News Pakistan 24/7

  • Home
  • News Pakistan 24/7

News Pakistan 24/7 News Pakistan 24/7 latest Urdu News including Breaking News Current News From Pakistan World Sports

26/08/2024

سندھ فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،ایک اوربڑی کارروائی کرڈالی

سندھ فوڈ اتھارٹی کا مضرصحت کھانے کا تیل بنانے والی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

کراچی: ڈی جی فوڈ اٹھارٹی مزمل ہالیپوٹوکی ہدایت پرڈائریکٹرآپریشن بلاول ابڑوکی زیرنگرانی بھینس کالونی میں کارروائی

بھینس کالونی میں مردہ جانوروں اور پرندوں کی چربی اور اعضا سے تیل بنایا جارہا تھا،

فوڈ اتھارٹی کے عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے کارخانے کو اکھاڑ ڈالا ،

چھاپہ مار ٹیم نے بڑی مقدار میں مردہ جانوروں کے ڈھانچے بھی برآمد کرلیے،

کراچی: کارخانے سے 8 ہزار لٹر مضر صحت خام تیل اور 5 سو کلو گرام چربی برآمد کرلی گئی ،

گزشتہ روز کورنگی میں بھی مضر صحت تیل بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا گیا تھا،

مضر صحت گھی تیل بنانے والی مافیا کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں تیز کی جائیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت

میٹھادر ایدھی سینٹر میں فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی کی نکاح سیلانی ٹرسٹ کے چیئرمین بشیر فاروقی پڑھا رہے ہیں ساتھ می...
25/08/2024

میٹھادر ایدھی سینٹر میں فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی کی نکاح سیلانی ٹرسٹ کے چیئرمین بشیر فاروقی پڑھا رہے ہیں ساتھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ شریک ہیں اور پھولوں کا گلدستہ پیش کر رہے ہیں ساتھ میں عبدالستار ایدھی کی صاحبزادیوں کا گورنر سندھ کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو تقریب میں دولہا دلہن ساتھ تقریب میں آ رہے ہیں پاکستان میڈیا کونسل کے صدر آصف جئے جا اور سیکریڑی میاں خرم شہزاد جاوید جئے جا دولہا سعد ایدھی کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں

25/08/2024

کراچی: حیدری مسجد , گلبہار پر دو مقتولین کے جنازے پہنچادیے گئے

کراچی : مقتول جنید مہدی اور شیری کے جنازے پہنچائے گئے ہیں

کراچی : گولیمار اور اطراف میں پولیس, رینجرز کی بھاری نفری تعینات

کار حادثے کے شدید زخمی عبدالسلام کی حالت  تشویشناک ڈاکٹر نے اڑتالیس گھنٹے بہےاہم قرار دے دئیے عبدالسلام کے اہلخانہ کی وز...
24/08/2024

کار حادثے کے شدید زخمی عبدالسلام کی حالت تشویشناک

ڈاکٹر نے اڑتالیس گھنٹے بہےاہم قرار دے دئیے

عبدالسلام کے اہلخانہ کی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مدد کی پر زور اپیل

کراچی میں کارساز حادثے میں زخمی ہونے والے عبدالسلام کی زندگی کے لیے ڈاکٹرز نے آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے۔

نیوز پاکستان 24/7 کے مطابق زخمی عبد السلام کی حالت شدید تشویش ناک ہے اور انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا ہے ۔

عبدالسلام کے بھانجے ضیاء اقبال احمد کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد زخمی عبدالسلام کو جناح ہسپتال لایا گیا تھا تاہم وہاں 8 گھنٹے سے زائد بے یارو مددگار پڑے رہنے کے بعد انہیں ہل پارک کے قریب یونائیٹڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

عبدالسلام کے بھانجے ضیاء اقبال احمد کا یہ بھی کہنا تھاکہ اب تک ان سے کسی بھی حکومتی وزراء مشیر کمشنر میئر کراچی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے کسے آفیسر اور نہ کسی ادارے کے نمائندے نے رابطہ نہیں کیا۔

ایک بیٹے انس اور تین بیٹیوں کے والد عبدالسلام کتابوں کی سپلائی کا کام کرتے ہیں اور ان کی بڑی بیٹی کی ایک ماہ بعد شادی بھی ہے
عبدالسلام نوائے وقت اور بین الاقوامی اخبار خلیج سے وابستہ رہے ہیں

حادثے کے وقت عبدالسلام معمول کے مطابق کتابوں کی سپلائی کے لیے نکلے تھے۔
واضح رہے 19 اگست کو کارساز کے قریب تیز رفتار لگژری جیپ سوار خاتون نے کار اور موٹر سائیکلوں سواروں کو کچل دیا تھا، اس حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی، 4 افراد معمولی زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک تھی۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے خاتون ڈرائیور کو گھیر لیا تھا اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر جیپ چلانے والی خاتون نتاشا کو حراست میں لے لیا تھا۔

اس کے اگلے روز (20 اگست) کو ملزمہ نتاشا کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمہ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

دوران سماعت ان کے وکیل ایڈووکیٹ عامر منصوب نے ٹریفک حادثہ کی ذمہ دار ملزمہ نتاشا کو نفسیاتی قرار دیتے ہوئے انہیں ائسولیشن وارڈ میں رکھنے کی تجویز دی تھی۔

کارساز ٹریفک حادثہ کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر عامر الطاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ہے اور ہسپتال انتظامیہ نے ملزمہ کو ایڈمٹ کرلیا ہے۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے وہاں سے فرار ہو گئی تھی اور فرار ہونے کے بعد خاتون نے اسی روڈ پر آگے جا کر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ہٹ کیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی تھی۔

عبدالسلام کے بھانجے کی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سے مدد کی اپیل ہے عبدالسلام کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت اٹھائے اور عبدالسلام کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنی ژندگی گزار سکے ۔

کراچی: کارساز روڈ پر کار  ایکسیڈنٹ میں تین کی ہلاکتیں اور چار افراد زخمی ہوئے جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں کار ایکسیڈ...
21/08/2024

کراچی: کارساز روڈ پر کار ایکسیڈنٹ میں تین کی ہلاکتیں اور چار افراد زخمی ہوئے جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں

کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونیوالے عبدالسلام کو نجی اسپتال میں بھیج دیا گیا

ایمبولنس نے عبدالسلام کو یونائیٹڈ اسپتال بہادرآباد لاکر چھوڑ دیا
عبدالسلام کو حکومت سندھ گورنر سندھ اور کسی انتظامیہ کی طرف سے کوئی سہولت نہیں دی گئ

شدید زخمی عبدالسلام اپنی مدد آپ یونائیٹڈ اسپتال میں علاج کروارہے ہیں
عبدالسلام کے پورے جسم میں تکلیف ہے

اس عورت کو سزا نہیں ملے گی ۔

اس کا وکیل اور ہماری عدالتیں اسے ملک سے باہر بھیج دیں گی۔

کراچی میں "گل احمد انرجی لمٹیڈ" کے چئیرمین دانش اقبال کی بیوی نتاشا نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر کارساز روڈ پر اپنی پراڈو سے پانچ لوگوں کچل دیے جن میں یونیورسٹی کی طالبہ آمنہ عارف اور ان والد بھی شامل ہیں۔

دونوں جان بحق ہوگئے۔
دو لوگ اور مر گئے۔

ادھر شدید زخمی عبدالسلام یونائیٹڈ ہاسپٹل بہادرآباد آئ سی یو میں زیر علاج ہیں

حکومت سندھ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ اور تمام وزراء خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں

کراچی میں کوئ محفوظ نہیں ہے کوئ جئے یا مرے حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں
اس بے حسی معاشرے میں حکومتی وزراء بھی بھنگ پی کر سوئے ہوئے ہیں ۔

پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا

ہماری حکمرانوں سے گزارش ہے غریبوں کا سوچیں مدد کو پہنچیں

ایک شدید زخمی عبدالسلام کو حکومت کی جانب سے علاج معالجے کا خرچہ اٹھایا جائے اور مالی مدد کی جائے

گل احمد کے چیئرمین کی بیٹی کو سخت سے سخت سزادی جائے

اور عبدالسلام کو معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکے۔
حکومت سندھ ہوش کے ناخن لے اپنی عیاشیوں سے باہر نکلے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے

حکومت سندھ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ اور تمام وزراء خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں

کراچی میں کوئ محفوظ نہیں ہے کوئ جئے یا مرے حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں
اس بے حسی معاشرے میں حکومتی وزراء بھی بھنگ پی کر سوئے ہوئے ہیں ۔

تمام نیوز چینل و اخبارات کے کنٹرولز نیوز سے اس خبر کو ضرور چلائیں اس وقت میڈیا ہی ہے جو سب کچھ دکھاتا ہے اخبارات بھی اس خبر کو لگائیں

اس عورت کو سزا نہیں ملے گی۔ اس کا وکیل اور ہماری عدالتیں  اسے ملک سے باہر بھیج دیں گی۔ کراچی میں "گل احمد انرجی لمٹیڈ" ک...
20/08/2024

اس عورت کو سزا نہیں ملے گی۔

اس کا وکیل اور ہماری عدالتیں اسے ملک سے باہر بھیج دیں گی۔

کراچی میں "گل احمد انرجی لمٹیڈ" کے چئیرمین دانش اقبال کی بیوی نتاشا نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر کارساز روڈ پر اپنی پراڈو سے پانچ لوگوں کچل دیے جن میں یونیورسٹی کی طالبہ آمنہ عارف اور ان والد بھی شامل ہیں۔

دونوں جان بحق ہوگئے۔
دو لوگ اور مر گئے۔

ادھر شدید زخمی عبدالسلام اسحاق بھیا بھائ یونائیٹڈ ہاسپٹل بہادرآباد آئ سی یو میں ایڈمت ہیں

حکومت سندھ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ اور تمام وزراء خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں

کراچی میں کوئ محفوظ نہیں ہے کوئ جئے یا مرے حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں
اس بے حسی معاشرے میں حکومتی وزراء بھی بھنگ پی کر سوئے ہوئے ہیں ۔

پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں بھی اپنے لوگوں کے لیے ہی کرتے ہیں

ہماری حکمرانوں سے گزارش ہے غریبوں کا سوچیں مدد کو پہنچیں ایک شدید زخمی عبدالسلام بھیا بھائ کو حکومت کی جانب سے علاج معالجے کا خرچہ اٹھایا جائے

گل احمد کے چیئرمین کی بیٹی کو سخت سے سخت سزادی جائے

اور عبدالسلام بھیا بھائ کو معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکے۔
حکومت سندھ ہوش کے ناخن لے اپنی عیاشیوں سے باہر نکلے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے

نیوز پاکستان 24/7 کے  بیورو چیف کے ماموں عبدالسلام اسحاق گزشتہ روز کار حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے عبدالسلام اسحاق شد...
20/08/2024

نیوز پاکستان 24/7 کے بیورو چیف کے ماموں عبدالسلام اسحاق گزشتہ روز کار حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے عبدالسلام اسحاق شدید زخمی ہیں آپ سب دعاؤں کی درخواست ہے اور حکومت سندھ ان کے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے

یہ دل سے آہ نکلی ہے کسی کے جو بھی کام کریں سوچ سمجھ کر کریںکسی کی بددعائیں نہ لیں۔
21/07/2024

یہ دل سے آہ نکلی ہے کسی کے جو بھی کام کریں سوچ سمجھ کر کریںکسی کی بددعائیں نہ لیں۔

21/07/2024

وزیر اعلی سندھ کے سخت احکامات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اور شہر بھر میں تجاوزات جوں کی توں قاٸم ہیں۔مسٹر مرتضی وہاب اپنے ٹھنڈے دفتر سے نکلنے کی زحمت فرماٸیں اور سپریم کورٹ,سندھ ہاٸیکورٹ,وزیر اعلی سندھ کے سخت احکامات پر عمل درأمد کروایں۔
شہریوں کا مطالبہ

کراچی پریس کلب انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کے وفد کاکراچی پریس کلب کا دورہ، سیکرٹری شعیب احمد سے ملاقاتآئی ایم او اپنے سال...
21/07/2024

کراچی پریس کلب
انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کے وفد کاکراچی پریس کلب کا دورہ، سیکرٹری شعیب احمد سے ملاقات

آئی ایم او اپنے سالانہ پروگرام میںکراچی کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کو بھی شامل کرے، عقیل کریم ڈھیڈی سمیت میمن برادری سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے ہمیشہ کراچی پریس کلب سے تعاون کیا ہے،
سیکرٹری کراچی پریس کلب
صحافیوں کے مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہیں،

آئی ایم او کے پلیٹ فارم سے بھی صحافی برادری سے رابطوں کو مزید بہتر بنائیں گے،صدرانٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کے صدر آصف مجید، سیکرٹری جنرل طیب موسانی اور پاکستان چیپٹرکے ہیڈ احمد مناف،حاجی کریم اور دیگر میمن رہنمائوں نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیااورکراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد سے ملاقات کی۔اس موقع پر پریس کلب کے سینئرممبرآصف جئے جا،جاوید میمن، ستار جاوید،عبدالستار آزاداوررفیق ویانی سمیت دیگربھی موجود تھے۔

سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے آئی ایم او کے وفد کو کراچی پریس کلب کی تاریخی حیثیت، آزادی صحافت اور جمہوریت کی بقا کے لئے کی جانے والی جدوجہد میں کراچی پریس کلب کے کردار اور اراکین کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

انہوں نے وفد کو موجودہ حالات میں میڈیا ورکرزکو درپیش مشکلات اور معاشی حالات سے آگاہ کیا گیا۔شعیب احمد نے میمن برادری کی خدمات کو سراہا اورکراچی پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور اراکین کی فلاح و بہبود کے لئے میمن برادری کی گرانقدر خدمات پر میمن برادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

سیکرٹری پریس کلب نے کہاکہ آئی ایم او اپنے سالانہ پروگرام میںکراچی کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کو بھی شامل کرے۔کراچی پریس کلب کے لئے معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی ، عارف حبیب ، یحییٰ پولانی، حاجی مسعود پاریکھ ، اشفاق تولہ سمیت میمن برادری سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔

اس موقع پر انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کے صدر آصف مجید نے کہاکہ کراچی پریس کلب کا نا صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک مقام ہے۔

جمہوریت کی بقا اور آزادی صحافت کے لئے جدوجہد کرنے پر ہم کراچی پریس کلب کی قیادت اور پوری صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں صحافیوں کے مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہیں، ہماری کمیونٹی صحافی برادری کو ہمیشہ سپورٹ کرتی رہی ہے ہم آئی ایم او کے پلیٹ فارم سے بھی صحافی برادری سے رابطوں کو مزید بہتر بنائیں گے اور ان کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کے رہنمائوں نے کراچی پریس کلب کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی اور اس امید کا اظہار کیا کہ میمن کمیونٹی کی خدمات اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں انکے کردار اور جدوجہد کو آگے بڑھانے میں صحافی برادری بھرپور تعاون کرے گی۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے 5 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ ...
02/07/2024

پیٹرولیم ڈیلرز نے 5 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے جمعہ 05 جولائی کو پیٹرول پمپس کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے ایڈوانس ٹیکس فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے نفاذ سے پیٹرول پمپ کا کاروبار تباہ ہو جائے گا۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے تازہ ترین ٹیکس کے نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان پیٹرول پمپ پہلے ہی کم سے کم منافع کے مارجن پر کام کر رہے ہیں۔

ٹیکس سے پٹرول پمپ کا کاروبار تباہ ہو جائے گا۔ ہم مہنگائی کی بلند ترین شرح میں بمشکل زندہ رہ رہے ہیں، اور ٹیکس کا یہ اضافی بوجھ ناقابل برداشت ہے-

پاکستان سنی تحریک کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت نئے بجٹ کے اثرات ابھی ختم نہیں ہوئے حکومت نے پیٹر...
01/07/2024

پاکستان سنی تحریک کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت

نئے بجٹ کے اثرات ابھی ختم نہیں ہوئے حکومت نے پیٹرول بم عوام پر ایک اور گرا دیا،بلال سلیم قادری

نئے بجٹ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ادویات کی قیمتیں دگنی ہو گئی،بلال سلیم قادری

کراچی:مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری شامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب سفید پوش افراد اور تنخواہ دار طبقے کی جیبوں پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔پاکستان سنی تحریک کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتی ہے۔نئے بجٹ کے اثرات ابھی ختم نہیں ہوئے حکومت نے پیٹرول بم عوام پر ایک اور گرا دیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں موجود ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

مہنگائی کے باعث عوام دو وقت کی روٹی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہے۔

ملک میں روزگار کا یہ عالم ہے کہ آج کام پہ گئے کل کا معلوم نہیں وہ فیکٹری یا کمپنی بند ہوگی یا چلے گی۔

اگر کسی گھر کے چھ افراد ہیں اور چھ کے چھ کام کرتے ہیں پھر بھی وہ اپنی آمدنی سے موجودہ مہنگائی کا مقابلہ نہیں کر پا رہے ہیں۔

بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو روزانہ کی بنیادوں پر ذہنی دباؤ دینے کی وجہ سے ملک میں موجود ہر دس میں سے چھ افراد شوگر بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔نئے بجٹ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ادویات کی قیمتیں دگنی ہو گئی۔

ایک عام بکنے والی پیناڈول کی گولی کا پتہ جو 10 روپے کا ملتا تھا آج وہ 100 روپے کا مل رہا ہے۔شہری اپنی گاڑیوں میں پیٹرول ڈلوائیں یا پھر گھر والوں کے لیے روٹی کا انتظام کریں۔

حکومت اشرافیہ کی سہولیات ختم کرنے کے بجائے ہر دوسرے روز عوام کو خود کشی کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔
سلو پوائزن کے ذریعے عوام کو حکومت موت کے قریب لے کر جا رہی ہے۔پاکستان سنی تحریک حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے کو فل فور واپس لیا جائے اور نئے بجٹ کے ذریعے جو عوام کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جا رہی ہے اسے بھی ختم کیا جائے۔

پاکستان ریلوے نے کراچی سے راولپنڈی کے لیے سمر ویکیشن اسپیشل ٹرین کا آغاز کر دیا پاکستان ریلوے نے گرمیوں کی تعطیلات کے دو...
28/06/2024

پاکستان ریلوے نے کراچی سے راولپنڈی کے لیے سمر ویکیشن اسپیشل ٹرین کا آغاز کر دیا

پاکستان ریلوے نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عوام کی سہولت کے لیے کراچی سے راولپنڈی تک ایک نئی ٹرین "سمر ویکیشن اسپیشل ٹرین" کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

ٹرین کراچی سے رات 8:45 پر روانہ ہوگی اور دوپہر 3:40 پر لاہور پہنچے گی.

پھر رات 10:00 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

واپسی کا سفر راولپنڈی سے دوپہر 12:30 پر شروع ہو گا، شام 6 بجے لاہور اور اگلے دن دوپہر 2:15 پر کراچی پہنچے گی۔

یہ ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہے۔

جن میں 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ،
12 اکانومی کلاس اور 1 پاور وین شامل ہیں۔

ٹرین ہر دو دن کے بعد چلے گی۔

پہلی ٹرین راولپنڈی سے 5 جولائی کو دوپہر 12:30 بجے روانہ ہوگی۔

یہ ٹرین کراچی سے روالپنڈی تک ٹوٹل 14 اسٹاپ کریگی۔

اس ٹرین میں 1140 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

27/06/2024

جیکب آباد سندھ کی بدحالی سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔

نام نہاد منتخب نمائندوں کے پاس عوام کے مسائل کا کو ئی حل نہی وہ صرف اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی عذاب بنادی ہے۔

300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کرنے والوں نے بجلی کی قیمتوں میں 355 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

کرپٹ اور بے ایمان حکمرانوں کی شاہ خرچیوں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ۔

یہ بات ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے جیکب آباد میں ارکان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ڈکیتی اور سنگین جرائم پورے صوبے کا سب سے بڑا مسئلے بنے ہوئے ہیں۔ جرائم پر قابو پانے میں حکومت، انتظامیہ اور پولیس ناکام ہیں۔

شہرمیں دن دہاڑے ڈاکووں کا گھروں میں داخل ہوکراہل خانہ کویرغمال بنانے کے بعد دیدہ دلیری کے ساتھ لوٹ مارکرکے فرارہوجانا بدامنی کی انتہا ہے۔

شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا بنیادی فریضہ ہے لیکن پولیس، انتظامیہ اور حکومت صوبے کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام ہے یہاں تک کہ تھوڑی سی مزاحمت میں کئی نوجوان شہری قتل کردیے گئے ہیں ۔

ناظمہ صوبہ نے کہا کہ ملک کی واحد عوامی جماعت جماعت اسلامی ہے جو عوام سے مخلص ہے اور مسلسل اس ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔

غیر ملکیوں کو 294 پاکستانی پاسپورٹ اجراء کرنے کا معاملہایف آئی اے کاونٹر ٹیرارزم ونگ کراچی کی کاروائیغیر ملکیوں کو پاسپو...
27/06/2024

غیر ملکیوں کو 294 پاکستانی پاسپورٹ اجراء کرنے کا معاملہ

ایف آئی اے کاونٹر ٹیرارزم ونگ کراچی کی کاروائی

غیر ملکیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں فرید شاہ اور نصرت علی شامل

ملزم فرید شاہ پاسپورٹ آفس میں بطور سپریڈنڈنٹ جبکہ ملزم نصرت علی پاسپورٹ آفس کا سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے

ملزم فرید شاہ نے مجموعی طور پر 63 غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزم نصرت علی نے مجموعی طور پر 231 افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے۔

ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا گیا

ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج تھے۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے

27/06/2024

محرم الحرام کی آمد کے لیے سیکیورٹی پلان کے لیے میٹنگ ۔۔۔

ڈسٹرکٹ سٹی: محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں ایس ایس پی سٹی آفس بغدادی کمپلیکس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.

کراچی: میٹنگ کی قیادت ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کی میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز, ایس ایچ اوز اور امام بارگاہوں کے منتظمین اور عہدیداران نے شرکت کی.

کراچی: مجالس/جلوسوں میں درپیش سیکیورٹی و دیگر مسائل سن کر ان کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی کرائی گئی.

کراچی: ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ تمام جلوس کے روٹس کا وزٹ کریں اور ہر مشتبہ چیز کو چیک کرکے وہاں سے ہٹایا جائے.

کراچی: ایس ایس پی سٹی نے سخت ہدایات جاری کی کہ تمام تر مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے اپنے ڈویژن میں مشترکہ میٹنگ کرکے تمام تر مسائل کا حل نکالا جائے.

کراچی: تمام امام بارگاہوں, مجالس روٹس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو مؤثر اور بہتر بنانے کیلئے سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں گے.

کراچی: ایس ایس پی سٹی نے تمام روٹس کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے مانیٹر کرنے اور CCTV کیمروں کی مدد سے ہر مشتبہ اشخاص پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی.

کراچی: مزید ہدایت کی کہ مجالس روٹس پر پکٹنگ/پیٹرولنگ کو بڑھایا جائے تاکہ سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جا سکے.

کراچی:اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جلوس کے تمام روٹس پر کسی بھی قسم کا لاوارث سامان/بکس اور غیر ضروری املاک کو وہاں سے ہٹایا جائے.

کراچی: تمام افسران و ملازمان کو سیکیورٹی اور SOPs سے متعلق رول کال کے ذریعے بریفنگ دی جائے تاکہ کسی قسم کی لاپرواہی/کوتاہی سے بچا جا سکے.

کراچی: تمام امام بارگاہوں اور چھوٹے بڑے مجالس کے ارد گرد اضافی نفری کو تعینات کیا جائے.

کراچی: ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ شیعہ علماء کرام سے میٹنگ کرکے تمام مسائل کو حل کیا جائے.

کراچی: کومبنگ آپریشنز آج سے شروع کئے جائیں گے, اسنیپ چیکنگ کو بڑھایا جائے گا.

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی*

سانگھڑ ۔ تیز ہوا اور طوفانی بارش کے بعد مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا ۔ یہ مناظر کھڈڑو شاھپور چاکر نوابشاہ روڈ کے ہیں جہا...
27/06/2024

سانگھڑ ۔ تیز ہوا اور طوفانی بارش کے بعد مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا ۔

یہ مناظر کھڈڑو شاھپور چاکر نوابشاہ روڈ کے ہیں جہاں پر بجلی کے پول اکھڑ جانے سے سڑک پر گرے پڑے نظر آرہے ہیں ۔

مقامی افراد اور پولیس اہلکار مدد کررہے ہیں ۔

07/05/2024

کراچی کینٹ اسٹیشن پر واقعہ کھٹمل وبال جان بن گئے
جہاں مسافر حضرات اپنی ٹرین کا انتظار کرتے ہوئے اور سامان رکھتے ہوئے کٹمل کا شکار ہو جاتے ہیں احتیاط کیجئے اور اگے شیئر کیجئے

پنجاب اسمبلی کے نامزد وزیر اعلیٰ کے امیدوار میاں اسلم کی جگہ اب آفتاب احمد خان امیدوار ہونگے میاں اسلم اقبال کو بانی چیر...
24/02/2024

پنجاب اسمبلی کے نامزد وزیر اعلیٰ کے امیدوار میاں اسلم کی جگہ اب آفتاب احمد خان امیدوار ہونگے

میاں اسلم اقبال کو بانی چیرمین عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا، حماد اظہر

میاں اسلم کو گرفتار کرنے لے لئے سارے صوبے کی پولیس اسمبلی کے گرد موجود ہے ، حماد اظہر

اس صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پاڑٹی قیادت اور میاں اسلم اقبال نے وزیراعلی کے انتخاب کے لئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے۔

رانا آفتاب احمد خان صاحب پانچ مرتبہ صوبائی اسمبلی میں منتخب ہوئے اور ایوان میں سنیر ترین آدمی ہیں۔ حماد اظہر

فارم 45 کے مطابق ان کے پاس 212 سے زائد ممبران کی حمایت حاصل ہے۔

جمہوریت کا شب خون مارنے والی نون لیگ کے پاس صرف 40 کے قریب حقیقی ممبر ہیں اور باقی تمام مسترد شدہ 9 فروری کی جعل سازی کی پیداوار ہیں ، حماد اظہر

23/02/2024

کراچی : عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نامنظور،

مشترکہ اپوزیشن کی کال پر سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان،

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا وڈیو پیغام

جوائنٹ اپوزیشن جس میں پی ٹی آئی جی ڈی اے جماعت اسلامی و دیگر جماعتوں کا آج اجلاس ہوا ہے، حلیم عادل شیخ

اجلاس میں فیصلا کیا گیا ہے کل صبح 11 بجے سندھ اسمبلی کے سامنے پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا،، حلیم عادل شیخ

8 فروری کے الیکشن میں پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم نے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے، حلیم عادل شیخ

جیتے ہم ہیں لیکن فارم 47 میں انہیں جتوایا دیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ

پورے پاکستان کی طرح عوامی مینڈیٹ چھیننے کے خلاف احتجاج ہورہا ہے، حلیم عادل شیخ

کل ایک نئی اسمبلی حلف لینے جارہی ہے جسے عوام نے نہیں چنا، حلیم عادل شیخ

کل جو ممبران حلف اٹھائیں گے وہ فارم 47 کی پیداوار ہیں، حلیم عادل شیخ

کل ہم نے پر امن قانون میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی کے عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا سب نے باہر نکلنا ہے، حلیم عادل شیخ

عوام اور ہم نے ملکر دیئے گئے مینڈیٹ کی حفاظت کرنی ہے۔ حلیم عادل شیخ

ہماری تنظیمیں اپنے اپنے حلقوں سے امیدواروں کے ساتھ ریلی میں پہنچے، حلیم عادل شیخ

کل گیارہ بجے سندھ اسمبلی کے سامنے پر امن احتجاج ہوگا، حلیم عادل شیخ

جو ممبران کل حلف اٹھائیں گے ان کو بتانا ہے یہ اسمبلی ان کے لئے نہیں ہے، حلیم عادل شیخ

یہ اسمبلی ان کے لئے ہے جن کو عوام نے ووٹ دیا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی : پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے صدر ٹائون سے پی ٹی آئی کے چیئرمین منصور احمد شیخ کی ملاقات،چیئرمین صدر ٹا...
23/02/2024

کراچی : پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے صدر ٹائون سے پی ٹی آئی کے چیئرمین منصور احمد شیخ کی ملاقات،

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو جیل سے رہائی پر مبارکباد پیش کی،

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

حلیم عادل شیخ نے جرئت اور بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا ہے سلام پیش کرتے ہیں، منصور احمد شیخ

حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ میں مضبوط ہوچکی ہے، منصور احمد شیخ

حلقہ این ے 238 میں حلیم عادل شیخ کو عوام نے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے، منصور احمد شیخ

عوام کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے عدالتیں انصاف کریں گی۔ منصور احمد شیخ

23/02/2024

کیمیکل سے بنے انڈے کی گاڑی پکڑ لی گئی ۔

شہر کراچی سمیت پورے سندھ میں عوام کو کھولے عام کیمیکل والے انڈوں میں زہر کھلایا جا رہا کوئی پوچھنے والا نہیں

خُدارا کراچی والوں اپنے بچوں کو زہر کھلانے سے پہلے اچھی طرح چیک کر لو

پیٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہپیٹرول کی نئی قیمت 259روپے34پیسے ہوگئی
15/01/2024

پیٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرول کی نئی قیمت 259روپے34پیسے ہوگئی

آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کی پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقاتآئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے پی سی بی چیئرمین ذکاء ا...
15/01/2024

آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کی پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی اور17 فروری 2024 سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن سمیت پی سی بی کے تحت کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے دیگر مختلف میچوں کے دوران سیکورٹی اقدامات اور دیگر ضروری امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایاجائے گا اور اس سلسلے میں کنٹی جینسی پلان بھی مرتب کیاجائے گا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس نے ہمیشہ ہر اہم ایونٹ میں سیکیورٹی اقدامات کو ہمہ وقت الرٹ اور مستعد رہتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل کرکٹ میچز کے موقع پر سیکیورٹی کے مجموعی امور کو ہر لحاظ سے فول پروف اور غیر معمولی بنایا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی زکاء اشرف نے پی ایس ایل میچز کے لیئے مجوزہ کنٹی جینسی پلانز اور اسکی ترجیحات پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی اور پی ایس ایل انتظامیہ و عہدیداران کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Address


Telephone

+923110201983

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Pakistan 24/7 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share