Umeed-e-sehar

  • Home
  • Umeed-e-sehar

Umeed-e-sehar This is an islamic page
no firqa
only muslim that follow one Allah and.prophet Muhammad salalahu Ale

12/12/2023

وہ رب کبھی مڪمل طور پر آزمائش میں مبتلا نہیں کرتا ، کہیں نا کہیں کوئی دروازہ ضرور کھلا رکھتا ہے جہاں سے رحمت ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں کی طرح آکر دل کو پُرسکون کرتی رہتی ہے کوئی نا کوئی آسانی تو مشڪل کے ساتھ موجود رہتی ہے.....!!

مسکرائیے ! کہ یہ زندگی صرف اس رب کی امانت ہے شکر ادا کریں کہ آپ سے محبت کرنے والا اس کائنات کا رب, مالک, خالق اور رازق اللہﷻ ہے ۔۔ 🌸

حسبنا اللہ و نعم الوکیل ( ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے (سورة ال عمران: 173)

ہر نماز کے بعد یہ دعاء مانگیں
12/12/2023

ہر نماز کے بعد یہ دعاء مانگیں

12/12/2023
*سورت القلم* خلاصہ🫧حق کے راستے میں نرمی نہ دکھانا🫧اخلاقی برائیوں سے بچنے کا حکم🫧اپنے مال میں سے مساکین کا حصہ نکالنا🫧ان ...
12/12/2023

*سورت القلم*
خلاصہ
🫧حق کے راستے میں نرمی نہ دکھانا
🫧اخلاقی برائیوں سے بچنے کا حکم
🫧اپنے مال میں سے مساکین کا حصہ نکالنا
🫧ان کے ایک بھائ نے کہا تھا کہ اللّٰہ سے ڈرو اور ایسا نہ کرو
تو ہم نے اس کی طرح بننا ہے باقی سب میں سے جو حکم دے نیکی کا اللّٰہ کی طرف رغبت دلاۓ اللّٰہ سے ڈراۓ
🫧اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا اور اللّٰہ سے بہتر کی امید رکھنا
🫧حضرت یونس علیہ السلام کا قصہ
🫧صبر اور تحمل کا سبق
🫧غم کی حالت میں اللّٰہ کو پکارنا
🫧قرآن تمام جہانوں کے لیۓ سراسر ہدایت ہے

11/12/2023

*تم اللہ سے بڑھ کر کبھی کسی کو اپنے ساتھ مہربان نہیں پاؤ گے* *اسلئے ہر پریشانی اس پر چھوڑ کر بے فکر ہو جایا کرو۔۔۔۔* *کیونکہ وہ اپنے بندوں کو مایوس نہیں کرتا۔۔۔*♥️

سنو۔۔ یہ مشکل وقت ختم ہو جائے گا۔یہ پریشانی یہ غم میں بُرے دن سب ختم ہو جائیں گے۔ یہ ٹوٹ پھوٹ کا احساس یہ آنسو یہ تکلیفیں یہ صرف ایک وقت تک ہے، پھر سب کچھ دوبارہ ٹھیک ہو جائے گا۔ *بس تم اللہ پر یقین رکھو* *‏اور میں اپنا معاملہ اللّٰه کے سپرد کرتی ہوں۔۔۔۔🍁* وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ اور صبر کرنے والوں کو خوش خبری دے دو ... (البقرة : 155)

04/12/2023

*اہم نکات*

*شکر کیا ہوتا ہے؟*
🔹 شکر کا لفظی معنی
▪️ زیادتی اور اضافہ
▪️کم یا معمولی چیز پر راضی ہو جانا

🔹شکر کے اصطلاحی معنی
کسی کے انعامات اور احسانات کو
▪️ماننا
▪️ان کا تصور کرنا
▪️اور ان کا اظہار کرنا

🔹شکر کے مقابلے میں کفر کالفظ استعمال ہوا
*کفر کیاہے؟*
کسی کے احسان کو نہ ماننا، نہ یارد رکھنا بلکہ بھلا دینا

🔹 شکر کا اظہار زبان، دل اور جوارح سے ہوتا ہے اور یہ نعمت کے مقابلے پر ہوتا ہے۔

🔹 حمد کا لفظ بھی شکر کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے لیکن حمد کا تعلق زبان سے ہوتا ہے۔

🔹اللہ تعالیٰ نے ہم سے نہ صرف عبادت بلکہ شکر کا مطالبہ بھی کیا ہے

🔹امام تیمیہ رحمہ اللہ اپنے سجدوں میں یہ دعا کثرت سے مانگا کرتے تھے

*رَبِّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِکَ۔*

اے میرے رب! اپنا ذکر، شکر اور بہترین عبادت کرنے میں میری مدد فرما۔

🔹شکر گزاری اللہ تعالیٰ کا راستہ جبکہ نا شکری شیطان کا راستہ ہے

🔹ناشکرا
▪️اللہ کا نافرمان
▪️اور شیطان کا بھائی ہے

🔹شکر سے نعمتوں میں اضافہ جبکہ نا شکری سے کمی ہوتی ہے۔

شاکر اور شکور اللہ تعالیٰ کے خوبصورت نام

🔹 ا لشکور کے معنی ہیں نہایت قدر دان اور اس کے معنی میں مبالغہ پایا جاتا ہے یعنی بہت زیادہ قدر کرنے والا۔ تھوڑی سی محنت پر بہت زیادہ اجر دینے والا۔

🔹 اللہ سبحانہ و تعالی الشکور دنیا کی قلیل سی زندگی میں تھوڑی سی عبادت پر آخرت کی ہمیشہ رہنے والی لا محدود نعمتیں عطا فرماتا ہے۔

🔹 اللہ تعالی بندے کو عطا کرتا ہے۔ اور بندہ جس چیز پر شکر ادا کرے، اللہ تعالی اپنے بندے کو اس چیز کی زیادہ توفیق دیتا ہے۔

🔹 اللہ سبحانہ و تعالی تھوڑے عمل اور عطا کی قدر دانی کرتا ہے۔

🔹 اللہ الشکور نیکی کی قدر کرتا ہے اس کا بدلہ دس گنا سے لے کر کئی گنا زیادہ بھی بڑھا کر دیتا ہے۔

📌 عملی نکات
🔸 ہم اللہ کی دی ہوئی نعمتوں پر شکر ادا کرنے والے بنیں۔
🔸 اللہ سبحانہ و تعالی سے شکر کی توفیق مانگتے رہیں۔

🔸 اللہ تعالی کے شکر کے علاوہ بندوں کا بھی شکر ادا کریں۔

🔸 اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کو اس کے راستے میں استعمال کریں۔

🔸 خوشی ناخوشی میں الحمدللہ کہیں الحمد لله على كل حال

🔸 دل، زبان اور جوارح کے ساتھ شکر ادا کریں۔

🔸 خوشی ملنے پر سجدہ شکر ادا کریں۔

حقیقت یہ ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالی کے ہم پر بہت احسانات ہیں ہم جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔

اللہ تعالی سے دعا ہےکہ وہ ہمیں اپنے شکرگزار بندوں میں شامل کرلے۔ آمین

دنیا اور اخرت
04/12/2023

دنیا اور اخرت

04/12/2023

رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے : "اے لوگو ! اللہ تعالی کے حضور توبہ کرو ، میں دن میں سو دفعہ اس کے حضور توبہ کرتا ہوں _"

*أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ 🍂*

04/11/2023

نکاح کو آسان بنائیں

*🌸شادی سے پہلے لڑکی کو کہا جاتا ہے کہ یہ غیر مرد ہے اس سے پردہ کرو*
*اس کے سامنے نہیں جانا اس کے سامنے نہیں جانا ،*
*ہماری عزت کا معاملہ ہے ،*
*شادی کے بعد سسرال والے بھی یہی کہتے ہیں 🔗*
*لیکن جب لڑکی کی شادی ہو رہی ہوتی ہے*
*تب اس کو سب کے سامنے مجسمہ بنا کے کیوں بیٹھا دیا جاتا ہے*
*ہر غیر مرد دیکھتا ہے*
*اپنے اپنے موبائل میں تصویریں بنائی جاتی ہیں💔*
*کیا تب آپ کی عزت کو ٹھیس نہیں پہنچتی ۔*
*تب کیوں نہیں کہا جاتا کہ نکاح پردے میں کیا جائے ،*
*کیوں نہیں کہا جاتا کہ کوئی تصویر نہ بنائے ،*
*👏خدارا اس نظام کو ختم کریں اور سادہ نکاح کریں اپنی بیٹی نمائش مت کیا کریں،*
*دنیا کو چھوڑیں وہ کیا کہے گی ، یہ سوچیں کہ اللّٰه کو منہ دکھانا ہے🌼*
*اس سے بہت سے ماں باپ اپنی بیٹی کو کسی قرض کے بغیر رخصت کر سکیں گے ،*
*نکاح کو آسان بنائیں*
*تا کہ سنت رسول صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کو پورا کیا جائے🌸*
*اور پردے میں نکاح کریں اپنی بیٹی کو مجسمہ بنا کے سب کے سامنے نہ بٹھائیں ،*
*لہذا اسلام کے مطابق نکاح کریں✨*
*نکاح پردے میں کریں۔♥️🤍♥️*

25/10/2023

درود پاک کتنا پڑھیں

*ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ🏘️*

*🎁💖 نبی کــریم ﷺ پر درود پڑھنے کے فــضائل نہ پڑھنے کی وعید*

علامہ ابن قیم ؒ نے درود شریف پڑھنے کے ۳۹ فوائد ذکر کئے ہیں ، ان میں سے چند اہم فوائد یہ ہیں :
❶درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل ہوتا ہے۔
❷ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔
❸دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔
❹ دس گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ۔
❺دس درجات بلند کردیے جاتے ہیں
❻دعاسے پہلے درود شریف پڑھنے سے دعا کی قبولیت کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
❼ اذان کے بعد کی مسنون دعا سے پہلے درود شریف پڑھا جائے تو قیامت کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی۔
❽درود شریف پڑھنے سے مجلس بابرکت ہو جاتی ہے۔
❾جب انسان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجتا ہے تواللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے اس کی تعریف کرتا ہے۔
❿درود شریف پڑھنے والے شخص کی عمر اس کے عمل اور رزق میں برکت آتی ہے۔
⓫درود شریف کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار ہوتا ہے۔
⓬درود شریف پڑھنے سے دل کو ترو تازگی اور زندگی ملتی ہے۔
*⓭درود شریف کــثرت سے پڑھا جائے تو پریشانیوں سے نجـــات ملتی ہے*

🌾 ابی بن کعب ؓ بیـان کـرتے ہیں کہ انہوں نے کہا
*❤’’اے اللہ کے رســـول ﷺ!*

❈ میـں آپ ﷺ پر زیـادہ درود پڑھـتا ہوں ، تو آپ ﷺ کا کیا خــیال ہے کہ میں آپ ﷺ پر کتنـا درود پڑھـوں ؟ آپ ﷺ نے فـرمـــــایا

✦ مَــا شِئْتَ جتنا چـــاہو۔ میں نے کہا : چــــــوتھا حصہ؟

✦آپ ﷺ نے فـرمــــــایا:
*مَا شِئْتَ ، فَـإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ*
جتنا چــاہواور اگر اس سـے زیادہ پڑھــو گے تو وہ تمــہارے لئے بہتر ہے۔

❈ میں نے کہا : آدھــا حصـہ ؟ آپ ﷺ نے فـرمــــــایا:
*مَا شِئْتَ ، فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ*
جتنا چـــــاہو اور اگـر اس سے زیادہ پڑھـو گے تو وہ تمہـــارے لئے بہتـر ہے۔ میـں نے کہا : دو تہــــائی ؟

✦ رسول اللہ ﷺ نے فـرمـــــــایا:
*مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ*
جتنا چــــاہـو اور اگر اس سـے زیادہ پڑھــو گے تو وہ تمہــارے لئـے بہتـر ہے۔

❈ میں نے کہا : میں آپ ﷺ پر درود ہی پڑھـتا رہوں تو ؟
*💝 نبی کریم ﷺ نے فـرمــــــایا:*

★ *إِذًا تُکْفٰی ہَمَّکَ، وَیُغْفَرُ لَکَ ذَنْبُکَ تب تمھیں*
تمھاری پریشانی سے بچــا لیا جائے گا اور تمھارے گناہ مـــعاف کر دئیے جائیں گـے۔

★ ایک روایت ہے میں ہـے:
*إِذَنْ یَکْفِیْکَ اﷲُ ہَمَّ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃ*ِ
تب تمھیں اللہ(تعالیٰ) دنیا وآخـــــــرت کی پریشانیوں سے بچـا لے گا۔

📚 ترمـذی:۲۴۵۷،وصحیحہ الالبانی

*⓮روزِ قیامت نبی ﷺ کے سب سے زیادہ قــــــریب وہی ہو گا جو سب سـے زیادہ نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجتا تھا۔*

▪ ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ
*🌹رســـول اکرم ﷺ نے فـرمــــــایا:*

*⊙ أَوْلَی النَّـاسِ بِیْ یَـوْمَ الْـقِیَامَـۃِ أَکْثَـرُہُمْ عَلَیَّ صَــــلاَۃً*

★ قیامت کے دن لوگــوں میـں سے سب سے زیادہ میـرے قـــریب وہ ہو گا جو سب سے زیادہ مجـھ پر درود بھیــجے گا۔

📚 رواہ الترمذی وابن حبان وابو یعلی وغیرہ🌹🌹🌹🌹🌹

*💥 درود نہ پڑھنے پر وعیـد 🔥*

💡 جـب *نبی کـــریم ﷺ* کا ذکر کیا جـــــائے تو ذکـرکرنے اور سننے والے دونوں کو *آپﷺ* پر درود بھیــجنا چـــاہیے۔

*❈نبی کـــــریـم ﷺ کا ارشـــاد ہے*

*⊙ رَغِـــمَ أَنْفُ رَجُلٍ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ*

✦ ’’اس آدمی کی ناک خـــاک میـں ملے جس کے پاس میـــرا ذکر کـیا گیا اور اس نے مـــجھ پر درود نہ بھیـجا۔‘
📚 ترمـذی:۳۵۴۵۔وصحیحہ الالبانی

*❈نیز رسول اللہﷺ ارشاد فـرمـــــــایا*

*⊙ اَلْبَــخِیْلُ الَّذِیْ مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ*

✦ بـــخیل وہ ہے جس کے پاس میـرا ذکر کیا جــائے اور وہ مـجھ پـر درود نہ بھیــجے۔

📚 ترمـــذی:۳۵۴۶۔وصحیحہ البانی

ابـن عباسؓ عنہ سے روایت ہے کہ
*🌹نبـی ﷺ نے ارشـاد فــــــرمـایا*

*⊙ مَـــنْ نَسِیَ الصَّـــلاَۃَ عَلَیَّ خَطِیَٔ طَـرِیْقَ الْجَنَّۃِ*

💥 جــــــو شخص مجـھ پر درود بھیجنا بھــول جائے وہ جنت کے راستے سـے ہٹ گـیا۔

📚 صحیح الجامع للألبانی : ۶۵۶۸

🤲🏻آخر میں اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ
وہ ہم سب کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام حقوق ادا کرنے ،
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے اور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کرنے کی توفیق دے ۔
اور روزِ قیامت ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اور آپ کے ہاتھوں حوضِ کوثر کا پانی نصیب کرے ۔ آمین
یا رب العلمین
═════════════𖣔

17/10/2023

آج کی بات
اسلام و علیکم!
*ہم سب بہت کمزور انسان ہیں اور ہمارا ایمان بہت کمزور ہے اور بہت گناہ گار ہیں لیکن ہمارا اللہ سب سے بڑا ہے سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے مہربان ہے .. ہماری دعا ہے اللہ پاک ہم سب کو معاف کر دے ہمارے گناہوں کو بخش دے ہمیں ہدایت دے ہمیں اچھی موت دے , ہمارا خاتمہ ایمان پہ کرے اور ہمیں آگ سے بچا لے آمین*🤲

16/10/2023

*فلسطین بالخصوص اہل غزہ نے اپنا سب کچھ اقصیٰ کی حفاظت و آزادی کیلیے قربان کرنے کا تہیہ کررکھا ہے،لیکن دل تو دل ہے نا،اس میں درد بھی پیدا ہوتا ہے،غم سے آنکھیں بھی چھلکتی ہیں،زبان فریاد کناں بھی ہوتا ہے کہ یہ گوشت پوست کا انسان ہے جو کہ ہر کیفیت کو محسوس کرتا ہے،جوانوں کے لاشے اٹھانا کوئی آسان کام ہے؟ بچوں کے ٹکڑے یکجا کرنا کوئی کھیل کیطرح ہے،ماؤں بہنوں کو ملبے تلے سے نکالنا تو کمر توڑ عمل ہے،ہر جگہ تباہی و بربادی کے منظر، دھماکوں کی آوازیں ،آگ و خون کا دریا ،ابھی تو زندہ تھا اور ابھی مرگیا ،زرا تصور تو کریں کتنی بڑی آزمائش ہے کلیجہ منہ کو آجاتا ہے،مگر سلام ہے القدس کے پاسبانوں پر کہ سب کچھ وار کر بھی کہتے ہیں ہم کبھی نہیں جھکیں گے۔۔۔!!*

#غزہ

16/10/2023

*تہجد کی نیت اورتہجد کا وقت*

〰〰〰🌹〰〰〰

🏵️ *تہجد کا فضیلت والا وقت جب اللہ تعالٰی آسمان دنیا پر آتے ہیں یہ رات کا آخری پہر ہے جو کہ فجر سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ پہلے کا ہے...فجر کی اذان سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی ادا کی جا سکتی ہے*

📌 سیکنڈ الارم 5 منٹ بعد کا سیٹ کریں.

📌 وتر چھوڑ دیں

*چھوڑنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ احساس رہتا ہے کہ وتر ادا کرنے ہیں اور اٹھنے میں آسانی رہتی ہے اور دوسرا.... وتر آخری نماز ہے رات کی.... اسکو تہجد کہ نوافل کے بعد ادا کریں*

*جب انسان اللّه سے شیئرنگ شروع کر دیتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ خود اس کے لیے سہولت وآسانی پیدا کرنے کے راستے کھول دیتا ہے۔ مصائب ہٹ جاتے ہیں مشکلات ختم ہونے لگتی ہیں ۔۔ کیوں کہ اچھے اور مخلص دوست بہترین سہولت کار ہوتے ہیں ۔۔ اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر ہمارا بہترین دوست کون ہو سکتا ہے۔*

*وما لکم من دون اللہ من ولی ولا نصیر* اور اللہ کے سوا نہ کوئی تمہارا سچا دوست ہے اور نہ کوئی مدد گار ( سورہ البقرة: 107 )

🌹 *ان شاء اللہ سب تہجد ضرور پڑھیں گے... نیت کر لیجیے*
🤍🤍

میں اب اللہ کو سناتی ہوں اپنا حال دل ..........❤

*میں اب زمین والوں پر یقین نہیں کرتی....*

⏰ 🔔 *تہجد کی نیت کر لیجیے*

تہجد کی عادت ڈالنے کی کوشش کریں .... *اسکے لیے پکا ارادہ اور دعا کی ضرورت ہے*

🗯️ *تہجد کے وقت مانگی گئی دعا رد نہیں ہوتی ہے....* دعاؤں کا سہارا بہت سی مشکلات سے نکال دیتا ہے..

*منجانب. ایمان ٹیم*

16/10/2023

*آج کی بات*
جس تیزی سے دنیا بدل رہی ہے اس سے زیادہ تیزی سے *ذہنی اور قلبی تربیت* کی ضرورت ہے. جو صرف قران اور حدیث کے ذریعہ سے ہی ممکن ہے.
دراصل ہماری سوچیں بدل گئی ہیں. ترجیحات بدل گئی ہیں. ہم ہر معاملے میں اپنی اصل سے دور ہو گئے ہیں. جب تک ہم اس میں ناکام ہیں شر مختلف انداز سے پھیلے گا. شر متحد ہوچکا ہے. شر کے لیے جس منظم انداز سے کام ہو رہا اس سے کئی گنا زیادہ منظم انداز اور حکمت عملی سے خیر کے لیےکام کرنا ہوگا
اورسب سے پہلے سوچوں پر کام کرنا ہوگا سوچوں کی درست سمت میں راہنمائی کا کام جو صرف قرآن اور سنت سے ہی ممکن ہے
ان شاءاللہ
اللھم ربنا اجعلنا منھم.
از قلم: تحریم فاطمہ

10/10/2023

دعائے مسلیمین
اے ابابیل کو بھیج کر خانہ کعبہ کی حفاظت کرنے والے اللّٰہ فرشتوں کو ننگی تلواریں دے کر بدر کے میدان میں اتارنے والے رب موسیٰ کو فرعون کے دربار میں پالنے والے مالک یوسف کو کنویں سے نکالنے والے پالنہار عیسی کو زندہ آسمان پر اٹھانے والے کریم ابراہیم کو اگ سے بچانے والے رحمان یونس کو مچھلی کے پیٹ سے نکالنے والے رحیم فلسطین کے مظلوموں کی مدد فرما یا اللہ تیرے لشکر بہت سارے ہیں اپنے کسی لشکر کو بھیج کر فلسطینیوں کی حفاظت فرما آمین 😭آمین ثم آمین یا رب العالمـــــــــین آمین ثم آمین

10/10/2023



ہم ہر فرض سنت یا نفل نماز کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھتے ہیں۔ سورہ فاتحہ کے بنا کوئی نماز مکمل نہیں ہوتی
قرآن اور یہ سورہ شروع ہوتی یے اس آیت سے

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ
"سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے"

دن میں کئی دفعہ یہ بات دہراتے ہیں
"سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں"

اٹھتے بیٹھتے۔۔۔ کھاتے پیتے۔۔۔ آتے جاتے
"الحمداللہ"

لیکن دوسری طرف۔۔۔ ہمیں ہر بات میں اپنی تعریف چاہئیے ہوتی ہے۔۔۔

ہماری پرسنالٹی، ہمارا لباس، ہماری عقل، ہماری عزت، ہمارا گھر، ہماری اولاد، ہمارا یہ، ہمارا وہ۔۔۔۔۔ لمبی لسٹ ہے ہمارا ہمارا کی

ہے کیا ہمارا؟
سب تو اسی دیا ہوا ہے جو "تمام جہانوں کا پالنے والا ہے"
ہمیشہ سے پالتا آیا ہے۔ ہم جیسے اور ہم سے بہتر کتنے آئے۔۔۔ کتنے گئے

ہماری عزت۔۔۔۔ کون سی عزت؟ ہم سے بڑے عزتوں والے ایسے گئے کہ آج کوئی جانتا بھی نہیں۔۔۔ کسی کو نام تک یاد نہیں

ہمارے گھر۔۔۔۔ کیا ان محلوں سے بڑے ہیں جو ہزاروں سال پہلے زمین میں ایسے دھنسے کہ اب کبھی کبھار ان کی کچھ باقیات ملتی ہیں

ہمارا حسن۔۔۔ کیا ان سے زیادہ ہے جن کو دیکھ کو درجنوں انگلیاں کٹ گئیں تھیں

ہمارا بزنس، دھن، دولت۔۔۔۔ کیا فرعون اور قارون سے بھی زیادہ؟

ہماری عبادتیں۔۔۔۔؟ کیا پیغمبروں اور ولیوں سے بھی بڑھ کے؟

ہماری عقل۔۔۔۔ بس اتنی ہی جس میں اتنی سمجھ بھی نہیں کہ سب تعریفیں اسی کے لئے ہیں

کیوں ہر بات میں ایک ہی دھن، ایک ہی راگ، ایک ہی دوڑ۔۔۔۔۔
میں میں میں۔۔۔۔

خدا کے لئے آنکھیں کھولیں۔ جاگیں اس خواب غفلت سے

"سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں"
پڑھتے ہیں نا؟
یقین بھی کر لیں۔۔۔۔ مان بھی جائیں

صرف نماز میں ہی نہیں۔۔۔ زندگی میں بھی جھک جائیں

"سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں"

جب کسی بھی بات پہ غرور ہونے لگے۔۔۔ اپنی تعریف سننے کا من چاہے تو لمحے بھر کو آنکھیں بند کریں اور دل و جان سے اقرار کر لیا کریں "الحمداللہ"

یاد رکھیں!
سر کے ساتھ ساتھ دل اور دماغ بھی جھک گئے تو دونوں زندگیاں آسان ہو جائیں گی

اللہ تعالٰی ہمارا حامی و ناصر ہو

02/10/2023

نماز اور ہم
یہ نہ کہیں نماز کے علاوہ بھی بہت سے کام ہیں۔
یہ نہ کہیں پہلے یہ کام کر لوں، یہ کام کر لوں، پھر نماز پڑھتا ہوں۔
یہ نہ کہیں ابھی ایک منٹ میں نماز پڑھ کر آتا ہوں۔
یہ نہ کہیں ابھی نماز کے بعد یہ کام کرتا ہوں۔
یہ نہ کہیں بس پانچ منٹ لگیں گے نماز پڑھنے میں۔
یہ نہ کہیں ہماری نمازیں بھی کوئی نمازیں ہیں۔
یہ نہ کہیں مذہب یا سیاست پر بات کرنا منع ہے۔
یہ نہ کہیں اسلام کو ایک طرف رکھ کر بات کریں۔
یہ نہ کہیں دین کو بیچ میں نہ لائیں۔
یہ نہ کہیں مذہب سے الگ ہو کر سوچیں۔
یہ نہ کہیں مذہبی نقطہ نظر کی بات نہیں ہے۔
یہ نہ کہیں دین ہی نہیں دنیا بھی اہم ہے۔
یہ نہ کہیں وہ ایک گورکھ دھندا ہے۔ (نعوذ باللہ)
یہ نہ کہیں نمازیں پڑھنے کی بجائے کوئی اور کام کر لوں۔
یہ نہ کہیں نمازیں پڑھنے سے اچھا ہے کسی کے کام آ جاؤں، نمازیں تو اپنی بہتری کے لئے پڑھ رہا ہوں، کسی کے کام آ جاؤں، کسی اور کی بہتری ہو جائے۔
یہ نہ کہیں تلاوتیں کرنے سے بہتر ہے عملی طور پر کسی کے کام آ جاؤں، عملی طور پر کوئی کام کروں۔
دین یا فرشتوں یا قیامت سے متعلق لطیفے نہ سنائیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دین اور دین کے ارکان، نمازوں، تلاوتوں، عبادتوں، مسجدوں، مسلمانوں کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے

29/09/2023

بنو امیہ کا سب سے حسین بادشاہ سلمان بن عبدالملک ۔۔۔ سب سے حسین، 42 سال کی عمر، جوانی، جب اس کی میت کو قبر کے قریب کیا گیا تو لاش ہلنے لگی۔ ان کے بیٹوں نے کہا، ہمارے ابو زندہ ہیں، سکتہ ہو گیا ہو گا۔ ابھی زندہ ہیں۔ عمر بن عبدالعزیزؒ فرمانے لگے، ارے بھتیجو! زندہ نہیں ہے، قبر کا عذاب جلدی شروع ہو گیا ہے، چھپاؤ جلدی چھپاؤ ۔ عمر بن عبدالعزیزؒ جس تخت پر بیٹھے اس پر سلمان تھا، اس پر ولید تھا، اس پر عبدالملک تھا ۔۔۔ ان تینوں نے اپنے من کو راضی کیا، عمر بن عبدالعزيزؒ نے اپنے رب کو راضی کیا ۔ جب عمر بن عبدالعزيزؒ کا وقت آیا، انہوں نے رضا بن ہیبہ سے فرمایا کہ میں نے عبدالملک بن مروان (چاچا ۔ سسر) جن کی بیٹی فاطمہ سے شادی ہوئی تھی۔ میں نے ان کو (عبدالملک بن مروان جس نے 10 سال حکومت کی۔) کو قبر میں اتارا، کفن کی گرہ کھول کر دیکھا تو انکا چہرہ قبلہ سے ہٹ چکا تھا اور رنگ کالا سیاہ پڑ چکا تھا۔ عبدالملک بن مروان گورا چٹا تھا، گال سرخ، آخر کالا ۔ پھر میں نے اس کے بیٹے ولید جس نے 21 سال حکومت کی کو قبر میں اتارا۔ میں نے اس کے کفن کی گرہ کو کھولا، تو اس کا رنگ سیاہ ہو چکا تھا۔ قبلہ کی طرف سے چہرہ ہٹ چکا تھا۔ پھر سلمان کے کفن کو کھولا ۔ اس کا بھی چہرہ قبلہ سے ہٹ چکا تھا، رنگ سیاہ پڑ چکا تھا۔ اب میں جا رہا ہوں، مجھے دیکھنا، پہلے تینوں نے حکومت کی پوجا کی۔ عمر بن عبدالعزیزؒ نے اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت کی ۔ انہوں نے ایک بڑا عجیب خطبہ دیا، جب خلیفہ بنے ۔۔۔

اے لوگو!
بچپن میں شعر و شاعری کا شوق تھا تو میں شاعر بنا ۔ تھوڑی سی اٹھان ہوئی تو علم کا شوق ہوا میں نے علم حاصل کیا۔ جوان ہوا تو فاطمہ بنت عبدالملک سے عشق ہوا، میں نے ان سے شادی کی ۔ اب اللّٰہ نے مجھ کو حکومت دے دی ہے ۔ اب تم دیکھو گے میں اس سے اپنے اللّٰہ کو راضی کروں گا۔

بنو امیہ کی وراثت میں حکومت آ رہی ہے اور 3 براعظم پر حکومت ہے۔ ایسا رعب و دبدبہ ہے بنو امیہ کا کہ کوئی ان کے سامنے سر نہیں اٹھا سکتا۔ 3 براعظم میں زکواة لینے والا کوئی نہ رہا۔ 3 براعظم میں سوال کرنے والا کوئی نہ رہا۔ 3 براعظم میں ظالم کوئی نہ رہا۔ 3 براعظم میں مظلوم کوئی نہ رہا۔ لیکن خود کیسا رہا، گھر آئے، فاطمہ! بڑے اچھے دن گزرے ہیں، اب امتحان ہے میں تیرا حق نہ ادا کر سکوں گا، طلاق لینی ہے تو میں حاضر ہوں ۔ ساتھ دینا ہے تو پہلے اپنے حق معاف کرو۔ سیاسی لحاظ سے فاطمہ جیسی عورت تاریخ میں نہیں آئیں ۔ سات نسبتوں سے یہ شہزادی ہیں۔ فاطمہ کہنے لگیں، عمر! میں نے سکھ کے دن آپ کے ساتھ گزرے ہیں، دکھ میں آپ کو چھوڑ کر نہیں جاؤں گی۔ جائیں میں نے سارے حق معاف کئے۔ پھر عمر بن عبدالعزیزؒ کی راتیں اور دن کیسے گزرے، مصلے پر روتے روتے وہیں سو جاتے ۔ اور مصلے پر روتے روتے وہیں سے اٹھتے ۔ اپنی حکومت کو اللہ کی رضا کے لئے استعمال کیا۔ کیسے استعمال کیا۔ فاطمہ کا سارا زیور بیت المال میں ڈال دیا، تنخواہ پر آ گئے ۔ عید کا موقع آیا، بچوں نے ماں سے کہا، ہمیں کپڑے لے کر دو ۔ فاطمہ کے پاس عمر کے (3 براعظموں کے خلیفہ) کے بچے آ رہے ہیں۔ امی جان! ابا سے کہیں عید آ رہی ہے، ہمیں عید کے کپڑے لے دیں۔ ابا تشریف لائے، خزانے لبا لب بھرے ہوئے ہیں گندم کے ڈھیر کی طرح ۔ کہا، امیر المومنین! بچے کپڑے مانگ رہے ہیں ۔ کہا، فاطمہ! میرے پاس تو پیسے نہیں کہاں سے کپڑے لے کر دوں؟ فاطمہ نے کہا، پھر بچوں کا کیا کریں ۔ کہا مجھے بھی نہیں پتا کیا کروں ۔ تو فاطمہ نے کہا، آپ ایسا کریں، اگلے مہینے کی تنخواہ ایڈوانس لے لیں۔ اس سے ہم بچوں کے کپڑے لے لیتے ہیں اور میں مزدوری کر کے گھر کا خرچ چلا لوں گی ۔

ارے نئی نسل! اپنی تاریخ پڑھو، صرف ڈرامے نہ دیکھتے رہ جاؤ۔ صرف گانے نہ سنتے رہ جاؤ۔

پھر عمر بن عبدالعزیزؒ نے بلایا اپنے وزیر خزانہ مزآہم۔ اپنا غلام ۔۔۔ہاں بھائی مزاہم! ہمیں بچوں کے کپڑے چاہئیں۔ آگر آگلے مہینے کی تنخواہ ایڈوانس مل جائے ۔ وہ کہنے لگے، اے امیر المومنین! آپ مجھے لکھ کر دے دیں ۔ آپ اگلے مہینے تک زندہ رہیں گے، میں آپ کو تنخواہ دے دیتا ہوں ۔ آپ نے سر جھکا لیا۔ اٹھے، گھر آئے، اپنی بیوی سے کہا، فاطمہ بچوں سے کہہ دو ان کا باپ ان کو کپڑے نہیں لے کر دے سکتا ۔ عید کا دن آ گیا، بنو امیہ کا خاندان ملنے آ رہا ہے۔ سارے سردار، سرداروں کے بیٹے، اعلیٰ ملبوسات، سب ملنے آ رہے ہیں۔ تھوڑی دیر بعد دیکھا تو بچے بھی ملنے آ رہے ہیں۔ امیر المومنین کی حیثیت سے، بچے باپ کو ملنے آ رہے ہیں اور ان کے جسموں پر پرانا لباس ہے۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ایک طرف دیکھا تو سرداروں کے بیٹے اور زرق برق پوشاکیں، ایک طرف اپنے بچوں کو دیکھا، جسموں پر پرانا لباس ۔۔۔

ارے اس باپ سے پوچھو! جو سب کچھ کر سکتا ہو لیکن پھر بھی اللّٰہ کی رضا کی خاطر مٹھی بند کر لے ۔۔۔ کہ نہیں میں نے حرام کی طرف نہیں جانا۔

بچوں کو دیکھا تو انکھیں ڈگمگا گئیں ۔ فرمایا، میرے بچو! آج تمہیں اپنے باپ سے گلہ تو ہو گا کہ آج ہمارے باپ نے ہمیں کپڑے ہی نہیں لے کر دیئے۔ ان کے ایک بیٹے تھے عبدالملک ۔ وہ آپ سے بھی چار ہاتھ تھے ۔ وہ آپ سے پہلے ہی اللّٰہ کو پیارے ہو گئے تھے۔ کہنے لگے، ابا جان! آپ کو عید مبارک ہو، آج ہمارا سر بلند ہے۔ ہم شرمندہ نہیں ہیں۔ آپ کو مبارک ہو۔ ہمارے باپ نے قومی خزانے میں بددیانتی نہیں کی۔ ہم شرمندہ نہیں ہیں۔ انسانوں کو کپڑوں میں نہیں تولا جاتا۔

آج میرے دیس کا مالدار اتنا فقیر ہو گیا ہے، اتنا چھوٹا ہو گیا ہے کہ وہ اپنا تعارف کروانے کے لیے 50 لاکھ کی گھڑی لیتا ہے۔ 6 لاکھ کا جوتا لیتا ہے۔ آج کی بیگم اتنی چھوٹی ہو گئی ہے کہ وہ اپنے قد کو بڑا کرنے کے لیے 8-10 لاکھ کا ہینڈ بیگ لیتی ہے۔ ارے میرے بھائی تو دو ٹکے کا بھی نہیں رہا۔ اگر تم نے 50 لاکھ کی گھڑی سے خود کو بڑا بنایا ہے۔ ارے اس دھوکہ سے نکلو ۔ برانڈڈ؟؟ برانڈڈ؟؟ برانڈڈ؟؟ جب تم اپنی ذات میں بے قیمت ہو تو اللہ کی قسم! تمھاری گھڑی، تمھارے بیگ، تمھاری گاڑیاں، تمہاری ذات اونچی نہیں کر سکتے۔

ایک دن عمر بن عبدالعزیزؒ اپنی بیگم فاطمہ سے کہنے لگے، فاطمہ! کچھ پیسے ہیں میرا انگور کھانے کو جی چاہ رہا ہے۔
فاطمہ رونے لگیں اور کہنے لگیں، امیر المومنین! خزانے بھرے پڑے ہیں۔ کیا ایک درہم کا بھی حق نہیں کہ لے کر آپ انگور کھا لیں۔
فاطمہ کی بات سن کر تڑپ کر بولے، فاطمہ! میں جہنم نہیں برداشت کر سکتا۔۔۔

آج ہم اپنے گریبان میں جھانکیں تو ہر صاحب اپنی جگہ جس کو جتنا موقع ملتا ہے لوٹ کھسوٹ میں لگا ہوا ہے۔ اللہ ہمارے حال پہ کرم فرما۔ دنیا بڑی خسارے کی جگہ ہے۔

✨🌟✨*📿بے سکونی کے لئے وظیفہ کیا ہو۔📿* *وظیفہ کبھی کیا نہیں تو معلوم بھی نہیں۔ ہاں دعا کرنے کا پتہ ہے۔ بس دل کھول کر رکھ د...
24/09/2023

✨🌟✨

*📿بے سکونی کے لئے وظیفہ کیا ہو۔📿*


*وظیفہ کبھی کیا نہیں تو معلوم بھی نہیں۔ ہاں دعا کرنے کا پتہ ہے۔ بس دل کھول کر رکھ دیں اس کے سامنے جو دلوں کا حال خوب جانتا ہے۔ اسے پہلے سے پتہ ہے سب، لیکن آپ کو باہر نکالنے کی ضرورت ہوتی ہے*۔

*✨الحمد للّٰه علی کل حال۔✨*

*بار بار، بار بار*۔

*پورے شرح صدر سے کہ الله تعالیٰ تیرا ہر حال میں۔ ہر حال میں شکر ہے۔ میں راضی ہوں*۔

*اور سورہ توبہ کی آخری آیت*۔

*حسبی الله لا الہ الا ھو۔ علیہ توکلت۔ وھو رب العرش العظیم*

ایک ایک لفظ پر ٹھہر ٹھہر کے۔
*حسبی اللهُ*۔
بس مجھے الله ہی کافی ہے۔ تو کیوں ہو بے سکونی۔
*علیہ توکلت۔*
اسی پر میرا توکل ہے۔ وہی میرا وکیل ہے۔
اپنا پورا کیس اسی کے حوالے کیا ہے۔ جس کا وکیل الله تعالیٰ خود ہو، جو سب سے بڑھ کر طاقت والا ہے، تو کیوں پریشانی ہو پھر۔
*وہ جو عرش عظیم کا رب ہے*
پورے عرش کو سنبھالنے والے کے لئے میرے معاملات سنبھالنا کیا مشکل ہے۔

*یوں ایک ایک لفظ پر فوکس کر کے اللہ سے مانگیں*۔

*اور اپنی زبان میں بھی۔*

*الله تعالیٰ مجھ پر سکون انڈیل دیں۔ مجھے ڈبو دیں سکون میں۔ میرے دل سے بے سکونی اور پریشانی کے اندھیرے دور کر کے اپنا نور۔ بس اپنا نور۔ بس اپنا نور ڈال دیں ربی*۔

*پیار سے، دلار سے مانگیں۔ وہ آپ کے پاس ہے۔ وہ سن رہا ہے۔ کہیں کہ یہ بوجھ مجھ سے ہلکا کر دیں ربی۔ میری گردن میں، کندھوں میں یہ جو ٹینشن اور سٹریس کی گرہیں ہیں، انہیں کھول دیں۔ مجھ سے نہیں ہو رہا، مجھے تھکن ہونے لگی ہے، سب کچھ میرے رب آپ کے ذمے ہے بس۔ اور تصور بھی کریں کہ کندھوں سے گرہ گرہ کھلتی جاتی ہے۔ آپ کچھ دفعہ کی کوشش سے بہتر محسوس کرنے لگیں گی*

🔊 *اور رقیہ شریعہ سنیں۔ تمام آیات شفا ایک جگہ ہیں اور قاری مشاری کی آواز میں تو سکون حرف حرف اندر اترتا محسوس ہوتا ہے۔۔۔۔*

*📌یہ بھی یاد رکھیں کہ پریشر کوکر ایک حد سے زیادہ پریشر برداشت نہیں کر سکتا،بالکل وہی حالت ہو جاتی ہے ہماری۔ تو آنچ بھی ہلکی کرنے کا انتظام کریں اور سیٹی بھی کھولیں۔ اپنے دل کی بات الله تعالیٰ سے کہنا سیٹی سے پریشر نکالنے جیسا ہے۔ اور آنچ کم کرنا مسئلے کے حل کی جانب قدم ہے۔ آپ دعا بھی کریں اور یہ بھی جانچنے کی کوشش کریں کہ کیا چیز بے سکونی دے رہی ہے۔ اس مسئلے کے حل کی طرف دھیان دینا بھی ضروری ہے۔ زخم کی صفائی کی جائے اور پھر دعا سے مرہم پٹی کی جائے*۔

یہی *توکل* ہے۔

*کوشش کے ساتھ دعا۔*

*دعا کے ساتھ کوشش*۔!

✍🏻 *نیّر تاباں*

18/09/2023

السلام علئیکُم ورحمت اللہ وبرکاتہ

پیارے ساتھیو
آئیں میرے ساتھ آج کی دُعا میں مل جائیں
یااللہ ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں تُو اپنی قُدرت کاملہ سے ہماری ضروریات احساسات اور نُقطہ نظر سمجھکر ہماری مُکمل حاجت برآری فرما آمین
شُکریہ میرے سوہنے اللہ

*بِسمِ اللهِ الرَّحمـٰنِ الرَّحِيم*

*✨سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَاءِ وَسُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الأَرْضِ وَسُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا بَيْنَ ذٰلِكَ وَسُبحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا هُوَ خَالِقٌ وَاللهُ أَكْبَرُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا إِلٰهَ إِلا اللهُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللهِ✨*

*🌿اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓی إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ🌿*

*🌿اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد🌿*

*🕋🤲 اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْبُخْلِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ اَنْ اُرَدَّاِلَی اَرذَلِ الْعُمُرِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ فِتْنَۃِ الدُّنْیَا وَ عَذَابِ الْقَبْرِ*

*🤲اے اللہ ! میں بزدلی اور کنجوسی سے تیری پناہ چاہتا چاہتی ہوں اور اس بات سے تیری پناہ چاہتا چاہتی ہوں کہ مجھے رذیل عمر (بہت بڑھاپے) کی طرف پھیر دیا جائے اوردنیا کے فتنوں اور عذابِ قبر سے تیری پناہ چاہتا چاہتی ہوں*

*🤲 یا رب ہمیں تیری خوشنودی پانے کی اپنی سی ہر ممکن کوششوں میں لگادے*

*🤲اے اللہ*
*ھمیں ھماری خواہش سے بڑھ کر خوبصورت چیز عطا کر اور ھماری توقع سے زیادہ اور ھماری دعا سے بہتر چیز عطا کر*

*🤲اے ہمارے پیارے پروردگار*
ھمیں ہر قسم کی نیکی کرنے کی توفیق عطا کر
ظاہری اور چھپی ، چھوٹی اور بڑی ، ارادی طور پر کی گئی اور غیر ارادی طور پر کی گئی

🤲اللہ ھم ہر کسی کے ساتھ اچھا سلوک کریں چاہے اس کا سلوک ھمارے ساتھ اچھا ہو یا نہیں کیوں کہ یہی احسن درجہ ہے
اللہ ھمارے اخلاق اعلٰی کردے

🤲اللہ ھمیں توفیق دے کہ ھم گردن چھڑانے میں خرچ کریں
ھمیں یتیموں مسکینوں کی کفالت کی توفیق دے

🤲 اللہ تجھے قطع رحمی پسند نہیں اللہ سب کو آگے سے آگے بڑھ کر ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آنے والا بنا اور ھم ہر کسی سے حُسنِ ظن رکھیں

🤲 اللہ ھمیں اصحاب الیمین میں شمار کرلے ھماری ساری برائیاں ، خامیاں ، کمی کوتاہیاں مٹادے
تمام گناہوں کے میل کچیل کو دھودے

🤲 اللہ ھمیں تجھے راضی کرنے کی سچی تڑپ اور لگن لگادے

🤲 اللہ ھمیں دنیا اور آخرت کی رسوائیوں سے بچالے

🤲اللہ سب کی پریشانیوں کو دور کردے
سب کے مسائل حل کردے
عام روز مرہ زندگی کے مسائل کہ کوئی پانی سے محروم ہے تو کوئی بجلی سے
کسی کے پاس روزگار کے مواقع نہیں
کسی کے ساتھ غیر انسانی سلوک تو کوئی اپنے قریبی احباب سے پریشان
اللہ تجھے ہی علمِ کامل ہے تُو ہی جانتا ہے کہ کیسے یہ مسائل حل ہوں گے
اللہ سب کے مسائل حل کردے
سب کو چین و سکون وعافیت نصیب کر

🤲 اللہ ہمارے بچوں اور انکے بچوں کو قدر دان لوگ ملیں جو اُن کی محبت اُن کی صلاحیت اُن کی شخصیت اُن کی محنت اُن کی سیرت اور صورت کی قدر کرسکیں اور قدردانی کا حق ادا کرسکیں

🤲 اللہ ھمارے بیٹے جن خاندانوں کی بنیاد ڈالیں وہاں وہ ایسے بہترین سربراہ خاندان بنیں جو اپنے گھر والوں کے لئے اخلاق اور معاملات میں محبت اور حسنِ سلوک میں بہترین ہوں

🤲 اللہ ھمارے بچے اور آگے نسلیں بھی جہاں جائیں وہاں لوگ اُن سے محبت کرنے والے ، اُن کو سنبھالنے والے ، اُن کی قدر کرنے والے ، اُن کو سپورٹ کرنے والے اُن کے لئے آسانیاں کرنے والے بنیں اور دیس پردیس آگے ایک شہر سے دوسرے شہر
اللہ سب سے بڑھ کر تیرے فضل وکرم سے اور ھم ناچیز بندے بندیوں کی دعاؤں سے جو کہ تُو بہت سننے والا ہے

🤲 اللہ ہماری آل اولاد کو ایسی صحبت ملے جو اُنہیں صراط مستقیم پر ہاتھ پکڑ کر لے کر چلنے والی ہو اور جو قرآن کے نور سے انکی زندگی کو پُرنور کرنے والی ہو
اللہ ھماری نسلوں میں نور اسلام کی روشنی جگمگاتی رہے کبھی بھی روشنی مدھم نہ ہو
*اللہ تیرے کرم فضل و احسانات سے*
*🤲اَللّٰهُمَّ اغْفِر لِي وَلِوَالِدَيَّ ولِلمُؤمنينَ والمُؤمِنات والمُسلمِينَ والمُسلمَات الاَحياءِ مِنهُم والاَموَات رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اللَّهُمَّ تَوَفّنَا مُسْلِمِينَ وَأَلْحِقْنَابِالصَّالحينَ* *آمیـن‎ یَا رَبَّ العَالَمِین*

*🌿اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ🌿*

*🌿اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد🌿*
*💫نصیحت*
کسی کا حق غصب کیا ہے تو ابھی دنیا میں ادا کردیں !!
*آخرت کے معاملے بے انتہا خطرناک ہیں ذرا سوچ لیجیے !!....*

13/09/2023

*جن چیزوں سے اللہ نے تمہیں محروم رکھا انہیں تم انگلیوں کی پوروں پر گن سکتے ھو مگر جو چیزیں اس نے تمہارے مانگے بغیر ھی تمہیں دے دیں انہیں تم انگلیوں کی پوروں پر نہیں گن سکتے ۔*
*اپنی محرومیاں مجھے بتاؤ گے تو چند منٹ لگیں گے اور اگر ان عنایات کا ذکر کرو گے جواللہ نے تم پر کی ھیں تو تمہیں زندگی کم پڑجائے "❤️🥺*

03/09/2023

*اپنا احتساب کرتے وقت بھول
جائیں کہ لوگوں نے کیازیادتیاں کیں ورنہ اپنی کوئی غلطی نظر نہیں آۓ گی*

*یہی ایک بات ہے جو ہمیں بدلنے نہیں دیتی ہم ہمیشہ اسی سوچ میں الجھے رہتے ہیں کہ دوسرا بھی تو برا کر رہا ہے اور میں تو صرف بدلہ لے رہی ہوں*

🌀اور یوں ادلے بدلے کی یہ سوچ سکون سے بہت دور لے جاتی ہے

💠 *خاندانی سیاست سے باہر نہیں آنے دیتی یہ سوچ آپ کو کبھی بڑی منزل تک نہیں پہنچا سکتی آپ کو قبر تک پہنچا دے گی مگر سکون اور اطمینان نام کی کوئی چیز زندگی میں نہیں ہو گی.*

🌹 اس لیے سوچ مثبت رکھیں *لوگ جو بھی کریں آپ کو اچھائی پر قائم رہنا ہے اللہ سے اجر کی امید رکھیں لوگ بھی ضرور بدل جائیں گے*

اور

*سب سے بڑا فائدہ آپ کا دل مطمئن ہو گا ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں ہو گا*💫

03/09/2023

قرآن سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہے ۔۔۔
کوئی بھی نہیں۔۔۔
دنیا کی کوئی بھی نعمت اس کے متبادل نہیں ہے ۔۔
آپ کو زندگی میں سکون چاہیے۔۔؟
*قرآن سے جڑ جائیں* ۔۔۔۔
آپ کو حقیقی خوشی اور اطمینان چاہیے۔۔؟
*قرآن سے جڑ جائیں* ۔۔۔۔
آپ کو آپ کا رب ، اس کی معرفت، اسکی محبت چاہیے۔۔۔؟
*قرآن سے جڑ جائیں* ۔۔۔
آپ کو اپنی الجھنوں کا حل چاہیے، لوگوں سے بے نیازی چاہیے۔۔؟
*قرآن سے جڑ جائیں* ۔۔۔۔
آپ کو ہدایت چاہیے، جنت چاہیے، اس دنیا کی ہزاروں راہوں اور فرقوں میں سب سے سیدھی راہ چاہیے۔۔۔؟
*قرآن سے جڑ جائیں* ۔۔۔
اور قرآن سے جڑنا صرف زبانی تلاوت کی حد تک نہیں ہوتا ،قرآن سے دلی تعلق بنانا ہوتا ہے ۔۔۔
*اسے اپنا دوست بنانا ہوتا ہے*
کیا کبھی اس سے بھی دوستی ہوتی ہے جس کی باتیں ہی ہمیں نہ سمجھ آتی ہوں ؟
جس کی زبان ہی ہمیں نہ آتی ہو۔۔؟
جس کی بات پہ یقین ہی نہ ہو ۔۔؟
نہیں نا ۔۔۔؟
*تو بڑھائیں پہلا قدم اس دوستی کی طرف ۔۔۔*
قرآن کو سمجھنے کا سفر شروع کر دیں۔۔اس کی زبان عربی سیکھیں۔۔۔
اسکی بتائی ہوئی ہر بات کو دل پر لینا شروع کر دیں۔۔
*اور اس کی آیات پر یقین کر لیں۔۔*

29/08/2023

آج کی آیت

تفسیر القرآن

➰سورہ الانفال
پارہ ۹

‎يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَخُونُواْ ٱللَّهَ وَٱلرَّسُولَ وَتَخُونُوٓاْ أَمَٰنَٰتِكُمۡ وَأَنتُمۡ تَعۡلَمُونَ

🍃خیانت کیا ہے؟🍃

🔘خیانت
🔸خون سے ہے جس کا معنی ہے کمی کرنا، وہ سارے حقوق جو دوسروں کے ادا کرنے چاہئیں ان میں کمی کرنا
🔸کسی کو دھوکہ دینا، کوتاہی کرنا،امانت میں اپنی مرضی کا تصرف کرنا، کسی کی امانت کا مالک بن جانا اسکو واپس دینے سے انکار کرنا، عہد شکنی کرنا

*امانتوں میں خیانت کا دائرہ کار بہت وسیع ہے* :-

٭فرائض میں کمی کرنا یا ترک کرنا
*معاہدوں کو پورا نہ کرنا
*ایکدوسرے کے راز افشاں کرنا
*اپنی ڈیوٹی پوری نہ کرنا
*مال غنیمت میں بددیانتی کرنا
*معمولی خیانت باعث ندامت ہو گی
*خیانت جھنم میں جانے کا باعث ہو گی

*بدترین خیانت کونسی ہے*؟
اللہ سبحانہ وتعالی اور رسول الله ﷺ سے خیانت کرنا

*خیانت کی اقسام* ۔۔۔۔!

▫️اللہ و رسول الله ﷺ سی خیانت
▫️وطن سے خیانت
▫️عزت و آبرو کی خیانت
▫️نفس کی خیانت
▫️زنا بھی خیانت ہے
▫️آنکھوں کی خیانت
▫️خرید و فروخت اور لین دین کی خیانت
▫️مجالس کی خیانت
▫️دوسروں کے رازوں میں خیانت

23/08/2023

باپ کی دعا رد نہی کی جاتی

*💖صالح باپ بنیں جتنے آپ کے اعمال صالح ہونگے اللہ پاک آپکی اولاد کی حفاظت کریں گے !*

۔ وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا {سرة الكهف، 82}
*اور ان کا باپ ایک صالح آدمی تھا۔*

*عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ ، رات کو نماز پڑھتے تھے اور اپنے چھوٹے بچے کو سوتے ہوئے دیکھتے تھے ، تب وہ کہتے تھے ، "یہ آپ کے روشن مستقبل کے لیے ہے"*
اور روتے ہوئے یہ آیت پڑھتے:

وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا
*اور ان کا باپ ایک صالح آدمی تھا۔*
(Al-Kahf:82)

*ابن عباس رضی اللہ عنھم نے فرمایا " وہ اپنے والد کی صداقت کی وجہ سے محفوظ کرلیے گئے"۔*

سعید ابن مصیب نے فرمایا:
*میں نماز پڑھتا ہعں، پھر جب مجھے اپنی اولاد کا خیال آتا ہے، تو میں زیادہ عبادت کرتا ہوں۔*
*(🔖Tafseer Al-Baghawee Vol-5 Pg 196)*

*"تین دعائیں رد نہیں کی جاتیں: باپ کی دعا، روزے دار کی دعا اور مسافر کی دعا."*

*|[ السنن الكبير للبيهقي : ٦٦١٩ ، صحيح ]|*

Address


Telephone

+923234927551

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umeed-e-sehar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share