Balocstian's largest online social media plateforme which covers News, stories, documentries.
(110)
12/12/2024
"کوئٹہ ٹریفک حادثے میں پانچ بہنیں جاں بحق
پانچوں بہنیں اپنی بیمار بہن کی عیادت کے لئے جا رہی تھیں"
11/12/2024
سیرت ایجوکیشن سسٹم کے طلباء کے ایک گروپ نے سینئرز کی نگرانی میں BINUQ کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو افیسر بلوچستان انسٹیٹیوٹ اف نیفرو یورولوجی ڈاکٹر لیاقت اغا کی ہدایت ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر فہیم اور ان کی ٹیم نے وفد کا استقبال کیا.
ڈاکٹر فہیم نے BINUQ کی جانب سے پیش کی جانی والی خدمت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی انہوں نے بتایا کہ کس طرح یہ ادارہ بلوچستان کے لوگوں کو گردوں کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے.
طلباء نے ادارے کی رینل ہیلتھ کیئر خدمات کو سراہا۔ دورے کے اختتام پر، طلباء نے گردوں کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور گردوں کی بیماریوں کے بارے میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے۔ ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر فہیم نے وفد کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور انہیں بریفنگ دی۔ طلباء نے BINUQ کی جانب سے فراہم کی جانے والی اعلی معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا وہ خاص طور پر جدید ترین سہولیات اور طبی عملے کی لگن سے بہت متاثر ہوئے.
06/12/2024
*کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی 13 اساتذہ کابیرون ممالک روپوش ہونے کا انکشاف*
سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ کےمطابق 2013سے 2017کے درمیان یونیورسٹی کی 13 اساتذہ جن میں دو اسسٹنٹ پروفیسر بھی شامل ہیں
سرکاری اخراجات پر پی ایچ ڈی کرنے امریکہ، سوئیڈن ،جرمنی ،کینیڈا گئیں۔
چار سال کی چھٹی مکمل ہونے کے بعد ان اساتذہ کو 2018 سے 2021 تک وطن واپس آکر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو جوائن کرنا تھا
لیکن اسکالرشپ کے لئے لی گئی چار سال کی چھٹیاں مکمل ہونے پر خاتون لیکچرارز ملک واپس نہیں آئیں۔
سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بیرون ممالک سے واپس نہ آنے والی اساتذہ کو نوٹسز جاری کردئیے۔
چند سال قبل بھی بلوچستان یونیورسٹی کے 13اساتذہ بھی حکومتی خرچ پر بیرون ممالک جانے کے بعد واپس نہیں آئے
لیکن ان کی خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے۔
01/12/2024
اسلام،پشتون روایات اور پشین سرکار !!
رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد بھائی حضرت جعفر ؓ کی شہادت کے موقع پر آپ ﷺ نے لوگوں سے فرمایا کہ جعفر کے گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرو ،اس لیے کہ ان کو ایسی خبر پہنچی ہے جو ان کو مشغول کرے گی، یعنی جعفرؓ کی شہادت کی خبر سن کر صدمہ اور رنج میں مشغول ہوکر کھانے پینے کے انتظام کی خبر نہیں رہےگی۔
جس گھر میں فوتگی ہوجائے، تو اس گھر کے لوگ غمزدہ اور رنجیدہ ہوتے ہیں اور ان کے دل و دماغ پر غم کی کیفیت طاری ہوتی ہے، اس لیے اسلام نے ان کے پڑوسیوں، عزیز و اقارب کا یہ اخلاقی فريضہ ٹھہرایا ہے کہ وہ اہلِ میت اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے لیے تین دن تک کھانے کا بندوبست کریں۔
جبکہ پشین پولیس کے ایس ایچ او نے رنجیدہ خاندان کے فاتحہ خوانی میں شرکت کرنے والوں کو گرفتار کرنے کیلئے مسجد پر چھاپہ مار کر گھر والوں کو مزید پریشانی میں مبتلاء کیا۔ مرحوم احمد ولی کے والد کے مطابق مسجد کے امام کو بھی دھمکی دی گئی کہ آپ بھی ہمارے ساتھ تھانے چلیں۔ حالانکہ پولیس پی ٹی آئی والوں کو فاتحہ کے بعد مسجد کے باہر بھی آسانی سے گرفتار کرسکتی تھی وہ مسجد سے ہیلی کاپٹر میں تو نہیں بھاگ رہے تھے۔
پھر جب میت والے خاندان کے جوانوں نے فاتحہ خوانی میں شرکت کرنے والوں کی مسجد کے اندر گرفتاری کو اپنی بےعزتی سمجھ کر اپنے مہمانوں کو بچانے پولیس کے حوالے نہ کیا تو پولیس نے رات دس بجے کے قریب میت والے خاندان کے جوانوں کو گرفتار کرنے کیلئے اُن کے گھر پر چھاپہ مارا جس سے مرحوم احمد ولی کی والدہ گلی میں بےہوش ہوگئی۔
گھر میں ایک بار پھر غم ایسا تازہ ہوا جیسے میت گھر والوں کے سامنے پڑی ہو جس سے نہ صرف میت والا گھر بلکہ پورا گاوں پریشان ہوا گھر کے جوانوں کو ہمسایوں کے گھروں میں رات گزارنی پڑی۔
نہ اسلام کو دیکھا نہ پشتون روایات کو دیکھا پتہ نہیں یہ کیسے لوگ ہیں۔ اور یہی فاتحہ خوانی اگر علاقے کے کسی بدمعاش یا خان، ملک کے گھر میں ہوتی تو ایس ایچ او مسجد پر چھاپہ مارنا تو بہت دور کی بات میت والے خاندان کو کال کرکے یہ بات کرنے کی جُرت بھی نہ کرتے کہ ملک صاحب فلاں کی گرفتاری کیلئے اوپر سے آرڈر ہے،
اُن سے کہے کہ جلد از جلد وہاں سے کسی محفوظ جگہ چلے جائے۔ ملک صاحب یہی بتاتے کہ خبردار اگر اُنہیں آج گرفتار کیا کیونکہ وہ ہماری فاتحہ خوانی میں شرکت کرنے کیلئے آیا ہے اگر وہ آج گرفتار ہوئے تو یہ میری بےعزتی ہوگی۔
ایس ایچ او صاحب یہ کہہ کر فون بند کرتے کہ نہیں ملک صاحب میں صرف آپ کو خبر دے رہا تھا کیونکہ اوپر سے آرڈر آیا تھا باقی آپ کا مہمان ہمارا مہمان ہے بےفکر رہے۔
جبکہ دوسری طرف شریف، کمزور کے نہ صرف مسجد میں فاتحہ خوانی پر چھاپہ مارا بلکہ رات کو اُن کے گھر پربھی چھاپہ مارا گیا جو انتہائی گھٹیہ عمل ہے۔ ایف سی والے بھی ایسا نہیں کرتے حالانکہ اُن کو پولیس کی بنسبت زیادہ ظالم اور بےوقوف سمجھا جاتا ہے۔
انگریزوں کو اللہ تعالی ایمان اور جنت نصیب کریں جنہوں نے یہ موبائل اور انٹرنیٹ ایجاد کئے ورنہ اِن ظالموں کے ظلم کا کسی کو پتہ بھی نہ چلتا۔ اور ظلم کے خلاف آواز اُٹھانے کیلئے بھی کوئی سسٹم نہ ہوتا بس سخت سے سخت ظلم پر خاموشی اختیار کرکے برداشت کرنا پڑتا۔
نعمت اللہ خوشحال
29/11/2024
بلوچستان اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانےکی قرارداد کی حمایت میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی کے دو MPA زمرک خان اور ملک نعیم بازئی بھی شامل رہے جبکہ نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی نے بل کی مخالفت کی اور اجلاس سے واک اوٹ کر دیا۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی حمایت کی۔
بلوچستان میں اے این پی کونسی پارٹی ہے اور خیبر پختونخوا میں کونسی۔۔۔۔۔؟
باچا خان تو عدم تشدد کا دائی تھا یہ بلوچستان کی اے این پی پی ٹی آئی پر تشدد کیوں جائز سمجھتی ہے۔؟
27/11/2024
ظلع پشین سے PTI کا انتھائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا پہلا شھید کارکن ولی خان کاکڑ کی فائل فوٹو
17/11/2024
میں مصور خان ہوں اور مجھے کوئٹہ مین شہر سے اغوا کیا گیا ہے۔
17/11/2024
کوئٹہ جیسے چھوٹے شہر میں 800 کیمروں کی موجودگی میں دن دہاڑے معصوم بچے اغوا ہو جاتے ہیں تین دن گزرنے کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل پاتا افسوس
11/11/2024
صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے شیخ خلیفہ بن زید النحیان ہسپتال سریاب میں جدید سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امین خان مندوخیل بھی موجود تھے۔
نیشنل ڈزاسٹر رسک مینجمنٹ کے تعاون سے کوویڈ-19 پراجیکٹ کے ذریعے نیا 160 Slices سی ٹی سکین مشین شیخ خلیفہ بن زید النحیان ہسپتال سریاب میں شروع کردیا گیا ہے۔
ڈاٸریکٹر کوویڈ پراجیکٹ ڈاکٹر نقیب نیازی نےصوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کو بریفنگ دی
جدید سی ٹی اسکین مشین کے ذریعے تمام جدید ترین اور جدید طریقہ کار جیسے سی ٹی انجیوگرافی ، تمام کنٹراسٹ اسٹڈیز ، آرٹیفشل انٹیلیجنس پروگرامنگ اور انٹروینشنل ریڈیولوجی کے طریقہ کار کو ممکن بنایا گیا ہے۔ صوباٸی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ
سی ٹی اسکین کی اوسط گنجائش 150 ٹیسٹ فی دن ہے۔
سی ٹی اسکین مشین کی تنصیب سےضرورت مند عوام مستفید ہوں گے۔بلکہ ضلع کے میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات بھی مستفید ہوں گے۔صوباٸی وزیر صحت
سی ٹی اسکین مشین کی فراہمی سے ہسپتال کی سہولیات کی تشخیصی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا اور مختلف بیماریوں کی مناسب تشخیص اور بروقت علاج ممکن ہو سکے گا۔صوباٸی وزیر صحت
سی ٹی اسکین مشین کی دیکھ بھال اہل تکنیکی ماہرین اور طبی پیشہ ور افراد کررہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ مؤثر طریقے سے چلتی ہیں اور قابل اعتماد نتائج فراہم کرتی ہیں۔صوباٸی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ
وزیرصحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نےنیشنل ڈزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی جانب سے بلوچستان کے شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال سریاب کو جدید سی ٹی اسکین کی فراہمی پر شکر ادا کیا ۔
محکمہ صحت کو چیلنج کے طور پر لیا ہے پراٸمری ہیلتھ کٸیر کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔صوباٸی وزیر صحت
پراٸمری اور سیکنڈری ہیلتھ کٸیر فعال نہ ہونے کی وجہ سے ٹریثری کٸیر ہسپتالوں پر بوجھ ہے۔محکمہ صحت میں گڈ گورننس پر توجہ دی جارہی ہے۔صوباٸی وزیر صحت
حکومت بلوچستان صوبے میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی بہتری کے لیے پرعزم ہے اور طبی شعبے کو تعاون جاری رکھے گی۔صوباٸی وزیر صحت
06/11/2024
پاکستان میں فرنیچر کی سب سے بڑی نمائش پہلی مرتبہ کوئٹہ میں منعقد کی جارہی ہے
40 فیصد رعایت کے ساتھ
پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو
ڈائمنڈ سپریم فوم کے تعاون سے بی اے مال میں 8۔9۔10 نومبر صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک
30/10/2024
پاکستان میں بڑے عہدے پہ رہنے والے ایک دن بھی ملک میں رہنے کو تیار نہیں ریٹائرمنٹ کے بعد لندن یادبئی پھر وہاں عوام سے ذلیل ہوتے ہیں
30/10/2024
محکمہ صحت بلوچستان کی ہدایت پر کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 9 غیر قانونی میڈیکل اسٹورز اور کلینکس کو سیل کر دیا گیا۔
یہ کارروائی عوام کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔ غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل اسٹورز نہ صرف عوام کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ ان سے علاج کی غلط اور غیر معیاری خدمات کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان ایسے غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ اور مستند طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ صرف منظور شدہ اور قانونی مراکز سے ہی علاج کروائیں
26/10/2024
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسئ ریٹائرمنٹ کے 3 گھنٹے بعد ہی بیرون ملک روانہ
22/10/2024
" تاریخ ہمیشہ بہادروں کو یاد کرتی ہے " کل جہاں اچھے اچھے نواب، سردار ، ملک بک گہے وہاں فرزند بلوچستان ملک عادل خان بازئی جیسا نڈر بہادر ڈٹ کے کھڑا رہا.
21/10/2024
" تم اللّٰہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہونا، اگر ایمان والے ہو تو فتح تمہاری ہوگی۔“(القرآن)
21/10/2024
ایک ارب روپے سے زیادہ کی آفر ٹھکرا نے والا کوئٹہ کا نوجوان مرد مجاھد انتہائی سخت ترین آزمائیشوں سے گزرنے کے باوجود ثابت قدم رہنے والا نوجوان
کوئٹہ سے جیتے والے ایم این اے ملک عادل بازئی نے اپنے گھر اور پلازہ کی قربانی دیدی لیکن آئینی ترمیم میں اپنا ووٹ نہ بیچا.. 👏👏
19/10/2024
کوئٹہ میں زونگ نیٹ ورک کمپنی کو مکمل ختم کیا جائے پیکج ہر مہینے مہنگا اور انٹرنیٹ صفر سب بھائی اس ناروا ظلم کے خلاف ٹرینڈ چلاؤ
Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Viral TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.