20/01/2024
پاکستان کی غریب عوام کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی خوشخبری۔ دور حاضر میں موبائل فون ہر انسان کی ایک ایسی بنیادی ضرورت ہے جس کے بغیر انسان کا کسی بھی صورت میں گزارا نہیں ۔ پاکستانی حکومت نے عوام کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے عوام کو قسطوں پر موبائل فون دینے کا منصوبہ بنالیا۔ اگر آپ کا پاس بھی اپنا موبائل نہیں ہے لیکن قومی شناختی کارڈ موجود ہے تو مبارک ہو آپ بھی قسطوں پر موبائل فون حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کی وزارت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی" نے عوام کے لیے شاندار منصوبہ تیار کرلیا۔ آپ بھی "سمارٹ فون سب کے لیے " منصوبے کے تحت قسطوں پر موبائل فون حاصل کر سکتے ہیں ۔ منصوبہ کا مقصد پاکستانی عوام کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی آسان کرنا ہے۔
پاکستان میں کام کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں کو لیزنگ پلانز کے زریعے موبائل فون پیش کر سکتی ہے۔ "سمارٹ فون سب کے لیے" منصوبہ سے پاکستان میں ای کامرس اور دوسری آن لائن مارکیٹس کو فروغ ملے گا ۔
منصوبے کے تحت پاکستان کا کوئی بھی شہری 10 ہزار سے 1 لاکھ تک کا فون حاصل کرسکتا ہے ۔ موبائل کا مالک بن کے لیے آپ کو صرف 20 فیصد پیشگی ادائیگی کرنی ہوگی ۔ جب کے آپ بقیہ ادایگی 3 ماہ سے 1 سال تک کرسکتے ہیں ۔