قافلہ احد کا شعبان المعظم اور رمضان المبارک کیلئے شاندار عمرہ پیکج کا اعلان
سابق صدر مملکت عارف علوی کا ڈینٹل کلینک بھی غیرقانونی طور پر چلائے جانے کا انکشاف،، ڈینٹل کلینک سیل کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم تھا۔کلینک کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے سیل کیا گیا ہے۔ایس بی سی اے پولیس کی بھاری نفری نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔ایس بی سی اے کے مطابق رہائشی عمارت کمرشل استعمال کرنے پر اہل علاقہ کی شکایت پر کارروائی کی گئی جسکا باقاعدہ نوٹس بھی جاری کیا گیاتھا۔
کابل میں افغانی کرکٹر راشد خان کی شادی تقریب، تقریب میں کرکٹ بورڈ کے چیرمین سمیت دیگر مہمان شریک
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کو 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والےغزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی اور غزہ و لبنان کی صورتحال کے یک نکاتی ایجنڈے پر اتفاق رائے قائم کرنے کی تجویز پیش کی، جسے پیپلزپارٹی کی قیادت نے احسن انداز میں قبول کیا۔
الیکشن کمیشن نے سندھ کے 26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی۔ صوبے میں 77 مختلف کیٹیگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔ کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔ ضلع ملیر، کورنگی، ضلع جنوبی، ضلع غربی، ضلع کیماڑی اور ضلع وسطی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی میں 4 چیئرمین، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔ 9 سے 11 اکتوبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے جاسکتے ہیں۔
ایرانی میزائیل حملے کے بعد اس رائ ل ی شہر گدیرا (Gedera) کا ایک ہائی اسکول
ایرانی میزائیل سے ہدیٰ شیرون Hod־HaSharonkکے فوجی ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا
جنوبی لبنان میں مزاحمت کاروں کا شب خوندوکپتان اور دو کمانڈو سمیت 7 اسرائیلی فوجی ہلاک سب کی عمر 21 سے 23 سال
#مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کا اتوار 6اکتوبر کو شارع فیصل کراچی میں منعقدہ الاقصی ملین مارچ کی حمایت کااعلانامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں انکا کہناتھا کہ سوئے ہوئے ضمیر کو تو جگایا جاسکتا ہے پر مردہ ضمیروں کو کون جگائے ؟انہوں نے کہاکہ یہ دور فرعونیت و نمرودیت کے دور سے گزر رہاہے۔ انکا کہناتھا کہ فلسطینوں کےلئے ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ دور بدل چکا ہے ، اب مسلمانوں پر کفر اور دہشت گردی کے الزامات لگائے جارہے انہوں نے کہاکہ ہم اس ملین مارچ کی تائید کرتے ہیں اور تمام مسلم امہ سے کہتا ہوں اس مارچ میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرے انکاکہناتھا کہ اس مارچ میں شرکت کرنا ہمارا آئینی ، دینی اور قانونی فریضہ ہے
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات اور الاقصی ملین مارچ کی دعوت پیش کی
دارالعوم نعیمیہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہناتھا کہ مفتی اعظم پاکستان کے ساتھ ہمارا محبت کا رشتہ ہے انہوں نے کہاکہ مذہبی معاملات ہویا سیاسی مفتی صاحب ہمارے رہبر ہیں انہوں نے کہاکہ اسرائیل امریکہ کی پشت پناہی سے خونی درندہ بنا ہوا ہے اسرائیل اب تک پینتالس ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے آج بھی اہل فلسطین مظالم کے خلاف حرارتِ ایمانی سے ڈٹ کر کھڑے ہیں اقوام متحدہ نے گزشتہ ایک سال سے قراردادوں کے سوا کچھ پیش نہیں کیا اقوام متحدہ اسرائیل کا ہاتھ روکنے میں ناکام ہیںہم الاقصٰی ملین مارچ چھ اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر کرنے جارہے ہیں ۔ اس ملین مارچ کی دعوت مفتی اعظم پاکستان کو دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ تمام مکتبہ فکر کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں یہ ملین مارچ سب کا مارچ ہے6اکتوبر کو اہل کراچی اس ملین مارچ کو کامیاب کرکے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔