26/03/2024
ٹانک
واپڈا اپنا قبلہ درست کرے ماہ مقدس میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے ٹانک عوام کا جینا محال کر رکھا ہے شہری اور دیہی علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ پر وفاقی و صوبائی حکومت نوٹس لے بصورت دیگر واپڈا افس کے سامنے بھرپور احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے محمود احمد خان بیٹنی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران ریلف کے بجائے بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے دن اور رات کو بجلی کی فراہمی کے بجائے سحری افطاری اور تراویح میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو کہ تاریخ میں پہلی بار ہورہی ہے جس سے ٹانک عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹانک عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے جبکہ چیف پیسکو، سپریٹنڈنگ انجینئر اور ایکسن واپڈا ٹانک سمیت گرڈ حکام اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر جمیعت علماء اسلام واپڈا افس کے سامنے بھرپور احتجاج کریگی اور واپڈا ٹانک کی اینٹ سے اینٹ بجا کر دم لے گی جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی