Syed Waqas Ahmed

  • Home
  • Syed Waqas Ahmed

Syed Waqas Ahmed Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed Waqas Ahmed, TV Channel, .

08/07/2024
ساڑھے دس کروڑ کی مرسیڈیز سے اتر کر طاہر القادری نے ٹورنٹو کے سب سے مہنگے ترین ہوٹل کے کانفرنس ہال میں سامنے بیٹھے کینیڈی...
08/07/2024

ساڑھے دس کروڑ کی مرسیڈیز سے اتر کر طاہر القادری نے ٹورنٹو کے سب سے مہنگے ترین ہوٹل کے کانفرنس ہال میں سامنے بیٹھے کینیڈینز نیشنلٹی رکھنے والے کروڑ پتی پاکستانی کمیونٹی کو غوث پاک سے منسوب چند کہانیاں سنائیں ،
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی سادگی اور قناعت کا درس دیا اور کہا کہ وہ خلیفہ ہوکر بھی پتھر پر سر رکھ کر سوتے تھے ،
پھر حضرت فاطمہ بنت محمد سلام اللہ علیہا کے پھٹی ہوئی چادر اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مفلسی کی داستان سنائی اور اسکے بعد فائیو سٹار بوفے میں پڑے تین درجن مختلف کھانے تھوڑے تھوڑے کرکے چکھے ،
آخر میں درود شریف کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرانسیسی ڈیزائنر کا بنایا ہوا چغہ اور واسکٹ سنبھالتے ہوئے اپنے پوتے کے ساتھ واپس ساڑھے دس کروڑ کی مرسیڈیز میں بیٹھ گئے اور ہاتھ ہلاتے ہوئے کیوبک کے مضافات میں بنے چھ ایکڑ رقبے پر تعمیر کئے ہوئے عالیشان فارم ہاوس روانہ ہوگئے ۔
فائیو سٹار ہوٹل کا کانفرنس ہال پچیس ہزار کینیڈین ڈالرز میں بک ہوا تھا جس میں بوفے اور ڈنر بھی شامل تھا۔

پی شوق سے واعظ ارے کیا بات ہے ڈر کی
جنت تیرے قبضے میں ہے دوزخ تیرے گھر کی۔

چندہ دیتے رھنا پاکستانیوں۔

20/06/2024

نیو کراچی پاور ھاؤس کے الیکٹرک کے دفتر کے باھر سیکٹر الیون ای نارتھ کراچی کے سینکڑوں مکینوں کا بھرہور احتجاج ۔۔5/5 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے بعد 10 منٹ لائٹ آتی ھے پھر گھنٹوں کیلئے بجلی غائب ہوجاتی ھے۔۔عوام بچے بزرگ سب بے حال ۔۔عوام کا پاور ھاؤس چورنگی پر جلاؤ گھیراؤ ۔۔روڈ بلاک

16/05/2024

قسط نمبر 15

سیرت_النبی

جب خانہ کعبہ کو دوبارہ تعمیرکیا گیا تو حطیم کو خانہ کعبہ میں شامل نہی کیا گیا کیونکہ قریش مکہ کے پاس فنڈز ختم ہو گئے تھے۔ فتح مکہ کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ سے فرمایا اگر یہ لوگ زمانہ جاہلیت سے نئے نئے نہ نکلے ہوتے تو میں کعبہ کو دوبارہ ویسا ہی تعمیر کرتا جیسا کہ پہلے تھا۔(صیح بخاری 1584)
قریش نے جب خانہ کعبہ کو دوبارہ تعمیر کیا تو اسکی کرسی کو اونچا کر دیا۔ جس کہ بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کہتے تھے کہ اگر میں کعبہ کو دوبارہ تعمیر کرتا تو میں اسکی کرسی کو زمین کے برابر کر دیتا اور ایک دروازہ مشرق اور ایک مغرب کی طرف کرتا۔ اور حطیم کو دوبارہ خانہ کعبہ میں شامل کر دیتا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنی حیات مبارکہ میں تو یہ نہ کر سکے۔ لیکن اپکی وفات کے بعد عبداللہ بن زبیر رضی اللہ جنکو مکہ کا امیر مانا جاتا تھا یزید بن معاویہ کے دور میں جب کعبہ میں آگ لگنے کی وجہ سے جل گیا تو دوبارہ اسی طرح تعمیر کیا جیسا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خواہش ظاہر کی تھی۔(صیح بخاری 1586، صیح مسلم 1333)۔
اسکے بعد خانہ کعبہ کو ایک بار پھر عبدالملک ابن مروان نے تعمیر کیا۔ اور اس نے دوبارہ سے کعبہ کو ویسا ہی تعمیر کیا جیسا قریش نے کیا تھا یعنی حطیم کو خانہ کعبہ سے نکال دیا اور کرسی اونچی کردی۔ اور پھر سے کعبہ sequare shape میں آگیا۔ (صیح مسلم 1333)
اور اس کے بعد سے کعبہ کو دوبارہ تعمیر نہی کیا گیا۔ بلکہ سعودی حکومت نے صرف اسکی دیواروں کو جدید طریقہ کار سے مضبوط کیا۔ تا کہ مستقبل میں دیمک وغیرہ سے بچایا جا سکے۔
یہ کعبہ کی تاریخ تھی۔ سوچا اسکو بھی ساتھ ساتھ بیان کر دوں تاکہ یہ معلومات بھی اپ سب تک پہنچ جائیں۔

اب واپس آتے ہیں نبوت سے پہلے کے دور میں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کفار کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کو دوبارہ تعمیر کیا تھا اس وقت اپکی عمر 35 سال تھی۔

اب جیسے جیسے نبوت کے اعلان کا وقت قریب آرہا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بیچینی محسوس کرنے لگے تھے۔مکہ کے لوگوں کے حالات دیکھ کر، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دل تبدیلی کے لیے مچلتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم محسوس کرنے لگے تھے کہ معاشرے میں پھیلی بدامنی اور ناانصافی کو ختم ہونا چاہیے۔ انسان کو انسان کی طرح سمجھنا چاہیے۔ غرض نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم وہاں کے ماحول سے اکتانے لگے۔ کیسے تبدیلی لایئں نہی سمجھ آرہا تھا۔ سو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تنہائی پسند ہونے لگے تھے۔ اور مکہ سے باہر غار حرا میں جا کر وقت گزارنے لگے۔ اور غار حرا مکہ سے دو گھنٹے کی پیدل مسافت پر ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ والی وسلم اپنے ساتھ کھانے پینے کا سامان لے جاتے اور وہاں ہفتہ ہفتہ وقت گزارتے اور زکر الہی اور غور وفکر میں مصروف رہتے۔۔ جب کھانے پینے کا سامان ختم ہو جاتا پھر لے کر آتے اور پھر وہیں وقت گزارتے۔ (صیح بخاری 3)
اور بعض اوقات ایسا ہوتا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم واپس نہ آتے تو حضرت خدیجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس کھانا اور پانی لے کر دو گھنٹے کی مسافت طے کر کہ غار حرا جاتیں۔ اپکو کھانے پینےکا سامان دیتیں خیر خیریت معلوم کرتیں اور واپس آجاتیں۔ ایک بار بھی خدیجہ رضی اللہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اس بات کی شکایت نہی کی اپ ہفتوں گھر کیوں نہی آتے؟۔ گھر والوں کو وقت نہی دیتے؟ بچوں سے دور ہیں وغیرہ وغیرہ جیسا کہ خواتیں کی عادت ہوتی ہے۔ یہ سب آپ رضی اللہ کی محبت تھی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے۔
اسی لیے اللہ تعالی نے حضرت خدیجہ رضی اللہ کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو وحی کے ذریعہ سلامتی کا پیغام بھیجا اور جنت میں ایک بہت ہی خوبصورت محل کی خوشخبری سنائی۔(صیح مسلم 2432، صیح بخاری 3816)۔
نبوت کے اعلان سے پہلے نبی کریم جب بھی کوئی خواب دیکھتے تو وہ صبح روشن کی طرح سچ ثابت ہوتا۔ (صیح بخاری 3)
ایک دن کیا ہوتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم غار حرا میں غور و فکر میں مصروف ہوتے ہیں۔ جبرائیل علیہ اسلام حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرمایا۔ "اقرا" یعنی پڑھ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ " مَا أَنَا بِقَارِئٍ" میں پڑھنا نہی جانتا۔ وئے اور کہنے لگے کہ اے محمد ! پڑھو آپ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا کہ میں پڑھنا نہیں جانتا ، آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ فرشتے نے مجھے پکڑ کر اتنے زور سے بھینچا کہ میری طاقت جواب دے گئی ، پھر مجھے چھوڑ کر کہا کہ پڑھو ، میں نے پھر وہی جواب دیا کہ میں پڑھا ہوا نہیں ہوں ۔ اس فرشتے نے مجھ کو نہایت ہی زور سے بھینچا کہ مجھ کو سخت تکلیف محسوس ہوئی ، پھر اس نے کہا کہ پڑھ ! میں نے کہا کہ میں پڑھا ہوا نہیں ہوں ۔ فرشتے نے تیسری بار مجھ کو پکڑا اور تیسری مرتبہ پھر مجھ کو بھینچا پھر مجھے چھوڑ دیا اور کہنے لگا کہ
" پڑھو اپنے رب کے نام کی مدد سے جس نے پیدا کیا۔ اور انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا ۔پڑھو اور آپ کا رب بہت ہی مہربانیاں کرنے والا ہے" (سورت العلق 1-3)
۔ پس یہی آیتیں آپ حضرت جبریل علیہ السلام سے سن کر اس حال میں غار حرا سے واپس ہوئے کہ آپ کا دل اس انوکھے واقعہ سے کانپ رہا تھا۔
گھر پہنچ کر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ سے کہا کہ مجھے کمبل اوڑھا دو۔
یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حضرت خدیجہ رضی اللہ پر بھروسہ تھا کہ انھوں نے سب سے پہلے وہ اپنی بیوی کے پاس گئے۔ اور حضرت خدیجہ نے بھی کوئی سوال جواب کیے بغیر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر کمبل اوڑھا دیا۔ اور اپکو relax ہونے کا موقع دیا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دل سے خوف اور کپکپی کی حالت دور ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے سارا واقع بیان کیا اور ساتھ ہی یہ خوف بھی ظاہر کیا کہ مجھے اپنی زندگی کی فکر ہونے لگی ہے۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ نے آپکو تسلی دی اور ساتھ میں اپکو اپکے اخلاق کے بارے میں بتانے لگیں کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم رشتوں کو جوڑنے والے ہیں، لوگوں کے کام آتے ہیں، کبھی کسی کی دل آزاری نہی کرتے، خود پر تکلیف برداشت کر کے دوسروں کو سکھ پہچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ پریشان نہی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایسی بےبسی کی موت نہی مر سکتے۔ یہ سب ایک بیوی اپنے شوہر کو دلاسہ دے رہی انکی خصوصیات بیان کر کے اور ساتھ میں جو بھروسہ اور مان ہے اپنے شوہر پر وہ بتا رہی۔ تا کہ شوہر کے دل سے خوف مکمل طور پر ختم ہو جائے۔ (صیح بخاری 3)
اس لیے ہم سب خواتین کا رول ماڈل حضرت خدیجہ رضی اللہ کا اخلاق ہونا چاہیے۔

اسکے بعد حضرت خدیجہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اپنے چچا زاد بھائی ورقہ بن نوفل کے پاس لے گئی جو کہ زمانہ جاہلیت میں عیسایت قبول کر چکے تھے اور انجیل کا ترجمعہ عبرانی زبان میں کرتے تھے اور بہت زیادہ بوڑھے بھی تھے اور نابینا بھی۔ جب انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سارا واقع سنا تو کہنے لگے یہ تو وہی ناموس ہے جو موسی علیہ اسلام اور عیسی علیہ اسلام پر نازل ہوا تھا۔ اسکے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کاش میں جوان ہوتا اور جس وقت آپ کی قوم آپکو شہر سےنکال دے گی تو میں اپکا ساتھ دیتا۔ یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بڑے حیران ہوئے کہ میری قوم مجھے نکال دے گی؟ ورقہ بن نوفل نے کہا ہاں کیونکہ جو نبی بھی اس پیغام کے ساتھ آیا یے اسکی قوم نے اسکے ساتھ ایسا ہی کیا ہے۔ اسکے کچھ عرصہ بعد ورقہ بن نوفل وفات پا گئے۔ (صیح بخاری 3)
اسکے بعد وحی کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ مزید غمگین ہو گئے۔ اور اس قدر غمگین ہوتے کہ بہت بار ایسا ہوا کہ اپ کسی پہاڑ پر چڑھ جاتے اور خود کو نیچے گرانے لگتے۔ لیکن جبرائیل علیہ اسلام کی آواز آتی کہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ بیشک اللہ کی رسول ہیں۔ اسکے بعد آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تسلی ہوتی اور آپ پہاڑ سے نیچے اتر آتے (مشکات 5842)۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پھر غار حرا جانے لگے کہ شائد دوبارہ مجھے وہ فرشتہ نظر آجائے۔ اور تقریبا ایک ماہ تک وہیں رہے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم واپس آرہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک آواز سنی۔

حوالہ جات

(M***i Menk Life of Prophet Muhammad PBUH, Dr.Yasir Qadi, books of Ahadiths reference number are already mentioned)

30/04/2024

Watch, follow, and discover more trending content.

*ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ کیا ہے؟* "عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت کی ناکامی یہ ہے کہ وہ ایک واضح بیانیہ بنانے میں نا...
23/04/2024

*ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ کیا ہے؟*

"عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت کی ناکامی یہ ہے کہ وہ ایک واضح بیانیہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔وجہ یہ ہے کہ عافیہ صدیقی کے حوالے سے لوگوں میں ابہام موجود ہے۔ یہ ابہام بڑی کوشش سے ان طاقتوں نے پیدا کیا جنہوں نے اس خطے میں وار آن ٹیرر کا الاؤ بھڑکایا۔ ڈاکٹر عافیہ کے ایشو پر میڈیا میں کنفیوژن پیدا کی گئی۔ اس کنفیوژن کو دور کرنے کے لئے بیرسٹر داؤد غزنوی کی کتاب Aafia Unheard: Uncovering the Personal and Legal Mysteries Surrounding FBI's Most Wanted Woman! پڑھنا بہت ضروری ہے۔ یہ کتاب ایمیزون پر دستیاب ہے۔ کوشش ہوگی کہ یہ کتاب منگوا سکوں۔ بہرحال صاحب کتاب کا ایک انٹرویو یوٹیوب پر موجود ہے جسے سن کی میرے بھی کئی ابہام دور ہوئے۔ یہ انٹرویو ضرور سنیں آپ کے ذہن میں موجود بہت سی الجھنوں کا جواب ہوگا۔ اس کیس کے حوالے سے بیرسٹر داؤد غزنوی نے امریکہ جاکے اس کیس کی پانچ ہزار سے زیادہ دستاویزات کا مطالعہ کیا اور نتیجہ یہ اخذ کیا کہ کہیں سے بھی اس کے شواہد نہیں ملتے کہ وہ القاعدہ کی ساتھی ہیں حتی کہ یہ شواہد بھی نہیں ملتے کہ عافیہ صدیقی افغانستان خود گئی تھیں ۔ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے حالات، واقعات جھوٹ پر مبنی ہیں جن کی کڑیاں آپس میں نہیں ملتیں۔عافیہ صدیقی پر صرف یہ چارجز ثابت ہوتے ہیں کہ وہ امریکہ میں رہ کر مسلم تنظیموں کے لیے چیرٹی اکٹھا کرتی تھیں ۔اسلام کے پیغام کو پھیلانے کے لیے جو کوشش کرتی تھیں وہ دہشت گردی میں شمار نہیں ہوتا۔ یہ مسلمانوں پر وہ برا وقت تھا جب ہر سکارف لینے والی عورت اور ہر داڑھی والے شخص کو دہشت گرد سمجھا جاتا تھا۔

بیرسٹر غزنوی کہتے ہیں کہ عافیہ کو جس سطح کا دہشت گرد بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا گیا عدالتی کارروائی کے دوران کراس ایگزامنیشن میں عافیہ صدیقی ایک دہشتگرد تو کیا ایک ایسے انسان کے طور پر بھی نظر نہیں آتیں جو اپنے اوپر ظلم کرنے والوں کے خلاف غم و غصہ رکھتا ہو، یہاں تک کہ عافیہ صدیقی نے اپنے خلاف جھوٹی گواہی دینے والوں کو بھی معاف کر دیا۔یہ بھی کہا کہ ان کے نام پر پوری دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی نہ کی جائے کیونکہ وہ اس کو کبھی سپورٹ نہیں کرتیں۔امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ کو دہشت گردی کے چارجز سے بری کردیا ہے۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ امریکہ عافیہ کو پاکستان کے حوالے کرنا چاہتا ہے۔ لیکن پاکستان کی حکومت ہچکچا رہی ہے۔امریکی وکیل کلائیو سمتھ مسلسل کئی برس سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوشش میں مصروف ہیں۔مئی کے دوسرے ہفتے میں وہ پاکستان آئے تھے اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پیش ہوئے۔کلائیو سٹیفورڈ سمتھ برطانوی وکیل ہیں۔ وہ دنیا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے وکیل کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی وجہ شہرت یہ ہے کہ وہ ایسے بے بس قیدیوں کے کیس لیتے جنہیں خطرناک جرائم میں موت کی سزا ہو چکی ہو۔ گوانتاناموبے کی جیل میں قید 300 قیدیوں کی رہائی کے لیے جدوجہد کی ۔ ان میں سے 98 فیصد کیسوں میں انہیں فتح ہوئی ہے جو کہ غیر معمولی بات ہے۔ اگر امریکی عدالتوں سے کئی ایسے گوانتاناموبے کے قیدیوں جن پر دہشتگردی کے چارجز تھے وہ رہا ہو چکے ہیں تو عافیہ صدیقی کیوں رہا نہیں ہو سکتیں؟

عافیہ کے وکیل کلائیو سمتھ نے ایک کانفڈنشل خط بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا ۔ کہا جاتا ہے کہ اس میں تحریر ہے کہ حکومت پاکستان سفارتی سطح پر ایسے کون سے اقدامات کرے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہوسکے۔کورٹ نے دفتر خارجہ آرڈر کیا کہ وہ اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی لے اور اس کو پاکستان واپس لانے کے لیے اقدامات کرے۔اسلام آباد کورٹ کا یہ آرڈر یقینا علامتی ہے ورنہ ہم نے پاکستان کے نظامِ انصاف کو دو پاکستانیوں کے امریکی قاتل ریمنڈ ڈیوس کے سامنے کورنش بجا لاتے بھی دیکھا ہے۔"

(سعدیہ قریشی کے 31 مئی 2023 کو روزنامہ 92 نیوز میں چھپنے والے کالم سے اقتباس)

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اس وقت ہیوسٹن میں ہیں اور بیس برس کے بعد اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے امریکی جیل میں ملاقات کریں گی۔یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ....

08/04/2024

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
اپریل سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات ہوں گی


کراچی ( ) سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کر دیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 10 اپریل سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات ہوں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان 10 اپریل سے 13 اپریل تک کیا ہے۔دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو ہو گا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف ہو گا، انسانی آنکھ سے نظر آنے کے لیے چاند کی عمر بھی پوری ہے۔

06/04/2024

لیاقت آباد کپڑا مارکیٹ میں یہ خاتون بلی کا بچہ لے جاتے ہوے پکڑی گئ خاتون کا کہہ نہ ہے اسکو پکا کر کہاوں گی دوکانداروں نے بچہ بازیاب کرالیا۔

05/04/2024

آج رات یہ دُعا ضرُور مَانگیں۔

☜ یہ دُعا بہت پیاری ہے اِسے سکُون سے پَڑھیں اور دِل میں آمِین کہیں اور اِسے دُوسروں تک پہنچائیں.
ھو سکتا ہے کہ دوسرے لوگوں کی آمِین سے اپنی دُعا قبُول ھو جائے (آمین) 😰😭

⚡اَے اللّٰہ ربُّ العِزّت………!

💧اَے ساری کائنات کے شَہِنشاہ……!

💧اَے ساری مخلُوق کے پالنے والے……!

💧اَے زِندگی مَوت کا فَیصلہ کرنےوالے…!

💧اَے آسمانوں اَور زمینوں کے مَالِک…!

💧اَے پہاڑوں اور سَمُندروں کے مالِک…!

💧اَے اِنسانوں اَور جِنّات کے مَعبُود…!

💧اَے عَرشِ اَعظم کے مالِک……!

💧اَے فرِشتوں کے مَعبُود……!

💧اَے عزّت اور
ذِلّت کے مالِک……!

💧اَے بیماروں کو شِفا دینے والے۔۔۔!

💧اَے بَادشاہوں کے بَادشاہ۔۔۔۔۔!

💧اَے اللّٰہﷻ ہم تیرے گُناہگار بَندے ہیں،

💧تیرے خَطاکار بَندے ہیں

💦ہمارے گُناہوں کو مُعاف فرما،🙏🙏
💦ہماری خَطاؤں کو مُعاف فرما،🙏

💦 اَے اللّٰہﷻ ہم اپنے اگلے پِچھلے،صَغِیرہ کبِیرہ سَبھی گُناہوں،خَطاؤں اَور نافَرمانیوں کی مُعافی مانگتے ہیں🙏🙏

💦اَے اللّٰہ رَبُّ الْعِزّت ہم اپنے گُناہوں سے تَوبہ کرتے ہیں ہماری تَوبہ قبُول فرما،

💦اَے اللّٰہﷻ ہم گُناہگار ہیں، س ِیاہ کار ہیں، بَدکار ہیں تیرے اَحکام کے نافَرمان ہیں، ناشُکرے ہیں لیکن میرے مَعبُود تیرے نام لیوا بَندے ہیں، تیری تَوحید کی گواہی دیتے ہیں.

💦تیرے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ہے،

💦تیرے سِوا کوئی بَندگی کے لائِق نہیں ہے،

💦تیرے سِوا کوئی تَعریف کے لائِق نہیں ہے،

💦 اَے ہمارے مَعبُودﷻ ہمارے گُناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں

💦 تُو اپنی رحمت سے ہمارے گُناہ مُعاف کر دے۔۔۔کیونکہ ہم عِصیاں بَھرے اَعمال کے ساتھ کِس مُہنہ سے اپنے نَبی پاکﷺ کے سامنے حاضِر ہونگے اور ہمارے اِن بُرے اَعمال کو دیکھ کر ہمارے آقا کریمﷺ کو بہت دُکھ و تکلیف ہوگی اَور ہم شَرم سے گاڑھے گاڑھے جائیں گے۔🙏🙏🙏

💦 اَے اللّٰہ پاکﷻ ہمیں گُمراہی کے راستے سے ہٹا کر صِراطَ الْمُستَقِیْم کے راستے پہ چَلنے والا بَنا دے،

💦 اَے اللّٰہﷻ َاَیسی نماز پڑھنے کی تَوفیق عَطا کر جِس نَماز سے تُو راضِی ہو جائے،

💦 زِندگی میں اَیسے نیک اَعمال کرنے کی تَوفیق عَطا کر جو تیرے پسندیدہ اَعمال ہیں، اور جِن اَعمالوں سے تو راضِی ہو جائے

💦 ہمیں اَیسی زِندگی گُزارنے کی تَوفیق عَطا کر جِس زندگی سے تُؔو راضِی ہو جائے،

💦اِیمان پہ زِندہ رکھّ اور اِیمان پہ ہی مَوت عَطا کر،

💦اَے اللّٰہﷻ ہمیں خلُوصِ نیّت سے تیرے اَحکام کی فَرمابرداری کرنے والا بنا،

💦اَور تیرے پیارے حبیب جنابِ حَضرت مُحمَّدٌ رَسُولَ اللّٰہ(صَلّی اللّٰہ تَعالیٰ عَلیہِ وآلہٖ وَسلّم) کے نیک اور پاکیزہ آداب کو اپنانے والا بنا دے،

💦اَے اللّٰہﷻ ہماری پریشانیوں کو دُور کر دے،

💦اَے اللّٰہﷻ جو تیرے بندے گھروں میں، ہسپتالوں میں جس جس بیماری میں مبتلا ہیں، اُنہیں شفاءکاملہ عاجلہ نافعہ عطا فرما ،

💦اَے اللّٰہﷻ جو تیرے بندے قَرض کے بوجھ تَلے دَبے ھوئے ہیں اُنکا قَرض جَلد سے جَلد غیب سے مَدد فَِرما کر اَدا کروا دے،

💦اَے ربّ الْعِزّت شَیطان کے شَرّ سے ہماری حِفاظت فرما،

💦اَے اللّٰہ اِسلام کے دُشمنوں کو نِیست و نابُود فرما،
اور کافروں کے مُقابلے میں ہماری مَدد فرما، مُسلمانوں کو غَلبہ عَطا فرما ،

💦اَے اللّٰہ حَلال رِزق کمانے کی تَوفیق عَطا فرما،

💦اَے پَروردِگارِ عَالم ہمیں تُجھ سے مانگنا نہیں آتا لیکن تُجھے دینا تو آتا ہے تو ھر چیز پہ قادر ہے،

💦اَے اللّٰہ جو مانگا وہ بھی عَطا فرما، اور جو مانگنے سے رِہ گیا وہ بھی عطا فرما، تو بہتر جانتا ھے جو ہمارے لئے فائدہ مند ھے عطا فرما دے، اپنے صابرین شاکرین ذاکرین ، زاھدین ، عابدین ، خاشعین اور قانتین میں شامل فرما ،

💦ہماری دُعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبُول فرما
اور جِس نے یہ دُعا بھیجی ہے اور اِسے آگے بڑھا رہا ہے اُسکی ساری پریشانیوں،تکلیفوں اور بیماریوں کو دُور فرما اور صِحت تندرُستی عَطا كر۔۔۔۔۔

یہ دُعا پُوری ضرُور پڑھیں

"اَے میرے پَروردِگارﷻ اپنےپیارےمحبُوب حَضرت مُحمّدﷺ کے صَدقے پُوری دُنیا میں جِتنے لوگ وفات پا چُکے ہیں اُن کی مَغفرت فرما،
اُنہیں قبر کے عَذاب سے بَچا۔

جو بیمار ہیں یا پریشان ہیں تُو اُن کو اپنے کرم سے معاف فرما اور اُن کی بیماری اور پریشانیوں کو اپنی شانِ کریمی کے مُطابق دُور فرما۔"

اَے میرےاللّٰهﷻ۔۔۔! اپنے پیارے حبیبﷺ کے صدقے جِس نے مُجھے یہ دُعا بھیجی ہے اُس کے تمام گُناہوں کو معاف فرما اور ہر کام میں کامیابی عطا فرما اور اُس کا نَصیب کھول دے۔ اٰمِین!

اپنے لئے ضرُور دُعا کرؤایں نَجانے کِس کی زبان سے نِکلی آمین سے آپ کی تقدیر کُھل جائے۔

نوٹ: آج کے دِن اگر یہ دُعا آگے شير نہ کر سکیں تو واپس مجھے ہی بھیج دیں۔

25/10/2023

کراچی بریکنگ۔
شادمان فیز 3
شہر کراچی میں دن دھاڑے بینک لوٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد شادمان فیض 3 میں بینک اسلامک لوٹ لیا گیا۔
مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے با آسانی فرار ہوگئے پولیس کی بھاری نفری حسب رواٸیت بینک لوٹنے کے بعد موقع پر پہنچ چکی ہے

اگر آپ سرکاری ہسپتال میں اس طرح چیک اپ کروانے جائیں گے۔۔۔تو نا میڈیسن شارٹ ہوگی اور نا ہی ڈاکٹر !! 😁😆
23/08/2023

اگر آپ سرکاری ہسپتال میں اس طرح چیک اپ کروانے جائیں گے۔۔۔تو نا میڈیسن شارٹ ہوگی اور نا ہی ڈاکٹر !! 😁😆

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Waqas Ahmed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share