مظفرآباد(آئی ٹی سی)کشمیری ثقافت کے فروغ ترقی اور ترویج کیلئے مظفرآباد میں سجایا گیا کشمیر کلچرل فیسٹیول دیکھنے بچوں، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی کشمیری زبانوں میں گانوں پر روایتی رقص، گھبہ سازی، ہینڈی کرافٹس کے سٹالز شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے میلے کا مقصد کشمیری ثقافت سے متعلق نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے سمیت نوجوان نسل کو روایات سے روشناس کروانا ہے
کشمیر کلچرل فیسٹیول کا انعقاد ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر کے یوتھ اینڈ والنٹیر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سجائے گئے کشمیر کلچرل فیسٹیول میں کشمیری لباس میں ملبوس بچیوں نے رنگا رنگ ٹیبلو پیش کئے خاص طور پر تقافتی لباس پہنے بچوں کے روائتی کشمیری رقص اور کشمیری گانوں نے سماں باندھ دیا گلوکاروں نے بھی مقامی زبانوں میں گانے گا کر خوب داد وصول کی فیسٹیول میں مختلف سٹالز بھی لگائے گئے تھے جن پر ثقافتی گبہ سازی، ہینڈی کرافٹس،پیپر ماشی کے سٹالز حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے کشمیر کلچرل فیسٹیول کا مقصد کشمیری ثقافت کا فروغ ترقی اور ترویج کیلئے نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے سمیت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے فنڈ ریزنگ تھا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر گلزار فاطمہ نے کہا کہ
Asif Raza mir Express News
صدر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن بیورو چیف ایکسپریس نیوز آصف رضا میر لائیو رپورٹنگ۔
TVJ official
سوشل میڈیا پر معلومات کی تیزرفتار ٹریفک کسی صورت مین سٹریم میڈیا کی اہمیت کو ختم نہیں کرسکتی۔ناظرین و قارئین ابھی بھی مصدقہ اطلاع کی مین سٹریم میڈا پر ہی اعتماد کرتے ہیں۔ٹی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور سینٹرل پریس کلب کے زیر اہتمام مرکزی ایوان صحافت میں منعقد تربیتی نشت۔۔۔۔۔
Snowfall AJK
آزادکشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ روز بھی جاری. وادی نیلم ،وای لیپہ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے. برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی. وادی نیلم میں دن کے وقت بھی پارہ نقطہ انجماد سے گرا ہوا ہے
Snowfall in AJK
آزادکشمیر میں بارش اور برفباری کا تیسرا روز نظام زندگی مفلوج.با لائی علاقوں میں سڑکیں بند بجلی فون کا نظام متاثر. وادی نیلم کے بالائی علاقوں اور وادی نیلم کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع. لوگ گھروں میں محصور.
Snowfall in AJK
تین دن کے وقفے کے بعد آزادکشمیر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ دوبارہ شروع بالائی علاقوں میں برفباری اور شہری علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے. وادی نیلم ،لیپہ ، ضلع حویلی کے بالائی علاقوں میں برفباری شروع ہو گئی.
بارش برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ لوگوں کی مشکلات بڑھنے لگی کئی رابطہ سڑکیں بند.
TVJ
#tvjournalistsajk
محمد عارف عرفی سابق صدر ٹی۔وی۔جرنلسٹ ایسوسی کا تقریب حلف برداری میں خطاب،نو منتخب عہدیداران،اور ایڈوائزری بورڈ کے نام بھی پیش کیے۔