Syed Kamal Haider Shah-OFFICIAL

  • Home
  • Syed Kamal Haider Shah-OFFICIAL

Syed Kamal Haider Shah-OFFICIAL Personal Staff Officer (PSO) to President of Azad Jammu & Kashmir Barrister Sultan Mahmood Ch.

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد* *26-10-2025**٭٭٭**اسلام آباد( )26 اکتوبر 2025ء*صدر آزاد جموں وکشمیر بی...
26/10/2025

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد*
*26-10-2025*
*٭٭٭*
*اسلام آباد( )26 اکتوبر 2025ء*
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے 27اکتوبریوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ ہندوستان نے اپنے ناپاک قدم مقبوضہ کشمیر کی پاک دھرتی پر رکھے اور اپنی فوجیں کشمیر میں اتار کر کشمیریوں کے حقوق سلب کرتے ہوئے غیر قانونی قبضہ کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایسا دور شروع کیا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے ہی یکسر محروم کردیا گیا۔ کشمیر پر اپنے ناجائز تسلط کو قائم رکھنے کے لئے بھارت اپنی قابض فورسز کے ذریعے ریاستی دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں اور 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر اپنے اپنے ممالک میں مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کے خلاف مظاہرے کریں اور ہندوستان کے اس ظالمانہ اور سفاکانہ چہرے کو بے نقاب کریں۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ خطے میں پائیدارامن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کوکشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرواتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا مسلمہ حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ آج لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہندوستان کے غیر قانونی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ 1947ء میں ہندوستان خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لیکر گیا اور کشمیریوں سے وعدہ کیا کہ اس مسئلہ کو استصواب رائے سے حل کیا جائے گا لیکن کشمیریوں کو انکا حق دینے کی بجائے ہندوستان انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا کر تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستان نے 5اگست2019ء کے غیر قانونی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ کشمیری جوانوں کو عقوبت خانوں میں رکھا گیا ہے، آئے روز کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے، بچے اور بزرگ بھی ہندوستان کے ظلم و بربریت سے محفوظ نہیں۔ ہندوستان کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیریوں نے اپنے عزم و استقلال سے ثابت کیا ہے کہ وہ ہندوستان کے غیر قانونی تسلط کو کسی صورت قبول نہیں کرتے اور اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک ہندوستان کے ناپاک قدم مقبوضہ کشمیر کی پاک دھرتی سے اکھڑ نہیں جاتے۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کوا نکا بنیادی حق حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
٭٭٭٭

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد**23-10-2025**٭٭٭**اسلام آباد( )23 اکتوبر 2025ء*صدر آزادجموں و کشمیربیرس...
24/10/2025

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد*
*23-10-2025*
*٭٭٭*
*اسلام آباد( )23 اکتوبر 2025ء*
صدر آزادجموں و کشمیربیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں آج پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ہم آج کے دن اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی جاری ر ہے گی تحریک آزادی کشمیر کو لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے خون سے سینچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچلنے کے لیے ہر ظلم اور جبر آزما لیا، مگر وہ نہ تو پہلے کبھی ان کے عزم کو متزلزل کر سکا اور نہ آئندہ کر سکے گا۔صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود، کشمیری عوام کا عزم، حوصلہ، اور جذبہ حریت کمزور نہیں پڑا بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہر صورت میں اپنی آزادی حاصل کرکے رہیں گے اور الحاق پاکستان کی منزل کو ضرور حاصل کریں گے، تاکہ ہمارے شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔صدر نے اس موقع پر کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یومِ تاسیس کے موقع پر ہم ان تمام عظیم شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے آزادی کی تحریک کو جاری رکھا۔ ان کا خون ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے بھارت کے مکروہ عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے جذبے کو دبانا چاہتا ہے، لیکن وہ کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ کشمیری عوام نے اپنی تحریکِ آزادی کے لیے تن، من، دھن، اور سب کچھ قربان کر دیا ہے اور وہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہیں۔صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آپریشن بنیان المرصوص میں پاک افواج کی بھارت کے خلاف کامیابی پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہماری پاک افواج نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوائیں۔ اگر عالمی برادری نے بروقت اقدامات نہ کیے، تو مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔صدرآزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارت کے جابرانہ و غاصبانہ تسلط سے آزاد ہو کر آزادی کی فضاؤں میں سانس لیں گے۔ یوم تاسیس کے موقع پر، ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہنے اور ان کی جدوجہد میں ساتھ دینے کا عہد کرنا ہوگا، تاکہ وہ دن جلد آئے جب کشمیر آزاد ہو۔
٭٭٭٭

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد* *16-10-2025**٭٭٭**اسلام آباد( )16 اکتوبر 2025ء*صدر ریاست آزاد جموں و ک...
16/10/2025

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد*
*16-10-2025*
*٭٭٭*
*اسلام آباد( )16 اکتوبر 2025ء*
صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے آزادکشمیر میں سرمایہ کار ی کے لئے سرمایہ کاروں کا دلچسپی کالیناخوش آئند ہے چونکہ آزادکشمیر میں ہائیڈرو، سیاحت، منرلز، معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا بہت بڑا پوٹینشل موجود ہے۔ لہذا ہم بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھیں ہم انہیں حکومتی سطح پر ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے اور اس سلسلے میں ہر طرح کا تعاون بھی انہیں میسر ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں چائنیز کمپنی چائنہ ریلوے بیورو گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر برائے ایشیاء زن جیانگ(Xin Jiang) سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر چائنیز کمپنی چائنہ ریلوے بیورو گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر برائے ایشیاء زن جیانگ(Xin Jiang) نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنی کمپنی کے اغراض و مقاصد، پاکستان اور دیگر ممالک میں جاری و تکمیل شدہ پروجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی اور آزادکشمیر میں اپنی کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا جس پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چائنیز کمپنی چائنہ ریلوے بیورو گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر برائے ایشیاء زن جیانگ(Xin Jiang) کو آزادکشمیر میں سرمایہ کاری پر دلچسپی لینے پر خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں یقین دلایاکہ وہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھیں انہیں آزادکشمیر میں حکومت آزادکشمیر کی طرف سے ہر طرح کی معاونت اور سہولیات فراہم کیں جائیں گی۔
٭٭٭٭

13/10/2025

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد*
*13-10-2025*
*٭٭٭*
*نیوزI-*
*اسلام آباد( )13 اکتوبر 2025ء*
صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق وزیر بلدیات راجہ نصیر خان کی وفات پر اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ نصیر خان مرحوم نے سہنسہ کی عوام کے لیے بالخصوص اور آزاد کشمیر کی عوام کے لیے طویل سیاسی و سماجی خدمات سر انجام دی ہیں ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو گا اللہ تعالیٰ راجہ نصیر خان کی آخرت کی منازل آسان فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
٭٭٭٭
*نیوزII-*
*اسلام آباد( )13 اکتوبر 2025ء*
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری انور شہزاد، پبلک ریلیشن آفیسر(PRO) ہمراہ صدر آزاد جموں و کشمیر کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں چوہدری انور شہزاد اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات، جبکہ پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
٭٭٭٭

12/10/2025

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق وزیربلدیات راجہ نصیر خان کی وفات پر اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ راجہ نصیر خان مرحوم نے سہنسہ کی عوام کے لیے بالخصوص اور آزاد کشمیر کی عوام کے لیے طویل سیاسی و سماجی خدمات سر انجام دی ہیں ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو گا اللہ تعالیٰ راجہ نصیر خان کی آخرت کی منازل آسان فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد* اسلام آباد( )07اکتوبر 2025ء  آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمو...
07/10/2025

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد*

اسلام آباد( )07اکتوبر 2025ء

آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 20سال قبل آج کے دن مظفرآباد، باغ اور پونچھ کے اضلاع کے علاوہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں جو قیامت خیز زلزلہ آیا تھا اس نے ہزاروں بچوں، جوانوں، خواتین اور بزرگوں کو آن واحد میں ہم سے چھیننے کے علاوہ سرکاری و نجی املاک کو زمین بوس کر دیا تھا۔ جن لوگوں نے اس قدرتی آفت کی تباہ کاریوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا وہ شاید ہی کبھی اسے بھلا پائیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان کی تلافی تو ممکن نہیں لیکن زلزلے کے بعد متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفرسٹرکچر کی تعمیر نو کے چیلنج سے حکومت نے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کی مقدور بھر کوشش کی اور ان کوششوں میں ہمیں اللہ کے فضل سے بڑی کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں۔ اکتوبر 2005کے زلزلے کے انیس سال مکمل ہونے پر اپنے ایک پیغام میں صدر آزادکشمیر نے کہا کہ2005کے زلزلہ میں ہم سے جدا ہونے والوں کی یادیں آج بھی ہمارے دل میں تازہ اور زندہ ہیں اور اس قدرتی آفت کا شکار ہوکر اپنے رب سے ملنے والوں کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کے ساتھ یہ عہد کرتے ہیں کہ حکومت اپنی بساط کے مطابق آئندہ کسی قدرتی آفت سے ممکنہ نقصانات سے بچنے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔انہوں نے اس موقع پر بین الاقوامی برادری خاص طور پر برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات سمیت امریکہ، برطانیہ، یورپی ممالک اور عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں آزادکشمیر کے عوام کو ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے مراحل میں دل کھول کر مدد کی اور اس بڑے چیلنج سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے میں حکومت اور آزادکشمیر کے عوام کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ ساتھ ملک کے مسلح افواج نے زلزلہ متاثرین کی جو بے مثال مدد کی وہ تاریخ کا ایک حصہ ہے اور اسے آزادکشمیر کے عوام کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے۔
٭٭٭٭٭

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد**02-10-2025**٭٭٭**نیوز:01**اسلام آباد( )02اکتوبر 2025ء*صدر آزاد جموں و ...
02/10/2025

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد*
*02-10-2025*
*٭٭٭*
*نیوز:01*
*اسلام آباد( )02اکتوبر 2025ء*
صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے ایکٹ کی سیکشن 44کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے پہلے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کو بطور وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی آف حویلی تعینات کیے جانے کی منظوری دے دی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے اپنے دورہ حویلی کے دوران آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے قیام کا اعلان کیا تھا اب چونکہ یونیورسٹی آف حویلی کا باقاعدہ طور پر قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جو کہ حویلی کے عوام کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر وچانسلر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو تعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کو ہدایت کی کہ آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی آف حویلی میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے، جامعہ حویلی کو آزادجموں وکشمیر اور پاکستان کی دیگر جامعات کی رینکنگ میں لانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھی جائے اور اس سلسلے میں صدر آزادجموں وکشمیرو چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔
* ٭٭٭٭٭*
*نیوز:02*
*اسلام آباد( )02اکتوبر 2025ء*
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد کے بیٹے (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد سمیت جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
٭٭٭٭٭

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد**23-09-2025**٭٭٭** اسلام آباد( )23 ستمبر 2025ء * صدر آزاد جموں وکشمیر ب...
23/09/2025

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد*
*23-09-2025*
*٭٭٭*
* اسلام آباد( )23 ستمبر 2025ء *
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق وزیر حکومت محمد حنیف اعوان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سابق وزیر حکومت محمد حنیف اعوان (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
٭٭٭٭

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد* *20-09-2025**٭٭٭**اسلام آباد( )20 ستمبر 2025ء*  صدر آزاد جموں وکشمیر ب...
20/09/2025

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد*
*20-09-2025*
*٭٭٭*
*اسلام آباد( )20 ستمبر 2025ء*
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدارتی مشیر چوہدری محبوب ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ صدارتی مشیر چوہدری محبوب ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ (مرحومہ) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
*٭٭٭٭*

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد* *18-09-2025**٭٭٭**اسلام آباد( )18 ستمبر 2025ء* صدر آزاد جموں وکشمیر بی...
18/09/2025

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد*
*18-09-2025*
*٭٭٭*
*اسلام آباد( )18 ستمبر 2025ء*
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ (مرحوم) نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ پروفیسر عبدالغنی بٹ (مرحوم)کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پرُ نہیں ہوسکتااور اُن کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے کی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں جنھیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر عبدالغنی بٹ(مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
* ٭٭٭٭*

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد**10-09-2025**٭٭٭**اسلام آباد( )10 ستمبر 2025ء*  صدر آزاد جموں وکشمیر بی...
10/09/2025

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد*
*10-09-2025*
*٭٭٭*
*اسلام آباد( )10 ستمبر 2025ء*
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک آباد کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر زندہ رکھا ہوا ہے اور ہمیشہ کشمیری عوام کی بے لوث حمایت کی ہے اور عالمی برادری تک مظلوم کشمیریوں کی آواز کو موثر انداز میں پہنچایا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظلوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے اور کشمیریوں کو آئے روز قتل کیا جا رہا ہے۔ بھارت کے مذموم عزائم دنیا کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں چوہدری تنویر آف پیرس کی قیادت میں وفد سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یورپ میں آباد کشمیری بالخصوص پیرس(فرانس) میں آبادکشمیریوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور اور ہر فورم پر کشمیری عوام کے بنیادی حقوق آزادی کے لئے موثر اور کارآمد آواز اُٹھائی ہے جس پر میں پیرس میں آباد کشمیریوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری متحد و متفق ہو کر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں کیونکہ بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے اور کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے، لیکن اب بھارت کی ریاستی دہشت گردی دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے اور بھارت کے اس گھناؤنے چہرے اور سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعویٰ کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔لہذا ایسے حالات میں ہم سب کو اندرون و بیرون ملک آباد کشمیریوں کو مل کر بھارت کے ان عزائم کو دنیا کے سامنے لانا ہو گا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارت کے غاصبانہ اور جابرانہ تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا اور کشمیری عوام بھی آزادی کی فضا ء میں سانس لیں گے۔ اس موقع پر چوہدری تنویر آف پیرس نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اس بات کا یقین دلایا کہ وہ فرانس میں مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں گے۔ اس موقع پر چوہدری تنویر آف پیرس نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پیرس کے دورے کی دعوت دی جو کہ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد یورپ کا دورہ کریں گے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کریں گے۔
٭٭٭٭

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد* *06-09-2025**٭٭٭**اسلام آباد( )06 ستمبر 2025ء*صدر آزاد جموں و کشمیر بی...
06/09/2025

*صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد*
*06-09-2025*
*٭٭٭*
*اسلام آباد( )06 ستمبر 2025ء*
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یومِ ختمِ نبوتؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عقیدہ ختمِ نبوتؐ دینِ اسلام کی بنیاد اور مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ حضرت محمد مصطفی ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا اور آپ ﷺ کی ذات اقدس پر نبوت کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے مکمل کر دیا گیا۔ اس کے بعد نبوت کا کوئی تصور یا دعویٰ قطعاً باطل ہے اور ایسے عناصر امتِ مسلمہ کے دشمن اور اسلام کے بدترین مخالف ہیں۔صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ختمِ نبوت کا عقیدہ ہماری دینی، فکری اور تہذیبی شناخت ہے اور اس کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔ موجودہ دور میں مختلف گمراہ کن گروہ اس عقیدے کو کمزور کرنے اور مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ ایسے حالات میں ہم سب پر لازم ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، اپنی نوجوان نسل کو صحیح تعلیمات سے روشناس کرائیں اور انہیں ایسے افکار و نظریات سے محفوظ رکھیں جو فتنہ و فساد کو ہوا دیتے ہیں۔صدر آزاد جموں و کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی، عقیدہ ختمِ نبوتؐ کے تحفظ اور پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ وابستگی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر ہر سطح پر عقیدہ ختمِ نبوتؐ کے تحفظ، اس کے فروغ اور اس کے خلاف کسی بھی فتنے کو کچلنے کے لیے تمام تر قانونی و انتظامی اقدامات جاری رکھے گی۔صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ اس دن کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اسلام کے اس بنیادی عقیدے کے دفاع کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور کسی بھی ایسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو امتِ مسلمہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جائے۔صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے، عقیدہ ختمِ نبوتؐ کے تحفظ کے لیے متحد رہنے اور اپنی آنے والی نسلوں کو اس پیغام سے روشناس کرانے کی توفیق عطا فرمائے۔
٭٭٭٭

Address


Telephone

+92512326060

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Kamal Haider Shah-OFFICIAL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Syed Kamal Haider Shah-OFFICIAL:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share