22/04/2024
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس دیپالپور اوکاڑہ میں "بیساکھی میلے" کا انعقاد 22 اپریل 2024 کو پرنسپل ڈاکٹر طاہر منیر بٹ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام کیا گیا۔ اس میلے میں یونیورسٹی کے تمام طلباء اور ان کے ہمراہ فکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر طاہر منیر بٹ نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے گندم کی کٹائی کی، اس کے ساتھ ساتھ تمام فیکلٹی ممبران نے بھی گندم کی کٹائی میں بھرپور حصہ لیا۔ یونیورسٹی کے طلبہ اور ان کے ساتھ تمام بیلداروں نے ڈھول کی دھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور سب لوگوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی۔
آخر میں پرنسپل صاحب نے کہا کہ گندم زرعی اور اقتصادی لحاظ سے اہم فصل ہے۔گندم کی کاشت صنعتی ترقی اور کاشتی ترقی کے ذریعے پاکستان کی معشیت کو بہتر بنا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ گندم کی بہترین پیداوار پاکستان کی زراعت معاشیات کی بنیاد ہے۔ جو اقتصادی استحکام کی راہ میں اہم کردار ادا کرتی ہے آخر میں دعائے خیر کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔