DAILY SHER JAWAN

  • Home
  • DAILY SHER JAWAN

DAILY SHER JAWAN روزنامہ جوان خالصتاً پاکستان کے سیکورٹی اداروں کے جوانوں کی اعلی کارکردگی کوعوام تک پہنچانے کے لئے صحافتی حلقوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کردا
(2)

17/12/2020
22/01/2020

کوئی خان صاحب کو سمجھاۓ کہ یہ بارش نہیں ہو رہی بلکہ دنیا تھو تھو کر رہی ہے.
ایک جانب دنیا رو رہی ہے عوام گالیاں دے رہی ہے کہ مہنگائی کا تاریخی طوفان برپا ہے اور کاروبار ختم ہو کر رہ گۓ ہیں. غریب عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں اور حکومت پر لعنتوں اور بدعاؤں کی برسات ہو رہی ہے جبکہ دوسری جانب خان صاحب کا کہنا ہے کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ میری ٹیم اتنی ایفشنٹ ہے اور حکومت درست سمت میں جا رہی ہے, برامدات بڑھ رہی ہیں اور درآمدات کم ہو رہی ہیں معیشت درست سمت میں جا رہی ہے اور اپوزیشن کو تکلیف ہے کہ حکومت کامیاب ہو رہی ہے. اب حقیقت عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ حکومت کتنی کامیاب ہو رہی ہے کیوں کہ عوام ہی یہ کامیابی بھگت رہی ہے. ریکارڈ ٹیکس کولیکشن کے باوجود عوام کو سہولتیں دینے کے بجاۓ مفت سہولیات چھینی جا رہی ہیں, ٹی وی ٹیکس ہو یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ہر چیز کی فیس بڑھائی جا رہی ہے. پھر خان صاحب کا کہنا ہے کہ سکون تو صرف قبر میں ہے. حد تو یہ ہے کہ لاہور میں کچرا اٹھانے والی کمپنی البرکہ کو صرف تین ارب کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث لاہور میں کچرا پھیل رہا ہے.
یہ کونسی کامیابی ہے کہ ایک قرض کا سود اتارنے کے لیے سود پر دوسرا قرضہ لیا جاۓ ؟ کیا ایسے ملک کا قرضہ اتر جاۓ گا, کیا اس حکومت نے پچھلی حکومتوں کا لیا ہوا قرضہ کم کر دیا یا قرض کا بوجھ پہلے سے کہیں ذیادہ بڑھ چکا ہے ؟ اور جواب سب جانتے ہیں کہ ملکی قرضوں میں کمی نہیں بلکہ کئی گنا اضافہ ہوا ہے.
یہ وہی سائنسدانوں کی ایکسپرٹ ٹیم کی حکومت ہے جن کو حکومت میں آنے سے پہلے عوام کا بہت درد تھا کہ مہنگائی کم ہونی چاہیے, پیٹرول ڈیزل سستا ہونا چاہیے, ڈالر کا ریٹ کم ہونا چاہیے, زراعت کی ترقی ہونی چاہیے کیونکہ بقول عمران خان پاکستان میں بارہ موسم تھے لیکن اب صرف ایک ہی موسم ہے اور وہ مہنگائی کا موسم ہے.
یہ وہی ٹیم ہے جس کا مسخرہ کہتا تھا کہ خان کی حکومت آتے ہی اگلے دن سوئس بینکوں میں پڑا دو سو ارب ڈالر پاکستان میں ہو گا, سو ارب قرضہ اتارنے کے لیے اور باقی سو ارب عوام پہ خرچ ہو گا.
تمام وعدے دعوے جھوٹے ثابت ہوۓ, جسے لیڈر سمجھا تھا وہ منافق نکلا. کیا عمران خان اور اس کی ایکسپرٹ ٹیم حکومت میں آنے سے پہلے ملکی حالات سے لاعلمی میں دعوے کرتی تھی ؟ اگر لا علم تھے تو دعوے کیوں کیے اور اگر علم تھا تب بھی یہی سوال ہے اور جواب صرف ایک ہے کہ یہ جھوٹوں اور منافقوں کی ٹیم ہے جو کمزور ترین اپوزیشن, فوج اور دیگر اداروں کی تمام تر جانبداری کے باوجود ناکام ہے. اچھی تقریریں اور باتیں کوئی بھی کر سکتا ہے لیکن اگر عملاً اور حقیقتاً حالات بالکل متضاد ہیں.
میرا دعوی ہے کہ آئی ایم ایف کی پہلی ادائیگی کے وقت پچھلی حکومتوں کا رونا رو کر جیسے کشکول لیے بھاگے پھرتے رہے اگلی قسط کے وقت وہ کشکول بھی کام نہ آۓ گا. یہ ملک تباہی کی جانب گامزن ہے اور ڈیفالٹر ہونے پر ایٹمی پروگرام خطرے میں پڑ جاۓ گا کیوں کہ تمام تر لوٹ مار کے باوجود آئی ایم ایف کی اگلی قسط ادا کرنا بہت مشکل ہے مزید زوال آۓ گا. غداروں کو کرپشن سے پیسہ بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ان کے خریدار پوری قیمت ادا کرتے ہیں. لیکن یہاں تو کرپشن بھی عروج پر ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں, نہ پشاور میٹرو کو نہ ملک ریاض کو, نہ ہیلتھ کارڈز اور نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو کیوں کہ یہ معصوم فرشتوں کی حکومت ہے.
یہ وہی باکردار لوگ ہیں جو بات بات پر استعفے مانگا کرتے تھے لیکن وزیر ریلوے بدترین حادثوں کے باجود پورے ٹھاٹ سے بیٹھا ہے, یاسمین راشد سے کوئی نہیں پوچھتا جس نے نواز شریف کو باہر بھجوانے کے لیے دن میں کئی کئی پریس کانفرنسز کر کے پورا ماحول تیار کیا, ہسپتالوں کے حالات بدترین ہیں. سانحہ ساہیوال کا کچھ نہ ہو سکا. امیر کے لیے کچھ اور غریب کے لیے کچھ اور ایک نہیں دو پاکستان, پروٹوکولز میں کوئی کمی نہیں بس خان کی قمیض میں سوراخ ہے یہی اس کے عظیم لیڈر ہونے کی نشانی ہے. سوراخ کو بھی چھوڑیں حریم شاہ تو ان کے پورے کپڑے اتار چکی ہے لیکن یہ پھر بھی پاکدامن ہیں کیونکہ یہ بوٹ کو عزت دیتے ہیں جس کا باقاعدہ اعتراف موصوف فیصل واوڈا کاشف عباسی کے پروگرام میں کر چکے اور اس اعتراف کا خمیازہ بھی بیچارے کاشف عباسی کو پابندی کی صورت بھگتنا پڑا. جنرل حمید گل بھی فوجی تھے جو اعتراف کرتے تھے کہ مشرف امریکہ کا پٹھو ہے, کرپٹ ہے غدار ہے لیکن یہ چمچی حکومت مشرف کی سزا رکوانے عدالت گئی. اس ملک میں غداری کا ٹھپہ اس پر ہی لگتا ہے جو وفادار ہو اور سچ بولے وہ چاہے عافیہ صدیقی ہو, ڈاکٹر عبدلقدیر ہو یا بس چلے تو مرحوم ریٹائرڈ جنرل حمید گل کو بھی غداری کا تمغہ دے دیں لیکن ایسا کرنے سے خود اصل حکومت پہ داغ لگے گا.
مہنگائی کا جو طوفان برپا ہے, بجلی, گیس اور دیگر مہنگائی کا جو عالم ہے اس میں بیرون ملک سے تو کیا کوئی پاکستانی بھی انڈسٹری نہیں لگاۓ گا کیونکہ یہاں پراڈکشن سے سستا کام ہے کہ باہر سے امپورٹ کی جاۓ. پھر آخر کس شعبے میں بیرونی انوسٹمنٹ آۓ گی ؟ کیا پاکستان کی زمینیں بیچی جا رہی ہیں یا معدنی ذخائر ؟
زراعت واحد شعبہ تھا جس سے پاکستان اپنی ایکسپورٹس بڑھا سکتا تھا لیکن حال یہ ہے کہ ہم پھل سبزیاں, کپاس انڈیا اور چائنہ سے منگوا رہے ہیں. چینی اور آٹے کا حالیہ بحران حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حقیقی حالات کی عکاسی ہے اب فائدہ چاہے جہانگیر ترین اٹھاۓ یا کوئی اور پوچھتا کون ہے ؟
حکمرانوں اور پوشیدہ حکمرانوں کے لیے پاکستان ایک دکان اور کاروبار ہے اسی لیے یہ کاروبار آج تک چل رہا ہے لیکن اب حالات کچھ ایسے ہیں کہ دکان میں پڑے آخری سودے فروخت کیے جا رہے ہیں پھر خالی دکان پر وہی قابض ہوں گے جو سودا خرید رہے ہیں.
اللہ اس ملک پہ رحم فرما اور ہم سب کہ گناہ معاف فرما توبہ کی توفیق دے اور اس مسلط عذاب سے ہمیں نجات دے . آمین
محمد عزیر علی

30/05/2019

پی پی پی لیڈر شپ کے اندر کا غدار سامنے آگیا ان پے لعنت ضرور فرمائیں

30/05/2019

زرداری اور بلاول کی اس نئی سوچ پے لعنت بیشمار

اےپتر ہٹاں تے نہیں وکدےباپ بیٹی کی پہلی اور آخری ملاقاتنومولود بیٹی کی اپنے شہید باپ سے آخری  ملاقات  گوادر میں دہشتگردو...
14/05/2019

اےپتر ہٹاں تے نہیں وکدے
باپ بیٹی کی پہلی اور آخری ملاقات
نومولود بیٹی کی اپنے شہید باپ سے آخری ملاقات
گوادر میں دہشتگردوں سے ڈٹ کامقابلہ کرنے والے یہ ہیں نیوی کمانڈو عباس خان جنہوں نے مادر وطن پر جان قربان کی۔ اور چند روز قبل پیدا ہونے والی صاحبزادی سے آخری ملاقات کچھ اس طور ہوئی کہ بس کوئی آنکھ نہیں جو پرنم نہ ہو
پتر ہٹاں تے نئی وکدے•••

05/05/2019

اپیل*

اگر آئی ایم ایف سے قرض لینا مجبوری ہے اور ملکی مفاد میں ہے تو ضرور لیں ۔ ۔ ۔
لیکن! کیوں نا اس بار اس قرض کا بوجھ عوام پر نئے ٹیکسز لگانے کی بجائے یہ کیا جائے کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی و سینیٹ کے تمام ممبران اور صوبائی و وفاقی وزراء اور وزیر اعظم و صدر ؛ آرمی چیف ؛۔ اور تمام ججز صاحباں اور تمام بیوروکریٹس سے سوائے اپنی تنخواہ کے تمام تر مراعات واپس لے لی جائیں۔

انکا ہاوس رینٹ۔
بجلی و گیس بل۔
ڈیزل و پٹرول خرچ
ماہانہ لاکھوں الاؤنس
ماہانہ ریفریشمنٹ خرچ
گاڑیاں، پروٹوکول،
یہ سب کچھ چند ماہ اپنی جیب سے برداشت کرلیں پھر دیکھتے ہیں۔ مہنگائی کم ہوتی ہے یا بڑھتی ہے۔
ملکی خسارہ کم ہوتا ہے یا بڑھتا ہے۔ ملکی معیشت پہ قرض کا بوجھ کب تک رہتا ہے۔۔۔ ؟؟؟؟؟
ریاست مدینہ کی بات کر تے ہیں مگر ریاست مدینہ کہ اصولوں کے قریب تک نہیں گئے۔
*ریاست مدینہ میں تو حاکمِ وقت نے اپنی اور مزدور کی تنخواہ برابر رکھنے کے احکامات جاری گئے تھے۔*
if you agree with this post share it.

زمین سے زمین اور زمین سے فضاء میں دشمن کو نشانہ بنانے والے ائیرکرافٹ نشانے کے لئے نصب
31/03/2019

زمین سے زمین اور زمین سے فضاء میں دشمن کو نشانہ بنانے والے ائیرکرافٹ نشانے کے لئے نصب

خالدؒ کی قوت ان میں حیدرؓ کی دلیری ہےاقوام پہ غالب ہے یہ فوج جو  ہماری  ہے ۔
31/03/2019

خالدؒ کی قوت ان میں حیدرؓ کی دلیری ہے

اقوام پہ غالب ہے یہ فوج جو ہماری ہے ۔

میں آپ کی گلیوں میں آپ کے شہر میں آپ کے آفس میں موجود ہوں ہر وقت آپ کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نظرنہ دینا میری ڈیوٹی م...
30/03/2019

میں آپ کی گلیوں میں آپ کے شہر میں آپ کے آفس میں موجود ہوں ہر وقت آپ کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نظرنہ دینا میری ڈیوٹی میں شامل ہیں
میں ایسے ہی نمبر وان نہیں ہوں دنیا میں
میں تمام دنیا میں موجود ہوں لیکن مجھے آج تک کسی نے بھی نہیں دیکھا اور نہ کھبی زندہ کوئی پکڑ سکا
میرے دشمن میں تمہارے سوچ سے کہی دور کی بات ہوں میں ہوں مارخور جس کی تعریف دشمن بھی کرتے ہیں

22/03/2019

کسی نے اردو سیکھنا ہو تو اس پروفیسر صاحب سے سیکھ لے شرط صرف ہنسنا منع ہے

20/03/2019

پریشان بھارت ۔۔ 👇

پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے ۔۔
اس بندش سے بھارت کا دیوالیہ نکل گیا ہے ۔۔
بھارت سے کابل فلائٹ کا دورانیہ ۔۔
دو گھنٹے سے بڑھ کر پانچ گھنٹے ۔۔
جبکہ امریکہ کے لیے نان اسٹاپ پروازیں چلانا ۔۔
ناممکن ہونے سے بھارت امریکہ پروازیں بند ہوگئ ہے ۔۔
انڈیا کو روزانہ کی بنیاد پرکروڑوں کا نقصان ہورہا ہے ۔۔
اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے ۔
بھارت میں ہوائی ٹکٹیں تین گنا مہنگی ہوگئ ہیں
فضائی راستہ طویل ہونے سے ۔۔۔
بھارتی پائلٹس کا لمبے سفر سے انکار کرنے سے ۔۔
بھارت سے یورپ کی پروازیں معمول سے کم ۔۔
جبکہ امریکہ جانے والی پروازیں بند ہوگئ ہیں ۔۔
فضائی حدود کی بندش کے بعد اب ۔۔
واہگہ کے راستے بھارت جانے والا ۔۔
پاکستان کے کھیوڑا کا نمک بھی بند ہونے جارہا ہے ۔۔
جس سے بھارت ایک مہینے میں گھٹنوں میں آجاۓ گا

‏ھر غازی کو، ھر مومن کو، رحمت کا سہارا ہوتا ہے۔۔💕💕ھم نامِ خدا جب لیتے ہیں میدان ھمارا ہوتا ہے____💪😍😍🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
18/03/2019

‏ھر غازی کو، ھر مومن کو، رحمت کا سہارا ہوتا ہے۔۔💕💕
ھم نامِ خدا جب لیتے ہیں میدان ھمارا ہوتا ہے____💪😍😍
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰

پاکستان نے پی ایس ایل 4 کا فائنل جیت لیاپاکستان زندہ باد🇵🇰🇵🇰🇵🇰
18/03/2019

پاکستان نے پی ایس ایل 4 کا فائنل جیت لیا
پاکستان زندہ باد
🇵🇰🇵🇰🇵🇰

17/03/2019

کراچی (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے تجویز دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے سٹیڈیم نہیں آنا چاہیے۔صدر مملکت عارف علوی پی ایس ایل کا دوسرا الیمینیٹر میچ دیکھنے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آئے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد کرکٹ کی بحالی شروع ہوگئی ہے جس پر پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنے پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کرکٹ سے ہمیشہ لگاﺅ رہا ہے اور وہ کوشش کریں گے کہ فائنل میچ دیکھنے بھی آئیں۔’میرے خیال سے وزیر اعظم کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے نہیں آنا چاہیے کیونکہ اگروہ آئے تو ان سے بڑا مہمان خصوصی کوئی نہیں ہوسکتا‘۔واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسر ے ایلیمنیٹر میچ میں سابق چیمپئن پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے215رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو لیوک رونکی صرف17رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے،ایلکس ہیلز بھی صرف ایک رن بنا کر کرس جورڈن کا شکار بن گئے،کیمرون ڈیلپورٹ اور چیڈوک والٹن نے تیسری وکٹ کے لیے63رنز جوڑے جس کے بعد ڈیلپورٹ28رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،آصف علی بغیر کوئی رن بنائے پولارڈ کا شکار بن گئے،والٹن48رنز عمد ہ اننگز کھیل کر ملز کی پہلی وکٹ بنے،فہیم اشرف اور حسین طلعت نے چھٹی وکٹ کے لیے46رنز جوڑے جس کے بعد حسین طلعت19رنز بنا کر حسن علی کی تیسری وکٹ بنے ،فہیم اشرف31رنز بنا کر جورڈن کا دوسرا شکا ر بنے،محمد سمیع 2رنز بنا کر جورڈن کی تیسری وکٹ بنے،شاداب خان صفر کی خفت سے دوچار ہوکر وہاب ریاض کی پہلی وکٹ بنے،اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے باﺅلرز کی جم کر دھلائی کی ،کامران اور امام الحق نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی بالترتیب 40ویں اور12ویں نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد ڈیلپورٹ نے امام الحق کو 58اور کامران اکمل کو74رنز پر پوویلین بھیجا تاہم دونوں اوپنرز اس وقت تک پشاور زلمی کو138رنز کا آغاز دے چکے تھے،

صہیب مقصود4رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے،کیرون پولارڈ ایک چوکے اور4چھکوں کی مدد سے37رنز بنا کر رن آﺅ ٹ ہوئے،وہاب ریاض بھی صرف1رن بنا کر رن آﺅٹ ہوئے،کپتان ڈیرن سیمی 30 اور جورڈن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آﺅٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیلپورٹ نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف کھلاڑیوں نے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ زلمی کے کھلاڑیوں کو جلد آﺅٹ کریں آج کے میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔دوسری جانب ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ جیت کر فائنل میں جانے کی بھرپور کوشش کریں گے، اسلام آبادیونائیٹڈ کو اچھا ہدف دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ دوسری جانب ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ جیت کر فائنل میں جانے کی بھرپور کوشش کریں گے، اسلام آبادیونائیٹڈ کو اچھا ہدف دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

17/03/2019

جازان(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کی مسجد کا موذن محمد عبدالکریم فقیہی حملے کے وقت وضو خانے میں ہونے کے باعث دہشتگرد کی زد سے بچ گیا۔یہ بات محمد کے والد عبدالکریم فقیہی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ محمد نیوزی لینڈ میں زیر تعلیم ہے۔ جمعہ کی اذان اسی نے دی تھی۔عبدالکریم کا کہناہے کہ انکا بیٹا حملے کے دوران وضو خانے سے نکلنے ہی جارہا تھا کہ ایک نمازی نے اسے دھکا دیکر روک لیا اور وضو خانے کا دروازہ بھی بند کرلیا۔ وہ 4ماہ قبل ہی تعلیم حاصل کرنے کیلئے نیوزی لینڈ گیا تھا۔ وہ پوری طرح سے محفوظ رہا۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DAILY SHER JAWAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DAILY SHER JAWAN:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share