچھا انجینئر اور اچھا ٹھیکیدار بھی ہاتھ آ گیا اور مغرب کی اذان سے پہلے پہلے کھدائی اور تعمیر کا کام بھی شروع ہو گیا شام کو وہ صاحب واپس گھر آئے تو گھر والوں نے پوچھا کہ آج آپ کھانا چھوڑ کر کہاں چلے گئے تھے؟
کہنے لگے اپنے اصلی گھر اور اصلی رہائشی گاہ کا انتظام کرنے اور وہاں کھانے پینے کا نظام بنانے گیا تھا الحمد للہ سارا انتظام ہو گیا اب سکون سے مر سکتا ہوں آپ لوگوں نے تو میری زندگی میں ہی انگور کے چار دانے میرے لئے چھوڑنا گوارہ نہ کئے اور میں اپنا سب کچھ آپ لوگوں کے لئے چھوڑ کر جا رہا تھا میرے مرنے کے بعد آپ نے مجھے کیا بھیجنا تھا؟
اس لئے اب میں نے خود ہی اپنے مال کا ایک بڑا حصہ اپنے لئے آگے بھیج دیا ہے اس پر میرا دل بہت سکون محسوس کر رہا ہے.

ضدی عورتیں ہمیشہ نقصان ہی اٹھاتی ہے ۔ضدی عورتیں اپنی شادیوں میں بلکہ شوہر کے ساتھ اپنے تعلقات میں بھی ناکام ہوجاتی ہیں۔ا...
29/12/2023

ضدی عورتیں ہمیشہ نقصان ہی اٹھاتی ہے ۔
ضدی عورتیں اپنی شادیوں میں بلکہ شوہر کے ساتھ اپنے تعلقات میں بھی ناکام ہوجاتی ہیں۔
ایسی خواتین جو شوہر کے جذبات کا خیال نہیں رکھتیں، اور معاملات میں لچک نہیں رکھتیں ، ان کی شادیاں مکمل ناکام ہوجاتی ہیں ۔ بلکہ
ان کی زندگیاں بھی ناکام ہو جاتی ہیں ۔ کیوں؟
1-👈وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنی انا کی جنگ لڑتی رہتیں ہیں ، شوہر پر قابو پانے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں۔ اس جنگ میں ہمیشہ وہ ہار جاتی ہیں،وہ کبھی یہ جنگ نہیں جیت سکتیں ۔ کیونکہ مرد ضد کرنے والی بیوی کے سامنے اور زیادہ ضدی ہوجاتے ہیں ، اور وہ ایک نرم اور فرمانبردار عورت کے سامنے بہت زیادہ نرم ہو جاتے ہیں۔
2-👈ایک ضدی عورت سوچتی ہے کہ وہ اپنی رائے پر اصرار کر کے جیت جائیگی ، اور وہ کسی بھی مخالفت کا سامنا کرلیگی ۔ جبکہ وہ یہ بھول جاتی ہے کہ یہ جنگ وہ اپنی ضد اور زبان سے جیت بھی جائے تو وہ اس دل سے محروم ہوجائیگی جو اسے پیار کرتا تھا اور اس کی فکر میں لگا رہتا تھا۔
3-👈تمام ثقافتوں اور حکمتوں میں ایک آسان ، نرم ، ہمدرد ، صابرہ اور در گذر کرنے والی عورت کی تعریف کی گئی ہے ۔ یہاں تک کہ بڑے بزرگوں نے ایسی عورت کی تعریف کی ہے جو اپنے شوہر کا احترام کرتی ہے اور نرمی اور حکمت کے ساتھ بولتی ہے ، اور اس کے نتیجے میں وہ اس سے ہمیشہ محبت کرے گا اور اس سے کبھی دور نہیں جائیگا۔
4-👈وہ عورت جو اپنے شوہر کی بات مان لیتی ہے اور طوفان کے گذرنے تک صبر کرلیتی ہے وہ عقلمند عورت ہے ، اپنے کنبہ کو بکھرنے سے بچا لیتی ہے اور وہ عورت جو خشک چھڑی کی طرح بے لچک کھڑی ہوتی ہے وہ ٹوٹ جاتی ہے ، جسکا دوبارہ جڑنا ممکن نہیں ۔
5-👈سمجھوتہ نہ کرنے والی عورت اپنی رائے سے چمٹی رہتی ہے وہ مسلسل اپنی فتح کا وہم برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے: اس زعم میں رہتی ہے کہ میں جیت گئی اور آپ ہار گئے ، میں ٹھیک ہوں اور آپ غلط ہیں ایسی عورت دوسروں کو تباہ کرنے سے پہلے خود کو تباہ کر دیتی ہے اور وہ دنیا اور آخرت میں غمزدہ اور مایوسی کی زندگی بسر کرتی ہے چونکہ اسے پیار اور محبت چاہئے جو ہارا ہوا مرد نہیں دے سکتا اسکی زبانی جیت حقیقت میں اسکی زندگی کی ہار تھی-

یونیورسٹی آف ویلنسیا کی ایک تحقیق جس میں 450,000 سے زیادہ افراد شامل تھے، یہ تحقیق بتاتی ہے کہ پرنٹ شدہ کتابیں پڑھنا، ال...
25/12/2023

یونیورسٹی آف ویلنسیا کی ایک تحقیق جس میں 450,000 سے زیادہ افراد شامل تھے، یہ تحقیق بتاتی ہے کہ پرنٹ شدہ کتابیں پڑھنا، الیکٹرانک ڈیوائس اسکرین پر ڈیجیٹل پڑھنے سے زیادہ بہتر سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جو شخص کاغذی کتابیں یعنی ہارڈ کاپی پڑھنے میں 10 گھنٹے گزارتا ہے، اس کے سمجھنے کے امکانات 6 سے 8 گنا تک بڑھ جاتے ہیں، بنسبت اس شخص کے جو ڈیجیٹل ڈیوائسز پر اتنا ہی وقت لگاتا ہے۔

23/12/2023

کوئی شوہر اپنی بیوی سے پاگل پن کی حد تک پیار کیسے کر سکتا ہے؟
ایک بوڑھی خاتون کا انٹرویو

جنہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ پچاس سال کا عرصہ پرسکون طریقے سے ہنسی خوشی گزارا

🍀 خاتون سے پوچھا گیا کہ اس پچاس سالہ پرسکون زندگی کا راز کیا ہے؟

کیا وہ کھانا بنانے میں بہت ماہر تھیں؟

یا پھر ان کی خوبصورتی اس کا سبب ہے؟

یا ڈھیر سارے سارے بچوں کا ہونا اس کی وجہ ہے یا پھر کوئی اور بات ہے؟

🍀 بوڑھی خاتون نے جواب دیا : پرسکون شادی شدہ زندگی کا دار و مدار اللہ کی توفیق کے بعد عورت کے ہاتھ میں ہے، عورت چاہے تو اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہے اور وہ چاہے تو اس کے برعکس یعنی جہنم بھی بنا سکتی ہے.

اس سلسلے میں مال کا نام مت لیجیے،
بہت ساری مالدار عورتیں جن کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے، شوہر ان سے بھاگا بھاگا رہتا ہے

خوشحال شادی شدہ زندگی کا سبب اولاد بھی نہیں ہے، بہت ساری عورتیں ہیں جن کے دسیوں بچے ہیں پھر بھی وہ شوہر کی محبت سے محروم ہیں بلکہ طلاق تک کی نوبت آجاتی ہے

بہت ساری خواتین کھانا پکانے میں ماہر ہوتی ہیں، دن دن بھر کھانا بناتی رہتی ہیں لیکن پھر بھی انہیں شوہر کی بدسلوکی کی شکایت رہتی ہے

🍀 انٹرویو لینے والی خاتون صحافی کو بہت حیرت ہوئی، اس نے پوچھا :
پھر آخر اس خوشحال زندگی کا راز کیا ہے ؟

🍀بوڑھی خاتون نے جواب دیا : جب میرا شوہر انتہائی غصے میں ہوتا ہے تو میں خاموشی کا سہارا لے لیتی ہوں لیکن اس خاموشی میں بھی احترام شامل ہوتا ہے، میں افسوس کے ساتھ سر جھکا لیتی ہوں.

ایسے موقع پر بعض خواتین خاموش تو ہوجاتی ہیں لیکن اس میں تمسخر کا عنصر شامل ہوتا ہے اس سے بچنا چاہیے، سمجھدار آدمی اسے فوراً بھانپ لیتا ہے

🍀 نامہ نگار خاتون نے پوچھا : ایسے موقعے پر آپ کمرے سے نکل کیوں نہیں جاتیں؟

🍀 بوڑھی خاتون نے جواب دیا : نہیں، ایسا کرنے سے شوہر کو یہ لگے گا کہ آپ اس سے بھاگ رہی ہیں،
اسے سننا بھی نہیں چاہتی ہیں.

ایسے موقعے پر خاموش رہنا چاہیے اور جب تک وہ پرسکون نہ ہوجائے اس کی کسی بات کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے.

🍀 جب شوہر کسی حد تک پرسکون ہوجاتا ہے تو میں کہتی ہوں :
پوری ہو گئی آپ کی بات ؟

پھر میں کمرے سے چلی جاتی ہوں

کیونکہ شوہر بول بول کر تھک چکا ہوتا ہے اور چیخنے چلانے کے بعد اب اسے تھوڑے آرام کی ضرورت ہوتی ہے.

میں کمرے سے نکل جاتی ہوں اور اپنے معمول کے کاموں میں مصروف ہو جاتی ہوں.

🍀 خاتون صحافی نے پوچھا : اس کے بعد آپ کیا کرتی ہیں؟ کیا آپ بول چال بند کرنے کا اسلوب اپناتی ہیں؟ ایک آدھ ہفتہ بات چیت نہیں کرتی ہیں؟

🍀 بوڑھی خاتون نے جواب دیا : نہیں !

اس بری عادت سے ہمیشہ بچنا چاہیے،

یہ دودھاری ہتھیار ہے،
جب آپ ایک ہفتے تک شوہر سے بات چیت نہیں کریں گی ایسے وقت میں جب کہ اسے آپ کے ساتھ مصالحت کی ضرورت ہے تو وہ اس کیفیت کا عادی ہو جائے گا اور پھر یہ چیز بڑھتے بڑھتے خطرناک قسم کی نفرت کی شکل اختیار کر لے گی.

🍀 صحافی نے پوچھا : پھر آپ کیا کرتی ہیں؟

🍀 بوڑھی خاتون بولیں :
میں دو تین گھنٹے بعد شوہر کے پاس ایک گلاس جوس یا ایک کپ کافی لے کر جاتی ہوں اور محبت بھرے انداز میں کہتی ہوں: پی لیجیے.

حقیقت میں شوہر کو اسی کی ضرورت ہوتی ہے.

پھر میں اس سے نارمل انداز میں بات کرنے لگتی ہوں.

وہ پوچھتا ہے کیا میں اس سے ناراض ہوں؟

میں کہتی ہوں : نہیں.
اس کے بعد اس کا رویہ ٹھیک ہونا شروع ہو جاتا ہے اور خوبصورت قسم کی باتیں کرنے لگتا ہے۔ مگر میں نے کبھی اپنے شوہر کو جھکانے کی کوشش نہیں کی ۔ہمیشہ اسے سربلند ہی رکھا ۔

انٹرویو لینے والی خاتون نے پوچھا : اور آپ اس کی یہ باتیں مان لیتی ہیں؟

🍀 بوڑھی خاتون بولیں : بالکل، میں کوئی اناڑی تھوڑی ہوں، مجھے اپنے آپ پر پورا بھروسہ ہوتا ہے.

کیا آپ چاہتی ہیں کہ میرا شوہر جب غصے میں ہو تو میں اس کی ہر بات کا یقین کرلوں اور جب وہ پرسکون ہو تو تو اس کی کوئی بات نہ مانوں؟

خاتون صحافی نے پوچھا : اور آپ کی عزت نفس (self respect) ؟

🍀 بوڑھی خاتون بولیں :

پہلی بات تو یہ کہ میری عزت نفس اسی وقت ہے
جب میرا شوہر مجھ سے راضی ہو
اور ہماری شادی شدہ زندگی پرسکون ہو

دوسری بات یہ کہ شوہر بیوی کے درمیان عزت نفس نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی

جب مرد و عورت ایک دوسرے کے لباس ہیں تو پھر الگ سی عزت نفس کیسی ؟؟

منقول

آج گورنمنٹ سکول کی بچی کی ایک تصویر سامنے آئی جس نے دل چیر سا دیاٹیچر نے کہا سردیاں آگئی ہیں جرابیں لازمی پہن کر آئیں نہ...
21/12/2023

آج گورنمنٹ سکول کی بچی کی ایک تصویر سامنے آئی جس نے دل چیر سا دیا
ٹیچر نے کہا سردیاں آگئی ہیں جرابیں لازمی پہن کر آئیں نہیں تو سزا ملے گی
ایک غریب بچی جرابیں ناں خرید سکی شاپر پاؤں پر باندھ کر آگئی
ھم نہیں جانتے یہ بچی کس سکول کی ہے لیکن پوسٹ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ اپنے اردگرد میں گورنمنٹ سکولوں میں پڑھنے والی بچیاں اور بچے آپکی ایک نظر کرم کے مستحق ہیں۔😔💔😭
CP



20/12/2023

رومن لکھنے والوں کو چیلنج:
۔۔۔۔۔۔۔

کتیا اور کٹیا Kutia کے ہجے میں فرق رکھ کر دکھائیں؟

سوٹ کاتنے Soot Katne کی ذمہ داری لگے تو سوت کاٹنے سے بچ کر دکھائیں؟

تین ڈبے منگوائے جائیں تو ٹین ڈبہ Teen Dabba لانے سے بچ کر دکھائیں؟

ٹوٹا Tota (چاول) لانے کو کہا جائے تو توتا لانے سے بچ کر دکھائیں؟

اور بھی کئی مثالیں ہیں کہ رومن لکھنے، پڑھنے اور سمجھنے کی وجہ سے بڑے بڑے "غلطان" ہوئے۔ رومن سے بچ جائیں ابھی وقت ہے۔

اسی لیے یہ ثابت ہوا کہ رومن طرزِ تحریر خودفریبی اور سہل پسندی کے سوا کچھ بھی نہیں۔
رومن سے بچیں، اپنی پیاری زبان اُردو میں لکھنے کی عادت ڈالیں۔۔۔ اور بچوں کو بھی صحیح اردو سکھائیں۔

بچپن میں اس بال کو خریدنے کیلئے 11 دوست مل کر پیسے اکٹھے کرتے تھے...!اب پیسے ایک ہی دے سکتا ہے لیکن وہ 11 دوست اکٹھے کرن...
18/12/2023

بچپن میں اس بال کو خریدنے کیلئے 11 دوست مل کر پیسے اکٹھے کرتے تھے...!
اب پیسے ایک ہی دے سکتا ہے لیکن وہ 11 دوست اکٹھے کرنا مشکل ہے..!

Address


Telephone

+923318818191

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamari Tehzeeb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamari Tehzeeb:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share