Daily Al-Jalal Mianwali

  • Home
  • Daily Al-Jalal Mianwali

Daily Al-Jalal Mianwali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Al-Jalal Mianwali, Newspaper, .

سابق صدر میانوالی پریس کلب وسینئر صحافی کلیم خان بوری خیل عمرہ کی ادائیگی کے بعد میانوالی واپس پہنچ گئے اسلام آبا انٹرنی...
19/04/2024

سابق صدر میانوالی پریس کلب وسینئر صحافی کلیم خان بوری خیل عمرہ کی ادائیگی کے بعد میانوالی واپس پہنچ گئے اسلام آبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کے دوستوں و عزیر واقارب و صحافیوں نے وطن واپس پہنچنے پران کا شانداراستقبال کیا

میانوالی(ارشد ندیم سے) خانہ کعبہ اور روضہ رسول و مسجد نبوی کی زیارت ہی ایک مومن کی اصل متاع زندگی ہے یہ اگر زندگی میں ہی...
17/04/2024

میانوالی(ارشد ندیم سے) خانہ کعبہ اور روضہ رسول و مسجد نبوی کی زیارت ہی ایک مومن کی اصل متاع زندگی ہے یہ اگر زندگی میں ہی نہ ہوں تو پھر زندگی ہی فضول ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی میانوالی کے سینیئر راہنما قاری ضیاء اللہ عثمانی نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر عمرہ سے واپسی پر ملنے والے حضرات سے کیا قبل ازیں جمیعت علماء اسلام ضلع میانوالی کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات قاری ضیاءاللہ عثمانی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بخیر و عافیت وطن واپس پہنچ گئے ضلع میانوالی کی سیاسی سماجی اور صحافتی برادری نے انہیں عمرے کی ادائیگی پر دلی مبارکباد دی ہے ورلڈ ایئر کلب ٹریولز حج عمرہ سروس میانوالی کے پلیٹ فارم سے قاری ضیاءاللہ عثمانی کثیر تعداد میں حاجیوں کو ساتھ لے کر اپنے ہمراہ عمرہ کے لیے روانہ ہوئے تھے اور یہ پیکج 21 دن کا تھا قاری ضیاء اللہ عثمانی اہلیان میانوالی کو حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس پر اہل علاقہ ان کے ممنون ہیں

ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف انشاءاللہ تاریخی فتح حاصل کرے گی۔ 21 اپریل کا دن یہ ثابت کرے گا کہ اٹھ فروری کو ہو...
15/04/2024

ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف انشاءاللہ تاریخی فتح حاصل کرے گی۔ 21 اپریل کا دن یہ ثابت کرے گا کہ اٹھ فروری کو ہونے والے الیکشنز میں ظلم، جبر اور فارم 47 کی کی بنیاد پر بیٹھنے والے مینڈیٹ جو عوامی طاقت سے نہیں بلکہ لوگوں کا بنیادی حق چھین کر ایوانوں میں ائے ہیں۔ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ اس جبر کے موسم میں اور فسطائیت کے دور میں جن نظریاتی لوگوں نے ظلم کے پہاڑ سہے لیکن چٹان کی طرح اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے رہے ان کو سلام پیش کرتی ہوں اور ائندہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی انہی کی قربانیوں کے ثمر ملیں گے انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی۔ عمران خان صاحب کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھ کر بھی نا کپتان کے حوصلے کو توڑ سکے اور بدترین ظلم اور جبر کے باوجود بھی کپتان سے جڑے لوگوں کو نہ توڑ سکے۔ چند فصلی بٹیروں کی جانے سے کبھی بھی نظریات ختم نہیں ہوتے، نظریاتی لوگوں کا ایجنڈا نہ عہدے ہوتے ہیں اور نہ ہی انکا کوئی مفاد وابستہ ہوتا ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد میرا کپتان جیل سے رہا ہو کر ائے گا اور میرے ملک کی فضائیں دوبارہ ایاک نعبد وایاک نستعین کی صداوں سے گونجے گی۔

03/04/2024

میانوالی
ڈی سی آفس کے ریٹائرڈ
ملازم محمد اطلس خان کی بیوہ،
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میانوالی کے اکاؤنٹنٹ
محمد جاوید اقبال خان ،
محمد زاہد اقبال خان ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ اور رشید احمد خان ایڈووکیٹ کی ساس محترمہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں جن کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات 4 اپریل2024ء
10 بجے دن بمقام جنازہ گاہ وتہ خیل میانوالی شہر میں ادا کی جائیگی
شامل ہو کر ثواب دارین حاصل کریں.

21/03/2024
*کرائم میٹنگ*ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی زیر صدارت پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ایس پی...
28/02/2024

*کرائم میٹنگ*

ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی زیر صدارت پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن شوکت علی سمیت ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، سی آئی اے سٹاف اور تمام ہیڈ برانچز نے شرکت کی۔

ڈی پی او میانوالی نے میٹنگ کے دوران کرائم کی روک تھام کے حوالے سے پولیس افسران کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیے۔

ڈی پی او میانوالی نے دوران میٹنگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور مظلوم کی داد رسی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنائیں۔
پتنگ بازی اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور جرائم پیشہ افراد، رسہ گیروں، مجرمان اشتہاری کے خلاف اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

منشیات کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں،

اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کریں اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے گشت کے نظام کو مؤثر بنائیں۔

*ترجمان میانوالی پولیس*

پریس ریلیز۔پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور سابقہ اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی۔پی 87 محمد ایاز خان اور انجمن تاجران کے صدر...
28/02/2024

پریس ریلیز۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور سابقہ اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی۔پی 87 محمد ایاز خان اور انجمن تاجران کے صدر و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی امجد خان نیازی ، ملک غلام رسول چھبورا عہدیدار پاکستان پیپلز پارٹی سے ان کے آفس پبلک سیکرٹریٹ پاکستان پیپلز پارٹی وتہ خیل ہاؤس میانوالی شہر میں، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں راہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قومی اور صوبائی حکومتوں کے بننے پر "ایک دوسرے کو مبارکباد دی" اور اتحادی حکومت کی کامیابی اور عوام کی بہتری کے لیے "اکھٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا"۔ اس موقع پر دونوں راہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عوام کی خوشحالی کے لیے بھرپور کردار کرنے پر اتفاق کیا اور مسلسل رابطے میں رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

میانوالی (            )ملک جواد خالد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے بطور صدر اور شبیر مرزا ایڈووکیٹ ھائی  کورٹ کے بطور جنرل سیکر...
28/02/2024

میانوالی ( )ملک جواد خالد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے بطور صدر اور شبیر مرزا ایڈووکیٹ ھائی کورٹ کے بطور جنرل سیکریٹری لاھور ھائی کورٹ راولپنڈی بینچ منتخب ھونے کی خوشی میں شیخ محمد حنیف اور امان اللہ خان گروپ میانوالی کی جانب سے ھائی -ٹی کا اہتمام کیا گیا اور وکلا کی جانب سے بھر پور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔

ورلڈ ائیر کلب کے چیف ایگزیکٹو قاری ضیاء اللہ عثمانی کی قیادت اور نگرانی میں  معتمرین کا قافلہ حرمین شریفین کی زیارات اور...
28/02/2024

ورلڈ ائیر کلب کے چیف ایگزیکٹو قاری ضیاء اللہ عثمانی کی قیادت اور نگرانی میں معتمرین کا قافلہ حرمین شریفین کی زیارات اور عمرے کے لئے 27 مارچ 2024 کو میانوالی سے روانہ ہو گا۔
قاری ضیاء اللہ عثمانی کی قیادت میں درجنوں معتمرین عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔زائرین کے قافلے میں کلیم خان بوری خیل بھی شامل ہوں گے۔قاری ضیاء اللہ عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ ائیر کلب کے پلیٹ فارم سے عمرہ پر جانے والے معتمرین کو انتہائی کم خرچ پر بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کالاباغ ( ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و کالاباغ گروپ کے سربراہ نواب ملک وحید خان ،نواب ملک امیر محمد خان اور نوابزادہ ...
23/02/2024

کالاباغ ( ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و کالاباغ گروپ کے سربراہ نواب ملک وحید خان ،نواب ملک امیر محمد خان اور نوابزادہ ملک محمد علی خان آف کوٹ فتح خان کی پنڈی گیھبپ میں ملک لیاقت اعوان کی رہائش گاہ پر آمد نواب ملک وحید خان ،نواب ملک امیر محمد خان اور نواب زادہ ملک محمد علی خان آف کوٹ فتح خان نے
ملک لیاقت اعوان کی والدہ کی وفات پر ان کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی

کالاباغ ( ) کالاباغ میں نامعلوم چور سرگرم چوریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی آر پی او سرگودھا سےنوٹس لینے کا مطالبہ شکردرہ روڈ پرانی پولیس چوکی کے قریب نامعلوم چور پرنسپل ریٹائرڈ حاجی شیر رحمن کے مکان کی چھت پھاڑ کر 10 لاکھ روپے مالیت کا سامان ٹی آرن، سیڑھیاں و دیگر سامان نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہو گئے ہیں.

کالاباغ ( ) ایڈیشنل سیشن جج میانوالی محمد شریف نے منشیات کیس میں ملوث ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا تقریبا ایک سال قبل ماڑی انڈس کے رہائشی نوجوان جابر حسین سے 1800گرام چرس مقدمہ نمبر 32 بجرم 9c تھانہ داؤدخیل درج کر کے گرفتار کرلیا تھا جناب محمد شریف صاحب ایڈیشنل سیشن جج میانوالی کے انصاف اور ماہر قانون دان ایڈوکیٹ جاوید عباس خان داؤدخیل کی ماہرانہ وکالت سے ملزم جابر حسین کو باعزت بری کر دیا ہے۔

22/02/2024

جناب محمد شریف صاحب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی نے مقدمہ جھوٹا ثابت ہونے پر بنی افغانان کے تین ملزمان کو باعزت بری کردیا

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقہ بنی افغانان کی رہائشی حبیب سلطانہ نے اپنے ہی شہر کے تین نوجوانوں محمد آصف اقبال ،وسیم اقبال اور محمد ذاکر کے خِلاف دفعہ 354/ الف کے تحت تھانہ پیر پیائی میں مقدمہ درج کرایا کہ ملزمان نے مجھ سے جھگڑا کر کے مجھے زخمی کیا اور میرے کپڑے اتار کر ننگا کر کے میری بے حرمتی کی جِس پر تھانہ پیر پہائی پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے انھیں ایڈپشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں محمد شریف کی عدالت میں پیش کیا ملزمان کے وکیل سنئیر قانون دان نعمت اللہ خان خٹک ایڈووکیٹ نے ملزمان کے مقدمہ کی پیروی کرتے ہوئے موثر ٹرائل کیا اور بعدازاں مدلل دلائل دیئے جس سے اتفاق کرتے ہوئے معزز عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر تینوں ملزمان کو باعزت بری کردیا یاد رہے کہ جن دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا اُن کی سزا سزائے موت تھی۔
: جناب محمد شریف صاحب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی نے مقدمہ جھوٹا ثابت ہونے پر بنی افغانان کے تین ملزمان کو باعزت بری کردیا

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقہ بنی افغانان کی رہائشی حبیب سلطانہ نے اپنے ہی شہر کے تین نوجوانوں محمد آصف اقبال ،وسیم اقبال اور محمد ذاکر کے خِلاف دفعہ 354/ الف کے تحت تھانہ پیر پیائی میں مقدمہ درج کرایا کہ ملزمان نے مجھ سے جھگڑا کر کے مجھے زخمی کیا اور میری بے حرمتی کی جِس پر تھانہ پیر پہائی پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے انھیں ایڈپشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں محمد شریف کی عدالت میں پیش کیا ملزمان کے وکیل سنئیر قانون دان نعمت اللہ خان خٹک ایڈووکیٹ نے ملزمان کے مقدمہ کی پیروی کرتے ہوئے اپنے موثر ٹرائل کیا اور بعدازاں مدلل دلائل دیئے جس سے اتفاق کرتے ہوئے معزز عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر تینوں ملزمان کو باعزت بری کردیا یاد رہے کہ جن دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا اُن کی سزا سزائے موت تھی۔

22/02/2024

میانوالی۔ لاہور سے اغوا ہونے والا خرم نذیر نامی شخص وتہ خیل کچہ سے بر امد
اغوا کرنے والے پانچ افراد گرفتار اسلحہ برامد
میانوالی کا رہائشی سہولت کار عامر خان اپنے چار ساتھیوں سمیت گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر میانوالی مطیع اللہ خان نوانی کی ہنگامی پریس کانفرس

خرم نذیر مغوی کو لاہور سے 19 فروری کو رات کو اغوا کیا گیا
اغوا کاروں نے اسے میانوالی عامر خان نامی شخص کے مکان پر رکھا پھر اسے وتہ خیل کچہ عامر خان کے ڈیرے پر پہنچایا گیا
اغوا کار مغوی کو کے پی کے لے جانے کی تیاری میں تھے کہ اچانک مطیع اللہ خان نوانی
پہنچ گئے ملزمان نے مذمت کی لیکن پولیس نے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی کو برامد کر لیا۔ ڈی پی او مطیع اللہ خان نوانی

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر مطیع اللہ خان نوانی
ڈی ایس پی صدر کاشف مسعود شیخ
ایس ایچ او تھانہ سٹی۔ فاروق احمد خان کی بر وقت کاروائی
اور حکمت عملی سے اغوا کار نہ صرف ناکام ہوئے بلکہ پولیس کے شکنجے میں
یقینا مقامی پولیس مبارکباد کی مستحق ہے
خرم نذیر لاہور کے امیر گھرانے سے تعلق رکھتا تھا
اغوا کار کروڑوں روپے مغوی سے تاوان مانگ رہے تھے

مطیع اللہ خان نوانی اور مقامی پولیس کی اغوا برائے تاوان کی بڑی واردات کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا
یہ ضلعی پولیس کی بڑی کامیاب کروائی ہے جس پر ضلع بھر کی عوام ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈی ایس پی صدر ایس ایچ او تھانہ سٹی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

کالاباغ (شبیر حسین سے)فلسطینیوں کی نسل کشی بند کی جائے ہزاروں بچوں کو شہید کر دیا گیا اسلامی ممالک کو مفادات نے خاموش کی...
21/02/2024

کالاباغ (شبیر حسین سے)
فلسطینیوں کی نسل کشی بند کی جائے ہزاروں بچوں کو شہید کر دیا گیا اسلامی ممالک کو مفادات نے خاموش کیا ہوا یے
فلسطین لہو لہو ہے
سابق نائب ناظم کالاباغ حاجی محمد جاوید نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ فلسطین میں جارہی خون ریزی اسلامی ممالک کے حکمرانوں کےلیے باعث شرم کا مقام ہے اقوام عالم اسرائیل کو قتل عام روکنے میں. مکمل ناکام ہوچکی ہیں فلسطینی مسلمانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا
اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی اور اقوام متحدہ بھی اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں ناکام رہی ہیں
مسلمان حکمرانوں کو مکمل بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کو فوری بند ہونا چاہئے

19/02/2024

میانوالی
مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما میانوالی و سابق امیدوار حلقہ پی پی87 انعام اللہ خان نے الیکشن میں دھاندلی اور انتظامیہ کی ون وے پالیسی پر دھواں دھار پریس کانفرنس کر ڈالی کہا کہ جلد پنجاب میں ہماری حکومت ہو گی اور الیکشن میں ایک جماعت کےلیئےجانبداری دکھانے والے افسران میانوالی میں چند دن کے مہمان ہیں وہ یہاں اپنی رہائشگاہ میانوالی پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے ایک ہفتہ قبل ڈی پی او میانوالی نے پی ٹی آئی کے امیدواروں سے میٹنگ کی اور پھر یہی نہیں بلکہ انکی موجودگی میں دوران پولنگ ضلع میانوالی میں پی ٹی آئی امیدواروں و ورکرز کو مکمل و کھلی چھٹی حاصل تھی ڈی پی او نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد اور مفروروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی جو کہ پولنگ سٹیشنوں پر سرعام موجود تھے پی ٹی آئی کے لوگ دفعہ 144 کے باوجود ریلیاں نکالتے رہے کوئی روک ٹوک نہ تھی انہوں نے کہا کہ پولنگ کے روز الیکشن رولز کی کھلی خلاف ورزی کرائی گئی پولنگ کے بعد آر اوز کے دفاتر تک میڈیا سمیت کسی کو رسائی حاصل نہ تھی
پی ٹی آئی کے امیدوار کی ہمشیرہ کو پولیس کے پروٹوکول کے ساتھ پولنگ کے بعد آر او آفس کا وزٹ کروایا گیا جبکہ الیکشن کے بعد رات کے وقت پی ٹی آئی ورکرز نے میرے گھر پر حملہ کیا مقامی پولیس کو اطلاع ہونے کے باوجود کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی گئی نہ ہی کسی کو روکا گیا جلد پنجاب بھر میں ہماری حکومت ہو گی اور پھر ڈی پی او کو اس بات کا حساب بھی دینا ہوگا۔

میانوالی(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع میانوالی کے زیر اہتمام الیکشن مہم میں حصہ لینے والے کارکنان کے اعزاز میں ایک ظہران...
19/02/2024

میانوالی(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع میانوالی کے زیر اہتمام الیکشن مہم میں حصہ لینے والے کارکنان کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا گیا.تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کی جبکہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب عبدالوہاب خان نیازی مہمان خصوصی تھے.تقریب میں حالیہ انتخابات کا جائزہ لیا گیا.صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عبدالوہاب خان نیازی،امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد،امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 89 عمر فاروق کانجو،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 85 مریدعباس خان،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 86 حکیم ملک عبدالرحمن اعوان،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 88 قاری شیر محمد صابر اور صدر جےآئی یوتھ ضلع میانوالی حافظ سعد الرحمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے اپنے نام و نشان پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا.1970ء کے بعد جماعت اسلامی نے پہلی بار قومی اسمبلی 266 نشستوں میں سے 231 نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کئے ضلع میانوالی کی تاریخ میں پہلی بار جماعت اسلامی نے تمام نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کئے. جماعت اسلامی نے 25 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے. 2018ء کے الیکشن میں جماعت اسلامی نے ساڑھے نو لاکھ ووٹ حاصل کئے تھے اس طرح گزشتہ پانچ سال میں جماعت اسلامی کے ووٹ بینک میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے مقررین نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے یہ تاثر غلط ہے کہ جماعت اسلامی کو شکست ہوئی ہے بلکہ ملک بھر کے مختلف حلقوں میں ہماری جیتی ہوئی نشستیں ہم سے چھینی گئی ہیں حالیہ الیکشن ملک کے بدترین الیکشن تھے اور یہ سیاسی انجینئرنگ کی بدترین مثال تھے اس پر جماعت اسلامی احتجاج بھی کررہی ہے اور قانونی کارروائی کے لئے تیاری بھی کررہی ہے مقررین نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں ہمیں جو مسائل درپیش رہے اور جو کمزوریاں رہی ہیں ہم ان کا جائزہ لے کر آئندہ انتخابات کے لئے اپنا ہوم ورک شروع کریں گے اور ہمیں توقع ہے کہ اگلے انتخابات میں ہمارے نتائج پہلے سے کئی گنا زیادہ مؤثر اور بہتر ہونگے. پروگرام کے آخر میں نائب امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی ملک انور محمود اعوان نے دعا کرائی اور شرکائے تقریب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا.بعد ازاں جماعت اسلامی کی ضلعی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں حالیہ انتخابات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے. اجلاس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب عبدالوہاب خان نیازی نے بھی خصوصی شرکت کی اور اظہار خیال کیا.

*میڈیا کے لیے خبر۔**پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کہا ہے کہ**قائد میاں محمد نو...
17/02/2024

*میڈیا کے لیے خبر۔*

*پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کہا ہے کہ*
*قائد میاں محمد نواز شریف ایک بہادر اور جرات مند زیرک سیاستدان ہیں*
*میرے قابلِ احترام مسلم لیگ ن کے بھائیوں اور پیارے نوجوانوں نے بار بار "وفاق میں حکومت نہ بنانے اور صرف پنجاب میں مضبوط حکومت بنا کر سیاسی طور پر مضبوطی حاصل کی جائے"، میرے پیاروں کو یہ یقین کامل رکھنا ہو گا کہ*
*قائد میاں محمد نواز شریف "ایک جدوجہد اور پرعزم بہادر انسان اور زیرک سیاستدان کا نام ہے"۔*
*میں نے الیکشن سے قبل اور اب الیکشن کے بعد سے،*
*آپ سب پاکستانیوں کی رائے اور آپ کی انمول محبتوں سے لبریز الفاظ پڑھ رھا ہوں،* *مگر اب ان الفاظوں میں شدید جذباتی محبت عروج کر گئی ہے، جو آپ سب کی وفاداری،* *جان نثاری مسلسل وابستگی کی گواہ ہے۔*
*مگر ان لفظوں کو بھی اپنے محبتوں بھر "دماغ" میں رکھنا کہ کوئی بھی "سیاسی کردار" "قائد میاں محمد نواز شریف" کی سیاسی بصیرت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔*
*ہم سب کے لیڈر، محسن پاکستان اور پاکستان کی آن و شان "قائد میاں محمد نواز شریف" جو بھی فیصلہ کرینگے "وہ پاکستان، پاکستان کی عوام کی خوشحالی، سیاسی استحکام، بدترین منہگائی کے خاتمے اور پاکستان کی سلامتی کے لیے ہو گا۔*
*ان شاءاللہ۔*
*قائدین پاکستان مسلم لیگ ن} محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف، مریم نواز ,(آئرن لیڈی) اور حمزہ شہباز، آپ سب پاکستانیوں سے مل کر اور آپ کی دی ہوئی محبتوں کو گواہ بنا کر "پاکستان کو موجودہ بحرانوں اور دلدل سے نکال کر ان شاءاللہ سرخرو ہونگے۔*

میانوالی(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن اور نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہے جیتنے اور ہارنے والے دونوں پر...
17/02/2024

میانوالی(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن اور نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہے جیتنے اور ہارنے والے دونوں پریشان ہیں عوامی مینڈیٹ کو مفادات اور خواہشات تلے روند دیا گیا ہے عوام نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا ہے غیر جمہوری قوتوں نے اس پر ڈاکہ ڈالا ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کیا ہے انہوں نے کہا مجموعی طور پر فارم 47 میں جیت کو ہار میں تبدیل کرکے من پسند افراد کو پارلیمنٹ میں پہنچایا گیا ہے کراچی میں ایم کیو ایم کو ایک لاکھ ووٹ ملا ایک بھی سیٹ پر نہیں جیتی جماعت اسلامی نے 8 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے اور ہماری جیتی ہوئی نشستیں ایم کیو ایم کی گود میں ڈال دی گئی ہیں ایک بار پھر کراچی میں بوری بند لاشوں کا تحفہ دینے والوں کو طاقتور کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں ہماری قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی ہم سے چھین لی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ بااختیار قوتیں ایسے اقدامات سے قوم میں نفرت انتشار اور بدامنی پیدا کررہی ہیں یہ ملک و قوم دونوں کے لئے نقصان دہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد ٹول پلازہ اور اسلام آباد میں غیرمنصفانہ انتخابات کے خلاف ہونے والے مظاہرے عوام کا موڈ بتانے کیلئے کافی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ جعلسازی زیادہ عرصہ نہیں چلے گی جماعت اسلامی سمیت جن دیگر جماعتوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے مسروقہ مینڈیٹ اس کے اصل حقداروں کو واپس کیا جائے. انہوں نے کہا کہ جعلسازی سے قائم ہونے والی حکومت خواہ کسی بھی پارٹی کی ہو نہیں چل سکے گی.

(قیصراعوان سے) میپل لیف سیمنٹ فیکٹری اسکندرآباد داؤدخیل نے سالانہ منافع کے 15کروڑ روپے 14سو سے زائد ورکرز میں تقسیم کردی...
15/02/2024

(قیصراعوان سے) میپل لیف سیمنٹ فیکٹری اسکندرآباد داؤدخیل نے سالانہ منافع کے 15کروڑ روپے 14سو سے زائد ورکرز میں تقسیم کردیئے جس کے مطابق کم سے کم رقم 54ہزار اور ذیادہ سے ذیادہ 1لاکھ روپے فی کس ملے گی - ورکرز میں خوشی کی لہردوڑ گئی- تفصیلات کے مطابق میپل لیف سیمنٹ انڈسٹری اسکندرآباد سب پر بازی لے گئی، ورکرز پارٹیسپیشن پرافٹ فنڈ مروجہ قانون کے تحت ادائیگی کرنے میں سر فہرست۔ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری میں ایک شاندار کنونشن/ظہرانے کا انعقاد کیا گیا- جس میں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ و دیگر افسران، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اے ڈی سی جی ایچ آر میانوالی , آر۔ٹی ۔اے سیکرٹری میانوالی اور ڈی ۔او انڈسٹری میانوالی جبکہ سیمنٹ ایمپلائز یونین ممبران، ہزار سے زائد مزدوروں، ہاؤسنگ کالونی اسکندرآباد کے ورکرز اور بھاری تعداد میں علاقہ مکینوں، میڈیا نمائندوں، ڈاکٹرز، وکلاء، مقامی سیاسی تنظیموں اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، اس پر مسرت موقع پر فیکٹری انتظامیہ نے تمام ورکرز میں ورکرز پارٹیسپیشن پرافٹ فنڈ برائے مالی سال 2022-23 کی تقسیم کا اعلان کیا اور بتایا کہ بمطابق قانون تقریباً 1250 کے قریب کارکنان کو مبلغ 100,000/- روپے فی کس اور تقریباً 150 کے قریب کارکنان کو 54,500/- روپے کی ادائیگی کی جائے گی جسے سنتے ہی تمام کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ورکرز نے پنڈال میں بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ادارے کی سلامتی کے لئے دل کھول کر دعائیں دی کمپنی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ اس سال ورکرزپارٹیسپیشن پرافٹ فنڈ کے تحت تمام ورکرز کے درمیان لگ بھگ 15 کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جائے گی اور بتایا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ہاؤسنگ کالونی کے مزدوروں کو بھی پرافٹ فنڈ کی ادائیگی کی جاری ہےرقم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے- کمپنی انتظامیہ نے مزید بتایا کمپنی نئے پلانٹ لگا رہی ہے ان نئے پلانٹ لگنے سے علاقہ کے نوجوانوں کے لئے روزگار و کاروباری مواقع میں اضافہ ہو گا اور مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی تقریب کے اختتام پرجنرل مینجر محمد بشارت نے فیکٹری انتظامیہ، فیکٹری مالکان، ورکرز، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری و ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعاکروائی۔

میانوالی کے مایہ ناز ڈاکٹر یاسر تنویر خان نیازی پنوں خیل کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے محمد اصغر نیازی ڈسٹرکٹ رپورٹر ...
15/02/2024

میانوالی کے مایہ ناز ڈاکٹر یاسر تنویر خان نیازی پنوں خیل کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے محمد اصغر نیازی ڈسٹرکٹ رپورٹر پبلک نیوز اور عوامی حلقوں نے انہیں مبارکباد دی ہے

میانوالی (               ) پاکستان پیپلزپارٹی میانوالی سٹی کے جنرل سیکرٹری قیصر خان بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی...
12/02/2024

میانوالی ( ) پاکستان پیپلزپارٹی میانوالی سٹی کے جنرل سیکرٹری قیصر خان بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی چاروں صوبوں سے کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی وفاق کی علامت ہے بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں نئی روح پھونک کر جس سمت گامزن کیا ہے کامیابیاں اور کا مرانیاں انشاءاللہ ہمارا مقدر بنیں گی اور پاک وطن حقیقی معنوں میں آزاد اور خودمختار ہوگا اور وہ وقت بھی قریب آگیا ہے کہ جب ہم روٹی،کپڑا اور مکان کے نعروں کو شرمبدہ تعبیر کر کے دکھائیں گے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست اور جدوجہد خالصتا عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہے ماضی گواہ ہے کہ ہمارئے قائدین اور ورکرز نے شہادتیں دیدیں مگر پاک وطن کی خودمختاری اور عوامی حقوق پر کوئی کمپرومائز نھیں کیا آج بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کے مشن کی تکمیل کے لیے میدان سیاست پر ابر بن کر چھا گئے

کندیاں/میانوالی(بیورو چیف) مہتمم مدرسہ بلالیہ تعلیم القرآن واں بھچراں قاری ضیاءاللہ عثمانی نے کہا ہے کہ آج 12 فروری بروز...
11/02/2024

کندیاں/میانوالی(بیورو چیف) مہتمم مدرسہ بلالیہ تعلیم القرآن واں بھچراں قاری ضیاءاللہ عثمانی نے کہا ہے کہ آج 12 فروری بروز اتوار بعد از نماز مغرب تا عشاء مدرسہ تعلیم الاسلام بلالیہ محلہ اسلام آباد واں بھچراں میں دورہ تفسیر القران کا افتتاح کیا جائے گا جس میں نائب امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان حضرت مولانا صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد خانقاہ سراجیہ کندیاں اور محقق عالم کتب شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا عبدالقیوم حقانی اکوڑہ خٹک نوشہرہ والے تشریف لا رہے ہیں یہاں پر مستورات کا بیان اور طالبات کی چادر پوشی دن دس بجے سے شروع ہو کر دوپہر ایک بجے تک اختتام پذیر ہوگی قاری ضیاءاللہ نے دوست احباب کو اس پر نور محفل میں شرکت کی دعوت دے دی ہے

میانوالی (              ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان...
11/02/2024

میانوالی ( ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو عام انتخابات میں وفاق اور پنجاب کی سب سے بڑی جماعت بننے پر قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف، مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اور میاں حمزہ شہباز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملکی معیشت کودرپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکال کر باہر لائے گی پاکستان مسلم لیگ ن کی تجربے کار ٹیم اور بہترین انتظامی صلاحیتوں سے ملکی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ ملک میں صنعتی وتجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا پاکستان مسلم لیگ ن ہی معیشت میں جمود کی کیفیت کا خاتمہ کرے گی ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں پر بھر پور اعتماد کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں مل کر قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو پرامن، سیاسی و معاشی استحکام اور مضبوطی کے لیے اپنا قومی کردار ادا کریں تاکہ پاکستان موجودہ دلدل سے نکل سکے۔

میانوالی (                  )8 فروری اس قوم نے ثابت کیا کہ یہ قوم اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی تھی کھڑی...
11/02/2024

میانوالی ( )8 فروری اس قوم نے ثابت کیا کہ یہ قوم اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی تھی کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ عوام کے ووٹوں کے سمندر نے اس قوم پر مسلط ٹولوں کو یہ باور کروا دیا کہ ان کی سیاست اب اخری ہچکیاں لے چکی ہے۔ ضلع میانوالی کی نیشنل اسمبلی کی دونوں سیٹوں اور صوبائی اسمبلی کی چاروں سیٹوں پر بھاری اکثریت سے اپنے کپتان کا ساتھ دیا اور خاموش طریقے سے ووٹ کے ذریعے انقلاب برپا کر دیا۔ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی لیڈ اسی حلقہ کے حصہ میں ائی جہاں سے میرا کپتان الیکشن لڑا تھا۔ اس کے باوجود بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ الیکشن کے نتائج کو بدلا جا سکے اور اسی کڑی میں پاکستان کے کافی سارے علاقوں میں دھاندلی بلکہ دھاندلے کیے جا رہے ہیں۔ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے عوام اپنا فیصلہ سنا چکی ہے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ وہ عوام کے دیے گئے مینڈیٹ کو تسلیم کریں اور اقتدار ان کے چنے گئے نمائندوں کے حوالے کریں۔ مسز نائلہ مشتاق احمددھون ایڈوکیٹ سابقہ نائب صدر تحصیل بار پپلاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ عوام کا تھا اور عوام کو ہی اس کا ثمر ملنا چاہیے۔ وفاق سمیت صوبہ پنجاب اور کے پی کے تینوں جگہوں پر عمران خان کے کھلاڑی اپنی حکومت بنانے کا واضح مینڈیٹ لے چکے ہیں۔ جیل میں بیٹھے اس قیدی نے جیل سے بیٹھ کر تمام پاکستانیوں کے دل فتح کیے اور بدلے میں عوام نے اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا اور واضح تعداد میں نمائندے جتوا کر اس کا جواب دیا۔ انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف جہاں جہاں ان کی اکثریت بن چکی ہے وہ حکومت بنائیں گی میرے کپتان کا یہ واضح پیغام ہے۔

08/02/2024

وتہ خیل میں پولنگ کا عمل جاری ہے

06/02/2024

مسلم بازارمیانوالی میں سٹی جنرل سیکرٹری قیصرمحمودخان بلوچ مقام پررانا عزیزالرحمن جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوۓ

Address


Telephone

+923067808626

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Al-Jalal Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Al-Jalal Mianwali:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share