اردو زبان و ادب ایک سمندر ہے آئیے مل کے اس کی تہہ سے گوہر نایاب تلاش کرتے ہیں We will always be in need of your views and suggestions.
This blog has been started to promote Urdu language/literature and poetry specifically. Along with the works of renowned and famous poets, poetry of some new poets has been added. Here you will also find the appealing works of the poets who have not so far experienced the mass popularity which they deserve. If you are a poet/literary figure we welcome you to share your work with UrduPoetry.pk. You can send in your mails to the following email address. [email protected]
Regards & thanks.
17/08/2025
ایک گاؤں کی یاد میں۔۔۔
آؤ یاد کریں
ان پگڈنڈیوں کو
جنہیں کھیتوں میں شامل کر لیا گیا!
ان لڑکیوں کو
اچانک جن کی شادیاں کر دی گئیں!
ان نئی نویلی دلہنوں کو
جن کے بچے ہمارے دیکھتے دیکھتے جوان ہو گئے!
آؤ یاد کریں
ان خوبرو مہمانوں کو
جن کی آمد و رفت آہستہ آہستہ ختم ہو گئی!
ان دھڑکنوں کو
جنہیں لاج کے معنی معلوم تھے!
ان کلف لگی سفید پگڑیوں کو
جن سے راتیں اور باراتیں منور ہو جاتی تھیں!
آؤ یاد کریں
اس تندور کو
جہاں ایک بوڑھی عورت
روٹیوں پر پھول کاڑھا کرتی تھی!
آؤ یاد کریں
اس گاؤں کو
جسے گاؤں والے بھول گئے ہیں!!!
شناوراسحاق
11/08/2025
ہم لوگ ہیں متروک صحیفوں کے سپارے
پڑھتا ہی نہیں کوئی ، یہ نوحہ ہے ہمارا
ممتاز گورمانی
18/07/2025
دوستی ہو، دل لگی یا عاشقی ہوتی نہیں
مجھ سے اب چوبیس گھنٹے نوکری ہوتی نہیں
جسم کی پہنائیوں سے روح تک میں ہے تھکن
اب ترے دریوزہ گر سے چاکری ہوتی نہیں
افتخار حیدر
15/07/2025
وہ شاہزادی ہے اور میں ہوں اک لکڑہارا
ہے کیا مقابلہ صندل کا ساگوان کے ساتھ
ایاز احمد طالب
07/07/2025
تم خود ہی سمجھ جاؤ ،انھیں دکھ ہے تمھارا
وہ کس سے کہیں جا کے جنھیں دکھ ہے تمھارا
یہ جو مرے دن ہیں انھیں حسرت ہے تمھاری
یہ جو مری راتیں ہیں انھیں دکھ ہے تمھارا
صغیر صفی
09/06/2025
کب تلک لوٹ کے آؤ گے بچھڑنے والو
خالی رستے پہ کھڑا شخص بُرا لگتا ہے
محمد طارق عزیز
19/05/2025
اپنی ہی آواز آتی تھی پلٹ کر بار بار
دیر تک میں جانے والے کو صدا دیتا رہا
طارق نعیم
14/05/2025
جب کارِ زندگی سے سبکدوش ہوگئے
پھر کیسا رنج، کیسی اُداسی، کہاں کا بوجھ
سید انصر
05/04/2025
ملتے ہیں اب شریکِ سفر کم، بہت ہی کم
چلتے ہیں لوگ ساتھ مگر کم، بہت ہی کم
ان کا بھی اس طرف کو گزر ہے کبھی کبھی
جانے لگے ہیں ہم بھی ادھر کم، بہت ہی کم
حسان دانش
14/02/2025
تم محبت کرو
شاہراہوں پہ ہاتھوں میں گجرے لیے
"ایک دن آپ یوں ہم کو مل جائیں گے
ہم نے سوچا نہ تھا"
گنگناتے ہوئے
گاڑیوں کی طرف دوڑتے
گل فروشوں کی خاطر محبت کرو
چائے خانوں کے دروازوں پر منتظر،
بے ارادہ تبسم میں خوابوں کے نوحے چھپاتی ہوئی
سانولی لڑکیوں کے لئے
جو یہ دریافت کرتی ہیں
"کیا آپ دو لوگ ہیں؟
آئیے اُس طرف شور سے ہٹ کے اک میز ہے۔"
اپنی گاڑی کے شیشوں سے
عقبی نشستوں کو جاسوس نظروں سے تکتے ہوئے ڈرائیوروں کی خیالی کہانی کو تکمیل دینے کی خاطر محبت کرو
سگنلوں پر دعاؤں کی گدڑی میں رنگین لفظوں کے ٹکڑے سجاتی ہوئی
"تیری جوڑی سلامت رہے" منمناتی ہوئی عورتوں کے لیے
تم محبت کرو
اپنے اپنے علاقے کی بس ڈھونڈ کر
ہجر میں مختصر التوا کی غرض سے اسے چھوڑنے کے لیے
سینما گھر میں ناکام فلموں کے ویران شو دیکھنے کے لیے
تم محبت کرو سرد موسم میں کافی کی پیالی سے بوسے چرانے کی دھن میں محبت کرو
مل کے پھونکے ہوئے ایک سگرٹ کے رنگین فلٹر کو،
پرفیوم کی خالی بوتل کو
محفوظ رکھنے کی خاطر محبت کرو
تم محبت کرو تاکہ دربار کے گرد بیٹھے نجومی تمہاری ہتھیلی پہ اپنا نصیب آزمانے لگیں
اور بھلے اُس محبت سے باہر نکلنے میں تم کو زمانے لگیں
تم محبت کرو۔۔۔۔۔
عدنان محسن
01/02/2025
پھر میں تمام شب رہا دستکِ در کا منتظر
پیروں کی چاپ تھی کوئی ، آ کے جو در میں رک گئی
جاوید شاہین
30/01/2025
زندگی ہے تو جی رہے ہیں ہم
زندگی ہے تو ہے خسارہ بھی
لوگ جیتے ہیں کس طرح اجمل
ہم سے ہوتا نہیں گزارا بھی
Be the first to know and let us send you an email when Urdupoetry.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.