ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع لوئر سوات برادر سید طلحہ اصغر کی ایک وفد کے ہمراہ تحصیل ناظم کبل سعید خان سے طلبہ مسائل کے حوالے سے ملاقات۔ انہوں نے کہا کہ كبل ڈگری کالج سے بی ایس ریاضی اور بی ایس اسلامیات کا خاتمہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ اس کے خلاف ان شاءاللہ تعالیٰ ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور طلبہ حقوق کا تحفظ کریں گے۔ تحصیل ناظم کبل سعید خان نے ڈگری کالج کبل سمیت جملہ طلبہ مسائل میں بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کبل کے صدر محمد رشید ٹنڈیل بھی ہمراہ تھے
03/09/2024
16/08/2024
13/08/2024
صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم کارڈ کا اجراء خوش آئند ہے۔لیکن صوبائی حکومت صوبہ کے 26 جامعات میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کا پروگرام کب وضع کریگی؟۔21 جامعات مالی طور پر دیوالیہ ہے، جس کا بوجھ طلبہ پر بھاری فیسوں کی شکل میں ڈالا جارہا ہے۔ حکومت تعلیم کو سیاست کا شکار نہ کریں۔ سیاسی منصوبوں کے بجائے بنیادی تعلیمی مسائل پر توجہ کی ضرورت ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا بقیہ صوبوں کے مقابلہ میں شرح خواندگی میں سب سے پیچھے ہے۔یہاں پر اج بھی 47 لاکھ بچے سکولز سے باہر ہیں ۔ایک طرف سکولز میں حکومت کی جانب سے مفت کتابوں کا پروگرام فنڈز کمی کے بہانے ختم کیا جاتا ہے۔جبکہ دوسری جانب تعلیم کارڈ کا اجراء کرکے اپنی جھوٹ کو عیاں کررہی ہے۔ حکومت طلبہ کو تعلیم کارڈ کے بجائے مفت اور معیاری تعلیم فراہم کریں۔ سکولوں میں بچوں کو مفت کتابیں فراہم کریں اور سکولز کے انفراسٹرکچر سمیت اساتذہ کی کمی کے مسائل کو حل کریں۔
صاحبزادہ وسیم حیدر
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا
Be the first to know and let us send you an email when Jammat e Islami PK 8 Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.