محترم المقام -----------------------------
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ارائیں ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع کیماڑی کے" ارائیں خدمت خلق گروپ" جس کا الیکشن کے لئے نشان وال کلاک ہے، کی جانب سے 21 جولائی 2024 بروز اتوار صبحِ 11 بجے وی آئی پی بلدیہ لان (نزد گرلز ڈگری کالج ) میں ارائیں برادری کے لے ایک پروگرام کا اھتمام کیا گیاہے جس میں ماضی کی کارکردگی رپورٹ اور آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا
ضلع کیماڑی کی پوری آرائیں برادری کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
اس میں آپ ضلع کیماڑی سے تعلق رکھنے والے آرائیں برادری کے ہر اس شخص کو اپنے ھمراہ لاسکتے ہیں جس کی عمر 18 سال سے زائد ہے اور اس کا شناختی کارڈ بن چکا ہے
منجانب
ارائیں خدمت خلق گروپ
11/05/2024
25/03/2024
*کراچی(رپورٹ:خالد شیخ) ضلع کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گندگی کے ڈھیر میں تبدیل گٹر ابل پڑے سڑکیں تالاب بن گئیں ٹاؤن چیئرمین کونسلران سینیٹری عملے سمیت منظر عام سے غائب گندگی پھیلنے سے مختلف موذی امراض تیزی سے پھیلنے لگے مچھروں اور مکھیوں کی یلغار شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کا فقدان کوئی پُرسان حال نہیں تعفن پھیلنے سے شہریوں کا سانس لینا بھی دوبھر ہو گیا بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل گلی محلوں میں سیوریج لائن چوک گٹر کا گندا پانی گھروں کے سامنے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا تعفن پھیلنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ٹاؤن چیئر مین وکونسلران سینیٹری عملے سمیت منظر عام سے غائب گندگی پھیلنے سے مختلف موذی امراض تیزی سے پھیلنے لگے مچھروں اور مکھیوں کی یلغار رہائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا فقدان کوئی پُرسان حال نہیں اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ادارہ بلد یہ جب علاقے کی صفائی ستھرائی میں مکمل ناکام رہائشی علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل داؤد گوٹھ گلشن مزدور مواچھ گوٹھ سعید آباد سیکٹر آٹھ نو نمبر سعید آباد بلدیہ ٹاؤن کے میانوالی قبرستان سات نمبر رانگڑ پاڑہ شادی ہال والے علاقوں کے علاوہ گلشن غازی سندھی محلہ سیکٹر فور بارہ سترہ نمبر سیکٹر نین سی یو چئیرمن آفس کے قریب بھی گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائن بند ہونے کے سبب گٹر کا گندہ پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا تو کہیں پر گھروں کے سامنے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا گٹر لائن بند ہونے کی وجہ سے گھروں میں سیوریج کا پانی داخل ہونے لگا بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی چیئرمین کے شہری علاقے گلی محلے گندگی کے ڈھیر بن گئے ہیں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے علاقوں میں تعفن پھیلا ہوا ہے اور سیوریج کا گندا پانی گلی محلوں درس گاہوں مساجدوں کے سامنے جو ہر کا منظر پیش کر رہا ہے نمازِی افراد کے لئے پریشانی لیکن بلدیاتی نمائندے اور افسران سینیٹری عملہ صفائی ستھرائی اور گندہ پانی نکاسی کرنے میں مکمل طور پر نا کام دکھائی دے رہے ہیں گندگی اور مچھروں لکھیوں کی بہتات سے ملیریا بخار جلدی خارش سمیت دیگر موذی امراض تیزی سے پھوٹ رہے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین اور کونسلران نے الیکشن کے وقت عوامی مسائل حل کرانے کے بلند و بانگ دعوے تو کئے لیکن اب خوردبین میں بھی نظر نہیں آتے سائلین کو دیکھ کر راستہ ہی بدل دیتے ہیں دوسری جانب عوامی مسائل حل کرنے میں بھی مکمل طور پر نا کام دکھائی دیتے ہیں انھوں نے بلدیاتی نمائندوں نے عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام اور اسی طرح سے چشم پوشی کا مظاہرہ کیا تو سخت احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلع انتظامیہ اور ٹاؤن چیئر مین میونسپل کارپوریشن بلدیہ پر عائد ہو گی۔۔۔۔*
*ڈاکٹر حضرات متوجہ ہوں !!*
*یہ صاحب رکشہ ڈرائیور نہیں بلکہ ایک ڈاکٹر ہیں*
*ایک دن مُشاہدے کے لئے خیبر پختونخواہ میں ڈرائیور بن کر رکشہ چلایا اور بمشکل 500 روپے ہی کماسکے*
*خُود مُشاہدہ کیا تو احساس ہوا کہ ایک مزدور دن بھر سخت محنت مُشقت کرکے 500 روپے دہاڑی کما پاتا ھے اور ہم ڈاکٹر صرف ایک پرچی لکھنے کے پندرہ سو سےدو ہزار روپے وصول کرتے ہیں*
*اُنہوں نے اُسی دن فیصلہ کیا کہ وہ آئندہ اپنی فیس صرف 100 روپے لیں گے*
*وطنِ عزیز کا ایک اور روشن چہرہ..*
Be the first to know and let us send you an email when Saqib Arain Salamti News Baldia Town 1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.